77. “So worthless will be their deeds” in the sense that they will be of no avail to them in the life after death, even though they might have considered them as their great achievements but the fact is that they will lose all their value as soon as the world shall come to an end. When they will go before their Lord, and all their deeds shall be placed in the scales, they will have no weight at all whether they had built great palaces, established great universities and libraries, set up great factories and laboratories, constructed highways and railways, in short, all their inventions, industries, sciences and arts and other things of which they were very proud in this world, will lose their weights in the scales. The only thing which will have weight there will be that which had been done in accordance with the divine instructions and with the intention to please Allah. It is, therefore, obvious that if all of one’s endeavors were confined to the worldly things and the achievement of worldly desires whose results one would see in this world, one should not reasonably expect to see their results in the Hereafter, for they would have gone waste with the end of this world. It is equally obvious, that only the deeds of the one, who performed them strictly in accordance with His instructions to win His approval with a view to avail of their results in the Hereafter, will find that his deeds had weight in the scales. On the contrary, such a one will find that all his endeavors in the world had gone waste.
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :77
یعنی اس طرح کے لوگوں نے دنیا میں خواہ کتنے ہی بڑے کارنامے کیے ہوں ، بہرحال وہ دنیا کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہو جائیں گے ۔ اپنے قصر اور محلات ، اپنی یونیورسٹیاں اور لائبریریاں ، اپنے کارخانے اور معمل ، اپنی سڑکیں اور ریلیں ، اپنی ایجادیں اور صنعتیں ، اپنے علوم و فنون اور اپنی آرٹ گیلریاں ، اور دوسری وہ چیزیں جن پر وہ فخر کرتے ہیں ، ان میں سے تو کوئی چیز بھی اپنے ساتھ لیے ہوئے وہ خدا کے ہاں نہ پہنچیں گے کہ خدا کی میزان میں اس کو رکھ سکیں ۔ وہاں جو چیز باقی رہنے والی ہے وہ صرف مقاصد عمل اور نتائج عمل ہیں ۔ اب اگر کسی کے سارے مقاصد دنیا تک محدود تھے اور نتائج بھی اس کو دنیا ہی میں مطلوب تھے اور دنیا میں وہ اپنے نتائج عمل دیکھ بھی چکا ہے تو اس کا سب کیا کرایا دنیائے فانی کے ساتھ ہی فنا ہو گیا ۔ آخرت میں جو کچھ پیش کر کے وہ کوئی وزن پا سکتا ہے وہ تو لازماً کوئی ایسا ہی کارنامہ ہونا چاہیے جو اس نے خدا کی رضا کے لیے کیا ہو ، اس کے احکام کی پابندی کرتے ہوئے کیا ہو اور ان نتائج کو مقصود بنا کر کیا ہو جو آخرت میں نکلنے والے ہیں ۔ ایسا کوئی کارنامہ اگر اس کے حساب میں نہیں ہے تو وہ ساری دوڑ دھوپ بلاشبہ اکارت گئی جو اس نے دنیا میں کی تھی ۔