23. This is to show that the seekers of the Hereafter have been exalted over the worshipers of the world even in this worldly life. However, this exaltation is not in regards to the good things of this world, rich food and dresses, palatial dwellings, luxurious means of travelling and other grand things. They enjoy that true honor, love and goodwill which is denied to the tyrants and the rich peop... le in spite of the fact that they may be indigent. This is because whatever the seekers of the Hereafter get in this world, it is earned in righteous and honest ways, while the worshipers of the world amass wealth by employing dishonest and cruel ways. Then the former spend what they get with prudence and righteousness. They fulfill the obligations they owe to others. They spend their money in the way of Allah and to please Allah on the needy and the indigent. In contrast to them, the worshipers of this world spend their money in the enjoyment of luxuries, wicked works, corruption and spreading other evil things. This makes the former models of God worship and purity in every respect and distinguishes them so clearly from the worshipers of the world that they shine in exaltation over the latter. These things clearly indicate that in the next world the rewards of the seekers of the Hereafter will be far greater and their superiority far higher than those of the worshipers of the world. Show more
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :23
یعنی دنیا ہی میں یہ فرق نمایاں ہو جاتا ہے کہ آخرت کے طلبگار دنیا پرست لوگوں پر فضیلت رکھتے ہیں ۔ یہ فضیلت اس اعتبار سے نہیں ہے کہ ان کے کھانے اور لباس اور مکان اور سواریاں اور تمدن و تہذیب کے ٹھاٹھ ان سے کچھ بڑھ کر ہیں ۔ بلکہ اس اعتبار سے ہے کہ یہ جو کچھ... بھی پاتے ہیں صداقت ، دیانت اور امانت کے ساتھ پاتے ہیں ، اور وہ جو کچھ پا رہے ہیں ظلم سے ، بے ایمانیوں سے ، اور طرح طرح کی حرام خوریوں سے پا رہے ہیں ۔ پھر ان کو جو کچھ ملتا ہے وہ اعتدال کے ساتھ خرچ ہوتا ہے ، اس میں سے حق داروں کے حقوق ادا ہوتے ہیں ، اس میں سائل اور محروم کا حصہ بھی نکلتا ہے ، اور اس میں سے خدا کی خوشنودی کے لیے دوسرے نیک کاموں پر بھی مال صرف کیا جاتا ہے ۔ اس کے برعکس دنیا پرستوں کو جو کچھ ملتا ہے وہ بیش تر عیاشیوں اور حرام کاریوں اور طرح طرح کے فساد انگیز اور فتنہ خیز کاموں میں پانی کی طرح بہایا جاتا ہے ۔ اسی طرح تمام حیثیتوں سے آخرت کے طلبگار کی زندگی خدا ترسی اور پاکیزگی اخلاق کا ایسا نمونہ ہوتی ہے جو پیوند لگے ہوئے کپڑوں اور خس کی جھونپڑیوں میں بھی اس قدر درخشاں نظر آتا ہے کہ دنیا پرست کی زندگی اس کے مقابلے میں ہر چشم بینا کو تاریک نظر آتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے جبار بادشاہوں اور دولت مند امیروں کے لیے بھی ان کے ہم جنس انسانوں کے دلوں میں کوئی سچی عزت اور محبت اور عقیدت کبھی پیدا نہ ہوئی اور اس کے بر عکس فاقہ کش اور بوریا نشین اتقیاء کی فضیلت کو خود دنیا پرست لوگ بھی ماننے پر مجبور ہو گئے ۔ یہ کھلی کھلی علامتیں اس حقیقت کی طرف صاف اشارہ کر رہی ہیں کہ آخرت کی پائدار مستقل کامیابیاں ان دونوں گروہوں میں سے کس کے حصے میں آنے والی ہیں ۔ Show more