Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 92

سورة بنی اسراءیل

اَوۡ تُسۡقِطَ السَّمَآءَ کَمَا زَعَمۡتَ عَلَیۡنَا کِسَفًا اَوۡ تَاۡتِیَ بِاللّٰہِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ قَبِیۡلًا ﴿ۙ۹۲﴾

Or you make the heaven fall upon us in fragments as you have claimed or you bring Allah and the angels before [us]

یا آپ آسمان کو ہم پر ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرا دیں جیسا کہ آپ کا گمان ہے یا آپ خود اللہ تعالٰی کو اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لا کھڑا کر دیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
تُسۡقِطَ
تم گراؤ
السَّمَآءَ
آسمان کو
کَمَا
جیسا کہ
زَعَمۡتَ
تم دعویٰ کرتے ہو
عَلَیۡنَا
ہم پر
کِسَفًا
ٹکڑے ٹکڑے کرکے
اَوۡ
یا
تَاۡتِیَ
تم لے آؤ
بِاللّٰہِ
اللہ کو
وَالۡمَلٰٓئِکَۃِ
اور فرشتوں کو
قَبِیۡلًا
سامنے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
تُسۡقِطَ
آپ گرا دیں
السَّمَآءَ
آسمان سے
کَمَا
جیسا کہ
زَعَمۡتَ
آپ نے دعویٰ کیا
عَلَیۡنَا
ہم پر
کِسَفًا
ٹکڑے
اَوۡ
یا
تَاۡتِیَ
آپ لے آئیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کو
وَالۡمَلٰٓئِکَۃِ
اور فرشتوں کو
قَبِیۡلًا
سامنے
Translated by

Juna Garhi

Or you make the heaven fall upon us in fragments as you have claimed or you bring Allah and the angels before [us]

یا آپ آسمان کو ہم پر ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرا دیں جیسا کہ آپ کا گمان ہے یا آپ خود اللہ تعالٰی کو اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لا کھڑا کر دیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا آپ آسمان کو ٹکرے ٹکڑے کرکے ہم پر گرا دیں جیسے آپ کا دعویٰ ہے یا اللہ اور فرشتوں کو سامنے لے آئیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاجیسے آپ نے دعویٰ کیاہے، ہم پرآسمان کوٹکڑے ٹکڑے کر کے گرادیںیااﷲ تعالیٰ اور فرشتوں کو آپ ہمارے سامنے لے آئیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or you cause the sky to fall upon us in pieces, as you claimed, or you bring Allah and angels before us face to face.

یا گرا دے ہم پر آسمان جیسا کہ تو کہا کرتا ہے ٹکڑے ٹکڑے یا لے آ اللہ کو اور فرشتوں کو سامنے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا آپ گرا دیں آسمان ہم پر ٹکڑے ٹکڑے کر کے جیسا کہ آپ دعویٰ کرتے ہیں یا آپ لے آئیں اللہ کو اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

or cause the sky to fall on us in pieces as you claimed, or bring Allah and the angels before us, face to face;

یا تو آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہمارے اوپر گرا دے جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے ۔ یا خدا اور فرشتوں کو رو در رو ہمارے سامنے لے آئے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا جیسے تم دعوے کرتے ہو ، آسمان کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے ہم پر گرا دو ، یا پھر اللہ کو اور فرشتوں کو ہمارے آمنے سامنے لے آؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا جیسا تو کہا کرتا ہے ہم پر آسمان ٹکڑے ٹکڑے کر کے گرا دے 4 یا اللہ اور فرشتوں کو ہمارے آمنے سامنے لاکھڑا کر (ہم خود آنکھ سے دیکھیں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا جیسا کہ آپ کہا کرتے ہیں ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادیں یا اللہ اور فرشتوں کو (ہمارے) روبرو لے آئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا آپ اپنے گمان کے مطابق آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہمارے اوپر گرا دیں۔ یا اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے ہمارے سامنے آجائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا جیسا تم کہا کرتے ہو ہم پر آسمان کے ٹکڑے لا گراؤ یا خدا اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے لاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or thou causest the heaven to fall upon us, as thou assertest, in pieces, or thou bringest God and the angels face to face.

یا تم ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرا دو جیسا کہ تم دعوی رکھتے ہو ۔ یا تم اللہ اور فرشتوں ہی کو (ہمارے) سامنے لاکھڑا کرو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا تم ہم پر آسمان سے ٹکڑے نہ گرادو جیسا کہ تم دعویٰ کرتے ہو یا اللہ اور فرشتوں کو سامنے نہ لاکھڑا کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا پھر جو آپ ( ﷺ ) کہا کرتے ہیں ( اس کے بموجب ) ہم پر آسمان ( کے ٹکڑے ) گرادیں یا اللہ ( تعالیٰ ) کو اور فرشتوں کو ( بے نقاب کرکے ) ہمارے سامنے لے آئیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا جیسا آپ کہا کرتے ہو ہم پر آسمان سے ٹکڑے لا گرائو یا اللہ اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لے آئو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا گرا دیں آپ ہم پر آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے، جیسا کہ آپ کا دعویٰ ہے، یا ہمارے سامنے لے آئیں آپ اللہ اور اس کے فرشتوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

یاآپ آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہم پر گرادیں جیسے آپ کا دعوی ہے یااللہ اور فرشتوں کو سامنے لے آئیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا تم ہم پر آسمان گرا دو جیسا تم نے کہا ہے ٹکڑے ٹکڑے یا اللہ اور فرشتوں کو ضامن لے آؤ ( ف۱۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا جیسا کہ آپ کا خیال ہے ہم پر ( ابھی ) آسمان کے چند ٹکڑے گرا دیں یا آپ اﷲ کو اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لے آئیں

Translated by

Hussain Najfi

یا جیساکہ آپ کا خیال ہے آسمان کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہم پر گرا دیں یا پھر خدا اور فرشتوں کو کھلم کھلا ہمارے سامنے لے آئیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Or thou cause the sky to fall in pieces, as thou sayest (will happen), against us; or thou bring Allah and the angels before (us) face to face:

Translated by

Muhammad Sarwar

or cause the sky to fall into pieces on us - as you believe you can - or bring God and the angels face to face with us,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Or you cause the heaven to fall upon us in pieces, as you have pretended, or you bring Allah and the angels before (us) face to face;"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or you should cause the heaven to come down upon us in pieces as you think, or bring Allah and the angels face to face (with us).

Translated by

William Pickthall

Or thou cause the heaven to fall upon us piecemeal, as thou hast pretended, or bring Allah and the angels as a warrant;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या आकाश को टुकड़े-टुकड़े करके हम पर गिरा दो जैसा कि तुम्हारा दावा है, या अल्लाह और फ़रिश्तों ही को हमारे समझ ले आओ,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا جیسا کہ آپ کہا کرتے ہیں آپ آسمان کے ٹکڑے ہم پر نہ گرا دیں یا آپ اللہ کو اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے نہ لا کھڑا کردیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا آسمان کو ٹکڑے کرکے ہم پر گرا دے جیسا کہ تو نے دعویٰ کیا ہے۔ یا تو اللہ اور فرشتوں کو سامنے لے آئے۔ “ (٩٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا تو آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہمارے اوپر گرا دے جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے۔ یا خدا اور فرشتوں کو …ہمارے سامنے لے آئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا آپ ہمارے اوپر آسمان کو ٹکڑوں کی صورت میں گرا دیں جیسا کہ آپ کا بیان ہے یا آپ اللہ کو اور فرشتوں کو سامنے لے آئیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا گرا دے آسمان ہم پر جیسا کہ تو کہا کرتا ہے ٹکڑے ٹکڑے یا لے آ اللہ کو اور فرشتوں کو سامنے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا جیسا تو ہم سے کہا کرتا ہے ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرا دے یا اللہ کو اور فرشتوں کو کھلم کھلا ہمارے سامنے لے آ۔