Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 20

سورة الكهف

اِنَّہُمۡ اِنۡ یَّظۡہَرُوۡا عَلَیۡکُمۡ یَرۡجُمُوۡکُمۡ اَوۡ یُعِیۡدُوۡکُمۡ فِیۡ مِلَّتِہِمۡ وَ لَنۡ تُفۡلِحُوۡۤا اِذًا اَبَدًا ﴿۲۰﴾

Indeed, if they come to know of you, they will stone you or return you to their religion. And never would you succeed, then - ever."

اگر یہ کافر تم پر غلبہ پا لیں تو تمہیں سنگسار کر دیں گے یا تمہیں پھر اپنے دین میں لوٹا لیں گے اور پھر تم کبھی بھی کامیاب نہ ہو سکو گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
اِنۡ
اگر
یَّظۡہَرُوۡا
وہ مطلع ہو گئے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
یَرۡجُمُوۡکُمۡ
وہ سنگسار کر دیں گے تمہیں
اَوۡ
یا
یُعِیۡدُوۡکُمۡ
وہ لوٹائے جائیں گے تمہیں
فِیۡ مِلَّتِہِمۡ
اپنی ملت میں
وَلَنۡ
اور ہر گز نہیں
تُفۡلِحُوۡۤا
تم فلاح پاؤ گے
اِذًا
تب
اَبَدًا
کبھی بھی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
اِنۡ
اگر
یَّظۡہَرُوۡا
قابو پا لیں گے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
یَرۡجُمُوۡکُمۡ
تو سنگسار کر دیں گے تمہیں
اَوۡ
یا
یُعِیۡدُوۡکُمۡ
واپس لے جائیں گےتمہیں
فِیۡ مِلَّتِہِمۡ
اپنے دین میں
وَلَنۡ
اور ہرگز نہیں
تُفۡلِحُوۡۤا
تم فلاح پاؤ گے
اِذًا
تب
اَبَدًا
کبھی بھی
Translated by

Juna Garhi

Indeed, if they come to know of you, they will stone you or return you to their religion. And never would you succeed, then - ever."

اگر یہ کافر تم پر غلبہ پا لیں تو تمہیں سنگسار کر دیں گے یا تمہیں پھر اپنے دین میں لوٹا لیں گے اور پھر تم کبھی بھی کامیاب نہ ہو سکو گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیونکہ اگر ان لوگوں کا تم پر بس چل گیا تو یا تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا پھر اپنے دین میں لوٹا لے جائیں گے۔ اندریں صورت تم کبھی فلاح نہ پاسکو گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااگروہ تم پرقابوپالیں گے توتمہیں سنگسارکردیں گے وہ یا تمہیں اپنے ہی دین میں واپس لے جائیں گے اورتب تم کبھی فلاح نہ پا سکو گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If they know about you, they will force you to revert to their faith and in that case, you will never find success.

وہ لوگ اگر خبر پالیں تمہاری پتھروں سے مار ڈالیں تم کو یا لوٹا لیں تم کو اپنے دین میں اور تب تو بھلا نہ ہوگا تمہارا کبھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیونکہ اگر انہوں نے تم پر قابو پا لیا تو وہ تمہیں سنگسار کردیں گے یا تمہیں واپس لے جائیں گے اپنے دین میں اور تب تو تم کبھی بھی فلاح نہیں پا سکو گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اگر کہیں ان لوگوں کا ہاتھ ہم پر پڑ گیا تو بس سنگسار ہی کر ڈالیں گے ، یا پھر زبر دستی ہمیں اپنی ملت میں واپس لے جائیں گے ، اور ایسا ہوا تو ہم کبھی فلاح نہ پاسکیں گے ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیونکہ اگر ان ( شہر کے ) لوگوں کو تمہاری خبر مل گئی تو یہ تمہیں پتھراؤ کر کے ہلاک کر ڈالیں گے ، یا تمہیں اپنے دین میں واپس آنے کے لیے مجبور کریں گے ، اور ایسا ہوا تو تمہیں کبھی فلاح نہیں مل سکے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیونکہ اگر وہ یعنی تمہاری قوم کے لوگ) تمہاری خبر پالیں گے ( تم تک پہنچ جائیں گے) تو پتھروں سے خم کو مار ڈالیں گے، یا تم کو زبردستی اپنے دین میں دوبارہ شریک کرلیں گے (پھر مشرک بنالیں گے) اور (اگر ایسا ہوا یعنی پھر مشرک بن گئے تو) تم کو کبھی بھلائی نہ ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر ان لوگوں کا تم پر بس چلا گیا (تمہاری خبر ہوگئی) تو یقینا تم کو سنگسار کردیں گے یا پھر اپنے مذہب میں داخل کرلیں گے تو ایسے میں تم ہرگز کبھی فلاح (کامیابی) نہ پاؤ گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیونکہ اگر ان (کفار) کو پتہ چل گیا تو وہ تمہیں پتھروں سے مار ڈالیں گے یا تمہیں اپنے مذہب میں لوٹانے کی کوشش کریں گے (اگر ایسا ہوا تو) پھر تمہیں کبھی فلاح و کامیابی نصیب نہ ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر وہ تم پر دسترس پالیں گے تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا پھر اپنے مذہب میں داخل کرلیں گے اور اس وقت تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily they, if they come to know of you, would stone you or make you revert to their faith, and lo! then ye will never fare well.

کہ اگر وہ تمہاری خبر پالیں گے تو تمہیں سنگسار کرڈالیں گے یا تمہیں اپنے طریقہ میں پھر کرلیں گے اور اگر ایسا ہوا تو پھر کبھی تمہیں فلاح نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر وہ تمہاری خبر پاجائیں گے تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا تمہیں اپنی ملت میں لوٹالیں گے اور پھر تم کبھی فلاح نہ پاسکو گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ( بات یہ ہے کہ ) اگر وہ تم پر دسترس ( قابو ) پالیں تو تمہیں پتھر مار مار کر ہلاک ( سنگسار ) کردیں گے یا پھر ( جبراً ) تمہیں اپنے ( باطل ) مذہب میں لوٹادیں گے اور ( اگر ایسا ہوا تو ) اس وقت تم ہرگز فلاح نہیں پاسکتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر وہ تم پر قابو پالیں گے تو تم کو سنگسار کردیں گے یا پھر اپنے مذہب میں شامل کرلیں گے اور پھر تم کبھی فلاح نہ پائو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیونکہ اگر کہیں ان لوگوں نے تم پر قابو پا لیاوہ تمہیں سنگسار کردیں گے، یا پھر وہ تم کو اپنے دین میں لوٹا لیں گے، اور اس صورت میں تم کبھی بھی فلاح نہیں پا سکو گے،

Translated by

Noor ul Amin

کیونکہ اگران لوگوں کاتم پر بس چل گیاتویاتوتمہیں سنگسارکردیں گے یاپھراپنے دین میں لوٹائے جائیں گے اس صورت میں تم کبھی فلا ح نہ پاسکوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اگر وہ تمہیں جان لیں گے تو تمہیں پتھراؤ کریں گے ( ف۳۳ ) یا اپنے دین ( ف۳٤ ) میں پھیر لیں گے اور ایسا ہوا تو تمہارا کبھی بھلا نہ ہوگا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اگر انہوں نے تم ( سے آگاہ ہو کر تم ) پر دسترس پالی تو تمہیں سنگسار کر ڈالیں گے یا تمہیں ( جبرًا ) اپنے مذہب میں پلٹا لیں گے اور ( اگر ایسا ہو گیا تو ) تب تم ہرگز کبھی بھی فلاح نہیں پاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً اگر ان لوگوں کو تمہاری اطلاع ہوگئی تو وہ تمہیں سنگسار کر دیں گے یا پھر ( زبردستی ) تمہیں اپنے دین کی طرف واپس لے جائیں گے اور اس طرح تم کبھی بھی فلاح نہیں پا سکوگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"For if they should come upon you, they would stone you or force you to return to their cult, and in that case ye would never attain prosperity."

Translated by

Muhammad Sarwar

they would certainly stone us to death or force us to follow their religion. Then we shall never be able to have everlasting happiness."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"For, if they come to know of you, they will stone you or turn you back to their religion; and in that case you will never be successful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

For surely if they prevail against you they would stone you to death or force you back to their religion, and then you will never succeed.

Translated by

William Pickthall

For they, if they should come to know of you, will stone you or turn you back to their religion; then ye will never prosper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि वे कहीं तुम्हारी ख़बर पा जाएँगे तो पथराव करके तुम्हें मार डालेंगे या तुम्हें अपने पंथ में लौटा ले जाएँगे और तब तो तुम कभी भी सफलता न पा सकोगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(کیونکہ) وہ لوگ کہیں تمہاری خبر پا جاویں گے تو تم کو پتھروں سے مار ڈالیں گے یا تم کو (جبراً ) اپنے طریقے میں پھیر لیں گے اور ایسا ہوا تو تم کو فلاح نہ ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک اگر وہ تم پر قابو پالیں تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا تمہیں دوبارہ اپنے دین میں پھر لیں گے تب تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے۔ “ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر کہیں ان لوگوں کا ہاتھ ہم پر پڑگیا تو بس سگنسار ہی کر ڈالیں گے ، یا پھر زبردستی یہیں اپنی ملت میں واپس لے جائیں گے ، اور ایسا ہوا تو ہم کبھی فلاح نہ پا سکیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک بات یہ ہے کہ اگر انہیں تمہارا پتہ چل جائے تو تمہیں پتھر مار مار کر ہلاک کردیں گے یا اپنے دین میں لوٹا لیں گے اور تم ہرگز کامیاب نہ ہوگے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ اگر خبر پالیں تمہاری پتھروں سے مار ڈالیں تم کو یا لوٹا لیں تم کو اپنے دین میں اور تب تو بھلا نہ ہوگا تمہارا کبھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیونکہ اگر تمہاری قوم کے لوگ تمہاری خبر پاجائیں گے تو یا تو تم کو سنگسار کردیں گے یا تم کو اپنے دین میں لوٹالیں گے اور اگر ایسا ہوا تو تم کو کبھی فلاح نصیب نہ ہوگی۔