TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Kaahaf 18:106 – Translations

Every available translation of Surat ul Kaahaf, verse 106, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

ذٰلِکَ جَزَآؤُہُمۡ جَہَنَّمُ بِمَا کَفَرُوۡا وَ اتَّخَذُوۡۤا اٰیٰتِیۡ وَ رُسُلِیۡ ہُزُوًا ﴿۱۰۶﴾
That is their recompense - Hell - for what they denied and [because] they took My signs and My messengers in ridicule.
حال یہ ہے کہ ان کا بدلہ جہنم ہے کیونکہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کو مذاق میں اڑا یا ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
ذٰلِکَ
یہ ہے
جَزَآؤُہُمۡ
بدلہ ان کا
جَہَنَّمُ
جہنم
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
وَاتَّخَذُوۡۤا
اور انہوں نے بنا لیا
اٰیٰتِیۡ
میری آیات کو
وَرُسُلِیۡ
اور میرے رسولوں کو
ہُزُوًا
مذاق
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
ذٰلِکَ
یہ ہے
جَزَآؤُہُمۡ
بدلہ ان کا
جَہَنَّمُ
جہنم
بِمَا
کیونکہ
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
وَاتَّخَذُوۡۤا
اور انہوں نے بنایا
اٰیٰتِیۡ
میری آیتوں
وَرُسُلِیۡ
اورمیرے رسولوں کا
ہُزُوًا
مذاق
Translated by

Juna Garhi

Info

That is their recompense - Hell - for what they denied and [because] they took My signs and My messengers in ridicule.

حال یہ ہے کہ ان کا بدلہ جہنم ہے کیونکہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کو مذاق میں اڑا یا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

یہ جہنم ہی ان کا بدلہ ہے کیونکہ انہوں نے کفر اختیار کیا تھا اور میری آیات اور میرے رسولوں کا مذاق اڑاتے رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

یہ جہنم ان کا بدلہ ہے کیونکہ انہوں نے کفرکیااورمیری آیتوں اور میرے رسولوں کامذاق بنایا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

That is their punishment, the Jahannam, for they disbelieved and made My signs and My messengers a mockery.

یہ بدلہ ان کا ہے دوزخ اس پر کہ منکر ہوئے اور ٹھہرایا میری باتوں اور میرے رسولوں کو ٹھٹھا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

ان کا بدلہ جہنم ہے بسبب اس کے کہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیات اور میرے رسولوں کا مذاق اڑایا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Hell is their recompense for disbelieving and their taking My revelations and My Messengers as objects of jest.

ان کی جزا جہنم ہے اس کفر کے بدلے جو انہوں نے کیا اور اس مذاق کی پاداش میں جو وہ میری آیات اور میرے رسولوں کے ساتھ کرتے رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

یہ ہے جہنم کی شکل میں ان کی سزا ، کیونکہ انہوں نے کفر کی روش اختیار کی تھی ، اور میری آیتوں اور میرے پیغمبروں کا مذاق بنایا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

یہ دوزخ کی سزا ان کو اس لئے ملے گی کہ انہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور پیغمبروں کی ہنسی اڑائی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اس لئے ان کی سزا جہنم ہے کہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیات اور میرے پیغمبروں کی ہنسی اڑائی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

ان کے کفر کی وجہ سے ان کا یہ بدلہ ہے اور وہ کہ انہوں نے ہماری آیات کا اور ہمارے رسولوں کا مذاق اڑایا تھا (یہ بدلہ ہے) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

یہ ان کی سزا ہے (یعنی) جہنم۔ اس لئے کہ انہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور ہمارے پیغمبروں کی ہنسی اُڑائی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

That shall be their meed--Hell-for they disbelieved and held My revelations and My apostles in mockery.

ان کی سزا وہی ہے یعنی دوزخ اس سبب سے کہ انہوں کفر کیا تھا اور میری نشانیوں اور میرے پیغمبروں کی ہنسی اڑائی تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

یہی جہنم ان کا بدلہ ہے ، بوکہ اس کے کہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیات اور میرے رسولوں کا مذاق اڑایا ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

یہ ان کی سزا ہوگی جہنم ، اس وجہ سے کہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے پیغمبروں کا مذاق بنالیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

یہ ان کی سزا ہے جہنم اس لیے کہ انہوں نے کفر کیا، ہماری آیتوں اور ہمارے پیغمبروں کی ہنسی اڑائی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

یہ ہے ان کی جزا جہنم، اس کفر کے سبب جو وہ کرتے رہے تھے اور اس مذاق کے عوض جو وہ میری آیتوں اور میرے رسولوں کے ساتھ روا رکھے ہوئے تھے

Translated by

Noor ul Amin

Info

یہ جہنم ان کے کفر اختیار کرنے کابدلہ ہے وہ میری آیات اور میرے رسولوں کا مذاق اڑاتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

یہ ان کا بدلہ ہے جہنم ، اس پر کہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کی ہنسی بنائی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

یہی دوزخ ہی ان کی جزا ہے اس وجہ سے کہ وہ کفر کرتے رہے اور میری نشانیوں اور میرے رسولوں کا مذاق اڑاتے رہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

یہ ان کی سزا ہے جہنم ۔ ان کے کفر کرنے اور میری آیات اور میرے رسولوں کا مذاق اڑانے کی پاداش میں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

That is their reward, Hell, because they rejected Faith, and took My Signs and My Messengers by way of jest.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

For their disbelief and their mocking Our revelations and Messengerss, their recompense will be hell.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

"That shall be their recompense, Hell; because they disbelieved and took My Ayat and My Messengers for jest."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Thus it is that their recompense is hell, because they disbelieved and held My communications and My apostles in mockery.

Translated by

William Pickthall

Info

That is their reward: hell, because they disbelieved, and made a jest of Our revelations and Our messengers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

उन का बदला वही जहन्नम है, इसलिए कि उन्होंने कुफ़्र की नीति अपनाई और मेरी आयतों और मेरे रसूलों का उपहास किया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

(بلکہ) ان کی سزا وہی ہوگی یعنی دوزخ اس سبب سے کہ انہوں نے کفر کیا تھا اور (یہ کہ) میری آیتوں اور پیغمبروں کا مذاق بنایا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

ان کی سزا جہنم ہے اس کفر کے بدلے جو انہوں نے کیا اور اس وجہ سے کہ وہ میری آیات اور میرے رسولوں کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے۔ “ (١٠٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

ان کی جزا جہنم ہے اس کفر کے بدلے جو انہوں نے کیا اور اس مذاق کی پاداش میں جو وہ میری آیات اور میرے رسولوں کے ساتھ کرتے رہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

یہ ان کی سزا ہوگی یعنی دوزخ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں کا اور میرے رسولوں کا مذاق بنالیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

یہ بدلہ ان کا ہے دوزخ اس پر کہ منکر ہوئے اور ٹھہرایا میری باتوں اور میرے رسولوں کو ٹھٹھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

یہی بدلہ ہے ان کا جہنم اس سبب سے کہ انہوں نے کفر کیا تھا اور میری آیتوں کا اور میرے رسولوں کا مذاق اڑایا تھا۔

Related Verses

30
Surat ul Kaahaf
18:56
وَ مَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ ۚ وَ یُجَادِلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِالۡبَاطِلِ لِیُدۡحِضُوۡا بِہِ الۡحَقَّ وَ اتَّخَذُوۡۤا اٰیٰتِیۡ وَ مَاۤ اُنۡذِرُوۡا ہُزُوًا ﴿۵۶﴾
And We send not the messengers except as bringers of good tidings and warners. And those who disbelieve dispute by [using] falsehood to [attempt to] invalidate thereby the truth and have taken My verses, and that of which they are warned, in ridicule.
ہم تو اپنے رسولوں کو صرف اس لئے بھیجتے ہیں کہ وہ خوشخبریاں سنا دیں اور ڈرادیں ۔ کافر لوگ باطل کے سہارے جھگڑتے ہیں اور ( چاہتے ہیں ) کہ اس سے حق کو لڑا کھڑا دیں ، انہوں نے میری آیتوں کو اور جس چیز سے ڈرایا جائے سے مذاق بنا ڈالا ہے ۔
Surat Bani Isareel
17:98
ذٰلِکَ جَزَآؤُہُمۡ بِاَنَّہُمۡ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ قَالُوۡۤاءَ اِذَا کُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًاءَ اِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ خَلۡقًا جَدِیۡدًا ﴿۹۸﴾
That is their recompense because they disbelieved in Our verses and said, "When we are bones and crumbled particles, will we [truly] be resurrected [in] a new creation?"
یہ سب ہماری آیتوں سے کفر کرنے اور اس کہنے کا بدلہ ہے کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزے ریزے ہوجائیں گے پھر ہم نئی پیدائش میں اٹھا کھڑے کئے جائیں گے؟
Surat ul Jasiya
45:10
مِنۡ وَّرَآئِہِمۡ جَہَنَّمُ ۚ وَ لَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُمۡ مَّا کَسَبُوۡا شَیۡئًا وَّ لَا مَا اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَوۡلِیَآءَ ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿ؕ۱۰﴾
Before them is Hell, and what they had earned will not avail them at all nor what they had taken besides Allah as allies. And they will have a great punishment.
ان کے پیچھے دوزخ ہے جو کچھ انہوں نے حاصل کیا تھا وہ انہیں کچھ بھی نفع نہ دے گا اور نہ وہ ( کچھ کام آئیں گے ) جن کو انہوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا رکھا تھا ان کے لئے تو بہت بڑا عذاب ہے ۔
Surat ul Baqara
2:125
وَ اِذۡ جَعَلۡنَا الۡبَیۡتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ وَ اَمۡنًا ؕ وَ اتَّخِذُوۡا مِنۡ مَّقَامِ اِبۡرٰہٖمَ مُصَلًّی ؕ وَ عَہِدۡنَاۤ اِلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ وَ اِسۡمٰعِیۡلَ اَنۡ طَہِّرَا بَیۡتِیَ لِلطَّآئِفِیۡنَ وَ الۡعٰکِفِیۡنَ وَ الرُّکَّعِ السُّجُوۡدِ ﴿۱۲۵﴾
And [mention] when We made the House a place of return for the people and [a place of] security. And take, [O believers], from the standing place of Abraham a place of prayer. And We charged Abraham and Ishmael, [saying], "Purify My House for those who perform Tawaf and those who are staying [there] for worship and those who bow and prostrate [in prayer]."
ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ثواب اور امن و امان کی جگہ بنائی تم مقام ابراہیم کو جائے نماز مقرر کر لو ہم نے ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل ( علیہ السلام ) سے وعدہ لیا کہ تم میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھو ۔
Surat Aal e Imran
3:87
اُولٰٓئِکَ جَزَآؤُہُمۡ اَنَّ عَلَیۡہِمۡ لَعۡنَۃَ اللّٰہِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ وَ النَّاسِ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿ۙ۸۷﴾
Those - their recompense will be that upon them is the curse of Allah and the angels and the people, all together,
ان کی تو یہی سزا ہے کہ ان پر اللہ تعالٰی کی اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو ۔
Surat Aal e Imran
3:136
اُولٰٓئِکَ جَزَآؤُہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ وَ جَنّٰتٌ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ نِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِیۡنَ ﴿۱۳۶﴾ؕ
Those - their reward is forgiveness from their Lord and gardens beneath which rivers flow [in Paradise], wherein they will abide eternally; and excellent is the reward of the [righteous] workers.
انہیں کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، ان نیک کاموں کے کرنے والوں کا ثواب کیا ہی اچھا ہے ۔
Surat un Nissa
4:153
یَسۡئَلُکَ اَہۡلُ الۡکِتٰبِ اَنۡ تُنَزِّلَ عَلَیۡہِمۡ کِتٰبًا مِّنَ السَّمَآءِ فَقَدۡ سَاَلُوۡا مُوۡسٰۤی اَکۡبَرَ مِنۡ ذٰلِکَ فَقَالُوۡۤا اَرِنَا اللّٰہَ جَہۡرَۃً فَاَخَذَتۡہُمُ الصّٰعِقَۃُ بِظُلۡمِہِمۡ ۚ ثُمَّ اتَّخَذُوا الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ فَعَفَوۡنَا عَنۡ ذٰلِکَ ۚ وَ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی سُلۡطٰنًا مُّبِیۡنًا ﴿۱۵۳﴾
The People of the Scripture ask you to bring down to them a book from the heaven. But they had asked of Moses [even] greater than that and said, "Show us Allah outright," so the thunderbolt struck them for their wrongdoing. Then they took the calf [for worship] after clear evidences had come to them, and We pardoned that. And We gave Moses a clear authority.
آپ سے یہ اہل کتاب درخواست کرتے ہیں کہ آپ ان کے پاس کوئی آسمانی کتاب لائیں ، حضرت موسیٰ ( علیہ السلام ) سے توانہوں نے اس سے بہت بڑی درخواست کی تھی کہ ہمیں کھلم کھلا اللہ تعالٰی کو دکھا دے پس ان کے اس ظلم کے باعث ان پر کڑاکے کی بجلی آپڑی پھر باوجودیکہ ان کے پاس بہت دلیلیں پہنچ چکی تھیں انہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا ، لیکن ہم نے یہ بھی معاف فرما دیا اور ہم نے موسیٰ کو کھلا غلبہ ( اور صریح دلیل ) عنایت فرمائی ۔
Surat ul Maeeda
5:57
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا دِیۡنَکُمۡ ہُزُوًا وَّ لَعِبًا مِّنَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ وَ الۡکُفَّارَ اَوۡلِیَآءَ ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۵۷﴾
O you who have believed, take not those who have taken your religion in ridicule and amusement among the ones who were given the Scripture before you nor the disbelievers as allies. And fear Allah , if you should [truly] be believers.
مسلمانو! ان لوگوں کو دوست نہ بناؤ جو تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنائے ہوئے ہیں ( خواہ ) وہ ان میں سے ہوں جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے یا کفار ہوں اگر تم مومن ہو تو اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ۔
Surat ul Anaam
6:70
وَ ذَرِ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا دِیۡنَہُمۡ لَعِبًا وَّ لَہۡوًا وَّ غَرَّتۡہُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا وَ ذَکِّرۡ بِہٖۤ اَنۡ تُبۡسَلَ نَفۡسٌۢ بِمَا کَسَبَتۡ ٭ۖ لَیۡسَ لَہَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَلِیٌّ وَّ لَا شَفِیۡعٌ ۚ وَ اِنۡ تَعۡدِلۡ کُلَّ عَدۡلٍ لَّا یُؤۡخَذۡ مِنۡہَا ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اُبۡسِلُوۡا بِمَا کَسَبُوۡا ۚ لَہُمۡ شَرَابٌ مِّنۡ حَمِیۡمٍ وَّ عَذَابٌ اَلِیۡمٌۢ بِمَا کَانُوۡا یَکۡفُرُوۡنَ ﴿٪۷۰﴾  14
And leave those who take their religion as amusement and diversion and whom the worldly life has deluded. But remind with the Qur'an, lest a soul be given up to destruction for what it earned; it will have other than Allah no protector and no intercessor. And if it should offer every compensation, it would not be taken from it. Those are the ones who are given to destruction for what they have earned. For them will be a drink of scalding water and a painful punishment because they used to disbelieve.
اور ایسے لوگوں سے بالکل کنارہ کش رہیں جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشہ بنا رکھا ہے اور دنیوی زندگی نے انھیں دھوکا میں ڈال رکھا ہے اور اس قرآن کے ذریعے سے نصیحت بھی کرتے رہیں تاکہ کوئی شخص اپنے کردار کے سبب ( اس طرح ) نہ پھنس جائے کہ کوئی غیر اللہ اس کا نہ مددگار ہو اور نہ سفارشی اور یہ کیفیت ہو کہ اگر دنیا بھر کا معاوضہ بھی دے ڈالے تب بھی اس سے نہ لیا جائے ایسے ہی ہیں کہ اپنے کردار کے سبب پھنس گئے ، ان کے لئے نہایت تیز گرم پانی پینے کے لئے ہوگا اور دردناک سزا ہوگی اپنے کفر کے سبب ۔