Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 75

سورة بنی اسراءیل

اِذًا لَّاَذَقۡنٰکَ ضِعۡفَ الۡحَیٰوۃِ وَ ضِعۡفَ الۡمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَکَ عَلَیۡنَا نَصِیۡرًا ﴿۷۵﴾

Then [if you had], We would have made you taste double [punishment in] life and double [after] death. Then you would not find for yourself against Us a helper.

پھر تو ہم بھی آپ کو دوہرا عذاب دنیا کا کرتے اور دوہرا ہی موت کا پھر آپ تو اپنے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو مددگار بھی نہ پاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذًا
تب
لَّاَذَقۡنٰکَ
البتہ چکھاتےہم آپ کو
ضِعۡفَ
دوگنا(عذاب)
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
وَضِعۡفَ
اور دوہرا
الۡمَمَاتِ
موت کا
ثُمَّ
پھر
لَاتَجِدُ
نہ آپ پاتے
لَکَ
اپنے لئے
عَلَیۡنَا
ہمارے خلاف
نَصِیۡرًا
کوئی مدد گار
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذًا
تب ہم چکھاتے آ پ کو
لَّاَذَقۡنٰکَ
دوگنا
ضِعۡفَ
زندگی کا
الۡحَیٰوۃِ
اور دوگنا
وَضِعۡفَ
موت کا
الۡمَمَاتِ
پھر
ثُمَّ
نہ
لَاتَجِدُ
آپ پاتے
لَکَ
اپنا
عَلَیۡنَا
ہمارے خلاف
نَصِیۡرًا
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

Then [if you had], We would have made you taste double [punishment in] life and double [after] death. Then you would not find for yourself against Us a helper.

پھر تو ہم بھی آپ کو دوہرا عذاب دنیا کا کرتے اور دوہرا ہی موت کا پھر آپ تو اپنے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو مددگار بھی نہ پاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس صورت میں ہم آپ کو زندگی میں بھی دگنی سزا دیتے اور مرنے کے بعد بھی۔ پھر ہمارے مقابلہ میں آپ کوئی مددگار بھی نہ پاتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تب ہم آپ کو زندگی اورموت کے دوگنے عذاب کامزہ چکھاتے، پھرآپ ہمارے خلاف اپنا کوئی مددگاربھی نہ پاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In that case, We would have surely made you taste a dou¬ble (punishment) in life and a double (punishment) after death, then you would not have found anyone to help you against Us.

تب تو ضرور چکھاتے ہم تجھ کو دونا مزہ زندگی میں اور دونا مرنے میں پھر نہ پاتا تو اپنے واسطے ہم پر مدد کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اگر ایساہو جاتا ) تب ہم آپ کو دگنی سزا دیتے زندگی میں اور دگنی سزا دیتے موت پر پھر نہ پاتے آپ اپنے لیے ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

whereupon We would have made you taste double (the chastisement) in the world and double (the chastisement) after death, and then you would have found none to help you against Us.

لیکن اگر تم ایسا کرتے تو ہم تمہیں دنیا میں بھی دوہرے عذاب کا مزہ چکھاتے اور آخرت میں بھی دوہرے عذاب کا ، پھر ہمارےمقابلے میں تم کوئی مددگار نہ پاتے ۔ 88

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ایسا ہوجاتا تو ہم تمہیں دنیا میں بھی دگنی سزا دیتے ، اور مرنے کے بعد بھی دگنی ، پھر تمہیں ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار نہ ملتا ۔ ( ٤١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تو ایسا کرتا (جھکنے کے قریب ہوتا) تو ہم تجھ کو دوہری سزا زندگی میں اور دوہری سزا مرنے کے بعد چکھاتے پھر تجھ کو ہمارے مقابلہ میں کوئی مددگار نہ ملتا اور 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اگر ایسا ہوتا) تو ہم آپ کی زندگی میں بھی دگنا اور مدت حیات پورا ہونے کے بعد بھی دگنا (عذاب) ضرور چکھاتے پھر آپ ہمارے مقابلہ میں کسی کو بھی اپنا مددگار نہ پاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر ایسا ہوتا تو ہم آپ کو اس دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں دوہرا عذاب چکھاتے پھر آپ ہمارے مقابلے میں کسی کو (اپنا) مددگار نہ پاتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس وقت ہم تم کو زندگی میں (عذاب کا) دونا اور مرنے پر بھی دونا مزا چکھاتے پھر تم ہمارے مقابلے میں کسی کو اپنا مددگار نہ پاتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

In that case We would have surely made thee taste the double of the tornment of the life and the double of the torment of death, and then thou wouldst not find against Us a helper.

اس حالت میں ہم آپ کو دوگنا عذاب چکھاتے زندگی میں بھی اور (بعد) موت بھی پھر آپ ہمارے مقابلہ میں کسی کو بھی مددگار نہ پاتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر ایسا ہوتا تو ہم تم کو زندگی اور موت ، دونوں کا دوگنا عذاب چکھاتے ، پھر تم ہمارے مقابل میں اپنا کوئی مددگار نہ پاتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( بفرض محال اگر آپ ﷺ ایسا کرتے ) تو اس وقت ہم آپ ( ﷺ ) کو دنیا میں اور موت کے بعد دُہرا مزہ ضرور چکھاتے ، پھر آپ ( ﷺ ) اپنے لیے ہمارے مقابلے میں ( کسی کو ) اپنا مددگار نہ پاتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس وقت ہم آپ کو زندگی میں بھی عذاب کا دگنا اور مرنے پر بھی دگنا مزہ چکھاتے، پھر آپ ہمارے مقابلے میں کسی کو اپنا مدگار نہ پاتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر ایسے ہوجاتا تو ہم یقیناً آپ کو دوہرا عذاب چکھاتے، دنیاوی زندگی میں بھی، اور موت کے بعد بھی، پھر آپ ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار نہ پاسکتے

Translated by

Noor ul Amin

اس صورت میں ہم آپ کو زندگی میں بھی دگنی سزادیتے اور مرنے کے بعدبھی ، پھرہمارے مقابلے پر آپ کوئی بھی مدد گار نہ پاتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایسا ہوتا تو ہم تم کو دُونی عمر اور دو چند موت ( ف۱٦٦ ) کا مزہ دیتے پھر تم ہمارے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اگر بالفرض آپ مائل ہو جاتے تو ) اس وقت ہم آپ کو دوگنا مزہ زندگی میں اور دوگنا موت میں چکھاتے پھر آپ اپنے لئے ( بھی ) ہم پر کوئی مدد گار نہ پاتے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر آپ ایسا کرتے تو ہم آپ کو دنیا میں عذاب کا مزہ چکھاتے اور مرنے پر بھی دوہرے عذاب کا مزہ چکھاتے ۔ پھر آپ ہمارے مقابلہ میں کوئی یار و مددگار نہ پاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In that case We should have made thee taste an equal portion (of punishment) in this life, and an equal portion in death: and moreover thou wouldst have found none to help thee against Us!

Translated by

Muhammad Sarwar

Had you done so, We would certainly have made you face double punishment in this life and after your death and you would have found none to help you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In that case We would have made you taste a double portion in this life and a double portion after death. And then you would have found none to help you against Us.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

In that case We would certainly have made you to taste a double (punishment) in this life and a double (punishment) after death, then you would not have found any helper against Us.

Translated by

William Pickthall

Then had we made thee taste a double (punishment) of living and a double (punishment) of dying, then hadst thou found no helper against Us.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस समय हम तुम्हें जीवन में भी दोहरा मज़ा चखाते और मृत्यु के पश्चात भी दोहरा मज़ा चखाते। फिर तुम हमारे मुक़ाबले में अपना कोई सहायक न पाते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) اگر ایسا ہوتا تو ہم آپ کو حالت حیات میں اور بعد موت کے دہرا عذاب چکھاتے پھر آپ ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار بھی نہ پاتے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت ہم ضرور تجھے دنیا میں دوگنا اور اور موت کے بعد دوگنے عذاب کا مزہ چکھاتے پھر آپ ہمارے مقابلے میں اپنے لیے کوئی مددگار نہ پاتے۔ “ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اگر تم ایسا کرتے تو ہم تمہیں دنیا میں بھی دو ہرے عذاب کا مزہ چکھاتے اور آخرت میں بھی دوہرے عذاب کا ، پھر ہمارے مقابلے میں تم کوئی مددگار نہ پاتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس وقت ہم آپ کو زندگی میں اور موت کے بعد دہرا عذاب چکھاتے، پھر آپ ہمارے مقابلہ میں کوئی مددگار نہ پاتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تب تو ضرور چکھاتے ہم تجھ کو دونا مزہ زندگی میں اور دونا مرنے میں پھر نہ پاتا تو اپنے واسطے ہم پر مدد کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر ایسا ہوجاتا تو اس وقت ہم آپ کو حالت حیات میں بھی اور مرنے کے بعد بھی سزا کا دگنا مزہ چکھاتے پھر آپ ہمارے مقابلے میں کسی کو اپنا مددگار بھی نہ پاتے۔