Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 88

سورة بنی اسراءیل

قُلۡ لَّئِنِ اجۡتَمَعَتِ الۡاِنۡسُ وَ الۡجِنُّ عَلٰۤی اَنۡ یَّاۡتُوۡا بِمِثۡلِ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لَا یَاۡتُوۡنَ بِمِثۡلِہٖ وَ لَوۡ کَانَ بَعۡضُہُمۡ لِبَعۡضٍ ظَہِیۡرًا ﴿۸۸﴾

Say, "If mankind and the jinn gathered in order to produce the like of this Qur'an, they could not produce the like of it, even if they were to each other assistants."

کہہ دیجئے کہ اگر تمام انسان اور کل جنات مل کر اس قرآن کے مثل لانا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل لانا ناممکن ہے گو وہ ( آپس میں ) ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّئِنِ
البتہ اگر
اجۡتَمَعَتِ
جمع ہوجائیں
الۡاِنۡسُ
انسان
وَالۡجِنُّ
اور جن
عَلٰۤی
اس (بات) پر
اَنۡ
کہ
یَّاۡتُوۡا
وہ لے آئیں
بِمِثۡلِ
مانند
ہٰذَا
اس
الۡقُرۡاٰنِ
قرآن کے
لَایَاۡتُوۡنَ
نہ وہ لا سکیں گے
بِمِثۡلِہٖ
اس کی طرح کا
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَانَ
ہوں
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
لِبَعۡضٍ
بعض کے لئے
ظَہِیۡرًا
مدد گار
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّئِنِ
یقیناً اگر
اجۡتَمَعَتِ
اکٹھے ہو جائیں
الۡاِنۡسُ
تمام انسان
وَالۡجِنُّ
اور تمام جن
عَلٰۤی
اوپر
اَنۡ
اس کے کہ
یَّاۡتُوۡا
وہ لے آئیں
بِمِثۡلِ
مانند
ہٰذَا
اس
الۡقُرۡاٰنِ
قرآن کے
لَایَاۡتُوۡنَ
نہ لاسکیں گے
بِمِثۡلِہٖ
اس جیسی
وَلَوۡ
اور اگرچہ
کَانَ
ہو
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کا
لِبَعۡضٍ
بعض کے لیے
ظَہِیۡرًا
مدد گار
Translated by

Juna Garhi

Say, "If mankind and the jinn gathered in order to produce the like of this Qur'an, they could not produce the like of it, even if they were to each other assistants."

کہہ دیجئے کہ اگر تمام انسان اور کل جنات مل کر اس قرآن کے مثل لانا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل لانا ناممکن ہے گو وہ ( آپس میں ) ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : اگر تمام انسان اور جن سب مل کر قرآن جیسی کوئی چیز بنالائیں تو نہ لاسکیں گے خواہ وہ سب ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں یقیناًاگرتمام انسان اورتمام جن اس پراکٹھے ہوجائیں کہ اس قرآن جیسی کوئی چیزلے آئیں تووہ اس جیسی نہ لا سکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, if all the humans and jinns join together to pro-duce the like of this Qur&an, they shall not (be able to) come up with its like, even though they back up one another.

کہہ اگر جمع ہوں آدمی اور جن اس پر کہ لائیں ایسا قرآن ہرگز نہ لائیں گے ایسا قرآن اور پڑے مدد کیا کریں ایک دوسرے کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ کہہ دیجیے کہ اگر جمع ہوجائیں تمام انسان اور تمام جن اس بات پر کہ وہ اس قرآن کی مانند لے آئیں تو وہ نہیں لاسکیں گے اس کی مانند اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کہہ دو کہ اگر انسان اور جن سب کے سب مل کر اس قرآن جیسی کوئی چیز لانے کی کوشش کریں تو نہ لا سکیں گے ، چاہے وہ سب ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ ہوں ۔ 105

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اگر تمام انسان اور جنات اس کام پر اکٹھے بھی ہوجائیں کہ اس قرآن جیسا کلام بنا کرلے آئیں ، تب بھی وہ اس جیسا نہیں لاسکیں گے ، چاہے وہ ایک دوسرے کی کتنی مدد کرلیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ (ایک دو شخص تو قرآن کیا بنا سکتے ہیں) اگر سارے آدمی اور جن مل کر یہ چاہیں کہ اس طرح کا قرآن (بنا) لائیں تو بھی اس طرح کا (بنا کر) نہ لاسکیں گے پڑے ایک کی ایک مدد بھی کریں۔ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے کہ اگر (تمام) انسان اور جنات (اس بات کے لئے) اکھٹے ہوجائیں کہ ایسا قرآن بنا لائیں تب بھی اس جیسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجیے کہ ار انسان اور جنات مل کر بھی اس قرآن جیسا لے کر آنا چاہیں تو وہ اس جیسا نہ لاسکیں گے۔ اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ بن جائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اگر انسان اور جن اس بات پر مجتمع ہوں کہ اس قرآن جیسا بنا لائیں تو اس جیسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کو مددگار ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: if the mankind and the jinn leagued together that they might produce the like of this Qur'an, they could nor produce the like thereof, though one to the other were a backer.

آپ کہہ دیجیے کہ اگر (کل) انسان وجنات اس بات کے لئے جمع ہوجائیں کہ اس جیسا قرآن لے آئیں (جب بھی) اس جیسا نہ لاسکیں گے اور خواہ ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اگر تمام انس وجن اس بات پر اکٹھے ہوجائیں کہ اس جیسا قرآن لادیں تو وہ اس جیسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اگر تمام انسان اور جنات اس بات پر اکٹھے ہوجائیں کہ اس قرآن جیسا بناکر لائیں ، تو اس جیسا ہرگز نہ لاسکیں گے ، اگرچہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ( ہی کیوں نہ ) بن جائیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرما دیں کہ اگر انسان اور جن اس بات پر جمع ہوجائیں کہ اس قرآن جیسا بنا لائیں تو اس جیسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور عظمت قرآن کے اظہار وبیان کے لئے) کہو کہ اگر سارے انسان اور جن مل کر بھی اس قرآن جیسا کوئی کلام لانا چاہیں تو (ہرگز ہرگز) نہیں لاسکیں گے، اگرچہ وہ سب ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ: اگرتم تمام انسان اور جن سب مل کر اس قرآن جیسی کوئی چیز بنا لائوتونہ لا سکوگے خواہ وہ سب ایک دوسرے کے مدد گاربن جائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اگر آدمی اور جن سب اس بات پر متفق ہوجائیں کہ ( ف۱۹۱ ) اس قرآن کی مانند لے آئیں تو اس کا مثل نہ لاسکیں گے اگرچہ ان میں ایک دوسرے کا مددگار ہو ( ف۱۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اگر تمام انسان اور جنّات اس بات پر جمع ہو جائیں کہ وہ اس قرآن کے مثل ( کوئی دوسرا کلام بنا ) لائیں گے تو ( بھی ) وہ اس کی مثل نہیں لاسکتے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار بن جائیں

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے کہ اگر سارے انسان اور جن اکٹھے ہو جائیں ( اور چاہیں ) اس جیسا قرآن لے آئیں تو جب بھی اس جیسا نہیں لا سکیں گے ۔ اگرچہ ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "If the whole of mankind and Jinns were to gather together to produce the like of this Qur'an, they could not produce the like thereof, even if they backed up each other with help and support.

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "If all human beings and jinn were to come together to bring the equivalent of this Quran, they could not do so, even if they all were to help each other.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "If mankind and the Jinn were together to produce the like of this Qur'an, they could not produce the like thereof, even if they helped one another."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: If men and jinn should combine together to bring the like of this Quran, they could not bring the like of it, though some of them were aiders of others.

Translated by

William Pickthall

Say: Verily, though mankind and the jinn should assemble to produce the like of this Qur'an, they could not produce the like thereof though they were helpers one of another.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "यदि मनुष्य और जिन्न इस के लिए इकट्ठे हो जाएँ कि क़ुरआन जैसी कोई चीज़ लाएँ, तो वे इस जैसी कोई चीज़ न ला सकेंगे, चाहे वे आपस में एक-दूसरे के सहायक ही क्यों न हों।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرما دیجیئے کہ اگر تمام انسان اور جنات سب اس بات کے لیے جمع ہوجاویں کہ ایسا قرآن بنا لا دیں تب بھی ایسا نہ لا سکیں گے اگرچہ ایک دوسرے کا مددگار بھی بن جاوے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں اگر سب انسان اور جن جمع ہوجائیں کہ قرآن جیسا کوئی قرآن بنا لائیں وہ ہرگز نہیں لاسکیں گے اگرچہ ایک دوسرے کے مددگار بن جائیں۔ “ (٨٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہہ دو کہ اگر انسان اور جن سب کے سب مل کر اس قرآن جیسی کوئی چیز لانے کی کوشش کریں تو نہ لاسکیں گے ، چاہے وہ سب ایک دوسرے کے مدد گار ہی کیوں نہ ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اگر تمام انسان اور جن سب اس کے لیے جمع ہوجائیں کہ اس قرآن جیسا بنا کر لائیں تو اس جیسا نہیں لاسکیں گے۔ اگرچہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار بن جائیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ اگر جمع ہوں آدمی اور جن اس پر کہ لائیں ایسا قرآن ہرگز نہ لائیں گے ایسا قرآن اور پڑے مدد کیا کریں ایک دوسرے کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرما دیجیے کہ اگر تمام انسان اور جنات سب اس کیلئے جمع ہوجائیں کہ اس جیسا قرآن کریم بنا لائیں تو بھی اس جیسا قرآن کریم نہ لاسکیں گے خواہ وہ آپس میں ایک دور سے کے مددگار ہی کیوں نہ بن جائیں۔