Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 16

سورة الكهف

وَ اِذِ اعۡتَزَلۡتُمُوۡہُمۡ وَمَا یَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا اللّٰہَ فَاۡ وٗۤا اِلَی الۡکَہۡفِ یَنۡشُرۡ لَکُمۡ رَبُّکُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِہٖ وَیُہَیِّیٔۡ لَکُمۡ مِّنۡ اَمۡرِکُمۡ مِّرۡفَقًا ﴿۱۶﴾

[The youths said to one another], "And when you have withdrawn from them and that which they worship other than Allah , retreat to the cave. Your Lord will spread out for you of His mercy and will prepare for you from your affair facility."

جب کہ تم ان سے اور اللہ کے سوا ان کے اور معبودوں سے کنارہ کش ہوگئے تو اب تم کسی غار میں جا بیٹھو تمہارا رب تم پر اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے لئے تمہارے کام میں سہولت مہیا کر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذِ
اور جب
اعۡتَزَلۡتُمُوۡہُمۡ
الگ ہو گئے تم ان سے
وَمَا
اور جن کی
یَعۡبُدُوۡنَ
وہ عبادت کر رہے ہیں
اِلَّا
سوائے
اللّٰہَ
اللہ کے
فَاۡوٗۤا
تو پناہ لو
اِلَی
طرف
الۡکَہۡفِ
غار کے
یَنۡشُرۡ
وہ پھیلا دے گا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
مِّنۡ رَّحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت میں سے
وَیُہَیِّیٔۡ
اور وہ مہیا کرے گا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ اَمۡرِکُمۡ
تمہارے معاملے میں سے
مِّرۡفَقًا
سہولت/آسانی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذِ
اور جب
اعۡتَزَلۡتُمُوۡہُمۡ
تم الگ ہو چکے اُن سے
وَمَا
اور جن کی
یَعۡبُدُوۡنَ
وہ عبادت کرتے ہیں
اِلَّا
ما سوا
اللّٰہَ
اللہ تعالی کے
فَاۡوٗۤا
تو پناہ لے لو
اِلَی
طرف
الۡکَہۡفِ
کسی غار کے
یَنۡشُرۡ
پھیلا دے گا
لَکُمۡ
تمہارے لئے
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
مِّنۡ رَّحۡمَتِہٖ
اپنی کچھ رحمت
وَیُہَیِّیٔۡ
اور مہیا کرے گا
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنۡ اَمۡرِکُمۡ
تمہارے کام میں
مِّرۡفَقًا
آسانی
Translated by

Juna Garhi

[The youths said to one another], "And when you have withdrawn from them and that which they worship other than Allah , retreat to the cave. Your Lord will spread out for you of His mercy and will prepare for you from your affair facility."

جب کہ تم ان سے اور اللہ کے سوا ان کے اور معبودوں سے کنارہ کش ہوگئے تو اب تم کسی غار میں جا بیٹھو تمہارا رب تم پر اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے لئے تمہارے کام میں سہولت مہیا کر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اب جبکہ تم لوگوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے اور ان کے معبودوں سے جنہیں یہ لوگ پوجتے ہیں، کنارہ کر ہی لیا ہے تو آؤ اس غار میں پناہ لے لو، تمہارا پروردگار تم پر اپنی رحمت وسیع کردے گا اور تمہارے معاملہ میں آسانی پیدا کردے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب تم اُن سے الگ ہوچکے اورجن کی وہ اﷲ تعالیٰ کے ماسواعبادت کرتے ہیں توکسی غار میں پناہ لے لو،تمہارارب تم پراپنی کچھ رحمت پھیلا دے گااورتمہارے کام میں تمہارے لیے آسانی مہیاکرے گا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you have turned away from them, and those they worship, except Allah, then seek refuge in the cave and your Lord will unfold His mercy for you and pro-vide you ease in your matters.|"

اور جب تم نے کنارہ کرلیا ان سے اور جن کو وہ پوجتے ہیں اللہ کے سوائے تو اب جا بیٹھو اس کھوہ میں پھیلاوے تم پر تمہارا رب کچھ اپنی رحمت سے اور بنا دیوے تمہارے واسطے کام میں آرام۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اب جبکہ تم نے خود کو ان لوگوں سے اور جن کی وہ اللہ کے سوا پرستش کرتے ہیں ان سے علیحدہ کرلیا ہے تو اب کسی غار میں پناہ لے لو تمہارا رب پھیلا دے گا تمہارے لیے اپنی رحمت اور تمہارے معاملے میں تمہارے لیے سہولت کا سامان پیدا فرمادے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اب جبکہ تم ان سے اور ان کے معبودان غیر اللہ سے بے تعلق ہو چکے ہو تو چلو اب فلاں غار میں چل کر پناہ لو ۔ 11 تمہارا رب تم پر اپنی رحمت کا دامن وسیع کرے گا اور تمہارے کام کےلیے سروسامان مہیا کر دے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( ساتھیو ) جب تم نے ان لوگوں سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور ان سے بھی جن کی یہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہیں تو چلو اب تم اس غار میں پناہ لے لو ، ( ٨ ) تمہارا پروردگار تمہارے لیے اپنا دامن رحمت پھیلا دے گا ، اور تمہارے کام میں آسانی کے اسباب مہیا فرمائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب تم ان سے (اپنی قوم کے لوگوں سے) اور جن کو وہ خدا کے سوا پوجتے ہیں۔ ان سے الگ ہوگئے تو غار میں پناہ لو تمہارا مالک اپنی رحمت تم پر پھیلا دیگا اور تمہارا کام آرام سے بنا دیگاف 5 صالح کر کے وہ غار میں جا چھپے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم ان سے اور ان معبودوں سے جو اللہ کے سوا ہیں الگ ہوگئے ہو تو غار میں چل کر رہو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے لئے اس کام میں کامیابی کا سامان درست فرما دے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ (آپس میں) کہنے لگے کہ جب تم ان لوگوں سے اور جن کو وہ پوجتے ہیں ان سے بےتعلق ہوگئے ہو تو تم غار میں جا کر پناہ کیوں نہیں لیتے۔ تمہارا پروردگار تم پر اپنی رحمتیں بکھیرے گا اور تمہارے کام کو درست کر دے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم نے ان (مشرکوں) سے اور جن کی یہ خدا کے سوا عبادت کرتے ہیں ان سے کنارہ کرلیا ہے تو غار میں چل رہو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت وسیع کردے گا اور تمہارے کاموں میں آسانی (کے سامان) مہیا کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And now when ye have withdrawn from them and that which they worship, except God, betake yourselves to the cave; your Lord will unfold for you some of His mercy, and will prepare for you of your affair an easy arrangement.

پھر جب تم انہیں بھی چھوڑ چکے اور ان معبودان غیر اللہ کو بھی تو اب (فلاں) غار میں چل کر پناہ لوتم پر تمہارا پروردگار اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے کام میں کامیابی کا سامان درست کردے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اب کہ تم ان کو اور ان کے معبودوں کو ، جن کو وہ خدا کے سوا پوجتے ہیں ، چھوڑ کر الگ ہوگئے ہو تو غار میں پناہ لو ، تمہارا رب تمہارے لئے اپنا دامنِ رحمت پھیلائے گا اور تمہارے اس مرحلہ میں تمہاری ما یحتاج مہیا فرمائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تم نے ان ( مشرکین ) سے اور ان کے معبودوں سے جن کی یہ اللہ تعالیٰ کے سوا پوجا کرتے ہیں علیحدگی اختیار کرلی ہے تو ( اب ) غار میں ( چل کر ) پناہ لو ، تمہارا رب تمہارے لیے اپنی رحمت کو وسیع کردے گا اور تمہارے لیے اس کام میں آسانی ( کے سامان ) مہیا کردے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے ان مشرکوں سے اور جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں کنارہ کرلیا تو اب اس غار میں جا بیٹھو تمہارا رب تم پر اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے معاملہ میں تمہارے واسطے آسانی پیدا کر دے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اب جب کہ تم الگ ہوگئے ہو ان سے بھی، اور ان کے ان (باطل) معبودوں سے بھی، جن کو یہ لوگ پوجتے (اور پکارتے) ہیں اللہ کے سوا، تو اب تم (سیدھے) چل کر پناہ لے لو فلاں غار میں، تمہارا رب پھیلا دے گا تم پر اپنی رحمت (کی چادر) اور مہیا فرما دے گا تمہارے معاملے میں آسانی (اور کامیابی) کا سامان،

Translated by

Noor ul Amin

اوراب جبکہ تم لوگوں نے اپنی قوم اور ان کے معبودوں سے جن کی یہ بات کرتے ہیں کنارہ کرہی لیا ہے توآئواس غارمیں پناہ لے لو ، تمہارارب تم پر اپنی رحمت وسیع کردے گا اور تمہارے معاملہ میں آسانی کردے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب تم ان سے اور جو کچھ وہ اللہ سوا پوجتے ہیں سب سے الگ ہوجاؤ تو غار میں پناہ لو تمہارا رب تمہارے لیے اپنی رحمت پھیلادے گا اور تمہارے کام میں آسانی کے سامان بنادے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ان نوجوانوں نے آپس میں کہا: ) جب تم ان سے اور ان ( جھوٹے معبودوں ) سے جنہیں یہ اﷲ کے سوا پوجتے ہیں کنارہ کش ہو گئے ہو تو تم ( اس ) غار میں پناہ لے لو ، تمہارا رب تمہارے لئے اپنی رحمت کشادہ فرما دے گا اور تمہارے لئے تمہارے کام میں سہولت مہیا فرما دے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( پھر آپس میں کہنے لگے ) اب جب کہ تم نے ان لوگوں سے اور ان کے ان معبودوں سے جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں علیٰحدگی اختیار کر لی ہے تو غار میں چل کر پناہ لو ۔ تمہارا پروردگار تم پر اپنی رحمت ( کا سایہ ) تم پر پھیلائے گا ۔ اور تمہارے اس کام کے لئے سروسامان مہیا کر دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"When ye turn away from them and the things they worship other than Allah, betake yourselves to the Cave: Your Lord will shower His mercies on you and disposes of your affair towards comfort and ease."

Translated by

Muhammad Sarwar

(They were told), "Now that you have abandoned them and what they worship instead of God, seek refuge in the cave. God will, certainly, grant you mercy and provide you with help to safely get out of this trouble."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(The young men said to one another:) "And when you withdraw from them, and that which they worship, except Allah, then seek refuge in the cave; your Lord will open a way for you from His mercy and will make easy for you your affair."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you forsake them and what they worship save Allah, betake yourselves for refuge to the cave; your Lord will extend to you largely of His mercy and provide for you a profitable course in your affair.

Translated by

William Pickthall

And when ye withdraw from them and that which they worship except Allah, then seek refuge in the Cave; your Lord will spread for you of His mercy and will prepare for you a pillow in your plight.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जबकि इन से तुम अलग हो गए हो और उन से भी जिन को अल्लाह के सिवा ये पूजते हैं, तो गुफा में चलकर शरण लो। तुम्हारा रब तुम्हारे लिए अपनी दयालुता का दामन फैला देगा और तुम्हारे लिए तुम्हारे अपने काम से सम्बन्ध में सुगमता का उपकरण उपलब्ध कराएगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب تم ان لوگوں سے الگ ہوگئے ہو اور ان کے معبودوں میں سے بھی مگر اللہ سے تو تم (فلاں) غار میں چل کر پناہ لو تم پر تمہارا رب اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے لیے تمہارے اس کام میں بھی کامیابی کا سامان درست کرے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب تم ان سے اور اللہ تعالیٰ کے سوا جن کی عبادت کرتے ہیں سب سے الگ ہوچکے تو غار میں جا کر پناہ لے لو کہ تمہارا رب اپنی کچھ رحمت تمہارے لیے کھول دے اور تمہارے لیے تمہارے کام میں کوئی آسانی مہیا کر دے۔ “ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب جبکہ تم ان سے اور ان کے معبود ان غیر اللہ سے بےتعلق ہوچکے ہو تو چلو اب فلاں غار میں چل کر پناہ لو۔ تمہارا رب تم پر اپنی رحمت کا دامن وسیع کرے گا اور تمہارے کام کے لئے سروسامان مہیا کر دے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم ان لوگوں سے اور ان کے معبودوں سے جدا ہوگئے جو اللہ کے سوا ہیں تو غار کی طرف پناہ لے لو، تمہارا رب تم پر اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے مقصد میں آسانی مہیا فرمائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تم نے کنارہ کرلیا ان سے اور جن کو وہ پوجتے ہیں اللہ کے سوائے تو اب جا بیٹھو اس کھوہ میں پھیلا دے تم پر رب تمہارا کچھ اپنی رحمت سے اور بنا دیوے تمہارے واسطے تمہارے کام میں آرام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تم اپنی قوم سے اور قوم کے ان معبودوں سے جن کو وہ خدا کے سواپوجتی ہے کنارہ کش ہوگئے تو اب تم پہاڑ کی کھوہ میں چل بیٹھ جہاں تمہارا رب تم پر اپنی رحمت پھیلا دے گا اور تمہارے اس کام میں تمہارے لئے سہولت کا سامان مہیا کر دے گا