Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 28

سورة بنی اسراءیل

وَ اِمَّا تُعۡرِضَنَّ عَنۡہُمُ ابۡتِغَآءَ رَحۡمَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکَ تَرۡجُوۡہَا فَقُلۡ لَّہُمۡ قَوۡلًا مَّیۡسُوۡرًا ﴿۲۸﴾

And if you [must] turn away from the needy awaiting mercy from your Lord which you expect, then speak to them a gentle word.

اور اگر تجھے ان سے منہ پھیر لینا پڑے اپنے رب کی اس رحمت کی جستجو میں ، جس کی تو امید رکھتا ہے تو بھی تجھے چاہیے کہ عمدگی اور نرمی سے انہیں سمجھا دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِمَّا
اور اگر
تُعۡرِضَنَّ
تم اعراض کرتے ہو
عَنۡہُمُ
ان سے
ابۡتِغَآءَ
چاہنے کو
رَحۡمَۃٍ
رحمت
مِّنۡ رَّبِّکَ
اپنے رب کی طرف سے
تَرۡجُوۡہَا
تم امید رکھتے ہو جس کی
فَقُلۡ
تو کہنا
لَّہُمۡ
ان سے
قَوۡلًا
بات
مَّیۡسُوۡرًا
آسان
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِمَّا
اور اگر
تُعۡرِضَنَّ
تم نے ضرور منہ موڑنا ہو
عَنۡہُمُ
اُن سے
ابۡتِغَآءَ
تلاش میں
رَحۡمَۃٍ
کسی رحمت کی
مِّنۡ رَّبِّکَ
اپنے رب کی
تَرۡجُوۡہَا
تم اُمید رکھتے ہو جسکی
فَقُلۡ
تو کہہ دو
لَّہُمۡ
اُن سے
قَوۡلًا
بات
مَّیۡسُوۡرًا
آسان
Translated by

Juna Garhi

And if you [must] turn away from the needy awaiting mercy from your Lord which you expect, then speak to them a gentle word.

اور اگر تجھے ان سے منہ پھیر لینا پڑے اپنے رب کی اس رحمت کی جستجو میں ، جس کی تو امید رکھتا ہے تو بھی تجھے چاہیے کہ عمدگی اور نرمی سے انہیں سمجھا دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم ان (رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں) سے اس بنا پر اعراض کرو کہ ( ابھی تمہارے پاس انھیں دینے کو کچھ نہیں لیکن) تم اپنے پروردگار کی رحمت سے ایسی توقع ضرور رکھتے ہو اور اس کی تلاش میں ہو تو انھیں نرمی سے جواب دے دو ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگرتم نے اپنے رب کی کسی رحمت کی تلاش میں جس کی تم اُمید رکھتے ہو ان سے ضرورمنہ موڑناہوتوبھی اُن سے وہ بات کہو جس میں آسانی ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you turn away from them while seeking a bounty from your Lord you are expecting, then speak to them in polite words.

اور اگر کبھی تغافل کرے تو ان کی طرف سے انتظار میں اپنے رب کی مہربانی کے جس کی تجھ کو توقع ہے تو کہہ دے ان کو بات نرمی کی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تمہیں اعراض کرنا ہی پڑجائے ان سے اپنے رب کی رحمت کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہے تو ان سے کہو نرم بات

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(v) And when you must turn away from them - (that is, from the destitute, the near of kin, the needy, and the wayfarer) - in pursuit of God's Mercy which you expect to receive, then speak to them kindly.

﴿۵﴾ اگر ان سے ﴿یعنی حاجت مند رشتہ داروں ، مسکینوں اور مسافروں سے﴾ تمہیں کترانا ہو ، اس بنا پر کہ ابھی تم اللہ کی اس رحمت کو جس کے تم امیدوار ہو تلاش کر رہے ہو ، تو انہیں نرم جواب دے دو ۔ 28

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر کبھی تمہیں ان ( رشتہ داروں ، مسکینوں اور مسافروں ) سے اس لیے منہ پھیرنا پڑے کہ تمہیں اللہ کی متوقع رحمت کا انتظار ہو ( ١٥ ) تو ایسے میں ان کے ساتھ نرمی سے بات کرلیا کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تو ان غریبوں ناطے والوں اور مسکین اور مسافروں کی اپنے مالک کے فضل کے انتظار میں جس کی تجھے امید ہو خبر نہ لے سکے تو خیر بات تو ان سے نرمی کر

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر اپنے پروردگار کی رحمت (فراخی دستی) کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہو ان (مستحقین) کی طرف توجہ نہ کرسکو تو ان سے نرمی سے بات کہہ دیا کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم اپنے رب کی اس رحمت کی وجہ سے جس کی تم توقع رکھتے ہو ان سے اعراض کرنا چاہتے ہو تو بات نرمی سے کہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم نے اپنے پروردگار کی رحمت (یعنی فراخ دستی) کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہو ان (مستحقین) کی طرف توجہ نہ کرسکو اُن سے نرمی سے بات کہہ دیا کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if thou turnest away from them awaiting a mercy from thy Lord which thou hopest, then speak unto them a gentle speech.

اور اگر تجھے ان سے پہلو تہی کرنا پڑے اس انتظار میں کہ تیرے پروردگار کی طرف سے وہ کشائش آئے جس کی تجھے امید ہو تو تو ان سے نرمی کی بات کہہ دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تمہیں اپنے رب کے فضل کے انتظار میں ، جس کے تم متوقع ہو ، ان سے اعراض کرنا پڑ جائے تو تم ان سے نرمی کی بات کہہ دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( تنگدستی کی وجہ سے ) اپنے رب کی رحمت جس کی تم امید رکھتے ہو مل جانے کے انتظار میں تمہیں حق داروں سے منہ پھیرنا پڑجائے تو انہیں نرمی سے جواب دے دیا کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم اپنے رب کی نعمت (فراخ دستی) کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہو ان مستحققین کی طرف توجہ نہ کرسکو تو ان سے نرمی سے بات کہہ دیا کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر کبھی تمہیں ان (اہل حقوق) سے پہلو تہی کرنا پڑے، اپنے رب کی کسی ایسی رحمت کی تلاش میں جس کی تمہیں امید ہو، تو تم ان سے نرم (اور آسان) بات کہہ دیا کرو،

Translated by

Noor ul Amin

او ر ا گرتم ان سے اس بناء پر منہ پھیرلوکہ تمہیں اپنے رب کی رحمت سے ایسی توقع ہواور اس کی تلاش میں ہو ( یعنی اگر انہیں دینے کے لئے تمہارے پاس کچھ بھی نہ ہو ) توبھی انہیں نرمی سے جواب دے دو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تو ان سے ( ف۷۱ ) منہ پھیرے اپنے رب کی رحمت کے انتظار میں جس کی تجھے امید ہے تو ان سے آسان بات کہہ ( ف۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم ( اپنی تنگ دستی کے باعث ) ان ( مستحقین ) سے گریز کرنا چاہتے ہو اپنے رب کی جانب سے رحمت ( خوش حالی ) کے انتظار میں جس کی تم توقع رکھتے ہو تو ان سے نرمی کی بات کہہ دیا کرو

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تمہیں ان لوگوں سے پہلوتہی کرنی پڑے اس انتظار میں کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے رحمت ( کشائش ) آئے جس کے تم امیدوار ہو تو ان سے نرم انداز میں بات کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And even if thou hast to turn away from them in pursuit of the Mercy from thy Lord which thou dost expect, yet speak to them a word of easy kindness.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you are not able to assist them, at least speak to them in a kind manner.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you turn away from them and you are awaiting a mercy from your Lord for which you hope, then, speak unto them a soft, kind word.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you turn away from them to seek mercy from your Lord, which you hope for, speak to them a gentle word.

Translated by

William Pickthall

But if thou turn away from them, seeking mercy from thy Lord, for which thou hopest, then speak unto them a reasonable word.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर आपको अपने रब के फ़ज़्ल के इंतिज़ार में जिसकी आपको उम्मीद है उनसे एराज़ करना पड़े तो आप उनसे नर्मी की बात कहिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اپنے رب کی طرف سے جس رزق کے آنے کی امید ہو اس کے انتظار میں تجھ کو ان سے پہلو تہی کرنا پڑے تو ان سے نرمی کی بات کہہ دینا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر آپ اپنے رب کی رحمت کی تلاش میں جس کی آپ امید رکھتے ہیں۔ ان سے بےتوجہگی کرتے وقت ان سے نرم بات کریں۔ “ (٢٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر ان سے (یعنی حاجت مند رشتہ داروں ، مسکینوں اور مسافروں سے) تمہیں کترانا ہو ، اس بنا پر کہ ابھی تم اللہ کی اس رحمت کو جس کے تم امیدوار ہو ، تلاش کر رہے ہو ، تو انہیں نرم جواب دے دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تو اپنے رب کی رحمت کے انتظار میں جس کی تو امید رکھتا ہے، ان لوگوں کی طرف سے پہلو تہی کرے تو ان سے نرم بات کہہ دینا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر کبھی تغافل کرے تو ان کی طرف سے انتظار میں اپنے رب کی مہربانی کے جس کی تجھ کو توقع ہے تو کہہ دے ان کو بات نرمی کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر کبھی تجھے اپنے رب کی اس روزی کے تلاش کرنے کی وجہ سے تجھ کو توقع ہو ان مستحقین سے پہلو بچانا پڑے تو ان سے نرم بات کہہ دیا کر۔