Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 18

سورة بنی اسراءیل

مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ الۡعَاجِلَۃَ عَجَّلۡنَا لَہٗ فِیۡہَا مَا نَشَآءُ لِمَنۡ نُّرِیۡدُ ثُمَّ جَعَلۡنَا لَہٗ جَہَنَّمَ ۚ یَصۡلٰىہَا مَذۡمُوۡمًا مَّدۡحُوۡرًا ﴿۱۸﴾

Whoever should desire the immediate - We hasten for him from it what We will to whom We intend. Then We have made for him Hell, which he will [enter to] burn, censured and banished.

جس کا ارادہ صرف اس جلدی والی دنیا ( فوری فائدہ ) کا ہی ہو اسے ہم یہاں جس قدر جس کے لئے چاہیں سردست دیتے ہیں بالآخر اس کے لئے ہم جہنم مقرر کر دیتے ہیں جہاں وہ برے حالوں میں دھتکارا ہوا داخل ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جو کوئی
کَانَ
ہے
یُرِیۡدُ
چاہتا
الۡعَاجِلَۃَ
جلد ملنے والی چیز کو
عَجَّلۡنَا
جلدی دیتے ہیں ہم
لَہٗ
اسے
فِیۡہَا
اس میں
مَا
جو
نَشَآءُ
ہم چاہتے ہیں
لِمَنۡ
جس کے لئے
نُّرِیۡدُ
ہم چاہتے ہیں
ثُمَّ
پھر
جَعَلۡنَا
بنا دیتے ہیں ہم
لَہٗ
اس کے لئے
جَہَنَّمَ
جہنم کو
یَصۡلٰىہَا
وہ جلے گا اس میں
مَذۡمُوۡمًا
مذمت کیا ہوا
مَّدۡحُوۡرًا
رحمت سے دور کیاہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
جو
کَانَ
ہے
یُرِیۡدُ
اراداہ کرتا
الۡعَاجِلَۃَ
جلدی والی (دنیا )کا
عَجَّلۡنَا
ہم جلدی دیں گے
لَہٗ
اسے
فِیۡہَا
اس میں
مَا
جو
نَشَآءُ
ہم چاہیں گے
لِمَنۡ
جس کے لیے
نُّرِیۡدُ
ہم ارادہ کریں گے
ثُمَّ
پھر
جَعَلۡنَا
بنا رکھی ہے ہم نے
لَہٗ
اس کے لئے
جَہَنَّمَ
جہنم
یَصۡلٰىہَا
وہ داخل ہو گا اس میں
مَذۡمُوۡمًا
مذمت کیا ہوا
مَّدۡحُوۡرًا
دھتکارا ہوا
Translated by

Juna Garhi

Whoever should desire the immediate - We hasten for him from it what We will to whom We intend. Then We have made for him Hell, which he will [enter to] burn, censured and banished.

جس کا ارادہ صرف اس جلدی والی دنیا ( فوری فائدہ ) کا ہی ہو اسے ہم یہاں جس قدر جس کے لئے چاہیں سردست دیتے ہیں بالآخر اس کے لئے ہم جہنم مقرر کر دیتے ہیں جہاں وہ برے حالوں میں دھتکارا ہوا داخل ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو شخص دنیا چاہتا ہے تو ہم جس شخص کو اور جتنا چاہیں ، دنیا میں ہی دے دیتے ہیں پھر ہم نے جہنم اس کے مقدر کردی ہے جس میں وہ بدحال اور دھتکارا ہوا بن کر داخل ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوشخص جلدی والی دنیا کاارادہ کرتا ہے تواُسے ہم اسی میں جلدی دیں گے جوہم چا ہیں گے، جس کے لیے ہم ارادہ کریں گے،پھر اُس کے لیے ہم نے جہنم بنارکھی ہے،وہ مذمت کیا ہوا، دھتکارا ہوا اس میں داخل ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whoever opts for the immediate (benefits from) life here-in, We give him right here, in this life, as much as We will to whomever We intend. Then We assign Jahannam for him where he shall enter condemned, discarded.

جو کوئی چاہتا ہے پہلا گھر جلد دے دیں ہم اس کو اسی میں جتنا چاہیں جس کو چاہیں پھر ٹھہرایا ہے ہم نے اس کے واسطے دوزخ داخل ہوگا اس میں اپنی برائی سن کر دھکیلا جا کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو کوئی عاجلہ کا طلب گار بنتا ہے ہم اس کو جلدی دے دیتے ہیں اس میں سے جو کچھ ہم چاہتے ہیں جس کے لیے چاہتے ہیں پھر ہم مقرر کردیتے ہیں اس کے لیے جہنم وہ داخل ہوگا اس میں ملامت زدہ دھتکارا ہوا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If anyone desires immediate benefits, We hasten to grant whatever benefits We will in the present life to whomsoever We please, but thereafter We decree for him Hell wherein he shall burn, condemned and rejected.

جو کوئی عاجلہ 19 کا خواہشمند ہو ، اسے یہیں ہم دے دیتے ہیں جو کچھ بھی جسے دینا چاہیں ، پھر اس کے مقسوم میں جہنم لکھ دیتے ہیں جسے وہ تاپے گا ملامت زدہ اور رحمت سے محروم ہو کر ۔ 20

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو شخص دنیا کے فوری فائدے ہی چاہتا ہے تو ہم جس کے لیے چاہتے ہیں جتنا چاہتے ہیں ، اسے یہیں پر جلدی دے دیتے ہیں ، ( ٩ ) پھر اس کے لیے ہم نے جہنم رکھ چھوڑی ہے جس میں وہ ذلیل و خوار ہو کر داخل ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو شخص دنیا کی بھلائی چاہتا ہو تو جتنا ہم چاہتے ہیں اس کو جلدی 8 سے دنیا میں دے دیتے ہیں 9 پھر (آخرت میں تو) ہم نے اس کے لئے دوزخ ٹھیرا رکھی ہے جس میں برے حالوں مردود ہو کر اس کو جانا 10 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو شخص دنیا (کے مال وزر) کا خواہش مند ہو تو ہم اسے یہیں جتنا چاہتے ہیں جسے چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں پھر ہم نے اس کے لئے جہنم بنائی ہے وہ اس میں برے حال میں راندہ (درگاہ) ہو کر داخل ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کوئی جلدی ملنے والی چیز (دنیا کا عیش و آرا) مانگے گا تو ہم اس کو جتنا دینا چاہیں گے دے دیں گے۔ پھر ہم نے ایسی جہنم تیار کر رکھی ہے جس میں وہ ملازمت زدہ اور رحمت سے محروم کر کے ڈالا جائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص دنیا (کی آسودگی) کا خواہشمند ہو تو ہم اس میں سے جسے چاہتے ہیں اور جتنا چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں۔ پھر اس کے لئے جہنم کو (ٹھکانا) مقرر کر رکھا ہے۔ جس میں وہ نفرین سن کر اور (درگاہ خدا سے) راندہ ہو کر داخل ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

- Whosoever intendeth the quick Passing world, We hasten to him therein whatsoever We please unto whomsoever We intend; thereafter We shall appoint for him Hell wherein he shall roast, reproved, rejected.

جو کوئی دنیا کی نیت رکھے گا ہم اس کو دنیا میں سے جتنا چاہیں گے جس کے واسطے چاہیں گے فورا ہی دے دیں گے پھر ہم اس کے لئے جہنم رکھیں گے اس میں وہ بدحال اور راندہ ہو کر داخل ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو دنیا ہی کا طالب بنتا ہے ، ہم اس کیلئے اسی میں ، جس قدر چاہتے ہیں ، جس کیلئے چاہتے ہیں ، آگے بڑھا دیتے ہیں ۔ پھر ہم نے اس کیلئے جہنم رکھ چوڑی ہے ، جس میں وہ خوار اور راندہ ہوکر داخل ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو کوئی ( آخرت کے بجائے ) ( دنیا کی ) فوراً مل جانے والی چیزیں ( ہی ) چاہتا ہے ہم اس میں سے جس کے لیے جتنا چاہتے ہیں اسے جلدی دے دیتے ہیں پھر ہم نے اس کیلئے جہنم طے کردی ہے جس تک وہ ذلیل و خوار دھتکارا ہوا بن کر پہنچے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص دنیا کی (آسودگی) چاہے تو ہم اس میں سے جسے چاہتے ہیں جتنا چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں۔ پھر اس کے لیے جہنم کا ٹھکانا مقرر کر رکھا ہے جس میں وہ بدحال اور دھتکارہ ہوا داخل کیا جائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کوئی (صرف) دنیا ہی چاہتا ہے، ہم اس کو یہیں دے دیتے ہیں جو کچھ ہمیں دینا ہوتا ہے، جس کو دینا ہوتا ہے، پھر جہنم ہی کو اس کا مقسوم بنا دیتے ہیں، جس میں اسے داخل ہونا ہوگا بدحال اور خوار ہو کر،

Translated by

Noor ul Amin

جوشخص دنیا چاہتا ہے توہم ان میں سے جس کو جتناچاہتے ہیں اس دنیا میں سے دے دیتے ہیں پھراس کا ٹھکانہ جہنم مقرر کردیتے ہیں ، جس میں وہ بدحال اور دھتکارا ہوا داخل ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو یہ جلدی والی چاہے ( ف٤۹ ) ہم اسے اس میں جلد دے دیں جو چاہیں جسے چاہیں ( ف۵۰ ) پھر اس کے لیے جہنم کردیں کہ اس میں جائے مذمت کیا ہوا دھکے کھاتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو کوئی صرف دنیا کی خوشحالی ( کی صورت میں اپنی محنت کا جلدی بدلہ ) چاہتا ہے تو ہم اسی دنیا میں جسے چاہتے ہیں جتنا چاہتے ہیں جلدی دے دیتے ہیں پھر ہم نے اس کے لئے دوزخ بنا دی ہے جس میں وہ ملامت سنتا ہوا ( رب کی رحمت سے ) دھتکارا ہوا داخل ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

جو کوئی دنیا کا خواہشمند ہو تو ہم جسے جتنا دینا چاہتے ہیں اسی ( دنیا ) میں جلدی دے دیتے ہیں پھر اس کے لئے دوزخ قرار دیتے ہیں جس میں وہ ملامت زدہ اور راندہ ہوا داخل ہوگا ( اور اسے تاپے گا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any do wish for the transitory things (of this life), We readily grant them - such things as We will, to such person as We will: in the end have We provided Hell for them: they will burn therein, disgraced and rejected.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whoever desires (only) the enjoyment of this life will receive it if We want it to be so. Then We will make Hell his reward wherein he will suffer, despised and driven away from Our mercy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whoever desires the quick-passing (transitory enjoyment of this world), We readily grant him what We will for whom We like. Then, afterwards, We have appointed for him Hell; he will burn therein disgraced and rejected.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever desires this present life, We hasten to him therein what We please for whomsoever We desire, then We assign to him the hell; he shall enter it despised, driven away.

Translated by

William Pickthall

Whoso desireth that (life) which hasteneth away, We hasten for him therein what We will for whom We please. And afterward We have appointed for him hell; he will endure the heat thereof, condemned, rejected.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिसका इरादा सिर्फ़ इस जल्दी वाली दुनिया (फ़ौरी फ़ायदे) का ही हो उसे हम यहाँ जिस क़दर जिसके लिए चाहें फ़ौरन दे देते हैं, बिल-आख़िर उसके लिए हम जहन्नम मुक़र्रर कर देते हैं जहाँ वह बुरे हालों धुतकारा हुआ दाख़िल होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص دنیا (کے نفع) کی نیت رکھے گا ہم ایسے شخص کو دنیا میں جتنا چاہیں گے جس کے واسطے چاہیں گے فی الحال ہی دے دیں گے پھر ہم اس کے لیے جہنم تجویز کریں گے وہ اس میں بد حال راندہٴ (درگاہ) ہو کر داخل ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو شخص جلدی کرتا ہے ہم اس کو اس دنیا سے جو چاہیں گے دیں گے پھر ہم نے اس کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہے، وہ اس میں داخل ہوگا ملامت کیا ہوا دھتکارا ہوا۔ “ (١٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کوئی (اس دنیا میں) جلدی حاصل والے فائدوں کا خواہش مند ہو ، اسے یہیں ہم دے دیتے ہیں جو کچھ سبھی جسے دینا چاہیں ، پھر ا کے مقسوم میں جہنم لکھ دیتے ہیں جسے وہ تاپے گا ، ملامت زدہ اور رحمت سے محروم ہو کر۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص دنیاوی منافع کا ارادہ کرتا ہے ہم جس کے لیے چاہیں جتنا چاہیں اسی دنیا میں اسے دے دیتے ہیں پھر ہم اس کے لیے دوزخ تجویز کردیں گے وہ اس میں بدحال ہو کر راندہ درگاہ ہونے کی حالت میں داخل ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو کوئی چاہتا ہو پہلا گھر جلد دے دیں ہم اس کو اسی میں جتنا چاہیں جس کو چاہیں پھر ٹھہرایا ہے ہم نے اس کے واسطے دوزخ داخل ہوگا اس میں اپنی برائی سن کر دھکیلا جا کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو کوئی عاجلہ یعنی دنیا ہی چاہتا ہے تو ہم اس کو دنیا ہی میں جتنا چاہتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں۔ جلد دے دیتے ہیں پھر ہم اس کے لئے دوزخ مقرر کردیتے ہیں جس میں وہ برا سن کر راندئہ درگاہ ہو کر داخل ہوگا۔