Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 51

سورة بنی اسراءیل

اَوۡ خَلۡقًا مِّمَّا یَکۡبُرُ فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ ۚ فَسَیَقُوۡلُوۡنَ مَنۡ یُّعِیۡدُنَا ؕ قُلِ الَّذِیۡ فَطَرَکُمۡ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ۚ فَسَیُنۡغِضُوۡنَ اِلَیۡکَ رُءُوۡسَہُمۡ وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہُوَ ؕ قُلۡ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنَ قَرِیۡبًا ﴿۵۱﴾

Or [any] creation of that which is great within your breasts." And they will say, "Who will restore us?" Say, "He who brought you forth the first time." Then they will nod their heads toward you and say, "When is that?" Say, "Perhaps it will be soon -

یا کوئی اور ایسی خلقت جو تمہارے دلوں میں بہت ہی سخت معلوم ہو ، پھر وہ یہ پوچھیں کہ کون ہے جو دوبارہ ہماری زندگی لوٹائے؟ جواب دیں کہ وہی اللہ جس نے تمہیں اول بار پیدا کیا ، اس پر وہ اپنے سر ہلا ہلا کر آپ سے دریافت کریں گے کہ اچھا یہ ہے کب؟ تو آپ جواب دے دیں کہ کیا عجب کہ وہ ( ساعت ) قریب ہی آن لگی ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
خَلۡقًا
کوئی مخلوق
مِّمَّا
اس سے جو
یَکۡبُرُ
بڑی ہو
فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ
تمہارے سینوں میں
فَسَیَقُوۡلُوۡنَ
پس عنقریب وہ کہیں گے
مَنۡ
کون
یُّعِیۡدُنَا
لوٹائے گا ہمیں
قُلِ
کہہ دیجیے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
فَطَرَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
اَوَّلَ
پہلی
مَرَّۃٍ
بار
فَسَیُنۡغِضُوۡنَ
پس عنقریب وہ ہلائیں گے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
رُءُوۡسَہُمۡ
اپنے سروں کو
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہیں گے
مَتٰی
کب ہے
ہُوَ
وہ
قُلۡ
کہہ دیجیے
عَسٰۤی
امید ہے
اَنۡ
کہ
یَّکُوۡنَ
ہو وہ
قَرِیۡبًا
قریب ہی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
خَلۡقًا
مخلوق
مِّمَّا
اس سے جو
یَکۡبُرُ
بڑی ہو
فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ
تمہا رے دلوں میں
فَسَیَقُوۡلُوۡنَ
تو جلد ہی وہ کہیں گے
مَنۡ
کون
یُّعِیۡدُنَا
دوبارہ پیدا کرے گا ہمیں
قُلِ
آپ کہہ دیں
الَّذِیۡ
وہ ذات جس نے
فَطَرَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
اَوَّلَ مَرَّۃٍ
پہلی بار
فَسَیُنۡغِضُوۡنَ
تو جلد ہی وہ تعجب سے ہلائیں گے
اِلَیۡکَ
آپ کے سامنے
رُءُوۡسَہُمۡ
اپنے سر
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور کہیں گے
مَتٰی
کب ہوگا
ہُوَ
وہ
قُلۡ
آپ کہہ دیں
عَسٰۤی
امید ہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّکُوۡنَ
وہ ہو
قَرِیۡبًا
قریب
Translated by

Juna Garhi

Or [any] creation of that which is great within your breasts." And they will say, "Who will restore us?" Say, "He who brought you forth the first time." Then they will nod their heads toward you and say, "When is that?" Say, "Perhaps it will be soon -

یا کوئی اور ایسی خلقت جو تمہارے دلوں میں بہت ہی سخت معلوم ہو ، پھر وہ یہ پوچھیں کہ کون ہے جو دوبارہ ہماری زندگی لوٹائے؟ جواب دیں کہ وہی اللہ جس نے تمہیں اول بار پیدا کیا ، اس پر وہ اپنے سر ہلا ہلا کر آپ سے دریافت کریں گے کہ اچھا یہ ہے کب؟ تو آپ جواب دے دیں کہ کیا عجب کہ وہ ( ساعت ) قریب ہی آن لگی ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا اس سے سخت تر مخلوق جو تمہارے جی میں آئے (ہوجاؤ تو بھی اللہ دوبارہ پیدا کردے گا) پھر پوچھتے ہیں کہ : ہمیں کون دوبارہ زندہ کرے گا ؟ آپ کہئے : کہ وہی پیدا کرے گا جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا ہے۔ پھر وہ آپ کے سامنے اپنے سرہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ : ایسا ہوگا کب ؟ آپ کہئے کہ : شاید وہ وقت قریب ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاکوئی اورمخلوق جو تمہارے دلوں میں اس سے بھی بڑی ہو۔ تو جلدہی وہ کہیں گے کہ کون ہے جو ہمیں دوبارہ پیداکرے گا؟ آپ کہہ دیں وہی ذات جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا،تو جلدہی وہ آپ کے سامنے تعجب سے سر ہلائیں گے اورکہیں گے تویہ کب ہوگا؟آپ کہہ دیں امیدہے کہ وہ قریب ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

or any creation you deem harder in your hearts.|" Thereupon they will ask, |"Who will bring us back?|" Say, &The One who created you the first time.|" So, they will shake their heads before you and say, &When shall that be?& Say, &May be, it is near.|"

یا کوئی خلقت جس کو مشکل سمجھو اپنے جی میں پھر اب کہیں گے کون لوٹا کر لائے گا ہم کو کہہ جس نے پیدا کیا تم کو پہلی بار پھر اب مٹکائیں گے تیری طرف اپنے سر اور کہیں گے کب ہوگا یہ تو کہہ شاید نزدیک ہی ہوگا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا ایسی مخلوق (بن جاؤ) جو تمہارے دلوں میں ان سے بھی سخت ہو پھر کہیں گے کہ کون ہمیں دوبارہ لوٹائے گا آپ کہیے کہ وہی جس نے پہلی مرتبہ تمہیں پیدا کیا تھا پھر وہ آپ کے سامنے اپنے سروں کو مٹکائیں گے اور کہیں گے کہ یہ کب ہوگا آپ کہیے کہ ہوسکتا ہے (اس کا وقت) قریب ہی ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یا اس سے بھی زیادہ سخت کوئی چیز جو تمہارے ذہن میں قبول حیات سے بعید تر ہو“﴿پھر بھی تم اٹھ کر رہو گے﴾ ۔ وہ ضرور پوچھیں گے کون ہے وہ جو ہمیں پھر زندگی کی طرف پلٹا کر لائے گا ؟ “ جواب میں کہو” وہی جس نے پہلی بار تم کو پیدا کیا ۔ “ وہ سر ہلا ہلا کر پوچھیں 55 گے” اچھا ، تو یہ ہوگا کب؟ “ تم کہو” کیا عجب ، وہ وقت قریب ہی آلگا ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا کوئی اور ایسی مخلوق بن جاؤ جس کے بارے میں تم دل میں سوچتے ہو کہ ( اس کا زندہ ہونا ) اور بھی مشکل ہے ، ( پھر بھی تمہیں زندہ کردیا جائے گا ) اب وہ کہیں گے کہ : کون ہمیں دوبارہ زندہ کرے گا؟ کہہ دو کہ : وہی زندہ کرے گا جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا ۔ ( ٢٧ ) پھر وہ تمہارے سامنے سر ہلا ہلا کر کہیں گے کہ : ایسا کب ہوگا؟ کہہ دینا کہ : کیا بعید ہے کہ وہ وقت قریب ہی آگیا ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا کوئی اور چیز جو تمہارے 1 دلوں میں بڑی معلوم ہو تو اب (یہ کافر) کہیں گے (جب ہم پتھر یا لوہا ہوجائیں گا تو لون ہم کو دوبارہ زندہ کریگا (اے پیغمبر) کہہ دے وہی (تم کو دوبارہ زندہ کرے گا) جس نے پہلی بار تم کو پیدا کیا 2(یہ سن کر اب (تعجب سے) تیرے سامنے اپنے سر لٹکائیں گے اور پوچھیں گے بھلا (بتلائو تو) یہ کب ہونا ہے (قیامت کب آئیگی) کہ دے 3 عجب نہیں کہ وہ نزدیک ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا کوئی ایسی چیز جو تمہارے نزدیک اس سے بھی سخت ہو پھر اس پر کہیں گے وہ کون ہے جو ہم کو لوٹائے گا (دوبارہ زندہ کرے گا) آپ فرمادیجئے کہ وہ وہی (اللہ) ہے جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا پھر آپ کے آگے اپنے سر ہلائیں گے اور کہیں گے کہ ایسا کب ہوگا فرما دیجئے امید ہے کہ جلد ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا کوئی اور مخلوق جو تمہارے خیال میں اس سے بھی سخت ہو (تب بھی وہ تمہیں دوبارہ زندہ کریگا) ۔ پھر وہ کہیں گے کہ ہمیں لوٹا کر کون لائے گا ؟ آپ کہہ دیجیے کہ جس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا (وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔ ) تو پھر وہ اپنے سر ہلا ہلا کر کہیں گے اچھا تو یہ کب ہوگا ؟ آپ کہہ دیجیے شاید (وہ وقت ) بہت قریب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا کوئی اور چیز جو تمہارے نزدیک (پتھر اور لوہے سے بھی) بڑی (سخت) ہو (جھٹ کہیں گے) کہ (بھلا) ہمیں دوبارہ کون جِلائے گا؟ کہہ دو کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا۔ تو (تعجب سے) تمہارے آگے سرہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ ایسا کب ہوگا؟ کہہ دو کہ امید ہے جلد ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or anything created of the things more remote in your breasts. Then they will say: who will restore us! Say thou: He who created you the first time. Then they will wag their heads at thee and say; when will it be! Say thou: belike it is nigh-

یا اور چیز جو تمہارے خیال میں بہت ہی بعید ہو ۔ پھر وہ کہیں گے کہ ہم کو کون دوبارہ جلائے گا ؟ آپ کہیے کہ وہ وہی ہے جس نے تم کو اول بار پیدا کیا تھا ۔ پھر وہ آپ کے آگے سرہلائیں گے اور کہیں گے کہ یہ (زندہ ہونا) ہوگا کب ؟ آپ کہہ دیجیے کہ عجب نہیں یہ (وقت) قریب ہی آپہنچا ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا کوئی اور شے جو تمہارے خیال میں ان سے بھی سخت ہو ۔ پھر وہ کہیں گے کہ ہمیں کون دوبارہ زندہ کرے گا؟ کہہ دو کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا ۔ پھر وہ تمہارے آگے سر ہلائیں گے اور کہیں گے کہ یہ کب ہوگا؟ کہہ دو کہ عجب نہیں کہ اس کا وقت قریب ہی آپہنچا ہو!

Translated by

Mufti Naeem

یا کوئی ایسی مخلوق ( جس کا نئے سرے سے پیدا ہونا ) تمہارے دلوں میں بہت بڑی بات معلوم ہوتی ہے ( پھر بھی تمہیں نئے سرے سے پیدا کرکے اٹھایا جائے گا ) پھر یہ کہیں گے کون ہمیں ( مرجانے کے بعد دوبارہ ) لوٹا کر لائے گا ۔ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے وہی جس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا ، پس ( مذاق کے انداز میں ) تمہاری طرف سر ہلاتے ہوئے پوچھیں گے کہ ایسا کب ہوگا؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے ممکن ہے وہ وقت بالکل ( ہی ) قریب آچکا ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا کوئی اور چیز جو تمہارے نزدیک (پتھر اور لوہے سے بھی) بڑی سخت ہو۔ جھٹ کہیں گے کہ بھلا ہمیں دوبارہ کون جلائے گا ؟ کہہ دو کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا۔ تو تعجب سے تمہارے سامنے سر ہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ ایسا کب ہوگا ؟ کہہ دو امید ہے کہ جلد ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا اور کوئی ایسی مخلوق بن جاؤ جس کا زندہ ہونا تمہارے خیال میں بہت مشکل بات ہو، (پھر بھی تم نے اٹھ کر رہنا ہے) ، اس پر یہ کہیں گے کہ (اچھا تو) وہ کون ہے جو ہمیں (اس حالت پر بھی) دوبارہ زندہ کر دے گا ؟ کہو وہ وہی ہے جس نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا، (جب کہ تمہارا کوئی نام و نشان تک بھی نہ تھا ) اس پر یہ لوگ سر ہلاتے ہوئے یہ سوال کریں گے کہ (اچھا تو) یہ کب ہوگا ؟ جواب دو کہ کیا عجب کہ وہ وقت تمہارے قریب ہی آگیا ہو،

Translated by

Noor ul Amin

یا اس سے سخت ترمخلوق ، جو تمہارے جی میں آئے پھرپوچھتے ہیں :ہمیں کون دوبارہ زندہ کرے گا ؟کہہ دیجئے کہ وہی جس نے تمہیں پہلی بارپیدا کیا تھاپھروہ آپ کے سامنے اپناسرہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ: ایسا ہوگا کب؟آپ کہہ دیجئے کہ:’’شایدوہ وقت قریب ہی ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا اور کوئی مخلوق جو تمہارے خیال میں بڑی ہو ( ۱۰٤ ) تو اب کہیں گے ہمیں کون پھر پیدا کرتے گا ، تم فرماؤ وہی جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا ، تو اب تمہاری طرف مسخرگی سے سر ہِلا کر کہیں گے یہ کب ہے ( ف۱۰۵ ) تم فرماؤ شاید نزدیک ہی ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یا کوئی ایسی مخلوق جو تمہارے خیال میں ( ان چیزوں سے بھی ) زیادہ سخت ہو ( کہ اس میں زندگی پانے کی بالکل صلاحیت ہی نہ ہو ) ، پھر وہ ( اس حال میں ) کہیں گے کہ ہمیں کون دوبارہ زندہ کرے گا؟ فرما دیجئے: وہی جس نے تمہیں پہلی بار پیدا فرمایا تھا ، پھر وہ ( تعجب اور تمسخر کے طور پر ) آپ کے سامنے اپنے سر ہلا دیں گے اور کہیں گے: یہ کب ہوگا؟ فرما دیجئے: امید ہے جلد ہی ہو جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

یا کوئی اور ایسی چیز ( جس کا دوبارہ پیدا ہونا ) تمہارے خیال میں بڑا ( مشکل ) ہو ( بہرحال تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا ) وہ ( یہ سن کر ) ضرور کہیں گے کہ کون ہمیں دوبارہ ( زندہ کرکے ) لائے گا؟ کہہ دیجیے! وہی جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا پس وہ اپنے سر جھکا کر کہیں گے کہ کب ایسا ہوگا؟ کہہ دیجئے! کہ شاید بالکل قریب ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Or created matter which, in your minds, is hardest (to be raised up),- (Yet shall ye be raised up)!" then will they say: "Who will cause us to return?" Say: "He who created you first!" Then will they wag their heads towards thee, and say, "When will that be?" Say, "May be it will be quite soon!

Translated by

Muhammad Sarwar

or anything that you think is harder to be brought to life." They will soon ask, "Who will bring us back to life?" Say,"The One who created you in the first place." They will shake their heads and say, "When will He bring us back to life?" Say, "Perhaps very soon.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Or some created thing that is yet greater (or harder) in your breasts." Then, they will say: "Who shall bring us back (to life)" Say: "He Who created you first!" Then, they will shake their heads at you and say: "When will that be" Say: "Perhaps it is near!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or some other creature of those which are too hard (to receive life) in your minds! But they will say: Who will return us? Say: Who created you at first. Still they will shake their heads at you and say: When will it be? Say: Maybe it has drawn nigh.

Translated by

William Pickthall

Or some created thing that is yet greater in your thoughts! Then they will say: Who shall bring us back (to life). Say: He Who created you at the first. Then will they shake their heads at thee, and say: When will it be? Say: It will perhaps be soon;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या और कोई चीज़ जो तुम्हारे ख़्याल में उनसे भी ज़्यादा मुश्किल हो, फिर वे कहेंगे कि वह कौन है जो हमको दोबारा ज़िंदा करेगा, आप कहिए कि वही जिसने तुमको पहली बार पैदा किया है, फिर वे आपके आगे अपने सर हिलाएंगे और कहेंगे कि यह कब होगा, कह दीजिए कि अजब नहीं कि उसका वक़्त क़रीब आ पहुँचा हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا اور کوئی مخلوق ہو کر دیکھ لو جو تمہارے ذہن میں بہت بعید ہو․(4) اس پر پوچھیں گے کہ وہ کون ہے جو ہم کو دوبارہ زندہ کرے گا آپ فرما دیجیئے کہ وہ وہ ہے جس نے تم کو اول بار پیدا کیا تھا اس پر آپ کے آگے سر ہلا ہلا کر کہیں گے (اچھا بتلاؤ) یہ کب ہوگا آپ فرما دیجیئے کہ عجب نہیں یہ قریب ہی آن پہنچا ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا کوئی ایسی مخلوق جو تمہارے دلوں میں بڑی ہے عنقریب وہ کہیں گے کون ہمیں لوٹائے گا ؟ فرما دیں جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا۔ پھر وہ آپ کے سامنے اپنے سر ہلائیں گے اور کہیں گے یہ کب ہوگا ؟ فرمادیں امید ہے عنقریب ہوگا۔ “ (٥١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاس سے بھی زیادہ سخت کوئی چیز جو تمہارے ذہن میں قبول حیات سے بعید تر ہو (پھر بھی تم اٹھ کر رہو گے) ۔ وہ ضرور پوچھیں گے کون ہے وہ جو ہمیں پھر زندگی کی طرف پلٹا کر لائے گا ؟ جواب میں کہو : وہی جس نے پہلی بات تم کو پیدا کیا ۔ وہ سر ہلا ہلا کر پوچھیں گے : اچھا ، تو یہ ہوگا کب ؟ تم کہو : کیا عجب کہ وہ وقت قریب ہی آلگا ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا کوئی دوسری مخلوق اس مخلوق میں سے جو بن جاؤ جو تمہارے سینوں میں بڑی معلوم ہو رہی ہو، اس پر وہ کہیں گے کہ وہ کون ہے جو ہمیں دوبارہ زندہ کرے گا۔ آپ فرما دیجیے وہی دوبارہ پیدا فرمائے گا جس نے تمہیں پہلی بار پیدا فرمایا، اس پر وہ آپ کی طرف اپنے سروں کو ہلائیں گے اور کہیں گے کہ یہ کب ہوگا ؟ آپ فرما دیجیے کہ وہ عنقریب ہوجانے ہی والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا کوئی خلقت جس کو مشکل سمجھو اپنے جی میں پھر اب کہیں گے کون لوٹا کر لائے گا ہم کو کہہ جس نے پیدا کیا تم کو پہلی بار پھر اب مٹکائیں گے تیری طرف اپنے سر اور کہیں گے کب ہوگا یہ تو کہہ شاید نزدیک ہی ہوگا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا کوئی اور ایسی چیز بن جائو جس کا زندہ ہونا تمہارے خیال میں بہت ہی بعید ہو مگر زندہ ضرور کئے جائو گے اس پر یہ یوں کہیں گے اچھا بتائو وہ کون ہے جو دوبارہ ہم کو زندہ کرے گا آپ فرما دیجیے وہی زندہ کرے گا جس نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا تو اس پر یہ لوگ آپ کے سامنے اپنے سر ہلانے لگیں گے اور کہیں گے اچھا یہ بتائو کہ یہ کب ہوگا آپ کہہ دیجیے عجب نہیں کہ اس کام کا وقت قریب ہی آپہنچا ہو