Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 86

سورة بنی اسراءیل

وَ لَئِنۡ شِئۡنَا لَنَذۡہَبَنَّ بِالَّذِیۡۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَکَ بِہٖ عَلَیۡنَا وَکِیۡلًا ﴿ۙ۸۶﴾

And if We willed, We could surely do away with that which We revealed to you. Then you would not find for yourself concerning it an advocate against Us.

اور اگر ہم چاہیں تو جو وحی آپ کی طرف ہم نے اتاری ہے سلب کرلیں پھر آپ کو اس کے لئے ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی میسر نہ آسکے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
شِئۡنَا
چاہیں ہم
لَنَذۡہَبَنَّ
البتہ ہم ضرور لے جائیں
بِالَّذِیۡۤ
اسے جو
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
ثُمَّ
پھر
لَاتَجِدُ
نہ آپ پائیں گے
لَکَ
اپنے لیے
بِہٖ
ساتھ اس کے
عَلَیۡنَا
ہمارے (مقابلے)پر
وَکِیۡلًا
کوئی کارساز
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور یقیناً اگر
شِئۡنَا
چاہیں ہم
لَنَذۡہَبَنَّ
ہم ضروربہ ضرور لے جائیں
بِالَّذِیۡۤ
اس کو جو
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
ثُمَّ
پھر
لَاتَجِدُ
نہ آپ پائیں گے
لَکَ
اپنا
بِہٖ
اس پر
عَلَیۡنَا
ہمارے مقابلے میں
وَکِیۡلًا
کوئی حمایتی
Translated by

Juna Garhi

And if We willed, We could surely do away with that which We revealed to you. Then you would not find for yourself concerning it an advocate against Us.

اور اگر ہم چاہیں تو جو وحی آپ کی طرف ہم نے اتاری ہے سلب کرلیں پھر آپ کو اس کے لئے ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی میسر نہ آسکے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کچھ ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اگر ہم چاہیں تو اسے لے جائیں پھر ہمارے مقابلے میں آپ کو کوئی (ایسا) مددگار نہ ملے گا۔ (جو اسے واپس لاسکے)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقینااگرہم چاہیں توہم ضرور بہ ضرور لے جائیں اُس کوجوہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے پھرآپ اس پر ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہ پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We so will, We will surely take away what We have revealed to you, then you shall find no one to rely upon against Us in this matter.

اور اگر ہم چاہیں تو لے جائیں اس چیز کو جو ہم نے تجھ کو وحی بھیجی پھر تو نہ پائے اپنے واسطے اس کے لا دینے کو ہم پر کوئی ذمہ دار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) اگر ہم چاہیں تو لے جائیں اس (قرآن) کو جو ہم نے وحی کیا ہے آپ کی طرف پھر آپ نہ پائیں گے اپنے لیے اس پر ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had We willed, We could take away what We have revealed to you, then you would find none to help you in recovering it from Us.

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم چاہیں تو وہ سب کچھ تم سے چھین لیں جو ہم نے وحی کے ذریعہ سے تم کو عطا کیا ہے ، پھر تم ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہ پاؤ گے جو اسے واپس دلا سکے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ہم چاہیں تو جو کچھ وحی ہم نے تمہارے پاس بھیجی ہے ، وہ ساری واپس لے جائیں ، پھر تم اسے واپس لانے کے لیے ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار بھی نہ پاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر اگر ہم چاہیں تو جو قرآن (وحی کے ذریعہ سے) ہم نے تجھ کو بھیجا ہے اس کو اٹھا لیں (نہ دل میں رہے نہ کتاب میں) پھر تو کوئی حمایت ہمارے مقابلہ میں نہ پائیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم چاہیں تو جس قدر وحی آپ پر بھیجی ہے سب واپس لے لیں پھر اسکے (واپس لانے کے) لئے آپ کو ہمارے مقابلے میں اپنا کوئی مددگار نہ ملے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر ہم چاہیں تو ہم نے آپ پر جتنی بھی وحی بھیجی ہے اس کو سلب کرلیں پھر ہمارے مقابلے میں آپ کسی کو حمایتی بھی نہ پائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم چاہیں تو جو (کتاب) ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اسے (دلوں سے) محو کردیں۔ پھر تم اس کے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو مددگار نہ پاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if We listed, We could surely take away that which We have revealed unto thee: then thou wilt not find in respect thereof against us as trustee.

اور اگر ہم چاہیں تو جو وحی ہم نے آپ کی طرف کی ہے وہ سلب کرلیں پھر اس کے لئے آپ کو ہمارے مقابلہ میں کوئی حمایتی بھی نہ ملے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم چاہیں تو اس وحی کو سلب کرلیں جو ہم نے تم پر کی ہے ، پھر تم اس کیلئے ہمارے مقابلہ میں کوئی مددگار بھی نہ پاسکو گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ہم چاہیں تو جس قدر ( وحی و کتاب ) ہم آپ کی طرف بھیجتے ہیں اسے ( دلوں سے ہی ) مٹاڈالیں پھر آپ ( ﷺ ) اس بارے میں ہمارے مقابلے میں کسی کو حمایتی ( مددگار ) نہ پائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ہم چاہیں تو جو کتاب ہم آپ کی طرف بھیجتے ہیں اسے دلوں سے محو کردیں پھر آپ اس کے لیے ہمارے مقابلہ میں کسی کو مددگار نہیں پائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر ہم چاہیں تو چھین لیں آپ سے (اے پیغمبر ! ) وہ سب کچھ جو ہم نے آپ کو بذریعہ وحی عطا کیا ہے، پھر آپ کو ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی بھی نہ مل سکے،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو کچھ ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اگرہم چاہیں تو اسے واپس لے لیں پھراس کاروائی پر ہمارے خلاف آپ اپناکوئی مدد گارنہ پائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم چاہتے تو یہ وحی جو ہم نے تمہاری طرف کی اسے لے جاتے ( ف۱۸۸ ) پھر تم کوئی نہ پاتے کہ تمہارے لیے ہمارے حضور اس پر وکالت کرتا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم چاہیں تو اس ( کتاب ) کو جو ہم نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہے ( لوگوں کے دلوں اور تحریری نسخوں سے ) محو فرما دیں پھر آپ اپنے لئے اس ( وحی ) کے لے جانے پر ہماری بارگاہ میں کوئی وکالت کرنے والا بھی نہ پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم چاہیں تو وہ سب کچھ سلب کر لیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے ۔ اور پھر آپ ہمارے مقابلہ میں کوئی وکیل ( حمایتی ) بھی نہ پائیں ( جو اسے واپس دلا سکے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If it were Our Will, We could take away that which We have sent thee by inspiration: then wouldst thou find none to plead thy affair in that matter as against Us,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Had We wanted, We could have removed the Spirit through whom We sent you revelation. Then you would not have found anyone to intercede with Us for you

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if We willed, We could surely take away that which We have revealed to you. Then you would find no protector for you against Us in that respect.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We please, We should certainly take away that which We have revealed to you, then you would not find for it any protector against Us.

Translated by

William Pickthall

And if We willed We could withdraw that which We have revealed unto thee, then wouldst thou find no guardian for thee against Us in respect thereof.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि हम चाहें तो वह सब छीन लें जो हम ने तुम्हारी ओर प्रकाशना की है, फिर इस के लिए हमारे मुक़ाबले में अपना कोई समर्थक न पाओगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ہم چاہیں تو جس قدر آپ پر وحی بھیجی ہے سب سلب کرلیں پھر اس کے (واپس لانے کے) لیے آپ کو ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہ ملے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشبہ اگر ہم چاہیں تو یقیناً وحی واپس لے جائیں جو ہم نے آپ کی طرف بھیجی ہے پھر آپ اپنے لیے اس کے متعلق ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہیں پائیں گے۔ “ (٨٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم چاہیں تو وہ سب کچھ تم سے چھین لیں جو ہم نے وحی کے ذریعے سے تم کو عطا کیا ہے ، پھر تم ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہ پائو گے جو اسے واپس دلا سکے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم چاہیں تو جس قدر آپ پر وحی بھیجی ہے اسے سلب کرلیں پھر آپ ہمارے مقابلے میں اپنے لیے اس بارے میں کوئی حمایتی نہ پائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم چاہیں تو لے جائیں اس چیز کو جو ہم نے تجھ کو وحی بھیجی پھر تو نہ پائے اپنے واسطے اس کے لا دینے کو ہم پر کوئی ذمہ دار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم چاہیں تو جس قدر ہم نے آپ پر وحی بھیجی ہے اس سب کو سلب کرلیں پھر آپ اس سلب شدہ وحی کو واپس دلانے کے لئے ہمارے مقابلہ میں کوئی اپنا حمایتی بھی نہ پائیں۔