Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 47

سورة بنی اسراءیل

نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا یَسۡتَمِعُوۡنَ بِہٖۤ اِذۡ یَسۡتَمِعُوۡنَ اِلَیۡکَ وَ اِذۡ ہُمۡ نَجۡوٰۤی اِذۡ یَقُوۡلُ الظّٰلِمُوۡنَ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا ﴿۴۷﴾

We are most knowing of how they listen to it when they listen to you and [of] when they are in private conversation, when the wrongdoers say, "You follow not but a man affected by magic."

جس غرض سے وہ لوگ اسے سنتے ہیں ان ( کی نیتوں ) سے ہم خوب آگاہ ہیں ، جب یہ آپ کی طرف کان لگائے ہوئے ہوتے ہیں تب بھی اور جب یہ مشورہ کرتے ہیں تب بھی جب کہ یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم اس کی تابعداری میں لگے ہوئے ہو جن پر جادو کر دیا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

نَحۡنُ
ہم
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتے ہیں
بِمَا
اس کو جو
یَسۡتَمِعُوۡنَ
وہ غور سے سنتے ہیں
بِہٖۤ
ساتھ اس کے
اِذۡ
جب
یَسۡتَمِعُوۡنَ
وہ غور سے سنتے ہیں
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَاِذۡ
اور جب
ہُمۡ
وہ
نَجۡوٰۤی
سرگوشیاں (کرتے ہیں)
اِذۡ
جب
یَقُوۡلُ
کہتے ہیں
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم لوگ
اِنۡ
نہیں
تَتَّبِعُوۡنَ
تم پیروی کرتے
اِلَّا
مگر
رَجُلًا
ایک مرد
مَّسۡحُوۡرًا
سحر زدہ کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

نَحۡنُ
ہم
اَعۡلَمُ
خوب جاننے والے ہیں
بِمَا
اس (نیت) کو
یَسۡتَمِعُوۡنَ
کہ وہ غور سے سنتے ہیں
بِہٖۤ
اسکو
اِذۡ
جب
یَسۡتَمِعُوۡنَ
وہ کان لگاتے ہیں
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
وَاِذۡ
اور جب
ہُمۡ
وہ
نَجۡوٰۤی
سرگوشیاں کرتے ہیں
اِذۡ یَقُوۡلُ
جب کہتے ہیں
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
اِنۡ
نہیں
تَتَّبِعُوۡنَ
تم پیچھے چلتے
اِلَّا
مگر
رَجُلًا
ایک آدمی کے
مَّسۡحُوۡرًا
سحر زدہ
Translated by

Juna Garhi

We are most knowing of how they listen to it when they listen to you and [of] when they are in private conversation, when the wrongdoers say, "You follow not but a man affected by magic."

جس غرض سے وہ لوگ اسے سنتے ہیں ان ( کی نیتوں ) سے ہم خوب آگاہ ہیں ، جب یہ آپ کی طرف کان لگائے ہوئے ہوتے ہیں تب بھی اور جب یہ مشورہ کرتے ہیں تب بھی جب کہ یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم اس کی تابعداری میں لگے ہوئے ہو جن پر جادو کر دیا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم خوب جانتے ہیں کہ جب وہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو کس بات پر لگاتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں جو وہ سرگوشی کرتے ہیں جب یہ ظالم کہتے ہیں کہ : تم ایک سحر زدہ آدمی کی پیروی کر رہے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم خوب جاننے والے ہیں اس نیت کوجس کے ساتھ وہ اسے غورسے سنتے ہیں،جب وہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اورجب وہ سرگوشیاں کرتے ہیں،جب ظالم کہتے ہیں کہ تم نہیں پیچھے چلتے مگرایک آدمی کے جس پر جادو کیاگیا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We are fully aware of what they listen for, when they listen to you, and when they are in secret consultation: when the transgressors say, |"you are following none but a bewitched man.|"

ہم خوب جانتے ہیں جس واسطے وہ سنتے ہیں جس وقت کان رکھتے ہیں تیری طرف اور جب وہ مشورہ کرتے ہیں جبکہ کہتے ہیں یہ بےانصاف جس کے کہے پر تم چلتے ہو وہ نہیں ہے مگر ایک مرد جادو کا مارا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم خوب جانتے ہیں جس غرض سے وہ توجہ سے سنتے ہیں اس (قرآن) کو جب وہ کان لگائے بیٹھے ہوتے ہیں آپ کی طرف اور جب وہ علیحدگی میں سرگوشیاں کرتے ہیں جب یہ ظالم (ایک دوسرے سے) کہہ رہے ہوتے ہیں کہ تم نہیں پیروی کر رہے ہو مگر ایک سحر زدہ شخص کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہمیں معلوم ہے کہ جب وہ کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں تو دراصل کیا سنتے ہیں ، اور جب بیٹھ کر باہم سرگوشیاں کرتے ہیں تو کیا کہتے ہیں ۔ یہ ظالم آپس میں کہتے ہیں کہ یہ تو ایک سحر زدہ آدمی ہے جس کے پیچھے تم لوگ جا رہے ہو 53 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہمیں خوب معلوم ہے کہ جب یہ لوگ تمہاری بات کان لگا کر سنتے ہیں تو کس لیے سنتے ہیں ، اور جب یہ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں ( تو ان باتوں کا بھی ہمیں پورا علم ہے ) جب یہ ظالم ( اپنی برادری کے مسلمانوں سے ) یوں کہتے ہیں کہ : تم تو بس ایک ایسے آدمی کے پیچھے چل پڑے ہو جس پر جادو ہوگیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم خوب جانتے ہیں جس لئے وہ قرآن کو سنتے بس (اس پر ٹھٹھا اڑانے اور جھٹلانے کو) جب وہ تیری طرف کان لگاتے ہیں اور (ہم خوب جانتے ہیں) جب وہ کانا پھوسی کرتے ہیں جس وقت یہ ظالم (ایک دوسرے سے) کہتے ہیں تم تو اس مرد کے کہنے پر چلتے ہو جس پر کسی نے سمجھا دو کیا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس وقت یہ لوگ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو ہم خوب جانتے ہیں جس غرض سے یہ سنتے ہیں اور جب یہ لوگ سرگوشیاں کرتے ہیں (یعنی) جب یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم ایک ایسے شخص کی پیروی کر رے ہو جس پر جادو کا اثر ہوگیا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم خوب جانتے ہیں کہ وہ آپ کی باتوں کو کس غرض سے کان لگا کر سنتے ہیں اور (ہمیں معلوم ہے) جب وہ (چپکے چپکے) سرگوشیاں کرتے ہیں اور جب وہ ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک سحر زدہ شخص کے پیچھے لگے ہوئے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ لوگ جب تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو جس نیت سے یہ سنتے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں اور جب یہ سرگوشیاں کرتے ہیں (یعنی) جب ظالم کہتے ہیں کہ تم ایک ایسے شخص کی پیروی کرتے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We are Best Knower of that wherewith they listen what time they listen to thee and what time they counsel together in secret, when the wrong-doers say: ye but follow a man enchanted.

ہم خوب جانتے ہیں جس غرض سے یہ لوگ اسے سنتے ہیں جب یہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں ۔ اور جس وقت یہ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں جب کہ (یہ) ظالم یہ کہتے ہیں کہ تم تو بس ایک سحرزدہ مرد کی راہ پر چل رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم خوب جانتے ہیں کہ جب یہ لوگ تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کس غرض سے کان لگاتے ہیں اور جب یہ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں ، جبکہ یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم لوگ تو بس ایک سحر زدہ شخص کے پیچھے چل پڑے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب یہ آپ کی طرف ( سننے کے لیے ) کان لگاتے ہیں تو ہمیں خوب معلوم ہے کہ یہ کس لیے سنتے ہیں اور ( ہم خوب اچھی طرح جانتے ہیں ) جب یہ آپس میں چپکے چپکے باتیں کرتے ہیں جب یہ ظالم ( مسلمانوں ) سے یوں کہتے ہیں کہ تم لوگ تو صرف ایک جادو زدہ آدمی کی پیروی کررہے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ جب آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو جس نیت سے یہ سنتے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں اور جب یہ سرگوشیاں کرتے ہیں، یعنی جب ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک ایسے شخص کی پیروی کرتے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہمیں خوب معلوم ہے وہ غرض جس کے لئے یہ لوگ کان لگا کر سنتے ہیں، جب کہ یہ تمہاری طرف کان لگائے ہوتے ہیں، اور جب یہ آپس میں سرگوشیاں کر رہے ہوتے ہیں، جب کہ یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم لوگ تو محض ایک جادو زدہ شخص کی پیروی کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

ہم خوب جانتے ہیں کہ جب وہ آ پ کی طرف کان لگاتے ہیں تو کس بات پر لگاتے ہیں اور اسے بھی جو وہ سرگوشی کرتے ہیں جب یہ ظالم کہتے ہیں کہ:تم تو ایک جادو گرآ دمی کی پیروی کررہے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم خوب جانتے ہیں جس لیے وہ سنتے ہیں ( ف۱۰۱ ) جب تمہاری طرف کان لگاتے ہیں اور جب آپس میں مشورہ کرتے ہیں جبکہ ظالم کہتے ہیں تم پیچھے نہیں چلے مگر ایک ایسے مرد کے جس پر جادو ہوا ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہم خوب جانتے ہیں یہ جس مقصد کے لئے دھیان سے سنتے ہیں جب یہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور جب یہ سرگوشیاں کرتے ہیں جب یہ ظالم لوگ ( مسلمانوں سے ) کہتے ہیں کہ تم تو محض ایک ایسے شخص کی پیروی کر رہے ہو جو سحر زدہ ہے ( یعنی اس پر جادو کردیا گیا ہے تو ہم یہ سب کچھ دیکھ اور سن رہے ہوتے ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

ہم خوب جانتے ہیں کہ وہ غور سے کیا سنتے ہیں؟ جب یہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور ( ہم خوب جانتے ہیں ) جب یہ ظالم سرگوشیاں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم تو ایک سحر زدہ آدمی کی پیروی کر رہے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We know best why it is they listen, when they listen to thee; and when they meet in private conference, behold, the wicked say, "Ye follow none other than a man bewitched!"

Translated by

Muhammad Sarwar

We know what they want to hear when they listen to you. They whisper to each other and say, "You are only following a bewitched person".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We know best of what they listen to, when they listen to you. And when they take secret counsel, then the wrongdoers say: "You follow none but a bewitched man."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We know best what they listen to when they listen to you, and when they take counsel secretly, when the unjust say: You follow only a man deprived of reason.

Translated by

William Pickthall

We are Best Aware of what they wish to hear when they give ear to thee and when they take secret counsel, when the evil-doers say: Ye follow but a man bewitched.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम जानते हैं कि जब वे आपकी तरफ़ कान लगाते हैं तो वे किस लिए सुनते हैं और जबकि वे आपस में कानाफूसी करते हैं ये ज़ालिम लोग कहते हैं कि तुम लोग बस एक जादू किए हुए इंसान के पीछे चल रहे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس وقت یہ لوگ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو ہم خوب جانتے ہیں جس غرض سے یہ سنتے ہیں (2) اور جس وقت یہ لوگ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں جب کہ یہ ظالم یوں کہتے ہیں کہ تم لوگ محض ایسے شخص کا ساتھ دے رہے ہو جس پر جادو کا اثر ہوگیا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہم اس کو زیادہ جاننے والے ہیں جس نیت کے ساتھ وہ قرآن کو غور سے سنتے ہیں، جب وہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور جب وہ سرگوشیاں کرتے ہیں تب ظالم کہتے ہیں کہ تم تو سحرزدہ آدمی کی پیروی کرتے ہو۔ “ (٤٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہمیں معلوم ہے کہ جب وہ کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں تو دراصل کیا سنتے ہیں ، اور جب بیٹھ کر باہم سرگوشیاں کرتے ہیں تو کیا کہتے ہیں۔ یہ ظالم آپس میں کہتے ہیں کہ یہ تو ایک سحر زدہ آدمی ہے جس کے پیچھے تم لوگ جا رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس وقت وہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو ہم خوب جانتے ہیں کہ وہ کس غرض سے کان لگائے ہوئے ہیں جس وقت یہ لوگ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں ہمیں اس کا بھی خوب علم ہے، جبکہ ظالم لوگ یوں کہتے ہیں کہ تم لوگ بس ایک ایسے شخص کا اتباع کر رہے ہو، جس پر جادو کردیا گیا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم خوب جانتے ہیں جس واسطے وہ سنتے ہیں جس وقت کان رکھتے ہیں تیری طرف اور جب وہ مشاورت کرتے ہیں جب کہ کہتے ہیں یہ بےانصاف جس کے کہے پر تم چلتے ہو وہ نہیں ہے مگر ایک مرد جادو کا مارا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! جس وقت یہ کافر آپ کی طرف کان لگاتے ہیں تو جس غرض کے لئے یہ قرآن کریم کو کان لگا کر سنتے ہیں اس کو ہم خوب جانتے ہیں اور ہم ان کی سرگوشیوں کو بھی خوب جانتے ہیں جب یہ آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں۔ اور جب یہ ظالم یوں کہتے ہیں کہ تم لوگ محض ایسے شخص کے کہنے پر چل رہے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے