Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 67

سورة بنی اسراءیل

وَ اِذَا مَسَّکُمُ الضُّرُّ فِی الۡبَحۡرِ ضَلَّ مَنۡ تَدۡعُوۡنَ اِلَّاۤ اِیَّاہُ ۚ فَلَمَّا نَجّٰىکُمۡ اِلَی الۡبَرِّ اَعۡرَضۡتُمۡ ؕ وَ کَانَ الۡاِنۡسَانُ کَفُوۡرًا ﴿۶۷﴾

And when adversity touches you at sea, lost are [all] those you invoke except for Him. But when He delivers you to the land, you turn away [from Him]. And ever is man ungrateful.

اور سمندروں میں مصیبت پہنچتے ہی جنہیں تم پکارتے تھے سب گم ہو جاتے ہیں صرف وہی اللہ باقی رہ جاتا ہے پھر جب وہ تمہیں خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
مَسَّکُمُ
پہنچتی ہے تمہیں
الضُّرُّ
تکلیف
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
ضَلَّ
گم ہوجاتے ہیں
مَنۡ
وہ جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
اِلَّاۤ
مگر
اِیَّاہُ
صرف وہی
فَلَمَّا
تو جب
نَجّٰىکُمۡ
وہ نجات دیتا ہے تمہیں
اِلَی الۡبَرِّ
طرف خشکی کے
اَعۡرَضۡتُمۡ
تو اعراض کرتے ہو تم
وَکَانَ
اور ہے
الۡاِنۡسَانُ
انسان
کَفُوۡرًا
بڑا ناشکرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
مَسَّکُمُ
پہنچتی ہے تمہیں
الضُّرُّ
کوئی مصیبت
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
ضَلَّ
گم ہو جاتے ہیں
مَنۡ
جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
اِلَّاۤ
سوائے
اِیَّاہُ
اسکے
فَلَمَّا
پھر جب
نَجّٰىکُمۡ
وہ نجات دیتا ہے تمہیں
اِلَی الۡبَرِّ
خشکی کی طرف
اَعۡرَضۡتُمۡ
منہ موڑ جاتے ہو تم
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے )ہے
الۡاِنۡسَانُ
انسان
کَفُوۡرًا
بڑا نا شکرا
Translated by

Juna Garhi

And when adversity touches you at sea, lost are [all] those you invoke except for Him. But when He delivers you to the land, you turn away [from Him]. And ever is man ungrateful.

اور سمندروں میں مصیبت پہنچتے ہی جنہیں تم پکارتے تھے سب گم ہو جاتے ہیں صرف وہی اللہ باقی رہ جاتا ہے پھر جب وہ تمہیں خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب سمندر میں تمہیں کوئی مصیبت آتی ہے تو اللہ کے سوا جس جس کو تم پکارا کرتے ہو وہ تمہیں بھول جاتے ہیں۔ پھر جب وہ تمہیں نجات دے کر خشکی کی طرف لے آتا ہے تو تم (اس سے) منہ پھیر لیتے ہو۔ اور انسان تو ہے ہی ناشکرا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب سمندر میں تمہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تواﷲ تعالیٰ کے سواتم جنہیں بھی پکارتے ہووہ سب گم ہوجاتے ہیں،پھرجب وہ تمہیں خشکی کی طرف نجات دیتاہے توتم منہ موڑجاتے ہواور انسان ہمیشہ سے بڑاناشکراہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you face a hardship at sea, forgotten are those whom you used to invoke, except Him (Allah). Then, once He brings you safe to the land, you turn away (from Him). And man is so ungrateful.

، اور جب آتی ہے تم پر آفت دریا میں بھول جاتے ہو جن کو تم پکارا کرتے تھے اللہ کے سوائے پھر جب بچا لایا تم کو خشکی میں پھرجاتے ہو اور ہے انسان بڑا ناشکرا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے سمندر میں گم ہوجاتے ہیں وہ سب جنہیں تم پکارتے ہو سوائے اس (ایک اللہ) کے پھر جب وہ تمہیں بچا لاتا ہے خشکی کی طرف تو تم منہ موڑ لیتے ہو۔ اور انسان بڑا ہی نا شکرا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When a calamity befalls you on the sea, all those whom you invoke forsake you except Him. But when He delivers you safely to the shore you turn away from Him, for man is indeed most thankless.

جب سمندر میں تم پر مصیبت آتی ہے تو اس ایک کے سوا دوسرے جن جن کو تم پکارا کرتے ہو وہ سب گم ہوجاتے ہیں84 ، مگر جب وہ تم کو بچا کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو تم اس سے منہ موڑ جاتے ہو ۔ انسان واقعی بڑا ناشکرا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب سمندر میں تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو جن ( دیوتاؤں ) کو تم پکارا کرتے ہو ، وہ سب غائب ہوجاتے ہیں ۔ بس اللہ ہی اللہ رہ جاتا ہے ۔ پھر جب اللہ تمہیں بچا کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو تم منہ موڑ لیتے ہو ۔ اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب سمندر میں تم آفت میں گرفتا رہوتے ہو (طوفان آتا ہے یا ڈوبنے کا ڈر ہوتا ہے) تو اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارا کرتے تھے۔ سب بھول جاتے ہیں پھر جب تم کو خشکی میں بجا لاتا ہے تو (خدا سے) پھر بیٹھتے ہو اور آدمی بڑا ناشکرا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم کو سمندر میں تکلیف پہنچتی ہے تو (اللہ) کے علاوہ جتنوں کی تم عبادت کرتے ہو سب گم ہوجاتے ہیں پھر جب ہم تم کو خشکی کی طرف بچا لاتے ہیں تو تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان بڑا ناشکرا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب سمندر میں تمہارے اوپر کوئی مصیبت آتی ہے اور وہ سب گم ہوجاتے ہیں جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو۔ پھر جب اللہ تمہیں بچا لیتا ہے اور تم خشکی پر آجاتے ہو تو تم (اللہ سے) منہ پھیر لیتے ہو اور انسان بہت ہی ناشکرا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم کو دریا میں تکلیف پہنچتی ہے (یعنی ڈوبنے کا خوف ہوتا ہے) تو جن کو تم پکارا کرتے ہو سب اس (پروردگار) کے سوا گم ہوجاتے ہیں۔ پھر جب وہ تم کو (ڈوبنے سے) بچا کر خشکی پر لے جاتا ہے تو تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان ہے ہی ناشکرا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when there toucheth you a distress on the sea, those whom ye call upon fall away except Him alone, then when He delivereth you on the land ye turn away: and man is ever ungrateful.

اور جب تمہیں سمندر میں تکلیف پہنچتی ہے تو جنہیں تم پکارا کرتے ہو سب غائب ہوجاتے ہیں بجز اللہ کے پھر جب وہ تم کو خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو تم (پھر) پھرجاتے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تمہیں سمندر میں مصیبت پہنچتی ہے تو اس کے سوا جن کو تم پکارتے ہو ، سب غائب ہوجاتے ہیں ۔ پھر جب وہ تم کو خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو تم اعراض کر بیٹھتے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تم کو سمندر میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے ( ڈوبنے کا خوف ہوتا ہے ) تو اس کے علاوہ جن ( معبودانِ باطلہ ) کو تم پکارا کرتے ہو وہ سب غائب ہوجاتے ہیں صرف اللہ تعالیٰ موجود رہتے ہیں ، پھر جب وہ تم کو ( ڈوبنے سے ) بچاکر خشکی کی طرف لے آتا ہے تو تم منہ پھیرنے لگتے ہو اور انسان واقعی بڑا ہی ناشکرا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تم کو دریا میں تکلیف پہنچتی ہے (ڈوبنے کا خوف ہوتا ہے) تو جن کو تم پکارا کرتے ہو سب اس رب کے سوا گم ہوجاتے ہیں، پھر اللہ جب تم کو ڈوبنے سے بچا کر خشکی کی طرف لے جاتا ہے تو تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان ہے ہی ناشکرا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب تم لوگوں کو سمندر (کی ان ہولناک موجوں) میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو گم ہوجاتے ہیں (تمہارے وہ سب خود ساختہ حاجت روا و مشکل کشا) جن کو تم لوگ پکارا کرتے تھے، سوائے اس (معبود برحق) کے، پھر جب وہ تمہیں بچا کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے، تو تم اس سے منہ موڑ لیتے ہو، واقعی انسان بڑا ہی ناشکرا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب سمندر میں تمہیں مصیبت آتی ہے تو اللہ کے سواتم جسے پکارتے رہے تھے گم ہوجاتے ہیں پھرجب وہ تمہیں نجات دلاکرخشکی کی طرف لاتا ہے توتم منہ پھیرلیتے ہوا ور ( حقیقت یہ ہے کہ ) انسان ہے ہی ناشکرا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تمہیں دریا میں مصیبت پہنچتی ہے ( ف۱٤۷ ) تو اس کے سوا جنہیں پوجتے ہیں سب گم ہوجاتے ہیں ( ف۱٤۸ ) پھر جب تمہیں خشکی کی طرف نجات دیتا ہے تو منہ پھیر لیتے ہیں ( ف۱٤۹ ) اور انسان بڑا ناشکرا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب سمندر میں تمہیں کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے تو وہ ( سب بت تمہارے ذہنوں سے ) گم ہو جاتے ہیں جن کی تم پرستش کرتے رہتے ہو سوائے اسی ( اﷲ ) کے ( جسے تم اس وقت یاد کرتے ہو ) ، پھر جب وہ ( اﷲ ) تمہیں بچا کر خشکی کی طرف لے جاتا ہے ( تو پھر اس سے ) رُوگردانی کرنے لگتے ہو ، اور انسان بڑا ناشکرا واقع ہوا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب تمہیں سمندر میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے ۔ تو اس کے سوا جس جس کو تم پکارتے ہو وہ سب غائب ہو جاتے ہیں اور جب وہ تمہیں ( خیریت سے ) خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو تم روگردانی کرنے لگتے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When distress seizes you at sea, those that ye call upon - besides Himself - leave you in the lurch! but when He brings you back safe to land, ye turn away (from Him). Most ungrateful is man!

Translated by

Muhammad Sarwar

If you are afflicted by hardships in the middle of the sea, it would be an error to call anyone other than Him for help. When God saves you from such difficulties, you turn away from Him. The human being has always been ungrateful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when harm touches you upon the sea, those that you call upon vanish from you except Him. But when He brings you safe to land, you turn away. And man is ever ungrateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when distress afflicts you in the sea, away go those whom you call on except He; but when He brings you safe to the land, you turn aside; and man is ever ungrateful.

Translated by

William Pickthall

And when harm toucheth you upon the sea, all unto whom ye cry (for succour) fail save Him (alone), but when He bringeth you safe to land, ye turn away, for man was ever thankless.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब समुद्र में तुम पर कोई आपदा आती है तो उस के सिवा वे सब जिन्हें तुम पुकारते हो, गुम होकर रह जाते हैं, किन्तु फिर जब वह तुम्हें बचाकर थल पर पहुँचा देता है तो तुम उस से मुँह मोड़ जाते हो। मानव बड़ा ही अकृतज्ञ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب تم کو دریا میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بجز خدا کے اور جتنوں کی تم عبادت کرتے تھے سب غائب ہوجاتے ہیں (3) پھر جب تم کو خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو پھر تم پھرجاتے ہو اور (واقعی) انسان ہے بڑا ناشکر۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب تمہیں سمندر میں تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ کے سوا جنھیں تم پکارتے ہو سب تمہیں بھول جاتے ہیں پھر جب اللہ تمہیں بچا کر خشکی کی طرف لے آتا ہے تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان بہت ناشکرا ہے۔ “ (٦٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب سمندر میں تم پر مصیبت آتی ہے تو اس ایک کے سوا دوسرے جن جن کو تم پکارا کرتے ہو وہ سب گم ہوجاتے ہیں مگر جب وہ تم کو بچا کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو تم اس سے منہ موڑ جاتے ہو۔ انسان واقعی بڑا ناشکرا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تمہیں سمندر میں کوئی تکلیف پہنچ جاتی ہے تو اس کے علاوہ جن کو تم پکارتے ہو وہ سب غائب ہوجاتے ہیں، پھر وہ جب تمہیں خشکی کی طرف نجات دیدیتا ہے تو رو گردانی کرتے ہو۔ اور انسان بڑا ناشکرا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب آتی ہے تم پر آفت دریا میں بھول جاتے ہو جن کو پکارا کرتے تھے اللہ کے سوائے پھر جب بچا لایا تم کو خشکی میں پھرجاتے ہو اور ہے انسان بڑانا شکرا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب دریا میں تم کو کوئی آفت پہنچتی ہے تو اس وقت بجز خدائے تعالیٰ کے وہ سب تمہارے دلوں سے گم ہوجاتے ہیں جن کو تم پکارا کرتے ہو پھر جب تم کو خدا خشکی کی طرف لاتا ہے تو پھر تم روگردانی کرنے لگتے ہو اور انسان بڑا ہی ناسپاس ہے