Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 8

سورة بنی اسراءیل

عَسٰی رَبُّکُمۡ اَنۡ یَّرۡحَمَکُمۡ ۚ وَ اِنۡ عُدۡتُّمۡ عُدۡنَا ۘ وَ جَعَلۡنَا جَہَنَّمَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ حَصِیۡرًا ﴿۸﴾

[Then Allah said], "It is expected, [if you repent], that your Lord will have mercy upon you. But if you return [to sin], We will return [to punishment]. And We have made Hell, for the disbelievers, a prison-bed."

امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے ۔ ہاں اگر تم پھر بھی وہی کرنے لگے تو بھی ہم دوبارہ ایسا ہی کریں گے اور ہم نے منکروں کا قید خانہ جہنم کوبنا رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

عَسٰی
امید ہے
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
اَنۡ
کہ
یَّرۡحَمَکُمۡ
وہ رحم کرے تم پر
وَاِنۡ
اور اگر
عُدۡتُّمۡ
لوٹو گے تم
عُدۡنَا
لوٹیں گے ہم
وَجَعَلۡنَا
اور بنایا ہم نے
جَہَنَّمَ
جہنم کو
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لئے
حَصِیۡرًا
قید خانہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

عَسٰی
قریب ہے
رَبُّکُمۡ
تمہارا رب
اَنۡ
یہ کہ
یَّرۡحَمَکُمۡ
رحم کرے تم پر
وَاِنۡ
اور اگر
عُدۡتُّمۡ
دوبارہ کروگے تم
عُدۡنَا
تو ہم بھی دوبارہ کریں گے
وَجَعَلۡنَا
اور بنایا ہم نے
جَہَنَّمَ
جہنم کو
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
حَصِیۡرًا
قید خا نہ
Translated by

Juna Garhi

[Then Allah said], "It is expected, [if you repent], that your Lord will have mercy upon you. But if you return [to sin], We will return [to punishment]. And We have made Hell, for the disbelievers, a prison-bed."

امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے ۔ ہاں اگر تم پھر بھی وہی کرنے لگے تو بھی ہم دوبارہ ایسا ہی کریں گے اور ہم نے منکروں کا قید خانہ جہنم کوبنا رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہوسکتا ہے (اب) تمہارا پروردگار تم پر رحم فرما دے لیکن اگر تم نے پھر سرکشی کی تو ہم بھی پھر سزا دیں گے۔ اور ایسے کافروں کے لئے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنادیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قریب ہے کہ تمہارارب تم پررحم کرے اوراگرتم دوبارہ کروگے توہم بھی دوبارہ کریں گے اورہم نے جہنم کوکافروں کے لیے قیدخانہ بنایاہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

May be your Lord would bestow mercy upon you. And if you do this again, We shall do that again. And We have made Jahannam a prison for the disbelievers.

بعید نہیں تمہارے رب سے کہ رحم کرے تم پر اور اگر پھر وہی کرو گے تو ہم پھر وہی کریں گے اور کیا ہے ہم نے دوزخ کو قید خانہ کافروں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہوسکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے اور اگر تم نے وہی روش اختیار کی تو ہم بھی وہی کچھ کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا رکھا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord may well show Mercy to you, but if you revert to your evil behaviour, We shall revert to chastising you. We have made Hell a prison for those who are thankless of Allah's bounties.

ہو سکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے ، لیکن اگر تم نے پھر اپنی سابق روش کا اعادہ کیا تو ہم بھی پھر اپنی سزا کا اعادہ کریں گے ، اور کافر نعمت لوگوں کے لیے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنا رکھا ہے ۔ 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

عین ممکن ہے کہ ( اب ) تمہارا رب تم پر رحم کرے ۔ لیکن اگر تم پھر وہی کام کرو گے ، تو ہم بھی دوبارہ وہی کریں گے ، اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا ہی رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب بھی اے بنی اسرائیل اگر تم توبہ کرو تو اللہ کی مہربانی کی امید رکھو اور اگر تم پھر ویسی ہی شرارتیں کرو گے اور حضرت محمد کو ساتئو گے تو ہم پھر وہی صعذاب) کریں گے 2 اور ہم نے کافروں کے لئے جہنم کو قید خانہ بنایا ہے (یا بچھونا) ب

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

امید ہے کہ تمہارا پروردگار (اللہ) تم پر رحم فرمائے اور اگر پھر وہی (حرکتیں) کرو گے تو ہم بھی وہی (سلوک) کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنارکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہو سکتا ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم فرما دے۔ لیکن اگر تم وہی (حرکتیں) کرو گے تو ہم بھی وہی کریں گے اور ہم نے کافروں کے لئے جہنم کو قید خانہ بنایا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

امید ہے کہ تمہارا پروردگار تم پر رحم کرے، اور اگر تم پھر وہی (حرکتیں) کرو گے تو ہم بھی (وہی پہلا سلوک) کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Belike your Lord may yet have mercy on you; and if ye still revert, We will revert. And We have appointed Hell for the infidels a prison.

عجب نہیں کہ تمہارا پروردگار تم پر مہربانی کرے ۔ اور اگر تم پھر وہی کروگے تو ہم بھی وہی کریں گے اور جہنم کو تو ہم نے کافروں کا قید خانہ بنا ہی رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا عجب کہ تمہارا رب تم پر رحم فرمائے اور اگر تم پھر وہی کرو گے تو ہم بھی وہی کریں گے اور ہم نے جہنم کو تو کافروں کیلئے باڑا بنا ہی رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ایسا بھی ہوسکتا ہے ( اب ) تمہارا رب تم پر رحم فرمائے اور اگر تم ( انہی اعمال کی طرف ) لوٹوگے تو ہم بھی ( اسی معاملے کی طرف ) لوٹیں گے اور ہم نے کافروں کے لیے جہنم کو قید خانہ بناہی رکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے اور اگر پھر تم وہی حرکتیں کرو گے تو ہم بھی وہی پہلا سلوک کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہوسکتا ہے تمہارا رب تم پر رحم فرما دے اور اگر تم نے پھر وہی کچھ کیا (جو اس سے پہلے کیا تھا) تو ہم بھی وہی کچھ کریں گے (جس کے تم مستحق ہوؤ گے) ، اور ہم نے بنا رکھا ہے جہنم کو کافروں کے لئے ایک بڑا ہی ہولناک قید خانہ،

Translated by

Noor ul Amin

ہوسکتا ہے تمہارا رب تم پر رحم فرمادے لیکن اگرتم نے پھرسرکشی کی توپھرہم بھی انہیں سزادیں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے قیدکرنے کی جگہ بنائی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

قریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے ( ف۲۵ ) اور اگر تم پھر شرارت کرو ( ف۲٦ ) تو ہم پھر عذاب کریں گے ( ف۲۷ ) اور ہم نے جہنم کو کافروں کا قید خانہ بنایا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

امید ہے ( اس کے بعد ) تمہارا رب تم پر رحم فرمائے گا اور اگر تم نے پھر وہی ( سرکشی کا طرزِ عمل اختیار ) کیا تو ہم بھی وہی ( عذاب دوبارہ ) کریں گے ، اور ہم نے دوزخ کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا دیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

ہو سکتا ہے کہ تمہارا پروردگار تم پر رحم فرمائے اور اگر تم پھر ( فساد و سرکشی کی طرف ) لوٹے تو پھر ہم بھی اسی طرح لوٹیں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا دیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It may be that your Lord may (yet) show Mercy unto you; but if ye revert (to your sins), We shall revert (to Our punishments): And we have made Hell a prison for those who reject (all Faith).

Translated by

Muhammad Sarwar

Perhaps your Lord will have mercy on you. If you return to disobedience We will also punish you again. We have made hell a prison for the disbelievers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It may be that your Lord may show mercy unto you, but if you return (to sins), We shall return (to Our punishment). And We have made Hell a prison for the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It may be that your Lord will have mercy on you, and if you again return (to disobedience) We too will return (to punishment), and We have made hell a prison for the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

It may be that your Lord will have mercy on you, but if ye repeat (the crime) We shall repeat (the punishment), and We have appointed hell a dungeon for the disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क़रीब है कि तुम्हारा रब तुम्हारे ऊपर रहम करे, और अगर तुम फिर वही करोगे तो हम भी वही करेंगे, और हमने जहन्नम को मुनकिरीन के लिए क़ैदख़ाना बना दिया है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

عجب نہیں کہ تمہارا رب تم پر رحم فرما دے اور اگر تم پھر وہی (شرارت) کرو گے تو ہم بھی پھر وہی کریں گے اور ہم نے جہنم کو (ایسے) کافروں کا جیل خانہ بنا (ہی) رکھا ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے اور اگر تم وہی کرو گے تو ہم بھی وہی کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنایا ہے۔ “ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہو سکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے ، لیکن اگر تم نے پھر اپنی سابق روش کا اعادہ کیا تو ہم بھی پھر اپنی سزا کا اعادہ کریں گے ، اور کافر نعمت لوگوں کے لئے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنا رکھا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

قریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم فرمائے اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی وہی معاملہ کریں گے جو پہلے تمہارے ساتھ کیا، اور ہم نے جہنم کو کافروں کا جیل خانہ بنا دیا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بعید نہیں تمہارے رب سے کہ رحم کرے تم پر اور اگر پھر وہی کرو گے تو ہم پھر وہی کریں گے اور کیا ہے ہم نے دوزخ کو کافروں کا قید خانہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

عجب نہیں کہ تمہارا رب تم پر رحم فرمائے اور اگر تم نے پھر وہی کیا تو ہم بھی پھر وہی کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کا قید خانہ بنایا ہے۔