Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 1

سورة الكهف

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلٰی عَبۡدِہِ الۡکِتٰبَ وَ لَمۡ یَجۡعَلۡ لَّہٗ عِوَجًا ؕ﴿ٜ۱﴾

[All] praise is [due] to Allah , who has sent down upon His Servant the Book and has not made therein any deviance.

تمام تعریفیں اسی اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس نے اپنے بندے پر یہ قرآن اتارا اور اس میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
الَّذِیۡۤ
وہ جس نے
اَنۡزَلَ
نازل کیا
عَلٰی عَبۡدِہِ
اپنے بندے پر
الۡکِتٰبَ
کتاب کو
وَلَمۡ
اور نہیں
یَجۡعَلۡ
اس نے رکھا
لَّہٗ
اس میں
عِوَجًا
کوئی ٹیڑھا پن
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالی کے لیے ہے
الَّذِیۡۤ
وہ جس نے
اَنۡزَلَ
نازل کی
عَلٰی عَبۡدِہِ
اپنے بندے پر
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَلَمۡ یَجۡعَلۡ
اور نہیں رکھی
لَّہٗ
اُس میں
عِوَجًا
کوئی کجی
Translated by

Juna Garhi

[All] praise is [due] to Allah , who has sent down upon His Servant the Book and has not made therein any deviance.

تمام تعریفیں اسی اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس نے اپنے بندے پر یہ قرآن اتارا اور اس میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے اپنے ۔ بندے پر یہ کتاب (قرآن) نازل کی اور اس میں کوئی کجی نہیں رکھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سب تعریف اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پرکتاب نازل کی اور اس میں کوئی کجی نہیں رکھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Praise belongs to Allah who has sent down to His ser¬vant the Book and allowed no crookedness in it,

سب تعریف اللہ کو جس نے اتاری اپنے بندے پر کتاب اور نہ رکھی اس میں کچھ کجی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کل حمد و ثنا اور کل شکر اللہ ہی کے لیے ہے جس نے نازل کی اپنے بندے پر کتاب اور اس میں اس نے کوئی کجی نہیں رکھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Praise be to Allah Who has revealed to His servant the Book devoid of all crookedness;

تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی اور اس میں کوئی ٹیڑھ نہ رکھی ۔ 1

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی ، اور اس میں کسی قسم کی کوئی خامی نہیں رکھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزا وار ہے جس نے اپنے بندے (محمد) پر قرآن اتارا اور اس میں کسی طرح کی کسر نہیں رکھی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تمام خوبیاں اللہ کے لئے ہیں جس نے اپنے (خاص) بندے پر (یہ) کتاب نازل فرمائی اور اس میں کسی طرح کی پیچیدگی نہیں رکھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے اپنے بندے (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اس کتاب کو نازل کیا ہے اور اس میں کوئی کمی یا ٹیڑہ پن نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے اپنے بندے (محمدﷺ) پر (یہ) کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

All praise unto Allah who hath sent down unto His bondman the Book, and hath not placed therein any crookedness.

ساری خوبی اللہ کے لئے ہے جس نے اپنے بندۂ (خاص) پر کتاب نازل کی اور اس (ذرا) کجی نہیں رکھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

شکر کا سزاوار ہے وہ اللہ ، جس نے اپنے بندے پر کتاب اتاری اور اس میں اس نے کوئی کج پیچ نہیں رکھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمام تعریفیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لئے ہیں جس نے اپنے بندے ( محمد ﷺ ) پر ( یہ ) کتاب ( قرآن مجید ) نازل فرمائی اور اس میں ( ظاہری ، باطنی یا لفظی ، معنوی ) کوئی ٹیڑھا پن نہیں رکھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سب تعریف اللہ ہی کی ہے جس نے اپنے بندے (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی اور پیچیدگی نہ رکھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سب تعریفیں اس اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے اتارا اپنے بندہ خاص پر اس (عظیم الشان) کتاب کو، اور اس میں اس نے کسی طرح کی کوئی کجی (اور ٹیڑھ) نہیں رکھی،

Translated by

Noor ul Amin

سب تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی اور اس میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سب خوبیاں اللہ کو جس نے اپنے بندے ( ف۲ ) پر کتاب اتاری ( ف۳ ) اور اس میں اصلاً ( بالکل ، ذرا بھی ) کجی نہ رکھی ، ( ف٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جس نے اپنے ( محبوب و مقرّب ) بندے پر کتابِ ( عظیم ) نازل فرمائی اور اس میں کوئی کجی نہ رکھی

Translated by

Hussain Najfi

ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے اپنے بندہ ( خاص ) پر کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں رکھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Praise be to Allah, Who hath sent to His Servant the Book, and hath allowed therein no Crookedness:

Translated by

Muhammad Sarwar

Praise be to God. He has sent the Book to His servant and has made it a flawless guide (for human beings)

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

All praise is due to Allah, Who has sent down to His servant the Book, and has not placed therein any crookedness.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(All) praise is due to Allah, Who revealed the Book to His servant and did not make in it any crookedness.

Translated by

William Pickthall

Praise be to Allah Who hath revealed the Scripture unto His slave, and hath not placed therein any crookedness,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

प्रशंसा अल्लाह के लिए है जिस ने अपने बन्दे पर यह किताब अवतरित की और उस में (अर्थात उस बन्दे में) कोई टेढ़ नहीं रखी,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمام خوبیاں اس اللہ کے لیے ثابت ہیں جس نے اپنے (خاص) بندے پر یہ کتاب نازل فرمائی اور اسمیں ذرا بھی کجی نہیں رکھی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی اور اس میں کوئی کجی نہیں رکھی۔ “ (١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی اور اس میں کوئی ٹیڑھ نہ رکھی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل فرمائی اور اس میں ذرا بھی کجی نہیں رکھی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سب تعریف اللہ کو جس نے اتاری اپنے بندہ پر کتاب اور نہ رکھی اس میں کچھ کجی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سب تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی اور سا کتاب میں ذرا سی بھی کوئی کجی نہیں رکھی۔