Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 102

سورة الكهف

اَفَحَسِبَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنۡ یَّتَّخِذُوۡا عِبَادِیۡ مِنۡ دُوۡنِیۡۤ اَوۡلِیَآءَ ؕ اِنَّـاۤ اَعۡتَدۡنَا جَہَنَّمَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ نُزُلًا ﴿۱۰۲﴾

Then do those who disbelieve think that they can take My servants instead of Me as allies? Indeed, We have prepared Hell for the disbelievers as a lodging.

کیا کافر یہ خیال کئے بیٹھے ہیں؟ کہ میرے سوا وہ میرے بندوں کو اپنا حمایتی بنالیں گے؟ ( سنو ) ہم نے تو ان کفار کی مہمانی کے لئے جہنم کو تیار کر رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَحَسِبَ
کیا پھر گمان کرتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَنۡ
کہ
یَّتَّخِذُوۡا
وہ بنالیں گے
عِبَادِیۡ
میرے بندوں کو
مِنۡ دُوۡنِیۡۤ
میرے سوا
اَوۡلِیَآءَ
حمایتی/دوست
اِنَّـاۤ
بےشک ہم
اَعۡتَدۡنَا
تیار کر رکھا ہے ہم نے
جَہَنَّمَ
جہنم
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
نُزُلًا
بطورِمہمانی کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَحَسِبَ
تو کیا گمان کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفر کیا
اَنۡ
یہ کہ
یَّتَّخِذُوۡا
وہ بنالیں گے
عِبَادِیۡ
میرے بندوں کو
مِنۡ دُوۡنِیۡۤ
میرے سوا
اَوۡلِیَآءَ
کارساز
اِنَّـاۤ
یقیناً ہم
اَعۡتَدۡنَا
تیار کیا ہم نے
جَہَنَّمَ
جہنم کو
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کےلیے
نُزُلًا
بطور میزبانی کے
Translated by

Juna Garhi

Then do those who disbelieve think that they can take My servants instead of Me as allies? Indeed, We have prepared Hell for the disbelievers as a lodging.

کیا کافر یہ خیال کئے بیٹھے ہیں؟ کہ میرے سوا وہ میرے بندوں کو اپنا حمایتی بنالیں گے؟ ( سنو ) ہم نے تو ان کفار کی مہمانی کے لئے جہنم کو تیار کر رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا کافروں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو ہی کارساز بنالیں ؟ ہم نے ایسے کافروں کی مہمانی کے لئے جہنم تیار کر رکھی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو کیا جن لوگوں نے کفرکیاانہوں نے یہ گمان کیاکہ وہ میرے سوامیرے بندوں کو کارساز بنالیں گے۔ یقیناہم نے کافروں کے لیے جہنم کوبطور میزبانی تیار کر رکھا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do, then, the disbelievers deem (it fit) that they take My servants as patrons beside Me? Surely, We have pre-pared Jahannam as entertainment for the disbelievers.

اب کیا سمجھتے ہیں منکر کہ ٹھہرائیں میرے بندوں کو میرے سوا حمایتی ہم نے تیار کیا ہے دوزخ کو کافروں کی مہمانی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا کافروں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ میرے ہی بندوں کو میرے مقابلے میں اپنے حمایتی بنا لیں گے یقیناً ہم نے تیار کر رکھا ہے جہنم کو ایسے کافروں کی مہمانی کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do the unbelievers, then, believe that they can take any of My creatures as their guardians beside Me? Verily We have prepared Hell to welcome the unbelievers.

تو کیا 74 یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ، یہ خیال رکھتے ہیں کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کارساز بنالیں؟ 75 ہم نے ایسے کافروں کی ضیافت کے لئے جہنم تیار کر رکھی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، کیا وہ پھر بھی یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے چھوڑ کر میرے ہی بندوں کو اپنا رکھوالا بنا لیں گے؟ یقین رکھو کہ ہم نے ایسے کافروں کی مہمانی کے لیے دوزخ تیار کر رکھی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ کافر یہ سمجھے ہیں کہ مجھ کو چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا حمایتی بنائیں 12 ہم نے تو ان کے لئے دوزخ کی مہمانی طیار کر رکھی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا کافروں نے یہ سمجھ لیا کہ وہ میرے بندوں کو میرے سوا (اپنا) کار ساز بنائیں گے یقینا ہم نے کافروں کی دعوت کے لئے دوزخ تیار کررکھی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ان کافروں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کار ساز بنا لیں گے۔ بیشک ہم نے ان کافروں کی مہمان داری کے لئے جہنم کو تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا کافر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بندوں کو ہمارے سوا (اپنا) کارساز بنائیں گے (تو ہم خفا نہیں ہوں گے) ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے جہنم کی (مہمانی) تیار کر رکھی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Deem then those who disbelieve that they may take My bondmen, instead of Me, as patrons! Verily We have gotten ready the Hell for the infidels as an entertainment.

کیا پھر بھی کافروں کا خیال ہے کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو (اپنا) کار ساز قرار دے لیں ؟ ۔ بیشک ہم نے دوزخ کو کافروں کی مہمانی کے لئے تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان کافروں نے گمان کیا کہ وہ میرے بندوں کو میرے سوا اپنے لئے کارساز بنالیں گے؟ ہم نے کافروں کیلئے جہنم بطور ضیافت تیار کر رکھی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا پھر بھی ( یہ ) کافر ( لوگ ) یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا حمایتی بنالیں گے؟ بلاشبہ ہم نے ( ایسے ) کافروں کے لیے جہنم کی مہمانی تیار کر رکھی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا کافر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بندوں کو ہمارے سوا اپنا کار ساز بنائیں گے تو ہم خفا نہیں ہوں گے، ہم نے ایسے کافروں کے لیے جہنم کی مہمانی تیار کر رکھی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا کافر لوگ پھر بھی یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کارساز و حاجت روا بنالیں گے ؟ بلاشبہ ہم نے تیار کر رکھا ہے دوزخ کو کافروں کی مہمانی کے لیے

Translated by

Noor ul Amin

کیا کافروں نے سمجھ رکھا ہے کہ مجھے چھوڑکرمیرے بندوں کو ہی کارسازبنالیں ؟ہم نے ایسے کافروں کی مہمانی کے لئے جہنم تیارکررکھی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا کافر یہ سمجھتے ہیں کہ میرے بندوں کو ( ف۲۱۳ ) میرے سوا حمایتی بنالیں گے ( ف۲۱٤ ) بیشک ہم نے کافروں کی مہمانی کو جہنم تیار کر رکھی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا کافر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو کار ساز بنا لیں گے ، بیشک ہم نے کافروں کے لئے جہنم کی میزبانی کو تیار کر رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا کافروں کا یہ خیال ہے کہ وہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کارساز اور سرپرست بنا لیں گے۱ ( اور ہم باز پرس نہیں کریں گے ) بےشک ہم نے دوزخ کو کافروں کی مہمانی کیلئے تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do the Unbelievers think that they can take My servants as protectors besides Me? Verily We have prepared Hell for the Unbelievers for (their) entertainment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do the unbelievers think they can make My servants as their guardians instead of Me? We have prepared hell as a dwelling place for the disbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do then those who disbelieved think that they can take My servants as Awliya' [protectors] besides Me Verily, We have prepared Hell as an entertainment for the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! do then those who disbelieve think that they can take My servants to be guardians besides Me? Surely We have prepared hell for the entertainment of the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Do the disbelievers reckon that they can choose My bondmen as protecting friends beside Me? Lo! We have prepared hell as a welcome for the disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो क्या इनकार करने वाले इस ख़याल में हैं कि मुझ से हटकर मेरे बन्दों को अपना हिमायती बना लें? हम ने ऐसे इनकार करने वालों के आतिथ्य-सत्कार के लिए जहन्नम तैयार कर रखा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو کیا پھر بھی ان کافروں کا خیال ہے کہ مجھ کو چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کارساز (یعنی معبود و حاجت روا) قرار دیں ہم نے (تو) کافروں کی دعوت کے لیے دوزخ کو تیار کر رکھا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو کیا کفار نے خیال کر رکھا ہے کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کا اپنا کار ساز بنا لیں۔ ہم نے ایسے کافروں کی مہمانی کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہے۔ “ (١٠٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو کیا یہ لوگ ، جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے ، یہ خیال رکھتے ہیں کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کار ساز بنا لیں ؟ ہم نے ایسے کافروں کی ضیافت کے لئے جنم تیار کر رکھی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو کیا پھر بھی کافروں کو یہ خیال ہے کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو کارساز بنالیں بلاشبہ ہم نے کافروں کے لیے دوزخ کو مہمانی کے طور پر تیار کر رکھا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب کیا سمجھتے ہیں منکر کہ ٹھہرائیں میرے بندوں کو میرے سوا حمایتی ہم نے تیار کیا ہے دوزخ کو کافروں کی مہمانی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اب بھی کافروں کا یہ خیال ہے کہ وہ مجھ کو چھوڑکر میرے بندوں کو اپنا کار ساز قرار دیں بلاشبہ ہم نے کافروں کی مہمانی کے لئے جہنم تیار کر رکھی ہے۔