Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 21

سورة بنی اسراءیل

اُنۡظُرۡ کَیۡفَ فَضَّلۡنَا بَعۡضَہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ ؕ وَ لَلۡاٰخِرَۃُ اَکۡبَرُ دَرَجٰتٍ وَّ اَکۡبَرُ تَفۡضِیۡلًا ﴿۲۱﴾

Look how We have favored [in provision] some of them over others. But the Hereafter is greater in degrees [of difference] and greater in distinction.

دیکھ لے کہ ان میں ایک کو ایک پر ہم نے کس طرح فضیلت دے رکھی ہے اور آخرت تو درجوں میں اور بھی بڑھ کر ہے اور فضیلت کے اعتبار سے سے بھی بہت بڑی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُنۡظُرۡ
دیکھو
کَیۡفَ
کس طرح
فَضَّلۡنَا
فضیلت دی ہم نے
بَعۡضَہُمۡ
ان کے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
وَلَلۡاٰخِرَۃُ
اور یقینًا آخرت
اَکۡبَرُ
زیادہ بڑی ہے
دَرَجٰتٍ
درجات میں
وَّاَکۡبَرُ
اور زیادہ بڑھ کر ہے
تَفۡضِیۡلًا
فضیلت میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُنۡظُرۡ
دیکھو
کَیۡفَ
کیسے
فَضَّلۡنَا
فضیلت دی ہم نے
بَعۡضَہُمۡ
ان میں سے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
وَلَلۡاٰخِرَۃُ
اور یقیناً آخرت
اَکۡبَرُ
بہت بڑی ہے
دَرَجٰتٍ
درجات میں
وَّاَکۡبَرُ
اور بہت بڑی ہے
تَفۡضِیۡلًا
فضیلت کے اعتبار سے
Translated by

Juna Garhi

Look how We have favored [in provision] some of them over others. But the Hereafter is greater in degrees [of difference] and greater in distinction.

دیکھ لے کہ ان میں ایک کو ایک پر ہم نے کس طرح فضیلت دے رکھی ہے اور آخرت تو درجوں میں اور بھی بڑھ کر ہے اور فضیلت کے اعتبار سے سے بھی بہت بڑی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

دیکھو ! ہم نے کیسے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہوئی ہے اور آخرت میں (دوسری قسم کے یعنی آخرت چاہنے والوں کے) درجات زیادہ اور فضیلت بھی بڑی ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

دیکھو کیسے ہم نے ان میں سے بعض کوبعض پر فضیلت دی ہے؟اوریقیناآخرت درجات کے اعتبار سے بہت بڑی اورفضیلت کے اعتبار سے بھی بہت بڑی ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

See how We made some of them excel some others (in this world) and, of course, the Hereafter is far higher in ranks and far greater in degrees of merit.

دیکھ کیسا بڑھا دیا ہم نے ایک کو ایک سے اور پچھلے گھر میں تو اور بڑے درجے ہیں اور بڑی فضیلت۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

دیکھو کیسے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے لیکن آخرت کی زندگی درجات اور فضیلت میں اس سے بہت بڑھ کر ہوگی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

See, how We have exalted some above others in this world, and in the Life to Come they will have higher ranks and greater degrees of excellence over others.

مگر دیکھ لو ، دنیا ہی میں ہم نے ایک گروہ کو دوسرے پر کیسی فضیلت دے رکھی ہے ، اور آخرت میں اس کے درجے اور بھی زیادہ ہوں گے ، اور اس کی فضیلت اور بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر ہوگی ۔ 23

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دیکھو ہم نے کس طرح ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دے رکھی ہے ۔ ( ١١ ) اور یقین رکھو کہ آخرت درجات کے اعتبار سے بہت بڑٰی ہے ، اور فضیلت کے اعتبار سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) دیکھو ہم نے دنیا میں ایک کو دوسرے پر کیسے بڑھا دیا ہے 13 اور آخرت تو بیشک (دنیا سے) کئی درجے بڑی ہے اور وہاں کی بڑھوتری بھی بہت ہے 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دیکھ لیجئے ! ہم نے کس طرح بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ہے۔ اور آخرت درجوں کے حساب سے بہت بڑی ہے اور فضیلت کے اعتبار سے بھی بہت بڑی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

دیکھیے ہم نے ایک دوسرے پر کیسی فضیلت دی ہوئی ہے۔ اور آخرت کے درجات تو اور بھی بلند اور سب سے بڑھ کر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو ہم نے کس طرح بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ہے۔ اور آخرت درجوں میں (دنیا سے) بہت برتر اور برتری میں کہیں بڑھ کر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold thou! how We have preferred some of them over some others; and surely: the Hereafter is greater in degrees and greater in preferment.

تو دیکھ ہم نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر کیسی فضیلت دے رکھی ہے اور آخرت یقیناً بہت بڑی ہے درجات کے اعتبار سے بھی اور بہت بڑی ہے فضیلت کے اعتبار سے بھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دیکھو! ہم نے ان کے ایک کو دوسرے پر کس طرح فضیلت دے رکھی ہے اور آخرت درجات اور فضیلت کے اعتبار سے کہیں بڑھ کر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

دیکھو! ہم نے بعض پر بعض کو کیسی فضیلت عطا فرما رکھی ہے ، اور بالتحقیق آخرت درجات کے اعتبار سے بھی سب سے بڑی ہے اور فضیلت کے اعتبار سے بھی سب سے بڑھ کر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیکھو ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ہے۔ اور آخرت درجوں میں دنیا سے بہت برتر اور بہتری میں کہیں بڑھ کر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

دیکھو (دنیا میں) ہم نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر کس طرح فضیلت دے رکھی ہے، اور آخرت تو یقیناً اپنے درجات کے اعتبار سے بھی اس سے کہیں بڑی ہے، اور اس کی فضیلت بھی اس سے کہیں بڑھ چڑھ کر ہوگی،

Translated by

Noor ul Amin

دیکھو!ہم نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور آخرت کے درجات اور فضیلت اور بھی بڑھ کرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

دیکھو ہم نے ان میں ایک کو ایک پر کیسی بڑائی دی ( ف۵۷ ) اور بیشک آخرت درجوں میں سب سے بڑی اور فضل میں سب سے اعلیٰ ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

دیکھئے ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر کس طرح فضیلت دے رکھی ہے ، اور یقینًا آخرت ( دنیا کے مقابلہ میں ) درجات کے لحاظ سے ( بھی ) بہت بڑی ہے اور فضیلت کے لحاظ سے ( بھی ) بہت بڑی ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( دیکھو ) ہم نے ( یہاں ) کس طرح بعض لوگوں کو بعض پر فضیلت دی ہے اور آخرت تو درجات کے اعتبار سے بہت بڑی ہے اور فضیلت کے لحاظ سے بھی بہت بڑی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

See how We have bestowed more on some than on others; but verily the Hereafter is more in rank and gradation and more in excellence.

Translated by

Muhammad Sarwar

Consider how We have given preference to some people above others, yet the life to come has more honor and respect.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See how We prefer one above another (in this world), and verily, the Hereafter will be greater in degrees and greater in preferment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

See how We have made some of them to excel others, and certainly the hereafter is much superior in respect of excellence.

Translated by

William Pickthall

See how We prefer one of them above another, and verily the Hereafter will be greater in degrees and greater in preferment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

देखिए हमने उनके एक को दूसरे पर किस तरह फ़ौक़ियत दी है, और यक़ीनन आख़िरत और भी ज़्यादा बड़ी है दर्जे के ऐतबार से और फ़ज़ीलत के ऐतबार से।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ دیکھ لیجیئے کہ ہم نے ایک کو دوسرے پر کس طرح فوقیت دی ہے اور البتہ آخرت درجوں کے اعتبار سے بھی بہت بڑی ہے اور فضیلت کے اعتبار سے بھی بہت بڑی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” دیکھیے ہم نے ان کو ایک دوسرے پر کس طرح فضیلت دی ہے اور یقیناً آخرت اعلیٰ ہونے کے لحاظ سے اس سے بڑی اور فضیلت کے لحاظ سے بہت ہی بڑھ کر ہے۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر دیکھ لو ، دنیا ہی میں ہم نے ایک گروہ کو دوسرے پر کیسی فضیلت دے رکھی ہے۔ اور آخرت میں اس کے درجے اور بھی زیادہ ہوں گے اور اس کی فضیلت اور بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر ہوگی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ دیکھ لیجیے ہم نے بعض کو بعض پر کیسی فضیلت دی، اور بلاشبہ آخرت کے درجات کے اعتبار سے بڑی چیز ہے اور فضیلت کے اعتبار سے بھی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دیکھ کیسا بڑھا دیا ہم نے ایک کو ایک سے اور پچھلے گھر میں تو اور بڑے درجے ہیں اور بڑی فضیلت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! آپ دیکھ لیجیے ہم نے بعض آدمیوں کو بعض پر کس طرح افزونی اور برتری دے رکھی ہے اور یقینا آخرت باعتبار درجات کے بہت بلند ہے۔ اور با اعتبار فضیلت کے بہت بڑی ہے