Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 23

سورة بنی اسراءیل

وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ اِمَّا یَبۡلُغَنَّ عِنۡدَکَ الۡکِبَرَ اَحَدُہُمَاۤ اَوۡ کِلٰہُمَا فَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنۡہَرۡہُمَا وَ قُلۡ لَّہُمَا قَوۡلًا کَرِیۡمًا ﴿۲۳﴾

And your Lord has decreed that you not worship except Him, and to parents, good treatment. Whether one or both of them reach old age [while] with you, say not to them [so much as], "uff," and do not repel them but speak to them a noble word.

اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا ۔ اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اف تک نہ کہنا ، نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات چیت کرنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَضٰی
اور فیصلہ کردیا ہے
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
اَلَّا
کہ نہ
تَعۡبُدُوۡۤا
تم عبادت کرو
اِلَّاۤ
مگر
اِیَّاہُ
صرف اسی کی
وَبِالۡوَالِدَیۡنِ
اور ساتھ والدین کے
اِحۡسَانًا
احسان کرنا
اِمَّا
اگر
یَبۡلُغَنَّ
و ہ پہنچیں
عِنۡدَکَ
تیرے پاس
الۡکِبَرَ
بڑھاپے کو
اَحَدُہُمَاۤ
ان دونوں میں سے ایک
اَوۡ
یا
کِلٰہُمَا
وہ دونوں
فَلَا
تو نہ
تَقُلۡ
تم کہنا
لَّہُمَاۤ
ان دونوں کے لئے
اُفٍّ
اُف
وَّلَا
اور نہ
تَنۡہَرۡہُمَا
تم جھڑکنا ان دونوں کو
وَقُلۡ
اور کہنا
لَّہُمَا
ان دونوں کو
قَوۡلًا
بات
کَرِیۡمًا
عزت والی/عمدہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَضٰی
اور فیصلہ کر دیا
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
اَلَّا
یہ کہ نہ
تَعۡبُدُوۡۤا
تم عبادت کرو
اِلَّاۤ
سوائے
اِیَّاہُ
اُس کے
وَبِالۡوَالِدَیۡنِ
اوروالدین کے ساتھ
اِحۡسَانًا
اچھا سلوک کرو
اِمَّا
اگر
یَبۡلُغَنَّ
وہ پہنچ جائیں
عِنۡدَکَ
آپ کے پاس
الۡکِبَرَ
بڑھاپے کو
اَحَدُہُمَاۤ
ان دونوں میں سے ایک
اَوۡ
یا
کِلٰہُمَا
وہ دونوں
فَلَا
تو نہ
تَقُلۡ
تم کہو
لَّہُمَاۤ
ان دونوں کے لیے
اُفٍّ
اُف
وَّلَا
اور نہ ہی
تَنۡہَرۡ
تم جھڑکو
ہُمَا
اُن دونوں کو
وَقُلۡ
اور کہہ
لَّہُمَا
اُن دونوں سے
قَوۡلًا
بات
کَرِیۡمًا
عزت والی
Translated by

Juna Garhi

And your Lord has decreed that you not worship except Him, and to parents, good treatment. Whether one or both of them reach old age [while] with you, say not to them [so much as], "uff," and do not repel them but speak to them a noble word.

اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا ۔ اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اف تک نہ کہنا ، نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات چیت کرنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کے پروردگار نے فیصلہ کردیا ہے کہ : تم اس کے علاوہ اور کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ بہتر سلوک کرو۔ اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جائیں تو انھیں اف تک نہ کہو، نہ ہی انھیں جھڑکو اور ان سے بات کرو تو ادب سے کرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ کے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرواوروالدین کے ساتھ اچھاسلوک کرو۔اگرآپ کے پاس ان دونوں میں سے ایک یادونوں بڑھاپے کوپہنچ جائیں توان دونوں کو’’اُف ‘‘تک نہ کہواور نہ ہی ان کوجھڑکو اوران سے عزت والی بات کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And your Lord has decreed that you worship none but Him and do good to parents. If either of them or both reach old age, do not say to them &uff (a word of anger or contempt) and do not scold them. And address them with respectful words,

اور حکم کرچکا تیرا رب کہ نہ پوجو اس کے سوائے اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اگر پہنچ جائے تیرے سامنے بڑھاپے کو ایک ان میں سے یا دونوں تو نہ کہہ ان کو ہوں اور نہ جھڑک ان کو اور کہہ ان سے بات ادب کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور فیصلہ کردیا ہے آپ کے رب نے کہ مت عبادت کرو کسی کی سوائے اس کے اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو اگر پہنچ جائیں تمہارے پاس بڑھاپے کو ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تو انہیں اف تک مت کہو اور نہ انہیں جھڑکو اور ان سے بات کرو نرمی کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تیرے رب نے فیصلہ کر دیا ہے25 کہ: ﴿١﴾ تم لوگ کسی کی عبادت نہ کرو گے ، مگر صرف اس کی ۔ 26 ﴿۲﴾والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو ۔ اگر تمہارے پاس ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بوڑھے ہو کر رہیں تو انہیں اف تک نہ کہو ، نہ انہیں جھڑک کر جواب دو ، بلکہ ان سے احترام کے ساتھ بات کرو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو ، اور نہ انہیں جھڑکو ۔ بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تیرے 15 مالک نے یہ چکوتا کردیا 14 کہ اس کے سوا اور کسی کو نہ 17 لو جو اور ماں باپ سے اچھا سلوک کرو اگر تیرے سامنے (یعنی تیری زندگی میں) ان میں سے ایک ماں باپ یا دونوں بڑھاپے تک پہنچ جائیں 1 بوڑھے ہوجائیں) تو ان سے گھر کے طور پر ہوں تک نہ کرنا 2 اور نہ جھڑکنا اور (بات کرنا تو) نرمی سے ان سے بات کرنا 3 ادب سے اور مہربانی سے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کے پروردگار نے حکم کردیا ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو اور (اپنے) ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرو اگر تمہارے پاس ان میں ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان دونوں سے ناپسندیدہ بات نہ کہو اور نہ ان کو جھڑکو اور ان سے بہت اچھے اندازے سے بات کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے رب نے فیصلہ فرما دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت و بندگی نہ کرو اور ماں باپ سے حسن سلوک کرو۔ اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو اور نہ ہی انہیں جھڑکو اور ان سے (نرمی اور) ادب سے بات کہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرتے رہو۔ اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُن کو اُف تک نہ کہنا اور نہ انہیں جھڑکنا اور اُن سے بات ادب کے ساتھ کرنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thy Lord hath decreed that ye shall Worship none but Him, and unto parents shew kindness; and if either of them or both of them attain old age with thee, Say not unto them: pooh: And browbeat them not, and Speak unto them a respectful speech.

اور تیرے پروردگار نے حکم دے رکھا ہے کہ بجز اسی (ایک رب) کے اور کسی کی پرستش نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک رکھنا ۔ اگر وہ تیرے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں ان دونوں میں سے ایک یا وہ دونوں تو تو ان ان سے ہوں بھی نہ کہنا اور نہ ان کو جھڑکنا اور ان سے ادب کے ساتھ بات چیت کرنا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تیرے رب کا فیصلہ یہ ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی بندگی نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ نہایت اچھا سلوک کرو ۔ اگر وہ تیرے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں ، ان میں سے ایک یا دونوں ، تو نہ ان کو اف کہو اور نہ ان کو جھڑکو اور ان سے شریفانہ بات کہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ کے رب نے ( یہی ) فیصلہ فرمایا ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی دوسرے کی عبادت نہ کی جائے اور والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے ، اگر ( تمہارے والدین ) ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جائیں تو ان دونوں ( میں سے کسی ) کو ( بھی ) ہُوں ( تک ) نہ کہنا اور نہ ہی انہیں جھڑکنا اور ان سے نرم انداز میں ( ادب واحترام سے ہی ) بات کرنا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہارے رب نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرتے رہو اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اف تک نہ کہنا اور نہ انہیں جھڑکنا اور ان کے ساتھ بات ادب کے ساتھ کرنا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہارا رب یہ فیصلہ کرچکا کہ تم نے بندگی نہیں کرنی مگر اسی کی، اور اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہے، اگر تمہارے سامنے ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پہنچ جائے، یا دونوں، تو تم انھیں اف بھی نہ کہنا، اور انھیں جھڑکنا بھی نہیں، اور ان سے بات بھی پورے احترام سے کرنا،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ:تم اس کے علاوہ اور کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ بہترسلوک کرواگران میں سے کوئی ایک یادونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہونہ ہی انہیں جھڑکو اور ان سے ادب سے بات کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پُوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو ، اگر تیرے سامنے ان میں ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں ( ف۵۹ ) تو ان سے ہُوں ، نہ کہنا ( ف٦۰ ) اور انھیں نہ جھڑکنا اور ان سے تعظیم کی بات کہنا ( ف٦۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو ، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں ”اُف“ بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات کیا کرو

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کے پروردگار نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے تک پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو ۔ اور ان سے احترام کے ساتھ بات کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thy Lord hath decreed that ye worship none but Him, and that ye be kind to parents. Whether one or both of them attain old age in thy life, say not to them a word of contempt, nor repel them, but address them in terms of honour.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord has ordained that you must not worship anything other than Him and that you must be kind to your parents. If either or both of your parents should become advanced in age, do not express to them words which show your slightest disappointment. Never yell at them but always speak to them with kindness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And your Lord has Qada [decreed] that you worship none but Him. And that you be dutiful to your parents. If one of them or both of them attain old age in your life, say not to them a word of disrespect, nor reprimand them but address them in terms of honor.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And your Lord has commanded that you shall not serve (any) but Him, and goodness to your parents. If either or both of them reach old age with you, say not to them (so much as) "Ugh" nor chide them, and speak to them a generous word.

Translated by

William Pickthall

Thy Lord hath decreed, that ye worship none save Him, and (that ye show) kindness to parents. If one of them or both of them attain old age with thee, say not "Fie" unto them nor repulse them, but speak unto them a gracious word.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपके रब ने फ़ैसला कर दिया है कि तुम उसके सिवा किसी और की इबादत न करो और माँ-बाप के साथ अच्छा सलूक करो, अगर वे तुम्हारे सामने बुढ़ापे को पहुँच जाएं उनमें से कोई एक या दोनों तो उनको उफ़ न कहें और न उनको झिड़कें और उनसे एहतराम के साथ बात करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تیرے رب نے حکم کردیا ہے کہ بجز اس کے کسی کی عبادت مت کرو اور تم (اپنے) ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو اگر تیرے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جاویں سو ان کو کبھی (ہاں سے) ہوں بھی مت کرنا اور نہ ان کو جھڑکنا اور ان سے خوب ادب سے بات کرنا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آپ کے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر تیرے سامنے دونوں میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو ” اف “ نہ کہہ اور نہ انھیں جھڑک اور ان سے نرم گفتگو کیجیے۔ “ (٢٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تیرے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ : تم لوگ کسی کی عبادت نہ کرو ، مگر صرف اس کی والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو ، اگر تمہارے پاس ان میں سے کوئی ایک ، یا دونوں ، بوڑھے ہو کر رہیں تو انہیں اف تک نہ کہو ، نہ انہیں جھڑک کر جواب دو ، بلکہ ان سے احترام کے ساتھ بات کرو ، اور نرمی اور رحم کے ساتھ ان کے سامنے جھک کر رہو ، اور دعا کیا کرو کہ پروردگار ، ان پر رحم فرما جس طرح انہوں نے رحمت و شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کے رب نے حکم دیا ہے کہ عبادت نہ کرو مگر اسی کی، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اے مخاطب اگر تیرے پاس ان دونوں میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف بھی نہ کہنا، اور ان کو مت جھڑکنا، اور ان سے اچھے طریقے سے بات کرنا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم کرچکا تیرا رب کہ نہ پوجو اس کے سوائے اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اگر پہنچ جائے تیرے سامنے بڑھاپے کو ایک ان میں یا دونوں تو نہ کہہ ان کو ہوں اور نہ جھڑک ان کو اور کہہ ان سے بات ادب کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تیرے رب نے یہ حکم دے دیا ہے کہ اس معبود برحق کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور تم والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئو اگر ان میں سے ایک یا دونوں تیرے سامنے بڑھاپے کو پہونچ جائیں تو اس وقت بھی کبھی ان کو ہوں تک نہ کہہ اور نہ کہہ اور نہ ان کو جھڑک اور انتہائی نرمی اور ادب کے ساتھ ان سے بات کرلو