Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 35

سورة بنی اسراءیل

وَ اَوۡفُوا الۡکَیۡلَ اِذَا کِلۡتُمۡ وَ زِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِیۡمِ ؕ ذٰلِکَ خَیۡرٌ وَّ اَحۡسَنُ تَاۡوِیۡلًا ﴿۳۵﴾

And give full measure when you measure, and weigh with an even balance. That is the best [way] and best in result.

اور جب ناپنے لگو تو بھر پورے پیمانے سے ناپو اور سیدھی ترازو سے تولا کرو ۔ یہی بہتر ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت اچھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَوۡفُوا
اور پورا کرو
الۡکَیۡلَ
پیمانہ
اِذَا
جب
کِلۡتُمۡ
ناپو تم
وَزِنُوۡا
اور تولو
بِالۡقِسۡطَاسِ
ساتھ ترازو
الۡمُسۡتَقِیۡمِ
سیدھی کے
ذٰلِکَ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّاَحۡسَنُ
اور زیادہ اچھا ہے
تَاۡوِیۡلًا
انجام کے اعتبار سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَوۡفُوا
اور پورا کرو
الۡکَیۡلَ
ماپ کو
اِذَا
جب
کِلۡتُمۡ
ماپ کرو تم
وَزِنُوۡا
اور تولا کرو
بِالۡقِسۡطَاسِ
ترازو سے
الۡمُسۡتَقِیۡمِ
سیدھی
ذٰلِکَ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّاَحۡسَنُ
اور زیادہ اچھا ہے
تَاۡوِیۡلًا
انجام کے اعتبار سے
Translated by

Juna Garhi

And give full measure when you measure, and weigh with an even balance. That is the best [way] and best in result.

اور جب ناپنے لگو تو بھر پورے پیمانے سے ناپو اور سیدھی ترازو سے تولا کرو ۔ یہی بہتر ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت اچھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب تم ناپ کرو تو پورا پورا ناپو اور تولو تو سیدھی ترازو سے تولو۔ یہ اچھا طریقہ ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی بہتر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ماپ کرو تو پوراپورا ماپ کرو اور سیدھی ترازو سے تولا کرویہی بہتر ہے اور انجام کے اعتبارسے زیادہ اچھاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And give full measure when you measure, and weigh with a straight balance. That is good, and better in the end.

اور پورا بھر دو ناپ جب ناپ کردینے لگو اور تولو سیدھی ترازو سے یہ بہتر ہے اور اچھا ہے اس کا انجام۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تم ناپو تو پیمانہ پورا بھرو اور وزن کرو سیدھی ترازو کے ساتھ یہی بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے بھی خوب تر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(xii) Give full measure when you measure, and weigh with even scales. That is fair and better in consequence.

﴿١۲﴾ پیمانے سے دو تو پورا بھر کر دو ، اور تولو تو ٹھیک ترازو سے تولو ۔ 40 یہ اچھا طریقہ ہے اور بلحاظ انجام بھی یہی بہتر ہے ۔ 41

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب کسی کو کوئی چیز پیمانے سے ناپ کر دو تو پورا ناپو ، اور تولنے کے لیے صحیح ترازو استعمال کرو ۔ یہی طریقہ درست ہے اور اسی کا انجام بہتر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ماپ کرو تو پوری ماپ دو اور جب تول کردینا چاہو تو) ٹھیک ڈنڈی سے تولو یہ اچھی بات ہے اور اس کا انجام بھی اچھا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ناپ تول کرو تو پورا ماپو اور صحیح ترازو سے تول کردو یہ بہت ہی اچھی بات ہے اور اس کا انجام بھی اچھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم ماپ توپ کرو تو پیمانہ پورا کرو اور سیدھی ترازو سے وزن کرو۔ اسی میں بہتری اور اسی کا اچھا انجام ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب (کوئی چیز) ناپ کر دینے لگو تو پیمانہ پورا بھرا کرو اور (جب تول کر دو تو) ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو۔ یہ بہت اچھی بات اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت بہتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And give full measures when ye measure and weigh with an even balance that is good, and the best interpretation.

اور جب ناپو تو ناپ پوری پوری رکھا کرو اور وزن بھی صحیح ترازو سے کیا کرو یہی اچھا ہے اور (یہی) انجام کے لحاظ سے بھی بہتر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم ناپو تو ناپ پوری رکھو اور وزن صحیح ترازو سے کرو ۔ یہی بہتر اور مآل کار کے اعتبار سے خوب تر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ناپنے والی چیزوں کو ناپو تو پورا پورا ناپو اور تولو تو صحیح ترازو سے تولو یہی طریقہ بہتر ہے اور انجام کے لحاظ سے اچھا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب کوئی چیز ماپ کردینے لگو تو پیمانہ پورا بھرا کرو اور جب تول کر دو تو ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو یہ بہت اچھی بات اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت بہتر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب تم ناپو تو پورا ناپو، اور (جب تولو تو) ٹھیک ترازو سے تولو، کہ یہ (فی نفسہ بھی) اچھی بات ہے، اور اس کا انجام بھی اچھا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تم ناپنے لگوتوبھر پور پیمانے سے ناپو اور سیدھی ترازو سے تولاکرویہ اچھا طریقہ ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی بہترہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ماپو تو پورا ماپو اور برابر ترازو سے تولو ، یہ بہتر ہے اور اس کا انجام اچھا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ناپ پورا رکھا کرو جب ( بھی ) تم ( کوئی چیز ) ناپو اور ( جب تولنے لگو تو ) سیدھے ترازو سے تولا کرو ، یہ ( دیانت داری ) بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے ( بھی ) خوب تر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ناپو تولو تو ناپ پوری پوری رکھا کرو اور جب تولو تو صحیح ترازو سے تولو یہی بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے بھی بہت اچھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Give full measure when ye measure, and weigh with a balance that is straight: that is the most fitting and the most advantageous in the final determination.

Translated by

Muhammad Sarwar

While weighing, use proper measurements in the exchange of your property. This is fair and will be better in the end.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And give full measure when you measure, and weigh with a balance that is straight. That is good (advantageous) and better in the end.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And give full measure when you measure out, and weigh with a true balance; this is fair and better in the end.

Translated by

William Pickthall

Fill the measure when ye measure, and weigh with a right balance; that is meet, and better in the end.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब नाप कर दो तो पूरा-पूरा नापो और ठीक तराज़ू से तौल कर दो, यह बेहतर तरीक़ा है और उसका अंजाम भी अच्छा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو ناپ تول کردو تو پورا ناپو اور صحیح ترازو سے تول کردو یہ (فی نفسہ بھی) اچھی بات ہے اور انجام بھی اس کا اچھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب ماپو تو پوراماپ ماپو اور وزن سیدھے ترازو کے ساتھ کرو۔ یہ بہتر، بہت اچھا اور انجام کے لحاظ سے بہت ہی اچھا ہے۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پیمانے سے دو تو پورا بھر کردو ، اور تولو تو ٹھیک ترازو سے تولو۔ یہ اچھا طریقہ ہے اور بلحاظ انجام بھی یہی بہتر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم ناپو تو پورا ناپو، اور صحیح ترازو سے تولو، یہ بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے اچھی چیز ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پورا بھر دو ناپ جب ناپ کردینے لگو اور تو لو سیدھی ترازو سے یہ بہتر ہے اور اچھا ہے اس کا انجام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ناپ کردو تو پیمانہ کو پورا بھرا کرو اور تولو تو سیدھی ترازو سے توالا کرو یہ پورا ناپنا اور تولنا اچھی بات ہے اور اس کا انجام بھی بہتر ہے۔