Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 13

سورة بنی اسراءیل

وَ کُلَّ اِنۡسَانٍ اَلۡزَمۡنٰہُ طٰٓئِرَہٗ فِیۡ عُنُقِہٖ ؕ وَ نُخۡرِجُ لَہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ کِتٰبًا یَّلۡقٰىہُ مَنۡشُوۡرًا ﴿۱۳﴾

And [for] every person We have imposed his fate upon his neck, and We will produce for him on the Day of Resurrection a record which he will encounter spread open.

ہم ہر انسان کی برائی بھلائی کو اس کے گلے لگا دیا ہے اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہ اعمال نکالیں گے جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکُلَّ
اور ہر
اِنۡسَانٍ
انسان کو
اَلۡزَمۡنٰہُ
لازم کردیا ہم نے اس کو
طٰٓئِرَہٗ
شگون اس کا
فِیۡ عُنُقِہٖ
اس کی گردن میں
وَ نُخۡرِجُ
اور ہم نکالیں گے
لَہٗ
اس کے لئے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
کِتٰبًا
ایک کتاب
یَّلۡقٰىہُ
وہ پائے گا اسے
مَنۡشُوۡرًا
نشر کیا ہوا/کھلا ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکُلَّ
اورہر
اِنۡسَانٍ
انسان
اَلۡزَمۡنٰہُ
لازم کر دیا ہے ہم نے اُس کے لیے
طٰٓئِرَہٗ
اس کا نصیب
فِیۡ عُنُقِہٖ
اس کی گردن میں
وَ نُخۡرِجُ
اور ہم نکالیں گے
لَہٗ
اُس کے لیے
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کےدن
کِتٰبًا
ایک کتاب
یَّلۡقٰىہُ
وہ پائے گا اُس کو
مَنۡشُوۡرًا
کھلی ہوئی
Translated by

Juna Garhi

And [for] every person We have imposed his fate upon his neck, and We will produce for him on the Day of Resurrection a record which he will encounter spread open.

ہم ہر انسان کی برائی بھلائی کو اس کے گلے لگا دیا ہے اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہ اعمال نکالیں گے جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہر انسان کا عمل ہم نے اس کے گلے میں لٹکا رکھا ہے جسے ہم قیامت کے دن ایک کتاب کی صورت میں نکالیں گے اور وہ اس کتاب کو کھلی ہوئی دیکھے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہرانسان کانصیب ہم نے اس کی گردن میں لازم کردیاہے اورہم قیامت کے دن اس کے لیے ایک کتا ب نکالیں گے جسے وہ کھلی ہوئی پائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And every human&s (deeds determining his) fate We have tied up to his neck, and We shall bring forth for him, on the day of Resurrection, a book he will receive wide open.

اور جو آدمی ہے لگا دی ہے ہم نے اس کی بری قسمت اس کی گردن سے اور نکال دکھائیں گے اس کو قیامت کے دن ایک کتاب کہ دیکھے گا اس کو کھلی ہوئی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہر انسان کی قسمت چپکا دی ہے ہم نے اس کی گردن میں اور ہم نکال لیں گے اس کے لیے قیامت کے روز (اسے) ایک کتاب (کی شکل میں) وہ پائے گا اسے کھلی ہوئی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have fastened every man's omen to his neck. On the Day of Resurrection We shall produce for him his scroll in the shape of a wide open book, (saying):

ہر انسان کا شگون ہم نے اس کے اپنے گلےمیں لٹکا رکھا ہے ، 14 اور قیامت کے روز ہم ایک نوشتہ اس کے لیے نکالیں گے جسے وہ کھلی کتاب کی طرح پائے گا ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہر شخص ( کے عمل ) کا انجام ہم نے اس کے اپنے گلے سے چمٹا دیا ہے ۔ ( ٨ ) اور قیامت کے دن ہم ( اس کا ) اعمال نامہ ایک تحریر کی شکل میں نکال کر اس کے سامنے کردیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ار ہم نے ہر آدمی کی قسمت ( برا بھلا جو ہونا ہے) اس کی گردن میں لٹکا دی ہے 8 اور قیامت کے دن ہم اس کو ایک کتاب نکال کردکھائیں گے جس کو وہ کھلی ہوئی پائے گا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ہر انسان کا عمل اس کے گلے کا ہار بنا کے رکھا ہے اور ہم اسے قیامت کے دن کتاب (اس کا اعمالنامہ) نکال کر دکھا دیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ہر انسان کی قسمت کو اس کی گردن میں لٹکا دیا ہے اور ہم اس کے اعمال نامے کو قیامت کے دن اس کے سامنے نکالیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کو (بہ صورت کتاب) اس کے گلے میں لٹکا دیا ہے۔ اور قیامت کے روز (وہ) کتاب اسے نکال دکھائیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And every man: We have fastened his action round his neck, and We shall bring forth unto him on the Day of Judgment a book proffered him open.

اور ہر انسان کا عمل ہم نے اس کے گلے کا ہار کر رکھا ہے ۔ اور اس کے واسطے قیامت کے دن ہم (اس کا) نامہ اعمال نکال کر سامنے کردیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھ لے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ہر انسان کا نصیبہ اس کے گلے کے ساتھ باندھ دیا ہے اور ہم قیامت کے روز اس کیلئے ایک رجسٹر نکالیں گے ، جس کو وہ بالکل کھلا ہوا پائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ہر شخص ( کے اعمال ) کا نتیجہ اس کی گردن میں چپکادیا ہے اور ہم قیامت کے دن ( اس کے اعمال کی ) کتاب نکالیں گے جسے وہ ( اپنے سامنے ) کھلی ہوئی دیکھے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے ہر انسان کا عمل اس کے گلے میں لٹکا رکھا ہے اور قیامت کے دن ہم اس کے لیے ایک کتاب نکالیں گے جسے وہ (اپنے سامنے) کھلا ہوا پائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے مڑھ دیا ہر انسان کے شگون کو اس کے گلے میں، اور نکال دکھائیں گے ہم اس کو قیامت کے روز ایک ایسی کتاب (اس کے کئے کرائے کی) جسے وہ اپنے سامنے کھلا پائے گا، (اور اس سے کہا جائے گا کہ لے)

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے ہرآدمی کانامہ اعمال اس کی گردن میں لٹکادیا ہے جسے ہم قیامت کے دن ایک کتاب کی صورت میں نکالیں گے جسے وہ اپنے سامنے کھلی ہوئی پائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر انسان کی قسمت ہم نے اس کے گلے سے لگادی ( ف۳۹ ) اور اس کے لیے قیامت کے دن ایک نوشتہ نکالیں گے جسے کھلا ہوا پائے گا ( ف٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کا نوشتہ اس کی گردن میں لٹکا دیا ہے ، اور ہم اس کے لئے قیامت کے دن ( یہ ) نامۂ اعمال نکالیں گے جسے وہ ( اپنے سامنے ) کھلا ہوا پائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ہر انسان کا ( نامہ ) عمل اس کی گردن میں ڈال دیا ہے اور قیامت کے دن ہم ایک کتاب ( نوشتہ ) نکالیں گے جسے وہ اپنے سامنے کھلا ہوا پائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Every man's fate We have fastened on his own neck: On the Day of Judgment We shall bring out for him a scroll, which he will see spread open.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have made every person's actions cling to his neck. On the Day of Judgment, We will bring forth the record of his actions in the form of a wide open book.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have fastened every man's Ta'irah (deeds) to his neck, and on the Day of Resurrection, We shall bring out for him a Book which he will find wide open.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have made every man's actions to cling to his neck, and We will bring forth to him on the resurrection day a book which he will find wide open:

Translated by

William Pickthall

And every man's augury have We fastened to his own neck, and We shall bring forth for him on the Day of Resurrection a book which he will find wide open.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने हर इंसान की बुराई-भलाई को उसके गले लगा दिया है, और हम क़यामत के दिन उसके लिए एक किताब निकालेंगे जिसको वह खुला हुआ पाएगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ہر انسان کا عمل اس کے گلے کا ہار کر کے رکھا ہے (6) اور (پھر) قیامت کے دن ہم اس کا نامہٴ اعمال اس کے واسطے نکال کر سامنے رکھ دیں گے جس کو وہ کھلا ہوا دیکھ لے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے ہر انسان کا نصیب اس کی گردن میں لٹکا دیا ہے اور قیامت کے دن ہم اس کا اعمالنامہ نکالیں گے، جسے وہ اپنے سامنے کھلاپائے گا۔ “ (١٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر انسان کا شگون ہم نے اس کے اپنے گلے میں لٹکا رکھا ہے ، اور قیامت کے روز ہم ایک نوشتہ اس کے لئے نکالیں گے جسے وہ کھلی کتاب کی طرح پائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم ہر انسان کی گردن میں اس کا اعمال نامہ ڈال دیں گے، اور ہم اس کے لیے کھلی ہوئی کتاب نکال دیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو آدمی ہے لگا دی ہے ہم نے اس کی بری قسمت اس کی گردن سے اور نکال دکھائیں گے اس کو قیامت کے دن ایک کتاب کہ دیکھے گا اس کو کھلی ہوئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ہر انسان کی برائی بھلائی کو اس کی گردن کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے اور ہم قیامت کے دن انسان کا نامہ اعمال نکال کر اس کے لئے رکھ دیں گے جس کو وہ کھلا ہوا پائے گا۔