Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 24

سورة بنی اسراءیل

وَ اخۡفِضۡ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحۡمَۃِ وَ قُلۡ رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا ﴿ؕ۲۴﴾

And lower to them the wing of humility out of mercy and say, "My Lord, have mercy upon them as they brought me up [when I was] small."

اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاخۡفِضۡ
اور جھکائے رکھنا
لَہُمَا
ان دونوں کے لئے
جَنَاحَ
بازو
الذُّلِّ
عاجزی کے
مِنَ الرَّحۡمَۃِ
رحمت سے
وَقُلۡ
اور کہنا
رَّبِّ
اے میرے رب
ارۡحَمۡہُمَا
رحم کیجیے ان دونوں پر
کَمَا
جیسا کہ
رَبَّیٰنِیۡ
ان دونوں نےپرورش کی میری
صَغِیۡرًا
بچپن میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاخۡفِضۡ
اور جھکائےرکھو
لَہُمَا
اُن دونوں کے لیے
جَنَاحَ
بازو
الذُّلِّ
تواضع کا
مِنَ الرَّحۡمَۃِ
رحم دلی سے
وَقُلۡ
اور کہہ
رَّبِّ
اے میرے رب
ارۡحَمۡہُمَا
اُن دونوں پررحم فر ما
کَمَا
جیسے ان دونوں نے
رَبَّیٰنِیۡ
پالا تھامجھے
صَغِیۡرًا
بچپن میں (چھو ٹے ہونے کی حالت میں)
Translated by

Juna Garhi

And lower to them the wing of humility out of mercy and say, "My Lord, have mercy upon them as they brought me up [when I was] small."

اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان پر رحم کرتے ہوئے انکساری سے ان کے آگے جھکے رہو اور ان کے حق میں دعا کرو کہ : پروردگار ! ان پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپنے میں مجھے (محبت و شفقت) سے پالا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران کے لیے تواضع کا بازو رحم دلی سے جھکائے ر کھو اورکہوکہ اے میرے رب!ان دونوں پررحم فرماجیسے اُنہوں نے مجھے بچپن میں پالاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and submit yourself before them in humility out of compassion and say, &My Lord, be merciful to them as they have brought me up in my childhood.|"

اور جھکا دے ان کے آگے کندھے عاجزی کر کر نیاز مندی سے اور کہہ اے رب ان پر رحم کر جیسا پالا انہوں نے مجھ کو چھوٹا سا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جھکائے رکھو ان کے سامنے اپنے بازو عاجزی اور نیاز مندی سے اور دعا کرتے رہو : اے میرے رب ان دونوں پر رحم فرما جیسے کہ انہوں نے مجھے بچپن میں پالا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور نرمی و رحم کے ساتھ ان کے سامنے جھک کر رہو ، اور دعا کیا کرو کہ پروردگار ، ان پر رحم فرما جس طرح انہوں نے رحمت و شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کے ساتھ محبت کا برتاؤ کرتے ہوئے ان کے سامنے اپنے آپ کو انکساری سے جھکاؤ ، اور یہ دعا کرو کہ : یا رب ! جس طرح انہوں نے میرے بچپن میں مجھے پالا ہے ، آپ بھی ان کے ساتھ رحمت کا معاملہ کیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اپنے عاجزی کا بازو ان کے لئے جھکا دے 4 اور دعا کر مالک میرے ان پر رحم کر جیسے ان دونوں نے (مجھ پر رحم کر کے) جھپٹنے میں مجھ کو پالا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور عاجزی اور انکساری سے ان کے آگے جھکے رہو اور (ان کے حق میں) دعا کرو اے میرے پروردگار ! جس طرح انہوں نے مجھے بچپن میں پالا پوسا ہے آپ ان دونوں پر رحمت فرمائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان کے لئے عاجزی اور مہربانی کے ساتھ کاندھے جھکائے رہو۔ اور کہو میرے پروردگار ان دونوں پر رحم فرما جس طرح انہوں نے (شفقت و محبت سے) ہماری پرورش کی تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور عجزو نیاز سے ان کے آگے جھکے رہو اور ان کے حق میں دعا کرو کہ اے پروردگار جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں (شفقت سے) پرورش کیا ہے تو بھی اُن (کے حال) پر رحمت فرما

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And lower unto them the wing of meekness out of mercy, and say: O my Lord! have mercy on the twain even as they brought me up when young.

اور ان کے سامنے محبت سے انکسار کے ساتھ جھکے رہنا اور کہتے رہنا کہ اے میرے پروردگار ان پر رحمت فرما جیسا کہ انہوں ن ے مجھے بچپن میں پالا پرورش کیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کیلئے رحمدلانہ اطاعت کے بازو جھکائے رکھو اور دعا کرتے رہو کہ اے میرے رب! ان پر رحم فرما ، جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور مہربانی والے رویے کو اپنائے رکھتے ہوئے ان کے لیے اپنے بازؤں کو ( ہر وقت ) جھکائے رکھنا اور ( ہمیشہ ) دعا کرتے رہنا کہ اے میرے رب ان دونوں پر ( اسی طرح ہمیشہ اپنا ) رحم و کرم ہی نازل فرماتے رہیے جیسے کہ ان دونوں نے مجھے بچپن میں پالا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور عجزو انکساری سے ان کے آگے جھکے رہو اور ان کے حق میں دعا کرو کہ اے رب العزت ! جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں شفقت سے پرورش کیا ہے تو بھی ان کے حال پر رحمت فرما۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جھکائے رکھنا اس کے سامنے عاجزی کے بازو و نیازمندی کی بناء پر، اور (ان کے حق میں) یہ دعاء بھی کرتے رہنا کہ اے میرے رب، رحم فرما ان دونوں پر، جیسا کہ انہوں نے مجھے پالا پوسا بچپن میں،

Translated by

Noor ul Amin

اوران پر رحم کرتے ہوئے انکساری سے ان کے آ گے جھکے رہواور دعا کرو کہ: رب!ان پر رحم فرماجیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے لیے عاجزی کا بازو بچھا ( ف٦۲ ) نرم دلی سے اور عرض کر کہ اے میرے رب تو ان دونوں پر رحم کر جیسا کہ ان دنوں نے مجھے چھٹپن ( بچپن ) میں پالا ( ف٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان دونوں کے لئے نرم دلی سے عجز و انکساری کے بازو جھکائے رکھو اور ( اﷲ کے حضور ) عرض کرتے رہو: اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے ( رحمت و شفقت سے ) پالا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے سامنے مہر و مہربانی کے ساتھ انکساری کا پہلو جھکائے رکھو اور کہو اے پروردگار تو ان دونوں پر اسی طرح رحم و کرم فرما جس طرح انہوں نے میرے بچپنے میں مجھے پالا ( اور میری پرورش کی ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And, out of kindness, lower to them the wing of humility, and say: "My Lord! bestow on them thy Mercy even as they cherished me in childhood."

Translated by

Muhammad Sarwar

Be humble and merciful towards them and say, "Lord, have mercy upon them as they cherished me in my childhood."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And lower unto them the wing of submission and humility through mercy, and say: "My Lord! Bestow on them Your mercy as they did bring me up when I was young."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And make yourself submissively gentle to them with compassion, and say: O my Lord! have compassion on them, as they brought me up (when I was) little.

Translated by

William Pickthall

And lower unto them the wing of submission through mercy, and say: My Lord! Have mercy on them both as they did care for me when I was little.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके सामने नर्मी से आजिज़ी के बाज़ू झुका दें और कहिए कि ऐ मेरे रब! उन दोनों पर रहम फ़रमाइए जैसा कि उन्होंने मुझे बचपन में पाला।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کے سامنے شفقت سے انکساری کے ساتھ جھکے رہنا اور یوں دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار ان دونوں پر رحمت فرمائیے جیسا انہوں نے مجھ کو بچپن میں پالا پرورش کیا ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور شفقت سے ان کے سامنے بازو جھکا دے اور اے میرے رب ! ان دونوں پر رحم کیجیے جیسے انھوں نے بچپن میں میری پرورش کی۔ “ ( ٢٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور نرمی اور رحم کے ساتھ ان کے سامنے جھک کر رہو اور دعا کیا کرو ، پروردگار ، ان پر رحم فرما جس طرح انہوں نے رحمت و شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے سامنے شفقت سے انکساری کے ساتھ جھکے رہنا اور یوں عرض کرنا کہ اے رب ان پر رحم فرمائیے جیسا کہ انہوں نے مجھے چھوٹا سا پالا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جھکا دے ان کے آگے کندھے عاجزی کر نیاز مندی سے اور کہہ اے رب ان پر رحم کر جیسا پالا انہوں نے مجھ کو چھوٹا سا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کے سامنے تواضع کے باز و شفقت و مہربانی سے جھکائے رکھ اور ان کے حق میں یوں دعا کر اے میرے رب جس طرح انہوں نے بچپنے میں میری پرورش کی ہے اسی طرح تو بھی ان دونوں پر رحم فرما