Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 2

سورة الكهف

قَیِّمًا لِّیُنۡذِرَ بَاۡسًا شَدِیۡدًا مِّنۡ لَّدُنۡہُ وَ یُبَشِّرَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ الَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمۡ اَجۡرًا حَسَنًا ۙ﴿۲﴾

[He has made it] straight, to warn of severe punishment from Him and to give good tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a good reward

بلکہ ہر طرح سے ٹھیک ٹھاک رکھا تاکہ اپنے پاس کی سخت سزا سے ہوشیار کر دے اور ایمان لانے اور نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبریاں سنادے کہ ان کے لئے بہترین بدلہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَیِّمًا
بالکل سیدھی
لِّیُنۡذِرَ
تا کہ وہ ڈرائے
بَاۡسًا
عذاب
شَدِیۡدًا
سخت سے
مِّنۡ لَّدُنۡہُ
اس کی طرف سے
وَیُبَشِّرَ
اور وہ خوش خبری دے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیک
اَنَّ
کہ بے شک
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَجۡرًا
اجر ہے
حَسَنًا
اچھا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَیِّمًا
بالکل سیدھی ہے
لِّیُنۡذِرَ
تاکہ وہ خبردار کر دے
بَاۡسًا
عذاب سے
شَدِیۡدًا
سخت
مِّنۡ لَّدُنۡہُ
اس کی جانب سے
وَیُبَشِّرَ
اور خوشخبری دے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیک
اَنَّ
یقیناً
لَہُمۡ
اُن کے لیے
اَجۡرًا
اجر ہے
حَسَنًا
اچھا
Translated by

Juna Garhi

[He has made it] straight, to warn of severe punishment from Him and to give good tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a good reward

بلکہ ہر طرح سے ٹھیک ٹھاک رکھا تاکہ اپنے پاس کی سخت سزا سے ہوشیار کر دے اور ایمان لانے اور نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبریاں سنادے کہ ان کے لئے بہترین بدلہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ سیدھا راستہ بتانے والی کتاب ہے تاکہ لوگوں کو اللہ کے سخت عذاب سے ڈرائے اور ان ایمانداروں کو جو نیک عمل کرتے ہیں یہ بشارت دے دے کہ ان کے لئے اچھا اجر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بالکل سیدھی ہے تاکہ وہ اس کی جانب سے ایک سخت عذاب سے خبردارکردے اورمؤمنوں کوخوش خبری دے دے جولوگ نیک عمل کرتے ہیں کہ یقیناان کے لیے اچھااجرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

a straightforward Book to warn of a severe punishment from Him, and to give glad tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a good reward (Paradise)

ٹھیک اتاری تاکہ ڈر سناوے ایک آفت کا اللہ کی طرف سے اور خوش خبری دے ایمان لانے والوں کو جو کرتے ہیں نیکیاں کہ ان کے لئے اچھا بدلہ ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(یہ کتاب) بالکل سیدھی ہے تاکہ وہ خبردار کرے ایک بہت بڑی آفت سے اس کی طرف سے اور (تاکہ) وہ بشارت دے ان اہل ایمان کو جو نیک عمل کرتے ہوں کہ ان کے لیے ہوگا بہت اچھا بدلہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

an unerringly Straight Book, meant to warn of a stern punishment from Allah, and to proclaim, to those who believe and work righteous deeds, the tiding that theirs shall be a good reward

ٹھیک ٹھیک سیدھی بات کہنے والی کتاب ، تاکہ وہ لوگوں کو خدا کے سخت عذاب سے خبردار کر دے ، اور ایمان لا کر نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبری دیدے کہ ان کے لیے اچھا اجر ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایک سیدھی سیدھی کتاب جو اس نے اس لیے نازل کی ہے کہ لوگوں کو اپنی طرف سے ایک سخت عذاب سے آگاہ کرے اور جو مومن نیک عمل کرتے ہیں ان کو خوشخبری دے کہ ان کو بہترین اجر ملنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سیدھا صاف اس نے کہ کافروں کو) اس سخت عذاب سے ڈرائے ج و اس کی طرف سے آنیوالا ہے اور مسلمانوں کو جو نیک کام کرتے ہیں یہ خوشخبری دے کہ ان کو اچھی مزدوری بہشت ملے گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سیدھی (قائم رکھنے والی؍استقامت والی؍سلیس) تاکہ وہ (لوگوں کو) سخت عذاب سے ڈرائے جو اس کی طرف سے آنے والا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک کام کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ ان کے لئے اچھا بدلہ (جنت) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ٹھیک ٹھیک اتاری ہے تاکہ اللہ کی طرف سے ایک سخت عذاب کا ڈر سنایا جائے اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے ان کے لئے بہترین اور اچھا بدلہ ہے جو ان کو دیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سیدھی (اور سلیس اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ اُن کے لئے (ان کے کاموں کا) نیک بدلہ (یعنی) بہشت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Straightforward, that it may warn of a severe violence from before Him, and bring glad tidings to the believers who work righteous works that theirs shall be a goodly hire.

قائم ومستقیم تاکہ عذاب سخت سے ڈرائے (جو) اللہ کے پاس سے ہوگا اور ایمان والوں کو جو نیک کام کرتے رہتے ہیں خوش خبری سنا دے کہ ان کے لئے (بڑا) اچھا اجر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بالکل ہموار اور استوار تاکہ وہ اپنی جانب سے جھٹلانے والوں کو ایک سخت عذاب سے آگاہ کردے اور ایمان لانے والوں کو ، جو نیک اعمال کر رہے ہیں ، اس بات کی خوشخبری سنادے کہ ان کیلئے بہت اچھا اجر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس میں ( ظاہری ، باطنی یا لفظی ، معنوی ) کوئی ٹیڑھا پن نہیں رکھا ۔ ( لوگوں کی دنیوی واخری اصلاح سے متعلق ٹھیک ٹھیک بات بتلادینے والی کتاب جو ( کفار و مشرکین کو ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ہونے والے سخت عذاب سے ڈرائے اور مؤمنین کو جو نیک عمل کرتے ہیں انہی خوشخبری سنائے کہ ان کے لئے بہترین اجر ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بلکہ سیدھی اور آسان اتاری تاکہ لوگوں کو سخت عذاب سے جو اس کی طرف سے آنے والا ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ ان کے لیے ان کاموں کا نیک بدلہ (بہشت) ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ٹھیک ٹھیک سیدھی بات کہنے والی تاکہ وہ خبردار کرے (لوگوں کو) اپنی طرف سے ہونے والے ایک بڑے ہی سخت عذاب سے، اور تاکہ خوشخبری دے ان ایمان والوں کو جو نیک کام کرتے ہیں کہ ان کے لئے ایک بہت بڑا اجر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ سیدھا راستہ بتانے والی ہے تاکہ لوگوں کو اللہ کے سخت عذاب سے ڈرائے اور ا ن مومنوں کو جونیک عمل کرتے ہیں خوشخبری دے دیجئے کہ ان کے لئے اچھا اجر ( یعنی جنت ) ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عدل والی کتاب کہ ( ف۵ ) اللہ کے سخت عذاب سے ڈرائے اور ایمان والوں کو جو نیک کام کریں بشارت دے کہ ان کے لیے اچھا ثواب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اسے ) سیدھا اور معتدل ( بنایا ) تاکہ وہ ( منکرین کو ) اﷲ کی طرف سے ( آنے والے ) شدید عذاب سے ڈرائے اور مومنین کو جو نیک اعمال کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ ان کے لئے بہتر اجر ( جنت ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

بالکل سیدھی اور ہموار تاکہ وہ ( مکذبین کو ) اللہ کی طرف سے آنے والے سخت عذاب سے ڈرائے اور ان اہل ایمان کو خوشخبری دے جو نیک عمل کرتے ہیں کہ ان کے لئے بہترین اجر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(He hath made it) Straight (and Clear) in order that He may warn (the godless) of a terrible Punishment from Him, and that He may give Glad Tidings to the Believers who work righteous deeds, that they shall have a goodly Reward,

Translated by

Muhammad Sarwar

so that he could warn them of His stern retribution, give the glad news of the best and everlasting reward to the righteously striving believers,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(He has made it) straight to give warning of a severe punishment from Him, and to give good news to the believers, who do righteous deeds, that they shall have a fair reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Rightly directing, that he might give warning of severe punishment from Him and give good news to the believers who do good that they shall have a goodly reward,

Translated by

William Pickthall

(But hath made it) straight, to give warning of stern punishment from Him, and to bring unto the believers who do good works the news that theirs will be a fair reward,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ठीक और दूरुस्त, ताकि एक कठोर आपदा से सावधान कर दे जो उस की ओर से आ पड़ेगी। और मोमिनों को, जो अच्छे कर्म करते हैं, शुभ सूचना दे दे कि उन के लिए अच्छा बदला है;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بالکل استقامت کے ساتھ موصوف بنایا تاکہ وہ ایک سخت عذاب سے جو کہ منجانب اللہ ہوگا ڈرائے اور ان اہل ایمان کو جو نیک کام کرتے ہیں یہ خوشخبری دے کہ ان کو اچھا اجر ملے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بالکل سیدھی ہے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے سخت عذاب سے ڈرائے اور ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں خوشخبرے دے کہ بیشک ان کے لیے اچھا اجر ہے۔ “ (٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ٹھیک ٹھیک سیدھی بات کہنے والی کتاب ، تاکہ وہ لوگوں کو خدا کے سخت عذاب سے خبردار کر دے اور ایمان لا کر نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبری دے دے کر ان کے لئے اچھا اجر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس کتاب کو استقامت والا بنایا تاکہ وہ اللہ کی طرف سے سخت عذاب سے ڈرائے اور مومنین کو بشارت دے جو نیک عمل کرتے ہیں کہ ان کے لیے اچھا اجر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ٹھیک اتاری تاکہ ڈر سناوے ایک سخت آفت کا اللہ کی طرف سے اور خوشخبری دے ایمان لانے والوں کو جو کرتے ہیں نیکیاں کہ ان کے لیے اچھا بدلہ ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بالکل سیدھی اور ٹھیک اتاری تاکہ وہ ایک سخت عذاب سے جو خدا کی طرف سے ہوگا لوگوں کو ڈرائے اور ان ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے رہیں ہیں اس بات کی بشارت دے کہ ان کو اچھا صلہ اور اجر ملے گا۔