Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 36

سورة بنی اسراءیل

وَ لَا تَقۡفُ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلۡمٌ ؕ اِنَّ السَّمۡعَ وَ الۡبَصَرَ وَ الۡفُؤَادَ کُلُّ اُولٰٓئِکَ کَانَ عَنۡہُ مَسۡئُوۡلًا ﴿۳۶﴾

And do not pursue that of which you have no knowledge. Indeed, the hearing, the sight and the heart - about all those [one] will be questioned.

جس بات کی تجھے خبر ہی نہ ہو اس کے پیچھے مت پڑ کیونکہ کان اور آنکھ اور دل ان میں سے ہر ایک سے پوچھ گچھ کی جانے والی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَقۡفُ
تم پیچھے پڑو
مَا
اس کے جو
لَیۡسَ
نہیں
لَکَ
تمہیں
بِہٖ
اس کا
عِلۡمٌ
کوئی علم
اِنَّ
بےشک
السَّمۡعَ
کان
وَالۡبَصَرَ
اور آنکھ
وَالۡفُؤَادَ
اور دل
کُلُّ
ہر ایک
اُولٰٓئِکَ
ان میں سے
کَانَ
ہے
عَنۡہُ
اس کے بارے میں
مَسۡئُوۡلًا
سوال کیا جانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَقۡفُ
اور نہ تم پیچھے پڑو
مَا
اس چیز کے جو
لَیۡسَ
نہیں
لَکَ
تمہیں
بِہٖ
جسکا کوئی
عِلۡمٌ
علم
اِنَّ
یقیناً
السَّمۡعَ
کان
وَالۡبَصَرَ
اور آنکھ
وَالۡفُؤَادَ
اور دل
کُلُّ اُولٰٓئِکَ
ان میں ہر ایک
کَانَ
ہو گی
عَنۡہُ
اس سے متعلق
مَسۡئُوۡلًا
با ز پرس
Translated by

Juna Garhi

And do not pursue that of which you have no knowledge. Indeed, the hearing, the sight and the heart - about all those [one] will be questioned.

جس بات کی تجھے خبر ہی نہ ہو اس کے پیچھے مت پڑ کیونکہ کان اور آنکھ اور دل ان میں سے ہر ایک سے پوچھ گچھ کی جانے والی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ایسی بات کے پیچھے نہ پڑو جس کا تجھے علم نہیں کیونکہ اس بات کے متعلق کان، آنکھ اور دل سب کی باز پرس ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس چیزکے پیچھے نہ پڑوجس کاتمہیں کوئی علم نہیں یقیناکان، آنکھ اوردل ان میں سے ہرایک کے متعلق سوال ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not pursue that which you have no knowledge of. Surely, the ear, the eye and the heart - each one of them shall be interrogated about.

اور نہ پیچھے پڑ جس بات کی خبر نہیں تجھ کو بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب کی اس سے پوچھ ہوگی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مت پیچھے پڑو اس چیز کے جس کے بارے میں تمہیں علم نہیں یقیناً سماعت بصارت اور عقل سبھی کے بارے میں باز پرس کی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(xiii) Do not follow that of which you have no knowledge. Surely the hearing, the sight, the heart - each of these shall be called to account.

﴿١۳﴾ کسی ایسی چیز کے پیچھے نہ لگو جس کا تمہیں علم نہ ہو ، یقینا آنکھ ، کان اور دل سب ہی کی باز پرس ہونی ہے42 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس بات کا تمہیں یقین نہ ہو ، ( اسے سچ سمجھ کر ) اس کے پیچھے مت پڑو ۔ ( ٢٠ ) یقین رکھو کہ کان ، آنکھ اور دل سب کے بارے میں ( تم سے ) سوال ہوگا ۔ ( ٢١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو بات تو نہیں جانتا اس کے پیچھے نہ پڑ 11 اس لئے کہ کان اور آنکھ اور دل ان سب سے (قیامت کے دن) پوچھ ہوگی 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (اے بندے ! ) جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑ بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب سے ضرور باز پرس ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس کے پیچھے نہ پڑو جس کا تمہیں علم (معلومات) نہ ہو۔ بیشک کان، آنکھ اور دل ان میں سے ہر ایک سے (قیامت کے دن) سوال کیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے بندے) جس چیز کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑ۔ کہ کان اور آنکھ اور دل ان سب (جوارح) سے ضرور باز پرس ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And go not thou after that where of thou hast no knowledge verily the hearing and the sight and the heart, each of these shall be asked about.

اور اس چیز کے پیچھے مت ہولیا کر جس کی بابت تجھے علم (صحیح) نہ ہو بیشک کان اور آنکھ اور دل ان کی پوچھ ہر شخص سے ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس چیز کا تمہیں علم نہیں ، اس کے درپے نہ ہوا کرو کیونکہ کان ، آنکھ اور دل ، ان میں سے ہر ایک چیز سے اس کی بابت پرسش ہونی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس بات کا تمہیں ( صحیح اور پورا ) علم نہ ہو اس کو ( سچا سمجھ کر ) ان کا پیچھا نہ پکڑ لیا کرو ، بے شک کان اور آنکھ اور دل ان سب سے اس کی پوچھ ہوگی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (اے بندے ! ) جس چیز کا تمہیں علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑ کہ کان، آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں پوچھ ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ایسی بات کے پیچھے نہ پڑا کرو جس کا تمہیں علم نہ ہو، کہ بلاشبہ کان، آنکھ اور دل، سب ہی کے بارے میں باز پرس ہوگی،

Translated by

Noor ul Amin

اور ایسی بات کے پیچھے نہ پڑوجس کاتمہیں علم نہیں کیونکہ اس بات کے متعلق کان ، آنکھ اور دل ان میں سے ہرایک سے پوچھ گچھ کی جانے والی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس بات کے پیچھے نہ پڑ جس کا تجھے علم نہیں ( ف۷۳ ) بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب سے سوال ہونا ہے ( ف۸٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے انسان! ) تو اس بات کی پیروی نہ کر جس کا تجھے ( صحیح ) علم نہیں ، بیشک کان اور آنکھ اور دل ان میں سے ہر ایک سے باز پرس ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

اور جس چیز کا تمہیں علم نہیں ہے اس کے پیچھے نہ پڑو یقیناً کان ، آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں ( تم سے ) بازپرس کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And pursue not that of which thou hast no knowledge; for every act of hearing, or of seeing or of (feeling in) the heart will be enquired into (on the Day of Reckoning).

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not follow what you do not know; the ears, eyes, and hearts will all be held responsible for their deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And follow not that of which you have no knowledge. Verily, the hearing, and the sight, and the heart of each of those ones will be questioned (by Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And follow not that of which you have not the knowledge; surely the hearing and the sight and the heart, all of these, shall be questioned about that.

Translated by

William Pickthall

(O man), follow not that whereof thou hast no knowledge. Lo! the hearing and the sight and the heart - of each of these it will be asked.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐसी चीज़ के पीछे न लगें जिसकी आपको ख़बर नहीं, बेशक कान और आँख और दिल सब की आदमी से पूछ होगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس بات کی تجھ کو تحقیق نہ ہو اس پر عمل درآمد مت کیا کرو کیونکہ کان اور آنکھ اور دل ہر شخص سے ان سب کی (قیامت کے دن) پوچھ ہوگی۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس چیز کا پیچھا نہ کرو جس کا آپ کو علم نہیں۔ بیشک کان، آنکھ اور دل ان میں سے ہر ایک کے بارے میں سوال ہوگا۔ “ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کسی ایسی چیز کے پیچھے نہ لگو جس کا تمہیں علم نہ ہو ، یقینا آنکھ ، کان اور دل سب ہی کی باز پرس ہونی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تو اس کے پیچھے نہ پڑ جس کا تجھے علم نہ ہو، بلاشبہ کان اور آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں سوال ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ پیچھے پڑ جس بات کی خبر نہیں تجھ کو بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب کی اس سے پوچھ ہوگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے مخاطب جس بات کی تجھے تحقیق نہ ہو اس کے پیچھے نہ ہو لیا کر کیونکہ کان اور آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں ہر شخص سے باز پرس کی جائے گی۔