Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 22

سورة الكهف

سَیَقُوۡلُوۡنَ ثَلٰثَۃٌ رَّابِعُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ خَمۡسَۃٌ سَادِسُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ رَجۡمًۢا بِالۡغَیۡبِ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ سَبۡعَۃٌ وَّ ثَامِنُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ ؕ قُلۡ رَّبِّیۡۤ اَعۡلَمُ بِعِدَّتِہِمۡ مَّا یَعۡلَمُہُمۡ اِلَّا قَلِیۡلٌ ۬۟ فَلَا تُمَارِ فِیۡہِمۡ اِلَّا مِرَآءً ظَاہِرًا ۪ وَّ لَا تَسۡتَفۡتِ فِیۡہِمۡ مِّنۡہُمۡ اَحَدًا ﴿٪۲۲﴾  15

They will say there were three, the fourth of them being their dog; and they will say there were five, the sixth of them being their dog - guessing at the unseen; and they will say there were seven, and the eighth of them was their dog. Say, [O Muhammad], "My Lord is most knowing of their number. None knows them except a few. So do not argue about them except with an obvious argument and do not inquire about them among [the speculators] from anyone."

کچھ لوگ تو کہیں گے کہ اصحاب کہف تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا کچھ کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا غیب کی باتوں میں اٹکل ( کے تیر تکے ) چلاتے ہیں کچھ کہیں گے کہ وہ سات ہیں آٹھواں ان کا کتا ہے آپ کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار ان کی تعداد کو بخوبی جاننے والا ہے ، انہیں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں پس آپ ان کے مقدمے میں صرف سرسری گفتگو ہی کریں اور ان میں سے کسی سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ بھی نہ کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَیَقُوۡلُوۡنَ
عنقریب وہ کہیں گے
ثَلٰثَۃٌ
تین تھے
رَّابِعُہُمۡ
چوتھا ان کا
کَلۡبُہُمۡ
کتا تھا ان کا
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہیں گے
خَمۡسَۃٌ
پانچ تھے
سَادِسُہُمۡ
چھٹا ان کا
کَلۡبُہُمۡ
کتا تھا ان کا
رَجۡمًۢا
ـ بات ـ پھینکتے ہوئے
بِالۡغَیۡبِ
بن دیکھے
وَ یَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہیں گے
سَبۡعَۃٌ
سات تھے
وَّثَامِنُہُمۡ
اور آٹھواں ان کا
کَلۡبُہُمۡ
کتا تھا ان کا
قُلۡ
کہ دیجیے
رَّبِّیۡۤ
میرا رب
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِعِدَّتِہِمۡ
تعداد ان کی
مَّا
نہیں
یَعۡلَمُہُمۡ
جانتے انہیں
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلٌ
تھوڑے
فَلَا
تو نہ
تُمَارِ
آپ جھگڑا کیجیے
فِیۡہِمۡ
ان کے بارے میں
اِلَّا
مگر
مِرَآءً
جھگڑنا
ظَاہِرًا
سرسری
وَّلَا
اور نہ
تَسۡتَفۡتِ
آپ پوچھیے
فِیۡہِمۡ
ان کے بارے میں
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
اَحَدًا
کسی ایک سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَیَقُوۡلُوۡنَ
جلد ہی وہ کہیں گے
ثَلٰثَۃٌ
وہ تین تھے
رَّابِعُہُمۡ
چوتھا اُن کا
کَلۡبُہُمۡ
کتا تھا اُن کا
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہیں گے
خَمۡسَۃٌ
وہ پانچ تھے
سَادِسُہُمۡ
چھٹا اُن کا
کَلۡبُہُمۡ
کتا تھا اُن کا
رَجۡمًۢا
پتھر پھینکنا ہے
بِالۡغَیۡبِ
بن دیکھے
وَ یَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہیں گے
سَبۡعَۃٌ
وہ سات تھے
وَّثَامِنُہُمۡ
اور آٹھواں اُن کا
کَلۡبُہُمۡ
اُن کا کتا تھا
قُلۡ
آپ کہہ دیں
رَّبِّیۡۤ
میرا رب
اَعۡلَمُ
بہتر جانتا ہے
بِعِدَّتِہِمۡ
اُن کی تعداد کو
مَّایَعۡلَمُہُمۡ
نہیں جانتا انہیں
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلٌ
تھوڑے لوگ
فَلَا تُمَارِ
چنانچہ نہ آپ بحث کریں
فِیۡہِمۡ
ان کے بارے میں
اِلَّا
سوائے
مِرَآءً
بحث کے
ظَاہِرًا
سرسری
وَّلَا تَسۡتَفۡتِ
اور نہ آپ فیصلہ مانگیں
فِیۡہِمۡ
ان کے بارے میں
مِّنۡہُمۡ
اُن میں سے
اَحَدًا
کسی سے
Translated by

Juna Garhi

They will say there were three, the fourth of them being their dog; and they will say there were five, the sixth of them being their dog - guessing at the unseen; and they will say there were seven, and the eighth of them was their dog. Say, [O Muhammad], "My Lord is most knowing of their number. None knows them except a few. So do not argue about them except with an obvious argument and do not inquire about them among [the speculators] from anyone."

کچھ لوگ تو کہیں گے کہ اصحاب کہف تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا کچھ کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا غیب کی باتوں میں اٹکل ( کے تیر تکے ) چلاتے ہیں کچھ کہیں گے کہ وہ سات ہیں آٹھواں ان کا کتا ہے آپ کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار ان کی تعداد کو بخوبی جاننے والا ہے ، انہیں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں پس آپ ان کے مقدمے میں صرف سرسری گفتگو ہی کریں اور ان میں سے کسی سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ بھی نہ کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نوجوان تین تھے، چوتھا ان کا کتا تھا، اور کچھ یہ کہتے ہیں کہ وہ پانچ تھے، چھٹا ان کا کتا تھا۔ یہ سب بےتکی ہانکتے ہیں۔ اور کچھ کہتے ہیں کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا۔ آپ ان سے کہئے کہ میرا پروردگار ہی ان کی ٹھیک تعداد جانتا ہے جسے چند لوگوں کے سوا دوسرے نہیں جانتے۔ لہذا آپ سرسری سی بات کے علاوہ ان سے بحث میں نہ پڑئیے اور ان کے بارے میں کسی سے کچھ پوچھئے نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جلد ہی وہ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور اُن کا چوتھااُن کاکتاتھااوروہ کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اوران میں سے چھٹا اُن کاکتاتھا،یہ بغیرعلم کے رائے زنی کرنا ہے اوروہ کہیں گے کہ وہ سات تھے اوراُن میں سے آٹھواں اُن کا کتا تھا۔آپ کہہ دیں میرارب ہی اُن کی تعداد کو بہتر جانتا ہے۔تھوڑے لوگوں کے سوا اُنہیں کوئی نہیں جانتا،چنانچہ آپ ان کے بارے میں کسی سے سرسری بحث کے علاوہ جھگڑا نہ کریں اورنہ ہی اُن کے بارے میں ان میں سے کسی سے فیصلہ مانگیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Some will say, |"Three, the fourth of them being their dog,|" and some will say, &Five, the sixth of them being their dog, just making conjectures.|" And others will say, |"Seven, the eighth of them is their dog.|" Say, &My Lord knows best about their number.|" No one knows them except a few, so do not argue about them except an apparent argumentation. And do not ask anyone of these about them.

اب یہی کہیں گے وہ تین ہیں چوتھا ان کا کتا اور یہ بھی کہیں گے وہ پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا بدون نشانہ دیکھے پتھر چلانا، اور یہ بھی کہیں گے وہ سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا، تو کہہ میرا رب خوب جانتا ہے ان کی گنتی، ان کی خبر نہیں رکھتے مگر تھوڑے لوگ، سو مت جھگڑ ان کی بات میں مگر سرسری جھگڑا، اور مت تحقیق کر ان کا حال ان میں کسی سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب یہ لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے ان کا چوتھا ان کا کتا تھا اور کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ پانچ تھے ان کا چھٹا ان کا کتا تھا یہ سب تیر تکے چلا رہے ہیں اندھیرے میں اور کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ سات تھے اور ان کا آٹھواں ان کا کتا تھا آپ کہیے : میرا رب بہتر جانتا ہے ان کی تعداد کو نہیں جانتے ان (کے معاملے) کو مگر بہت تھوڑے لوگ تو (اے نبی) آپ ان کے بارے میں جھگڑا مت کریں سوائے سرسری بحث کے اور نہ ہی آپ پوچھئے ان کے بارے میں ان میں سے کسی سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا ۔ اور کچھ دوسرے کہہ دیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا ۔ یہ سب بے تکی ہانکتے ہیں ۔ کچھ اور لوگ کہتے ہیں کہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا ۔ 22 کہو ، میرا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنے تھے ۔ کم ہی لوگ ان کی صحیح تعداد جانتے ہیں ۔ پس تم سرسری بات سے بڑھ کر ان کی تعداد کے معاملے میں لوگوں سے بحث نہ کرو ، اور نہ ان کے متعلق کسی سے کچھ پوچھو ۔ 23 ؏3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ تین آدمی تھے ، اور چوتھا ان کا کتا تھا ، اور کچھ کہیں گے کہ وہ پانچ تھے ، اور چھٹا ان کا کتا تھا ۔ یہ سب اٹکل کے تیر چلانے کی باتیں ہیں ۔ اور کچھ کہیں گے کہ وہ سات تھے ، اور آٹھواں ان کا کتا تھا ، کہہ دو کہ : میرا رب ہی ان کی صحیح تعداد کو جانتا ہے ۔ تھوڑے سے لوگوں کے سوا کسی کو ان کا پورا علم نہیں ۔ لہذا ان کے بارے میں سرسری گفتگو سے آگے بڑھ کر کوئی بحث نہ کرو ، اور نہ ان کے بارے میں کسی سے پوچھ گچھ کرو ۔ ( ١٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب یہ لوگ (جو ائے پیغمبر ہمارے زمانہ میں ہیں) کہیں کے (وفادار کے تین تھے چوتھا انکا کتا اور (بعضے) کہیں گے پانچ تھے چھٹا ان کا کتا بن دیکھے تکے چلاتے ہیں اور (بعضے) کہیں گے ساتھ تھے آٹھواں ان کا کتا 12 (اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے میرا مالک ان کی گنتی خوب جانتا ہے اور ان (غار والوں) کو تھوڑے ہی لوگ جانتے ہیں اور ان کے مقدمے میں (لوگوں سے) جھگڑا نہ کر مگر اوپرے (سرسری) جھگڑا اور نہ ان کے مقدیم میں ان لوگوں میں سے (یعنی اہل کتاب میں سے) کسی سے کچھ پوچھ 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اب وہ (لوگ) کہیں گے وہ تین ہیں چوتھا ان کا کتا اور وہ (بعض) کہیں گے وہ پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا ہے ، بےتحقیق بات کر رہے ہیں۔ اور کہیں گے وہ سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا ہے۔ آپ فرمادیجئے میرا پروردگار ان کا شمار خوب (صحیح صحیح) جانتا ہے ان (کے شمار) کو بہت تھوڑے لوگ جانتے ہیں سو آپ ان کے بارے میں سوائے سرسری بات کے زیادہ بحث نہ کیجئے اور آپ ان کے بارے ان لوگوں میں سے کسی سے نہ پوچھئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

عنقریب کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے چوتھا ان کا کتا تھا اور کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا یہ لوگ اندازے سے باتیں کر رہے ہیں اور یہ بھی کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کو ان کی گنتی (معلوم ہے) وہ اچھی طرح جانتا ہے۔ بہت تھوڑے لوگوں کو (اس کی حقیقت ) کا علم ہے۔ آپ اس معاملہ میں ان سے نہ جھگڑیں اور سرسری سی بحث کیجیے اور ان میں سے کسی سے بھی حال معلوم نہ کیجیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(بعض لوگ) اٹکل پچو کہیں گے کہ وہ تین تھے (اور) چوتھا ان کا کتّا تھا۔ اور (بعض) کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتّا تھا۔ اور (بعض) کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتّا تھا۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار ہی ان کے شمار سے خوب واقف ہے ان کو جانتے بھی ہیں تو تھوڑے ہی لوگ (جانتے ہیں) تو تم ان (کے معاملے) میں گفتگو نہ کرنا مگر سرسری سی گفتگو۔ اور نہ ان کے بارے میں ان میں کسی سے کچھ دریافت ہی کرنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Anon they will say: they were three the fourth of them their dog. And they will say: they were five, the sixth of them their dog- -guessing at the unknown --and they willl say: they were seven, the eighth of them their dog. Say thou: my Lord is the Best Knower of their number; there knew them only a few; so debate thou not regarding them except an cut ward debating, and ask not regarding them anyone of them.

عنقریب بعض لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا اور (بعض) کہیں گے کہ وہ پانچ تھے چھٹا ان کا کتا تھا اٹکل کے تکے ۔ اور (بعض) کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا آپ کہہ دیجیے کہ میرا پروردگار ہی ان کا شمار خوب جانتا ہے ۔ ان (کے شمار) کو کوئی نہیں جانتا بجز قلیل کے پس آپ ان کے باب میں (زیادہ) بحث نہ کیجیے بجز سرسری بحث کے اور آپ ان کے باب میں ان لوگوں سے کسی سے بھی نہ پوچھئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اب یہ کہیں گے: یہ تین تھے ، ان کا چوتھا ان کا کتا تھا ۔ اور کہیں گے: یہ پانچ تھے ، ان کا چھٹا ان کا کتا تھا ، بالکل اٹکل پچو! اور کہیں گے: یہ سات تھے اور ان کا آٹھواں ان کا کتا تھا ۔ کہہ دو: میرا رب ہی ان کی تعداد کو خوب جانتا ہے ۔ ان کو بس تھوڑے لوگ ہی جانتے ہیں اور تم ان کے باب میں نہ بحث کرو مگر ٹالنے کے انداز میں اور ان کے باب میں ان میں سے کسی سے نہ پوچھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بعض لوگ کہیں گے وہ ( اصحابِ کہف ) تین ( آدمی ) تھے ( اور ) چوتھا ان کا کتا تھا اور بعض لوگ کہیں گے کہ وہ پانچ ( آدمی ) تھے ( اور ) چھٹا ان کا کتا تھا ، ( یہ سب ) بِن دیکھے تخمینے ( اندازے ) ہیں اور ( بعض لوگ ) کہیں گے کہ وہ سات ( سات ) آدمی ) تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا ، ( اے پیغمبر ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ میرا رب ہی ان کی تعداد کو خوب جاننے والا ہے ، ان ( کی صحیح تعداد ) کو صرف تھوڑے ہی لوگ جانتے ہیں ، پس آپ ( ﷺ ) ان کے بارے میں کسی سے سرسری گفتگو کے علاوہ ( زیادہ ) بحث و مباحثہ نہ کیجیے اور نہ ہی ان کے حوالے سے ان میں سے کسی سے سوال کیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بعض لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا اور بعض کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا، اور بعض کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا۔ فرمادیں کہ ” میرا رب ہی ان کے شمار سے خوب واقف ہے، ان کو جانتے بھی ہیں تو تھوڑے لوگ جانتے ہیں تو آپ ان کے معاملہ میں گفتگو نہ کرنا، مگر سرسری سی گفتگو۔ اور نہ ان کے بارے میں ان سے کچھ دریافت ہی کرنا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اب کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے، چوتھا ان کا کتا تھا، اور کچھ دوسرے کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا، یہ سب بن دیکھے تیر پھینک رہے ہیں، اور کچھ کہیں گے کہ وہ سات تھے آٹھواں ان کا کتا تھا، (ان سے) کہو کہ میرا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنے تھے، (لوگوں میں سے) ان کا صحیح حال کوئی نہیں جانتا مگر بہت تھوڑے، پس تم ان کے بارے میں ان (اہل کتاب وغیرہ) میں سے کسی سے بھی کوئی بحث مت کرو مگر سرسری طور پر، اور ان کے بارے میں ان میں سے کسی سے بھی کچھ مت پوچھو،

Translated by

Noor ul Amin

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نوجوان تین تھے ، چوتھا ان کاکتاتھا ، اور کچھ یہ کہتے ہیں کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کاکتاتھایہ سب بے تکی ہانکتے ہیں اور کچھ کہتے ہیں وہ سات تھے اور آٹھواں ان کاکتاتھاآپ ان سے کہہ دیجئے کہ میرارب ہی ان کی ٹھیک تعدادجانتا ہے جسے چندلوگوں کے سوادوسرے نہیں جانتے لہٰذاآپ سرسری سی بات کے علاوہ ان سے بحث میں نہ پڑئیے اور ان کے بارے میں کسی سے کچھ پوچھئے بھی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب کہیں گے ( ف٤۰ ) کہ وہ تین ہیں چوتھا ان کا کتا اور کچھ کہیں گے پانچ ہیں ، چھٹا ان کا کتا بےدیکھے الاؤ تکا ( تیر تکا ) بات ( ف٤۱ ) اور کچھ کہیں گے سات ہیں ( ف٤۲ ) اور آٹھواں ان کا کتا تم فرماؤ میرا رب ان کی گنتی خوب جانتا ہے ( ف٤۳ ) انھیں نہیں جانتے مگر تھوڑے ( ف٤٤ ) تو ان کے بارے میں ( ف٤۵ ) بحث نہ کرو مگر اتنی ہی بحث جو ظاہر ہوچکی ( ف٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اب ) کچھ لوگ کہیں گے: ( اصحابِ کہف ) تین تھے ان میں سے چوتھا ان کا کتا تھا ، اور بعض کہیں گے: پانچ تھے ان میں سے چھٹا ان کا کتا تھا ، یہ بِن دیکھے اندازے ہیں ، اور بعض کہیں گے: ( وہ ) سات تھے اور ان میں سے آٹھواں ان کا کتا تھا ۔ فرما دیجئے: میرا رب ہی ان کی تعداد کو خوب جانتا ہے اور سوائے چند لوگوں کے ان ( کی صحیح تعداد ) کا علم کسی کو نہیں ، سو آپ کسی سے ان کے بارے میں بحث نہ کیا کریں سوائے اس قدر وضاحت کے جو ظاہر ہو چکی ہے اور نہ ان میں سے کسی سے ان ( اصحابِ کہف ) کے بارے میں کچھ دریافت کریں

Translated by

Hussain Najfi

عنقریب کچھ لوگ کہہ دیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا ۔ اور کچھ کہہ دیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا ۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجیئے کہ میرا پروردگار ہی ان کی تعداد کو بہتر جانتا ہے ۔ اور بہت کم لوگوں کو ان کا علم ہے ۔ سو ان کے بارے میں سوائے سرسری گفتگو کے لوگوں سے زیادہ بحث نہ کریں اور نہ ہی ان کے بارے میں ان میں سے کسی سے کچھ پوچھیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Some) say they were three, the dog being the fourth among them; (others) say they were five, the dog being the sixth,- doubtfully guessing at the unknown; (yet others) say they were seven, the dog being the eighth. Say thou: "My Lord knoweth best their number; It is but few that know their (real case)." Enter not, therefore, into controversies concerning them, except on a matter that is clear, nor consult any of them about (the affair of) the Sleepers.

Translated by

Muhammad Sarwar

(With regard to the number of the youths) some say, "There were three and the dog was the fourth one," Others say, "There were five and the dog was the sixth one." In reality, they are just feeling around in the dark. Still some of them say, "There were seven and the dog was the eighth one." (Muhammad), say, "My Lord has the best knowledge of their number. You know very little about it." Do not insist on arguing with them, but merely tell them the story as it has been revealed to you and do not ask anyone about them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They say they were three, the dog being the fourth among them; and they say they were five, the dog being the sixth, guessing at the unseen; and they say they were seven, and the dog being the eighth. Say: "My Lord knows best their number; none knows them but a few." So debate not except with the clear proof. And consult not any of them (about the people of the Cave).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Some) say: (They are) three, the fourth of them being their dog; and (others) say: Five, the sixth of them being their dog, making conjectures at what is unknown; and (others yet) say: Seven, and the eighth of them is their dog. Say: My Lord best knows their number, none knows them but a few; therefore contend not in the matter of them but with an outward contention, and do not question concerning them any of them.

Translated by

William Pickthall

(Some) will say: They were three, their dog the fourth, and (some) say: Five, their dog the sixth, guessing at random; and (some) say: Seven, and their dog the eighth. Say (O Muhammad): My Lord is Best Aware of their number. None knoweth them save a few. So contend not concerning them except with an outward contending, and ask not any of them to pronounce concerning them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब वे कहेंगे, "वे तीन थे और उन में चौथा कुत्ता था।" और वे यह भी कहेंगे, "वे पाँच थे और उन में छठा उन का कुत्ता था।" यह बिना निशाना देखे पत्थर चलाना है। और वे यह भी कहेंगे, "वे सात थे और उन में आठवाँ उन का कुत्ता था।" कह दो, "मेरा रब उन की संख्या को भली-भाँति जानता है।" उन को तो थोड़े ही जानते हैं। तुम ज़ाहिरी बात के सिवा उन के सम्बन्ध में न झगड़ो और न उन में से किसी से उन के विषय में कुछ पूछो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بعضے لوگ تو کہیں گے کہ وہ تین ہیں چوتھا ان کا کتا ہے اور بعضے کہیں گے کہ پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا (اور) یہ لوگ بےتحقیق بات کو ہانک رہے ہیں اور بعضے کہیں گے کہ وہ سات ہیں آٹھواں ان کا کتا ہے آپ کہہ دیجیئے کہ میرا رب ان کا شمار خوب صحیح صحیح جانتا ہے ان کو بہت قلیل لوگ جانتے ہیں (5) سو آپ ان کے بارے میں بجز سرسری بحث کے زیادہ بحث نہ کیجیئے (6) اور آپ ان کے بارے میں ان لوگوں میں سے کسی سے بھی نہ پوچھیئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” عنقریب وہ کہیں گے تین تھے، ان کا چوتھا کتا تھا اور کہیں گے پانچ تھے ان کا چھٹا کتا تھا، بن دیکھے پتھر پھینکتے ہوئے اور کہیں گے سات تھے، ان کا آٹھواں کتا تھا۔ فرما دیں آپ کا رب ان کی تعداد خوب جانتا ہے، تھوڑے لوگوں کے سوا کوئی نہیں جانتا آپ ان کے بارے میں سرسری بحث کے سوا بحث نہ کریں اور ان لوگوں میں سے کسی سے ان کے بارے میں نہ پوچھیے۔ “ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا اور کچھ دوسرے کہہ دیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا۔ یہ سب بےتکی ہانکتے ہیں۔ کچھ اور لوگ کہتے ہیں کہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا۔ کہو ، میرا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنے تھے۔ کم ہی لوگ ان کی صحیح تعداد جانتے ہیں۔ پس سرسری بات سے بڑھ کر ان کی تعداد کے معاملے میں لووں سے بحث نہ کرو اور نہ ان کے متعلق کسی سے کچھ پوچھو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کچھ لوگ یوں کہیں گے کہ یہ تین آدمی ہیں چوتھا ان کا کتا ہے اور کچھ لوگ کہیں گے کہ یہ پانچ آدمی ہیں چھٹا ان کا کتا ہے اٹکل پچو غیب پر حکم لگا رہے ہیں اور کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا ہے آپ فرما دیجیے میرا رب ان کی تعداد کو خوب جاننے والا ہے، ان کو نہیں جانتے مگر تھوڑے سے لوگ سو آپ ان کے بارے میں سرسری بحث کے علاوہ زیادہ بحث نہ کیجیے اور ان کے بارے میں کسی سے بھی سوال نہ کیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب یہی کہیں گے وہ تین ہیں چوتھا ان کا کتا اور یہ بھی کہیں گے وہ پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا بدون نشانہ دیکھے پتھر چلانا اور یہ بھی کہیں گے وہ سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا تو کہہ میرا رب خوب جانتا ہے ان کی گنتی ان کی خبر نہیں رکھتے مگر تھوڑے لوگ سو مت جھگڑ ان کی بات میں مگر سرسری جھگڑا اور مت تحقیق کر ان کا حال ان میں کسی سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اب کچھ لوگ تو یوں کہیں گے کہ وہ اصحاب کہف تین ہیں چوتھا ان کا کتا ہے اور کچھ یوں کہیں گے کہ وہ پانچ ہیں اور چھٹا ان کا کتا ہے ان لوگوں کا کام بن دیکھے نشانہ پر تیر پھینکنا ہے اور بعض ان میں سے یوں کہیں گے کہ وہ سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا ہے آپ ان اختلاف کرنیوالوں سے کہہ دیجیے کہ ان کی گنتی کو میرا رب خوب جانتا ہے ان کی صحیح تعداد کو نہیں جانتے مگر بہت کم لوگ اور اے پیغمبر ان اصحاب کہف کے بارے میں سوائے سرسری بحث کے زیادہ بحث نہ کیجیے اور نہ ان کے متعلق ان لوگوں میں سے کسی سے کچھ دریافت کیجیے اور آپ کسی کام کے متعلق یوں نہ کہا کیجیے کہ میں اس کو کل کر دوں گا۔