Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 105

سورة الكهف

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ رَبِّہِمۡ وَ لِقَآئِہٖ فَحَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ فَلَا نُقِیۡمُ لَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ وَزۡنًا ﴿۱۰۵﴾

Those are the ones who disbelieve in the verses of their Lord and in [their] meeting Him, so their deeds have become worthless; and We will not assign to them on the Day of Resurrection any importance.

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس کی ملاقات سے کفر کیا اس لئے ان کے اعمال غارت ہوگئے پس قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن قائم نہ کریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِاٰیٰتِ
ساتھ آیات کے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَلِقَآئِہٖ
اور اس ملاقات کی
فَحَبِطَتۡ
تو ضائع ہوگئے
اَعۡمَالُہُمۡ
ان کے اعمال
فَلَا
تو نہیں
نُقِیۡمُ
ہم قائم کریں گے
لَہُمۡ
ان کے لیے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
وَزۡنًا
کوئی وزن
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہ وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِاٰیٰتِ
آیات کے ساتھ
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَلِقَآئِہٖ
اور اس کی ملاقات کے ساتھ
فَحَبِطَتۡ
تو ضائع ہوگئے
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال ان کے
فَلَا نُقِیۡمُ
چنانچہ نہیں ہم قائم کریں گے
لَہُمۡ
ان کے لیے
یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ
دن قیامت کے
وَزۡنًا
کوئی وزن
Translated by

Juna Garhi

Those are the ones who disbelieve in the verses of their Lord and in [their] meeting Him, so their deeds have become worthless; and We will not assign to them on the Day of Resurrection any importance.

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس کی ملاقات سے کفر کیا اس لئے ان کے اعمال غارت ہوگئے پس قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن قائم نہ کریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا۔ لہذا ان کے سب اعمال برباد ہوجائیں گے اور قیامت کے دن ہم ان کے لئے میزان ہی نہیں رکھیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کے ساتھ اور اس کی ملاقات کے ساتھ کفر کیا،تو اُن کے سارے اعمال ضائع ہو گئے ، چنانچہ قیامت کے دن ہم اُن کے لیے کوئی وزن قائم نہیں کریں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the ones who disbe¬lieved in the signs of their Lord and in the meeting with Him, so their deeds have gone waste and We shall not as-sign to them any weight.

وہی ہیں جو منکر ہوئے اپنے رب کی نشانیوں سے اور اس کے ملنے سے سو برباد گیا ان کا کیا ہوا پھر نہ کھڑی کریں گے ہم ان کے واسطے قیامت کے دن تول ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے انکار کیا اپنے رب کی آیات اور اس کی ملاقات کا تو برباد ہوگئے ان کے اعمال اور ہم قائم نہیں کریں گے ان کے لیے قیامت کے دن کوئی وزن

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those are the ones who refused to believe in the revelations of their Lord and that they are bound to meet Him. Hence, all their deeds have come to naught, and We shall assign no weight to them on the Day of Resurrection.

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اس کے حضور پیشی کا یقین نہ کیا ۔ اس لیے ان کے سارے اعمال ضائع ہو گئے ، قیامت کے روز ہم انہیں کوئی وزن نہ دیں گے ۔ 77

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے مالک کی آیتوں کا اور اس کے سامنے پیش ہونے کا انکار کیا ، اس لیے ان کا سارا کیا دھرا غارت ہوگیا ۔ چنانچہ قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن شمار نہیں کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہی ولگوں نے اپنے مالک کی آیتوں کو اللہ کی کلام کو یا اس کی قدرت کی نشانیوں کو نہ مانا تو ان کے نیک کام (کفر کی وجہ سے) اکارت ہوگئے قیامت کے دن ہم ان کے (نیک کاموں) کے تول نہیں چڑھائیں گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیات اور اس کے سامنے جانے کو ماننے سے انکار کردیا تو ان کے اعمال ضائع ہوگئے سو ہم قیامت کے دن ان کے لئے (نیک اعمال کا) کوئی وزن قائم نہیں فرمائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا ہے۔ (اس لئے) ان کے سارے اعمال غارت ہوگئے۔ پس ہم ان کے اعمال کو قیامت کے دن کوئی وزن نہ دیں گے (اہمیت نہ دیں گے۔ )

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس کے سامنے جانے سے انکار کیا تو ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور ہم قیامت کے دن ان کے لئے کچھ بھی وزن قائم نہیں کریں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They are those who disbelieve in the signs of their Lord and in the meeting with Him; so of non-effect will be made their works, and We shall not allow them on the Day of Judgment any weight.

یہ تو وہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار کی نشانیوں اور اس کی ملاقات کی طرف سے کفر کئے ہوئے ہیں سو ان کے (سارے) کام غارت گئے سو ہم قیامت کے دن ان (کے اعمال) کا ذرا بھی وزن نہ قائم رکھیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا ۔ پس ان کے اعمال اکارت گئے اور قیامت کے دن ہم ان کو ذرا بھی وزن نہ دیں گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کا اور اس کے سامنے جانے ( ملاقات ) کا انکار کیا ، پس ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور ہم قیامت کے دن ان کے ( اعمال کے ) لیے کوئی ترازو ( بھی ) قائم نہیں کریں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا تو ان کے اعمال ضائع ہوگئے، اور ہم قیامت کے دن ان کے لیے کچھ بھی وزن قائم نہیں کریں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انکار کردیا اپنے رب کی آیتوں کا اور اس کے حضور پیشی کا جس کے نتیجے میں اکارت چلے گئے ان کے سب عمل، پس ان کے لیے ہم قیامت کے روز قائم نہ کریں گے کسی طرح کا کوئی وزن۔

Translated by

Noor ul Amin

یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا لہٰذا ان کے اعمال بربادہو جائیں گے اور قیامت کے دن ہم ان کاکوئی وزن قائم نہ کرینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کی آیتیں اور اس کا ملنا نہ مانا ( ف۲۱۷ ) تو ان کا کیا دھرا سب اکارت ہے تو ہم ان کے لیے قیامت کے دن کوئی تول نہ قائم کریں گے ( ف۲۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی نشانیوں کا اور ( مرنے کے بعد ) اس سے ملاقات کا انکار کردیا ہے سو ان کے سارے اعمال اکارت گئے پس ہم ان کے لئے قیامت کے دن کوئی وزن اور حیثیت ( ہی ) قائم نہیں کریں گے

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں کا اور اس کی بارگاہ میں حاضری کا انکار کیا پس ان کے سارے اعمال ضائع ہوگئے ۔ اس لئے ہم قیامت کے دن ان کے لئے کوئی وزن قائم نہیں کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They are those who deny the Signs of their Lord and the fact of their having to meet Him (in the Hereafter): vain will be their works, nor shall We, on the Day of Judgment, give them any weight.

Translated by

Muhammad Sarwar

They have rejected the revelations of their Lord and their meeting with Him. Thus, their deeds will be made devoid of all virtue and will be of no value on the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"They are those who deny the Ayat of their Lord and the meeting with Him. So their works are in vain, and on the Day of Resurrection, We shall assign no weight for them."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are they who disbelieve in the communications of their Lord and His meeting, so their deeds become null, and therefore We will not set up a balance for them on the day of resurrection.

Translated by

William Pickthall

Those are they who disbelieve in the revelations of their Lord and in the meeting with Him. Therefor their works are vain, and on the Day of Resurrection We assign no weight to them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यही वे लोग हैं जिन्होंने अपने रब की आयतों का और उस से मिलन का इनकार किया। अतः उन के कर्म जान को लागू हुए, तो हम क़ियामत के दिन उन्हें कोई वज़न न देंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ وہ لوگ ہیں جو رب کی آیتوں کا (یعنی کتب الہیٰہ کا) اور اس کے ملنے کا (یعنی قیامت کا) انکار کر رہے سو (اس لیے) ان کے سارے کام غارت ہوگئے تو قیامت کے روز ہم ان کے نیک اعمال کا ذرا بھی وزن قائم نہ کریں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اس کے حضور پیش ہونے کا یقین نہ کیا۔ ان کے سارے اعمال ضائع ہوگئے قیامت کے دن ہم انہیں کوئی وزن نہ دیں گے۔ (١٠٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اس کے حضور پیشی کا یقین نہ کیا۔ اس لئے ان کے سارے اعمال ضائع ہوگئے ، قیامت کے روز ہم انہیں کوئی وزن نہ دیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کا اور اس کی ملاقات کا انکار کیا سو ان کے اعمال حبط ہوگئے سو ہم قیامت کے دن ان کے لیے کوئی وزن قائم نہ کریں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہیں جو منکر ہوئے اپنے رب کی نشانیوں سے اور اس کے ملنے سے سو برباد گیا ان کا کیا ہوا پھر نہ کھڑی کریں گے ہم ان کے واسطے قیامت کے دن تول

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کی آیتوں کا اور اپنے رب کی پیشی میں حاضر ہونے کا انکار کرتے رہے تو ان کے تمام اعمال نیست و نابود ہوگئے اور قیامت کے دن ہم ان کے اعمال کے لئے کوئی وزن نہیں قائم کریں گے۔