Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 34

سورة بنی اسراءیل

وَ لَا تَقۡرَبُوۡا مَالَ الۡیَتِیۡمِ اِلَّا بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحۡسَنُ حَتّٰی یَبۡلُغَ اَشُدَّہٗ ۪ وَ اَوۡفُوۡا بِالۡعَہۡدِ ۚ اِنَّ الۡعَہۡدَ کَانَ مَسۡئُوۡلًا ﴿۳۴﴾

And do not approach the property of an orphan, except in the way that is best, until he reaches maturity. And fulfill [every] commitment. Indeed, the commitment is ever [that about which one will be] questioned.

اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ بجز اس طریقہ کے جو بہت ہی بہتر ہو ، یہاں تک کہ وہ اپنی بلوغت کو پہنچ جائے اور وعدے پورے کرو کیونکہ قول و قرار کی باز پرس ہونے والی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَقۡرَبُوۡا
تم قریب جاؤ
مَالَ
مالِ
الۡیَتِیۡمِ
یتیم کے
اِلَّا
مگر
بِالَّتِیۡ
ساتھ اس طریقے کے
ہِیَ
و ہ (جو)
اَحۡسَنُ
زیادہ اچھا ہے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَبۡلُغَ
وہ پہنچ جائے
اَشُدَّہٗ
اپنی جوانی کو
وَاَوۡفُوۡا
اور پورا کرو
بِالۡعَہۡدِ
عہد کو
اِنَّ
بے شک
الۡعَہۡدَ
عہد
کَانَ
ہے
مَسۡئُوۡلًا
پوچھا جانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَقۡرَبُوۡا
اور نہ تم قریب جاؤ
مَالَ
مال کے
الۡیَتِیۡمِ
یتیم کے
اِلَّا
مگر
بِالَّتِیۡ
اس طریقے سے جو
ہِیَ
وہ
اَحۡسَنُ
بہت ہی اچھا ہو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَبۡلُغَ
وہ پہنچ جا ئے
اَشُدَّہٗ
اپنی جوانی کو
وَاَوۡفُوۡا
اور پورا کرو
بِالۡعَہۡدِ
عہد کو
اِنَّ
یقیناً
الۡعَہۡدَ
عہد
کَانَ
ہوگا
مَسۡئُوۡلًا
سوال کیا جائےگا
Translated by

Juna Garhi

And do not approach the property of an orphan, except in the way that is best, until he reaches maturity. And fulfill [every] commitment. Indeed, the commitment is ever [that about which one will be] questioned.

اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ بجز اس طریقہ کے جو بہت ہی بہتر ہو ، یہاں تک کہ وہ اپنی بلوغت کو پہنچ جائے اور وعدے پورے کرو کیونکہ قول و قرار کی باز پرس ہونے والی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر اس صورت میں کہ وہ بہتر ہو، تاآنکہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے اور عہد کی پابندی کرو کیونکہ عہد کے بارے میں تم سے باز پرس ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگراس طریقے سے جو بہت ہی اچھا طریقہ ہو،یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کوپہنچ جائے اورعہدکوپوراکرو یقیناًعہدکے بارے میں سوال کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not go near the property of an orphan except in a manner that is good, until he comes to his maturity. And fulfill the covenant. Surely, the covenant shall be asked about.

اور پاس نہ جاؤ یتیم کے مال کے مگر جس طرح کہ بہتر ہو جب تک وہ پہنچے اپنی جوانی کو اور پورا کرو عہد کو بیشک عہد کی پوچھ ہوگی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مت قریب جاؤ یتیم کے مال کے مگر احسن طریقے سے یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے اور عہد کو پورا کرو یقیناً عہد کے بارے میں باز پرس ہوگی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(x) And do not even go near the property of the orphan - except that it be in the best manner - till he attains his maturity. (xi) And fulfil the covenant, for you will be called to account regarding the covenant.

﴿١۰﴾ مال یتیم کے پاس نہ پھٹکو مگر احسن طریقے سے ، یہاں تک کہ وہ اپنے شباب کو پہنچ جائے ۔ 38 ﴿١١﴾ عہد کی پابندی کرو ، بے شک عہد کے بارے میں تم کو جواب دہی کرنی ہوگی ۔ 39

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ پھٹکو ، مگر ایسے طریقے سے جو ( اس کے حق میں ) بہترین ہو ، ( ١٩ ) یہاں تک کہ وہ اپنی پختگی کو پہنچ جائے ، اور عہد کو پورا کرو ، یقین جانو کہ عہد کے بارے میں ( تمہاری ) باز پرس ہونے والی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یتیم کے مال کے پاس نہ جائو (اس میں تصرف نہ کرو) مگر اس طرح جو اس کے حق میں بہتر ہو 7 یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے 8 اور (اپنا) قرار پورا کرو 9 بیشک (قیامت کے دن) اقرار کی پرسش ہوگی 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ پھٹکو مگر ایسے طریقے سے جو بہت اچھا ہو یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے اور عہد کو پورا کرو (جو شرعی حدود کے اندر ہو) بیشک عہد کے بارے میں (قیامت کو) پوچھا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ مگر احسن طریقے سے جب تک وہ اپنی جوانی کی عمر کو نہ پہنچ جائے۔ اور عہد (معاہدہ) کو پورا کرو بیشک تمہیں اس کا (قیامت کے دن) جواب دینا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ پھٹکنا مگر ایسے طریق سے کہ بہت بہتر ہو یہاں تک کہ ہو جوانی کو پہنچ جائے۔ اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے میں ضرور پرسش ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And approach not the substance of an'orphan save with that which is best, until he attaineth his age of strength. And fulfil the covenant; verily the covenant shall be asked about.

اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ جاؤ بجز اس طریق کے جو مستحسن ہے ۔ یہاں تک کہ وہ اپنے سن پختگی کو پہنچ جائے ۔ اور عہد کی پابندی رکھو بیشک عہد کی باز پرس ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ پھٹکو مگر اس طریقہ سے جو اس کے حق میں بہتر ہے ، یہاں تک کہ وہ اپنے سن پختگی کو پہنچ جائے اور عہد کو پورا کرو کیونکہ عہد کی پرسش ہونی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( نابالغ ) یتیم کے حق میں جو کام بہتر ہو اس کے علاوہ یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ ، یہاں تک کہ وہ اپنی سوجھ بوجھ کی عمر کو پہنچ جائے اور عہد کو پورا کیا کرو بے شک عہد کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی ( سوال جواب ہوں گے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ جانا، مگر ایسے طریق سے کہ بہت بہتر ہو۔ یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے میں ضرور پوچھ گچھ ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ پھٹکنا، مگر اس طریقے سے جو کہ سب سے اچھا ہو، یہاں تک کہ وہ پہنچ جائے اپنی (جوانی کی) قوتوں کو، اور پورا کیا کرو تم لوگ اپنے عہد کو، بیشک عہد کی باز پرس ہوگی

Translated by

Noor ul Amin

اور یتیم کے مال کے قریب نہ جائومگرایسے طریقے سےجو اس کے حق میں سب سے بہتر ہو ، یہاں تک کہ وہ اپنی جو انی کو پہنچ جائے اور عہدکی پابندی کروکیونکہ عہدکے بارے میں تم سے سوال ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یتیم کے مال کے پاس تو جاؤ مگر اس راہ سے جو سب سے بھلی ہے ( ف۸۰ ) یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچے ( ف۸۱ ) اور عہد پورا کرو ( ف۸۲ ) بیشک عہد سے سوال ہونا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم یتیم کے مال کے ( بھی ) قریب تک نہ جانا مگر ایسے طریقہ سے جو ( یتیم کے لئے ) بہتر ہو یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے, اور وعدہ پورا کیا کرو ، بیشک وعدہ کی ضرور پوچھ گچھ ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ سوائے احسن طریقہ کے یہاں تک کہ وہ اپنی پختگی کے سن و سال ( جوانی ) تک پہنچ جائے اور ( اپنے عہد ) کو پورا کرو بے شک عہد کے بارے میں تم سے بازپرس کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Come not nigh to the orphan's property except to improve it, until he attains the age of full strength; and fulfil (every) engagement, for (every) engagement will be enquired into (on the Day of Reckoning).

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not get close to the property of the orphans (unless it is for a good reason) until they are mature and strong. Keep your promise; you will be questioned about it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And come not near to the orphan's property except to improve it, until he attains the age of full strength. And fulfill (every) covenant. Verily, the covenant will be questioned about.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And draw not near to the property of the orphan except in a goodly way till he attains his maturity and fulfill the promise; surely (every) promise shall be questioned about.

Translated by

William Pickthall

Come not near the wealth of the orphan save with that which is better till he come to strength; and keep the covenant. Lo! of the covenant it will be asked.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम यतीम के माल के पास न जाओ मगर जिस तरह कि बेहतर हो यहाँ तक कि वह अपनी जवानी की उम्र को पहुँच जाए, और अहद को पूरा करो, बेशक अहद की पूछ होगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ (1) مگر ایسے طریقے سے جو کہ مستحسن ہے یہاں تک کہ وہ اپنے سن بلوغت کو پہنچ جاوے اور عہد (مشروع) کو پورا کرو (2) بیشک (ایسے) عہد کی باز پرس ہونے والی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یتیم کے مال کے قریب مت جاؤ، مگر بہت ہی اچھے طریقے کے ساتھ اور عہد کو پورا کرو۔ بیشک عہد کے بارے میں سوال ہوگا۔ “ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مال یتیم کے پاس نہ پھٹکو مگر احسن طریقے سے ، یہاں تک کہ وہ اپنے شباپ کو پہنچ جائے۔ عہد کی پابندی کرو ، بیشک عہدے کے بارے میں تم کو جواب دہی کرنی ہوگی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر اس طریقہ پر جو بہتر ہے یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے، اور عہد کو پورا کرو، بلاشبہ عہد کی پوچھ گچھ ہوگی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پاس نہ جاؤ یتیم کے مال کے مگر جس طرح کہ بہتر ہو جب تک کہ وہ پہنچے اپنی جوانی کو اور پورا کرو عہد کو بیشک عہد کی پوچھ ہوگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یتیم کے مال قریب بھی نہ جائو مگر ہاں اس طریقہ پر جو بہتر ہو یہاں تک کہ وہ یتیم اپنی قوت یعنی بلوغ کو پہنچ جائے اور عہد کو پورا کرو بیشک عہد کی باز پرس کی جائے گی