Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 40

سورة بنی اسراءیل

اَفَاَصۡفٰىکُمۡ رَبُّکُمۡ بِالۡبَنِیۡنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ اِنَاثًا ؕ اِنَّکُمۡ لَتَقُوۡلُوۡنَ قَوۡلًا عَظِیۡمًا ﴿۴۰﴾٪  4

Then, has your Lord chosen you for [having] sons and taken from among the angels daughters? Indeed, you say a grave saying.

کیا بیٹوں کے لئے تو اللہ نے تمہیں چھانٹ لیا اور خود اپنے لئے فرشتوں کو لڑکیاں بنالیں؟ بیشک تم بہت بڑا بول بول رہے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَاَصۡفٰىکُمۡ
کیا پھر چن لیا تمہیں
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
بِالۡبَنِیۡنَ
ساتھ بیٹوں کے
وَاتَّخَذَ
اور اس نے بنا لیا
مِنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں کو
اِنَاثًا
بیٹیاں
اِنَّکُمۡ
بےشک تم
لَتَقُوۡلُوۡنَ
البتہ تم کہتے ہو
قَوۡلًا
بات
عَظِیۡمًا
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَاَصۡفٰىکُمۡ
کیا پھر منتخب کیا تمہیں
رَبُّکُمۡ
تمہا رے رب نے
بِالۡبَنِیۡنَ
بیٹوں کے لیے
وَاتَّخَذَ
اور اس نے بنایا
مِنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں کو
اِنَاثًا
بیٹیاں
اِنَّکُمۡ
بلا شبہ تم
لَتَقُوۡلُوۡنَ
یقیناً کہتے ہو
قَوۡلًا
بات
عَظِیۡمًا
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

Then, has your Lord chosen you for [having] sons and taken from among the angels daughters? Indeed, you say a grave saying.

کیا بیٹوں کے لئے تو اللہ نے تمہیں چھانٹ لیا اور خود اپنے لئے فرشتوں کو لڑکیاں بنالیں؟ بیشک تم بہت بڑا بول بول رہے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تمہارے پروردگار نے بیٹے دینے کو تو تمہیں چن لیا ہے اور خود فرشتوں کو (اپنی) بیٹیاں بنا لیا ہے۔ کتنی بڑی (گناہ کی) بات ہے جو تم کہہ رہے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا پھرتمہارے رب نے تمہیں بیٹوں کے لیے منتخب کیا؟اورخود فرشتوں کو بیٹیاں بنایا؟ بلاشبہ تم یقیناًبہت بڑی بات کہتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it, then, that your Lord has chosen you to have sons and has Himself taken females from among the angels? Surely, you are saying something terrible.

کیا تم کو چن کر دے دیئے تمہارے رب نے بیٹے اور اپنے لئے کرلیا فرشتوں کو بیٹیاں تم کہتے ہو بھاری بات

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا تمہیں تو منتخب کرلیا ہے تمہارے رب نے بیٹوں کے ساتھ اور اپنے لیے بنا لی ہیں فرشتوں میں سے بیٹیاں یہ تو تم بہت بڑی (گستاخی کی) بات کہتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What, has your Lord favoured you with sons and has taken for Himself daughters from among the angels? You are indeed uttering a monstrous lie.

کیسی عجیب بات ہے کہ تمہارے رب نے تمہیں تو بیٹوں سے نوازا اور خود اپنے لیے ملائکہ کو بیٹیاں بنا لیا ؟ 46 بڑی جھوٹی بات ہے جو تم لوگ زبانوں سے نکالتے ہو ۔ ؏ ٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا تمہارے رب نے تمہیں تو بیٹے دینے کے لیے چن لیا ہے ، اور خود اپنے لیے فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا ہے ؟ ( ٢٣ ) حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ بڑی سنگین بات کہہ رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مشرکو یہ بھی کوئی بات ہے کیا خدا نے تمہارے لئے بیٹے چن لئے اور اپنے لئے بیٹیاں 1 یعنی فرشتے یہ تو تم بڑی (غلط) بات کہہ رے ہو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مشرکو ! ) کیا تمہارے پروردگار نے تم کو تو لڑکے چن کردیئے ہیں اور اپنے لئے فرشتوں کو بیٹیاں بنایا ؟ بیشک تم بہت بڑی (سخت) بات کہتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تمہارے رب نے تمہیں بیٹوں کے لئے چن لیا ہے اور اپنے لئے فرشتوں کو اپنی بیٹیاں بنا لیا ہے۔ بیشک تم نے نہایت بدترین بات کہی ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(مشرکو!) کیا تمہارے پروردگار نے تم کو لڑکے دیئے اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنایا۔ کچھ شک نہیں کہ (یہ) تم بڑی (نامعقول بات) کہتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hath then your Lord distinguished you with sons and taken for Himself females from among the angels? Verily ye say a saying mighty?

تو کیا تمہارے پروردگار نے تمہیں تو مخصوص کرلیا لڑکوں کے ساتھ اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنالیا ؟ بیشک تم (بڑی) سخت بات کہہ رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تمہارے رب نے تمہارے لئے تو بیٹے مخصوص کیے اور اپنے لئے فرشتوں میں سے بیٹیاں بنالیں؟ یہ تو تم بڑی ہی سنگین بات کہتے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

کیا تمہارے رب نے تمہارا انتخاب تو بیٹوں کے لیے کرلیا اور ( اپنے لیے ) فرشتوں کو بیٹیاں بنالیا ، بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی بات ہے جو تم کہتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مشرکو ! کیا تمہارے رب نے تم کو تو لڑکے دیے اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنایا کچھ شک نہیں کہ یہ تم بڑی نامعقول بات کہتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا تمہارے رب نے تمہیں تو چن لیا بیٹوں کے ساتھ، اور خود اپنے لئے فرشتوں کو بیٹیاں بنادیا ؟ یقیناً تم لوگ ایک بڑی بھاری بات منہ سے نکالتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

کیا تمہارے رب نے تمہیں بیٹے دینے کے لئے چن لیا ہے اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا ہے کتنی بڑی ( گناہ کی ) بات ہےجو تم کہتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تمہارے رب نے تم کو بیٹے چن دیے اور اپنے لیے فرشتوں سے بیٹیاں بنائیں ( ف۸۸ ) بیشک تم بڑا بول بولتے ہو ( ف۸۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مشرکو! خود سوچو! ) بھلا تمہیں تو تمہارے رب نے بیٹوں کے لئے چن لیا ہے اور ( اپنے لئے ) اس نے فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا ہے ، بیشک تم ( اپنے ہی گھڑے ہوئے خیالات کے پیمانہ پر ) بڑی سخت بات کہتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

کیا تمہارے پروردگار نے تمہیں تو بیٹوں کے لئے منتخب کر لیا اور خود اپنے لئے فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا؟ اس میں شک نہیں ہے کہ تم بڑی سخت بات کہتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Has then your Lord (O Pagans!) preferred for you sons, and taken for Himself daughters among the angels? Truly ye utter a most dreadful saying!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Pagans) has your Lord given you preference over Himself by granting you sons and taking the angels as His own daughters? What you say is a monstrous utterance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Has then your Lord preferred for you sons, and taken for Himself from among the angels daughters Verily, you indeed utter an awful saying.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! has then your Lord preferred to give you sons, and (for Himself) taken daughters from among the angels? Most surely you utter a grievous saying.

Translated by

William Pickthall

Hath your Lord then distinguished you (O men of Makka) by giving you sons, and hath chosen for Himself females from among the angels? Lo! verily ye speak an awful word!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम्हारे रब ने तुमको बेटे चुन कर दिए और अपने लिए फ़रिश्तों में से बेटियाँ बना लीं, बेशक तुम बड़ी सख़्त बात कहते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو کیا تمہارے رب نے تم کو بیٹوں کے ساتھ خاص کیا ہے اور خود فرشتوں کو (اپنی) بیٹیاں بنائی ہیں بیشک تم بڑی (سخت) بات کہتے ہو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر کیا تمہارے رب نے تمہیں بیٹوں کے لیے چن لیا اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا ہے ؟ بیشک تم بڑی بات کہہ رہے ہو۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیسی عجیب بات ہے کہ تمہارے رب نے تمہیں تو بیٹوں سے نوازا اور خود اپنے لئے ملائکہ کو بیٹیا بنا لیا ؟ بڑی جھوٹی با ت ہے جو تم لوگ زبانوں سے نکالتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تمہارے رب نے تم کو بیٹوں کے ساتھ مخصوص کردیا اور فرشتوں کو اپنی بیٹیاں بنالیا بلاشبہ تم بڑی بات کہتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم کو چن کر دے دیے تمہارے رب نے بیٹے اور اپنے لیے کرلیا فرشتوں کو بیٹیاں تم کہتے ہو بھاری بات

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مشرکو ! کیا تم کو تمہارے رب نے بیٹے دینے کے لئے چن لیا ہے اور خود فرشتوں میں سے اپنے لئے اس نے بیٹیاں کرلیں بلاشبہ یہ تم بڑی بھاری بات کہتے ہو۔