Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 29

سورة بنی اسراءیل

وَ لَا تَجۡعَلۡ یَدَکَ مَغۡلُوۡلَۃً اِلٰی عُنُقِکَ وَ لَا تَبۡسُطۡہَا کُلَّ الۡبَسۡطِ فَتَقۡعُدَ مَلُوۡمًا مَّحۡسُوۡرًا ﴿۲۹﴾

And do not make your hand [as] chained to your neck or extend it completely and [thereby] become blamed and insolvent.

اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھ اور نہ اسے بالکل ہی کھول دے کہ پھر ملامت کیا ہوا درماندہ بیٹھ جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَجۡعَلۡ
تم رکھو
یَدَکَ
ہاتھ اپنا
مَغۡلُوۡلَۃً
بندھا ہوا
اِلٰی عُنُقِکَ
طرف اپنی گردن کے
وَلَا
اور نہ
تَبۡسُطۡہَا
تم پھیلا دو اسے
کُلَّ
پورا
الۡبَسۡطِ
پھیلا دینا
فَتَقۡعُدَ
پس تم بیٹھ جاؤ
مَلُوۡمًا
ملامت زدہ
مَّحۡسُوۡرًا
حسرت زدہ ہو کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ تم رکھو
تَجۡعَلۡ
اپنا ہاتھ
یَدَکَ
بندھا ہوا
مَغۡلُوۡلَۃً
اپنی گردن سے
اِلٰی عُنُقِکَ
اور نہ تم کھول دو اسے
وَلَا تَبۡسُطۡہَا
پورا
کُلَّ الۡبَسۡطِ
کھولنا
فَتَقۡعُدَ
کہ تم بیٹھ رہو
مَلُوۡمًا
ملامت زدہ
مَّحۡسُوۡرًا
تھکے ماند ےہو کر
Translated by

Juna Garhi

And do not make your hand [as] chained to your neck or extend it completely and [thereby] become blamed and insolvent.

اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھ اور نہ اسے بالکل ہی کھول دے کہ پھر ملامت کیا ہوا درماندہ بیٹھ جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو اور نہ ہی اسے پوری طرح کھلا چھوڑ دو ورنہ خود ملامت زدہ اور درماندہ بن کر رہ جاؤ گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراپناہاتھ نہ تواپنی گردن سے بندھا ہوارکھو اور نہ اُسے کھول دو،پوراکھولناکہ ملامت زدہ،تھکے ماندے ہوکر بیٹھ رہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not keep your hand tied to your neck, nor ex-tend it to the fu11 extent, lest you should be sitting re¬proached, empty-handed.

اور نہ رکھ اپنا ہاتھ بندھا ہوا اپنی گردن کے ساتھ اور نہ کھول دے اس کو بالکل کھول دینا پھر تو بیٹھ رہے الزام کھایا ہارا ہوا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہ باندھ لو اپنے ہاتھ کو اپنی گردن کے ساتھ اور نہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑ دو کہ پھر بیٹھے رہو ملامت زدہ ہارے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(vi) Do not keep your hand fastened to your neck nor outspread it, altogether outspread, for you will be left sitting rebuked, destitute.

﴿٦﴾ نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو اور نہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑ دو کہ ملامت زدہ اور عاجز بن کر رہ جاؤ ۔ 29

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نہ تو ( ایسے کنجوس بنو کہ ) اپنے ہاتھ کو گردن سے باندھ کر رکھو ، اور نہ ( ایسے فضول خرچ کہ ) ہاتھ کو بالکل ہی کھلا چھوڑ دو جس کے نتیجے میں تمہیں قابل ملامت اور قلاش ہو کر بیٹھنا پڑے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور 10 اپنا ہاتھ اتنا سکیڑ بھی نہیں کہ گردن میں باندھ دے (ایک پیسہ خرچ نہ کرے) اور نہ اتنا پھیلا دے بالکل پھیلا (کہ جو کچھ تیرے پاس ہے سب اڑا دے) پھر تو جگ سے برا یا (خالی ہاتھ ہو کر بیٹھ 11 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تو اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھ اور نہ ہی اسے بالکل کھلا چھوڑ دے پھر الزام خوردہ خالی ہاتھ ہو کر بیٹھ رہے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ لو اور نہ ہی اس کو پوری طرح کھلا چھوڑ دو کہ تم خود ہی ملامت زدہ اور تھکے ہارے بیٹھے رہ جاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنے ہاتھ کو نہ تو گردن سے بندھا ہوا (یعنی بہت تنگ) کرلو (کہ کسی کچھ دو ہی نہیں) اور نہ بالکل کھول ہی دو (کہ سبھی دے ڈالو اور انجام یہ ہو) کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہو کر بیٹھ جاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And let not thine hand be chained to thy neck, nor stretch it forth to the utmost stretching, lest thou sit down reproached, impoverished.

اور تو نہ اپنا ہاتھ گردن ہی سے باندھ لے اور نہ اسے بالکل کھول ہی دے ورنہ تو ملامت زدہ تہی دست ہو کر بیٹھ جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نہ تو اپنے ہاتھ کو اپنی گردن سے باندھے رکھو اور نہ اس کو بالکل کھلا ہی چھوڑ دو کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہوکر بیٹھ رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنے ہاتھ ( کنجوسی کی وجہ سے ) اپنی گردن کے گرد نہ باندھ کر رکھا کریں اور نہ ہی ( فضول خرچی میں ) اسے بالکل کھول کر رکھیں ( اگر ایسا کروگے ) تو تم ملامت زدہ خالی ہاتھ ہوکر بیٹھے رہ جاؤگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے ہاتھ کو نہ تو گردن سے باندھا ہوا (بہت تنگ کرلو) کہ کسی کو کچھ دو ہی نہیں اور نہ بالکل کھول ہی دو (کہ سبھی کچھ دے ڈالو) اور انجام یہ ہو کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہو کر بیٹھ جاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نہ تو تم اپنے ہاتھ کو اپنی گردن سے باندھ رکھو، اور نہ ہی اسے اس طرح پورا کھول دو کہ اس کے نتیجے میں تم الزام خوردہ اور تنگ دست ہو کر رہ جاؤ،

Translated by

Noor ul Amin

اور نہ تواپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو ( یعنی کنجوسی کرو ) اور نہ ہی ( فضول خرچ بن کر ) اسے پوری طرح کھلاچھوڑ دو ، ورنہ آپ لوگوں کی ملامت کے مستحق اور محتاجی سے تھکے ہارے ہو جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھ اور نہ پورا کھول دے کہ تو بیٹھ رہے ملامت کیا ہوا تھکا ہوا ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نہ اپنا ہاتھ اپنی گردن سے باندھا ہوا رکھو ( کہ کسی کو کچھ نہ دو ) اور نہ ہی اسے سارا کا سارا کھول دو ( کہ سب کچھ ہی دے ڈالو ) کہ پھر تمہیں خود ملامت زدہ ( اور ) تھکا ہارا بن کر بیٹھنا پڑے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( دیکھو ) نہ تو اپنا ہاتھ اپنی گردن سے باندھ لو اور نہ ہی اسے بالکل کھول دو کہ ( ایسا کرنے سے ) ملامت زدہ ( اور ) تہی دست ہو کر بیٹھ جاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Make not thy hand tied (like a niggard's) to thy neck, nor stretch it forth to its utmost reach, so that thou become blameworthy and destitute.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not be stingy nor over generous lest you become empty handed and bankrupt.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And let not your hand be tied (like a miser) to your neck, nor overextend it (like a spendthrift), so that you become blameworthy and in severe poverty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not make your hand to be shackled to your neck nor stretch it forth to the utmost (limit) of its stretching forth, lest you should (afterwards) sit down blamed, stripped off.

Translated by

William Pickthall

And let not thy hand be chained to thy neck nor open it with a complete opening, lest thou sit down rebuked, denuded.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और न तो अपना हाथ गर्दन से बाँध लें और न खुला छोड़ दें कि आप बदहाल और आजिज़ बनकर रह जाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور نہ تو اپنا ہاتھ گردن ہی سے باندھ لینا چاہیئے (4) اور نہ بالکل ہی کھول دینا چاہیئے (5) ورنہ الزام خوردہ تہی دست ہو کر بیٹھ رہو گے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اپنا ہاتھ گردن سے نہ باندھیے اور نہ اسے پوری طرح کھولیے کھول دینا، ورنہ ملامت کیا ہوا تھکا ہوا بیٹھا رہے گا۔ “ (٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو اور نہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑو دو کہ ملامت زدہ اور عاجز بن کر رہ جائو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، اور تو اپنے ہاتھ کو اپنی گردن کی طرف باندھا ہوا مت رکھ، اور نہ اسے بالکل ہی کھول دے ورنہ تو ملامت کیا ہوا خالی ہاتھ ہو کر بیٹھ رہے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ رکھ اپنا ہاتھ بندھا ہوا اپنی گردن کے ساتھ اور نہ کھول دے اس کو بالکل کھول دینا پھر تو بیٹھ رہے الزام کھایا ہارا ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بخل کی وجہ سے نہ تو اپنا ہاتھ اپنی گردن کے ساتھ باندھ کر رکھ لے اور نہ اس ہاتھ کو بالکل کھول دے ورنہ تو الزام خوردہ اور تہید ست ہر کر بیٹھ رہے گا۔