Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 49

سورة بنی اسراءیل

وَ قَالُوۡۤاءَ اِذَا کُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًاءَ اِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ خَلۡقًا جَدِیۡدًا ﴿۴۹﴾

And they say, "When we are bones and crumbled particles, will we [truly] be resurrected as a new creation?"

انہوں نے کہا کہ کیاجب ہم ہڈیاں اور ( مٹی ہو کر ) ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہم از سر نو پیدا کرکے پھر دوبارہ اٹھا کر کھڑے کر دیئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡۤا
اور وہ کہتے ہیں
ءَاِذَا
کیا جب
کُنَّا
ہوں گے ہم
عِظَامًا
ہڈیاں
وَّرُفَاتًاءَ
اور چُوراچُورا
ءَاِنَّا
کیا بےشک ہم
لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ
البتہ اٹھائے جائیں گے
خَلۡقًا
پیدا کر کے
جَدِیۡدًا
نئے سرے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡۤا
اورانہوں نے کہا
ءَاِذَا
کیا جب
کُنَّا
ہم ہو جائیں گے
عِظَامًا
ہڈیاں
وَّرُفَاتًاءَ
اور ریزہ ریزہ
ءَاِنَّا
کیایقیناً ہم
لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ
ضرور اٹھائے جانے والے ہیں
خَلۡقًا
پیدائش پر
جَدِیۡدًا
نئی
Translated by

Juna Garhi

And they say, "When we are bones and crumbled particles, will we [truly] be resurrected as a new creation?"

انہوں نے کہا کہ کیاجب ہم ہڈیاں اور ( مٹی ہو کر ) ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہم از سر نو پیدا کرکے پھر دوبارہ اٹھا کر کھڑے کر دیئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہمیں از سر نو پیدا کرکے دوبارہ اکٹھا کیا جائے گا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے کہا کہ کیا جب ہم ہڈیاں اورریزہ ریزہ ہوجائیں گے توکیایقیناہم نئی پیدائش پرضروراُٹھائے جانے والے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, |"Once we are reduced to bones and dust, is it then that we shall be raised, created a new?|"

اور کہتے ہیں کہ جب ہم ہوجائیں ہڈیاں اور چورا چورا پھر اٹھیں گے نئے بن کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہوجائیں گے ہڈیاں اور چورا چورا تو کیا ہم اٹھائے جائیں گے ایک نئی تخلیق میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہ کہتے ہیں جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھائے جائیں گے؟ ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہتے ہیں کہ : کیا جب ہمارا وجود ہڈیوں میں تبدیل ہو کر چورا چورا ہوجائے گا تو بھلا کیا اس وقت ہمیں نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھایا جائے گا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے ہیں کہ کیا جب ہم (مرے پیچھے) ہڈیاں اور چورا (ریزہ ریزہ یا خاک) ہوجائیں گے کیا ہم پھر نئے بن کر جی اٹھیں گے (

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں جب ہم (بوسیدہ) ہڈیاں اور چور چور ہوجائیں گے تو کیا نئے سرے سے پیدا ہو کر اٹھیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا پھر سے پیدا کر کے اٹھائے جائیں گے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیوں اور چُور چُور ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہو کر اُٹھیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: when we shall have become bones and fragments, shall we in sooth be raised as a new creation?

اور کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور چورا ہوجائیں گے تو ہم از سر نو پیدا اور جمع کئے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو ہم از سر نو اٹھائے جائیں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور کہتے ہیں کیا جب ہم ( مرکر ) ہڈیاں اور چورا چورا ہوجائیں گے تو ہمیں نئے سرے سے پیدا کرکے اٹھایا جائے گا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں کہ جب ہم مر کو بوسیدہ ہڈیاں اور چور چور ہوجائیں گے تو کیا از سر نو پیدا ہو کر اٹھیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ کیا جب ہم (مر کر) ہڈیاں اور چورا ہوجائیں گے، تو کیا پھر ہم نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھائے جائیں گے ؟

Translated by

Noor ul Amin

کہتے ہیں :بھلاجب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہمیں ازسرِنوپیداکرکے دوبارہ اٹھایا جائے گا؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے کیا سچ مچ نئے بن کر اٹھیں گے ( ف۱۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کہتے ہیں: جب ہم ( مَر کر بوسیدہ ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ہمیں اَز سرِ نو پیدا کر کے اٹھایا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ جب ہم ( مر کر ) ہڈیاں اور چُورا ہو جائیں گے تو کیا از سرِ نو پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "What! when we are reduced to bones and dust, should we really be raised up (to be) a new creation?"

Translated by

Muhammad Sarwar

The pagans say, "When we become mere bones and dust, shall we then be brought back to life again?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "When we are bones and fragments (destroyed), should we really be resurrected (to be) a new creation"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: What! when we shall have become bones and decayed particles, shall we then certainly be raised up, being a new creation?

Translated by

William Pickthall

And they say: When we are bones and fragments, shall we forsooth, be raised up as a new creation?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहते हैं कि क्या जब हम हड्डी और रेज़ा हो जाएंगे तो क्या हम फिर से उठाए जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کیا جب ہم (مر کر) ہڈیاں اور چورا ہوجاویں گے تو کیا ہم از سرِ نو پیدا اور زندہ کیے جاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہ کہتے ہیں کہ جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا واقعی ہم نئی تخلیق میں اٹھائے جائیں گے۔ “ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کیا جب ہم ہڈیاں اور چورا ہوجائیں گے تو کیا ہم ازسرنو نئی پیدائش کی صورت میں اٹھائے جائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کیا جب ہم ہوجائیں ہڈیاں اور چورا چورا پھر اٹھیں گے نئے بن کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کیا جب ہم مرنے کے بعد ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا پھر ہم از سر نو زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے۔