Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 49

سورة الكهف

وَ وُضِعَ الۡکِتٰبُ فَتَرَی الۡمُجۡرِمِیۡنَ مُشۡفِقِیۡنَ مِمَّا فِیۡہِ وَ یَقُوۡلُوۡنَ یٰوَیۡلَتَنَا مَالِ ہٰذَا الۡکِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیۡرَۃً وَّ لَا کَبِیۡرَۃً اِلَّاۤ اَحۡصٰہَا ۚ وَ وَجَدُوۡا مَا عَمِلُوۡا حَاضِرًا ؕ وَ لَا یَظۡلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا ﴿٪۴۹﴾  18

And the record [of deeds] will be placed [open], and you will see the criminals fearful of that within it, and they will say, "Oh, woe to us! What is this book that leaves nothing small or great except that it has enumerated it?" And they will find what they did present [before them]. And your Lord does injustice to no one.

اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیئے جائیں گے ۔ پس تو دیکھے گا گنہگار اس کی تحریر سے خوفزدہ ہو رہے ہونگے اور کہہ رہے ہونگے ہائے ہماری خرابی یہ کیسی کتاب ہے جس نے کوئی چھوٹا بڑا بغیر گھیرے کے باقی ہی نہیں چھوڑا ، اور جو کچھ انہوں نے کیا تھا سب موجود پائیں گے اور تیرا رب کسی پر ظلم و ستم نہ کرے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَوُضِعَ
اور رکھ دی جائے گی
الۡکِتٰبُ
کتاب
فَتَرَی
پس آپ دیکھیں گے
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں کو
مُشۡفِقِیۡنَ
ڈر رہے ہوں گے
مِمَّا
اس سے جو
فِیۡہِ
اس میں (ہو گا)
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہیں گے
یٰوَیۡلَتَنَا
ہائے افسوس ہم پر
مَالِ ہٰذَا الۡکِتٰبِ
کیا ہے اس کتاب کو
لَایُغَادِرُ
نہیں چھوڑا
صَغِیۡرَۃً
کسی چھوٹی (چیز )کو
وَّلَا
اور نہ
کَبِیۡرَۃً
بڑی(چیز)کو
اِلَّاۤ
مگر
اَحۡصٰہَا
اس نے شمار کر رکھا ہے اسے
وَوَجَدُوۡا
اور وہ پا لیں گے
مَا
جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
حَاضِرًا
حاضر
وَلَا
اور نہ
یَظۡلِمُ
ظلم کرے گا
رَبُّکَ
رب آپ کا
اَحَدًا
کسی ایک پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَوُضِعَ
اور رکھ دی جائے گی
الۡکِتٰبُ
کتاب اعمال
فَتَرَی
پس آپ دیکھیں گے
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں کو
مُشۡفِقِیۡنَ
ڈرنے والے ہونگے
مِمَّا
اس سے جو
فِیۡہِ
اس میں ہیں
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہیں گے
یٰوَیۡلَتَنَا
ہائے ہماری کم بختی
مَالِ
کیسی ہے
ہٰذَا
یہ
الۡکِتٰبِ
کتاب
لَایُغَادِرُ
نہیں چھوڑا اس نے
صَغِیۡرَۃً
چھوٹا
وَّلَا کَبِیۡرَۃً
اور نہ کوئی بڑا
اِلَّاۤ
مگر
اَحۡصٰہَا
شمار کر رکھا ہے اس کو
وَوَجَدُوۡا
اور وہ پائیں گے
مَا
جو
عَمِلُوۡا
انھوں نے کیا تھا
حَاضِرًا
سامنے
وَلَا یَظۡلِمُ
اور نہیں ظلم کرتا
رَبُّکَ
آپ کارب
اَحَدًا
کسی ایک پر
Translated by

Juna Garhi

And the record [of deeds] will be placed [open], and you will see the criminals fearful of that within it, and they will say, "Oh, woe to us! What is this book that leaves nothing small or great except that it has enumerated it?" And they will find what they did present [before them]. And your Lord does injustice to no one.

اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیئے جائیں گے ۔ پس تو دیکھے گا گنہگار اس کی تحریر سے خوفزدہ ہو رہے ہونگے اور کہہ رہے ہونگے ہائے ہماری خرابی یہ کیسی کتاب ہے جس نے کوئی چھوٹا بڑا بغیر گھیرے کے باقی ہی نہیں چھوڑا ، اور جو کچھ انہوں نے کیا تھا سب موجود پائیں گے اور تیرا رب کسی پر ظلم و ستم نہ کرے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نامہ اعمال (ہر ایک کے سامنے) رکھ دیا جائے گا تو آپ مجرموں کو دیکھیں گے کہ وہ اعمال نامہ کے مندرجات سے ڈر رہے ہیں اور کہیں گے ہائے ہماری بدبختی اس کتاب نے نہ تو کوئی چھوٹی بات چھوڑی ہے اور نہ بڑی، سب کچھ ہی ریکارڈ کرلیا ہے۔ اور جو کام وہ کرتے رہے سب اس میں موجود پائیں گے اور آپ کا پروردگار کسی پر (ذرہ بھر بھی) ظلم نہیں کرے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکتاب اعمال رکھ دی جائے گی، پس آپ مجرموں کودیکھیں گے کہ وہ اس سے ڈرنے والے ہوں گے جواس میں ہوگا اورکہیں گے کہ ہائے ہماری کم بختی ! یہ کتاب کیسی ہے جس نے چھوٹا بڑا کچھ بھی نہیں چھوڑا مگراس کوشمارکررکھاہے اورجوبھی انہوں نے کیاتھا وہ سب اس کو سامنے پائیں گے اورآپ کار ب کسی ایک پرظلم نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And placed there would be the book (of record), then you will see the guilty scared of what is therein and saying, &Woe to us! at a book is this! It has missed nothing, minor or major, but has taken into account. And they will find what they did all there. And your Lord will not wrong anyone.

اور رکھا جائے گا حساب کا کاغذ پھر تو دیکھے گنہگاروں کو ڈرتے ہیں اس سے جو اس میں لکھا ہے، اور کہتے ہیں ہائے خرابی کیسا ہے یہ کاغذ نہیں چھوٹی اس سے چھوٹی بات اور نہ بڑی بات جو اس میں نہیں آگئی، اور پائیں گے جو کچھ کیا ہے سامنے، اور تیرا رب ظلم نہ کرے گا کسی پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور رکھ دیا جائے گا اعمال نامہ چناچہ تم دیکھو گے مجرموں کو کہ ڈر رہے ہوں گے اس سے جو کچھ اس میں ہوگا اور کہیں گے : ہائے ہماری شامت ! یہ کیسا اعمال نامہ ہے ؟ اس نے تو نہ کسی چھوٹی چیز کو چھوڑا ہے اور نہ کسی بڑی کو مگر اس کو محفوظ کر رکھا ہے اور وہ پائیں گے جو عمل بھی انہوں نے کیا ہوگا اسے موجود۔ اور آپ کا رب ظلم نہیں کرے گا کسی پر بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیا جائے گا ۔ اس وقت تم دیکھو گے کہ مجرم لوگ اپنی کتاب زندگی کے اندراجات سے ڈر رہے ہوں گے اور کہہ رہے ہوں گے کہ ہائے ہماری کم بختی ، یہ کیسی کتاب ہے کہ ہماری کوئی چھوٹی بڑی حرکت ایسی نہیں رہی جو اس میں درج نہ ہو گئی ہو ۔ جو جو کچھ انہوں نے کیا تھا وہ سب اپنے سامنے حاضر پائیں گے اور تیرا رب کسی پر ذرا ظلم نہ کرے گا ۔ 46 ؏6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اعمال کی ) کتاب سامنے رکھ دی جائے گی ۔ چنانچہ تم مجرموں کو دیکھو گے کہ وہ اس کے مندرجات سے خوف زدہ ہیں ، اور کہہ رہے ہیں کہ : ہائے ہماری بربادی ! یہ کیسی کتاب ہے جس نے ہمارا کوئی چھوٹا بڑا عمل ایسا نہیں چھوڑا جس کا پورا احاطہ نہ کرلیا ہو ۔ اور وہ اپنا سارا کیا دھرا اپنے سامنے موجود پائیں گے ۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر کوئی ظلم نہیں کرے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اعمالنامے ان کے ہاتھوں میں رکھ دیئے جائیں گے تو دیکھے گا گنہگار لوگ ان کو دیکھ کر (کیسا ڈریں گے اور کہیں گے ہائے ہماری بسنتی یہ کیسا اعمال نامہ ہے کہ کوئی عمل چھوٹا یا بڑا ایسا نہیں جو اس میں نہ لکھا ہو اور جو جو کام انہوں نے (دنیا میں) کئے تھے وہ سامنے آجائیں گے اور 7 اور تیرا مالک کسی پر ظلم نہیں کرنے کا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (اعمال کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائے گی تو آپ مجرموں کو دیکھیں گے کہ اس میں جو کچھ (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے وائے شامت ! یہ کیسی کتاب ہے نہ چھوٹی بات (گناہ) کو چھوڑتی ہے اور نہ بڑی بات کو مگر اسے لکھ رکھا ہے اور جو عمل کیے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے اور آپ کا پروردگار کسی پر زیادتی نہیں کرے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اعمال نامے سامنے رکھ دیئے جائیں گے۔ آپ ان مجرموں کو ڈرتے ہوئے دیکھیں گے اور کہیں گے ہائے ہماری کم بختی ! یہ کیسی کتاب ہے جس میں اس نے نہ چھوٹی بات کو چھوڑا ہے اور نہ بڑی بات کو جو اس میں نہ آگئی ہو اور انہوں نے جو کچھ بھی کہا تھا وہ سب اپنے سامنے حاضر پائیں گے اور آپ کا پروردگار کسی پر (ذرہ برابر) ظلم نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (عملوں کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو۔ (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔ اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the Book shall be placed, and thou wilt see the culprits alarmed at that which is therein, and they will say: Ah! woe unto us! what aileth this book that it leaveth not any sin small or great but it hath computed it! And they shall find all that they had wrought present; and thy Lord wrongeth not any one.

اور نامہ عمل رکھ دیا جائے گا سو تو مجرموں کو دیکھے گا کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہے اس سے ڈر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہائے ہماری کم بختی اس نامہ عمل کی تو عجیب حالت ہے کہ اس نے (کوئی گناہ) نہ چھوٹا چھوڑا نہ بڑا بغیر اس کو قلمبند کئے ہوئے ۔ اور انہوں نے جو کچھ بھی کیا تھا اسے وہ (لکھا ہوا) موجود پائیں گے اور تیرا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور رجسٹر پیش کیا جائے گا تو تم مجرموں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں ہے ، اس سے لرزاں ہیں اور کہیں گے: ہائے ہماری شامت! یہ رجسٹر عجیب ہے ، جس نے نہ کوئی چھوٹا گناہ نوٹ کرنے سے چھوڑا ہے نہ کوئی بڑا گناہ اور جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا ، سب موجود پائیں گے اور تیرا رب کسی پر کوئی ظلم نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اعمال نامے ( کھول کر ) رکھ دیے جائیں گے ، پس آپ مجرموں کو دیکھیں گے کہ جو کچھ ان میں ( لکھا ) ہے اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہہ رہے ہوں گے ہائے ہماری بربادی! یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ کوئی چھوٹا گناہ چھوڑا ن ہی بڑا مگر اسے لکھ رہا ہے اور انہوں نے جو اعمال کیے تھے ان سب کو سامنے ( موجود ) پائیں گے اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہیں کرے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور عملوں کی کتاب کھول کر رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں لکھا ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت ! یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو، کوئی بات بھی نہیں مگر اسے لکھ رکھا ہے، اور جو عمل کیے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہیں کرے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کے سامنے) رکھ دیا جائے گا نامہ اعمال کو، تب تم دیکھو گے مجرموں کو کہ وہ ڈر (کے مارے کانپ) رہے ہوں گے، ان مندرجات سے جو اس کے اندر موجود ہوں گے، اور (مارے افسوس کے) وہ کہہ رہے ہوں گے کہ ہائے ہماری کم بختی، یہ کیسی کتاب ہے کہ اس نے کسی چھوٹی بات کو چھوڑا اور نہ کسی بڑی بات کو، جس کو درج نہ کیا ہو، اور وہ حاضر (و موجود) پائیں گے وہ سب کچھ جو انہوں نے (زندگی بھر) کیا ہوگا، اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا،

Translated by

Noor ul Amin

اور نامہ اعمال ( سامنے ) رکھ دیا جائے گا تو اس میں موجودبدا عمالیوں کی وجہ سے آپ مجرموں کو خوف زدہ دیکھیں گے اور وہ کہیں گے‘‘ ہائے ہماری بدبختی!اس کتاب نے نہ توکوئی چھوٹی بات چھوڑی ہے اور نہ بڑی ، سب کچھ ہی ریکارڈ کردیا ہے اور جو انھوں نے دنیامیںجو کچھ کیا ہوگااسے اپنے سامنے پائیں گے اور آپ کارب کسی پر ظلم نہیں کرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نامہٴ اعمال رکھا جائے گا ( ف۱۰٦ ) تو تم مجرموں کو دیکھو گے کہ اس کے لکھے سے ڈرتے ہوں گے اور ( ف۱۰۷ ) کہیں گے ہائے خرابی ہماری اس نوشتہ کو کیا ہوا نہ اس نے کوئی چھوٹا گناہ چھوڑا نہ بڑا جسے گھیر لیا ہو اور اپنا سب کیا انہوں نے سامنے پایا ، اور تمہارا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا ( ف۱۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ہر ایک کے سامنے ) اَعمال نامہ رکھ دیا جائے گا سو آپ مجرموں کو دیکھیں گے ( وہ ) ان ( گناہوں اور جرموں ) سے خوفزدہ ہوں گے جو اس ( اَعمال نامہ ) میں درج ہوں گے اور کہیں گے: ہائے ہلاکت! اس اَعمال نامہ کو کیا ہوا ہے اس نے نہ کوئی چھوٹی ( بات ) چھوڑی ہے اور نہ کوئی بڑی ( بات ) ، مگر اس نے ( ہر ہر بات کو ) شمار کر لیا ہے اور وہ جو کچھ کرتے رہے تھے ( اپنے سامنے ) حاضر پائیں گے ، اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہ فرمائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور نامۂ اعمال ( سامنے ) رکھ دیا جائے گا اور تم دیکھو گے کہ مجرم لوگ اس کے مندرجات سے ڈر رہے ہوں گے اور کہتے ہوں گے ۔ ہائے ہماری کم بختی! یہ کیسا نامۂ عمل ہے؟ جس نے ( ہمارا ) کوئی چھوٹا بڑا ( گناہ ) نہیں چھوڑا مگر سب کو درج کر لیا ہے ۔ اور جو کچھ ان لوگوں نے کیا تھا وہ سب اپنے اپنے سامنے پائیں گے اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the Book (of Deeds) will be placed (before you); and thou wilt see the sinful in great terror because of what is (recorded) therein; they will say, "Ah! woe to us! what a Book is this! It leaves out nothing small or great, but takes account thereof!" They will find all that they did, placed before them: And not one will thy Lord treat with injustice.

Translated by

Muhammad Sarwar

When the record of every one's deeds is placed before him, you will see the criminals terrified from what the record contains. They will say, "Woe to us! What kind of record is this that has missed nothing small or great?" They will find whatever they have done right before their very eyes. Your Lord is not unjust to any one.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the Book will be produced, and you will see the criminals, fearful of that which is therein. They will say: "Woe to us! What sort of Book is this that leaves neither a small thing nor a large thing, but has recorded it with numbers!" And they will find all that they did, present, and your Lord treats no one with injustice.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the Book shall be placed, then you will see the guilty fearing from what is in it, and they will say: Ah! woe to us! what a book is this! it does not omit a small one nor a great one, but numbers them (all); and what they had done they shall find present (there); and your Lord does not deal unjustly with anyone.

Translated by

William Pickthall

And the Book is placed, and thou seest the guilty fearful of that which is therein, and they say: What kind of a Book is this that leaveth not a small thing nor a great thing but hath counted it! And they find all that they did confronting them, and thy Lord wrongeth no-one.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किताब (कर्मपत्रिका) रखी जाएगी तो अपराधियों को देखोंगे कि जो कुछ उस में होगा उस से डर रहे हैं और कह रहे हैं, "हाय, हमारा दुर्भाग्य! यह कैसी किताब है कि यह न कोई छोटी बात छोड़ती है न बड़ी, बल्कि सभी को इसने अपने अन्दर समाहित कर रखा है।" जो कुछ उन्होंने किया होगा सब मौजूद पाएँगे। तुम्हारा रब किसी पर ज़ुल्म न करेगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور نامہٴ اعمال رکھ دیا جاوے گا تو آپ مجرموں کو دیکھیں گے کہ اس میں جو کچھ ہے اس سے ڈرتے ہوں گے اور کہتے ہوں گے کہ ہائے ہماری کم بختی اسی نامہٴ اعمال کی عجیب حالت ہے کہ بےقلمبند کیے ہوئے نہ کوئی چھوٹا گناہ چھوڑا نہ بڑا گناہ (چھوڑا) اور جو کچھ انہوں نے کیا وہ سب (لکھا ہوا) موجود پائیں گے اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہ کرے گا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کتاب رکھی جائے گی آپ مجرموں کو دیکھیں گے کہ جو اس میں ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے ہماری کم بختی ! کیسی کتاب ہے، اس نے نہ چھوٹی بات چھوڑی ہے اور نہ بڑی چھوڑی ہے اس نے سب کچھ شمار کر رکھا ہے انھوں نے جو کچھ کیا تھا اسے حاضر پائیں گے اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا۔ “ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیا جائے گا اس وقت تم دیکھو کے مجرم لوگ اپنی کتاب زندگی کے اندراجات سے ڈر رہے ہوں گے اور کہہ رہے ہوں گے کہ ہائے ہماری کم بختی ، یہ کیسی کتاب ہے کہ ہماری کوئی چھوٹی بڑی حرکت ایسی نہیں رہی جو اس میں درج نہ ہوگئی ہو۔ جو کچھ انہوں نے کہا تھا ، وہ سب اپنے سامنے حاضر پائیں گے اور تیرا رب کیسی پر ذرا ظلم نہ کرے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اعمال نامے رکھ دئیے جائیں گے سو آپ مجرمین کو دیکھیں گے کہ ان میں جو کچھ ہے اس سے ڈر رہے ہیں اور وہ کہتے ہوں گے کہ ہائے ہماری بربادی ! یہ کیسی کتاب ہے کہ اس نے کسی چھوٹے یا بڑے کو نہیں چھوڑا جسے لکھ نہ لیا ہو، اور جو کچھ انہوں نے کیا تھا وہ سب موجود پائیں گے۔ اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہ کرے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور رکھا جائے گا حساب کا کاغذ پھر تو دیکھے گناہ گاروں کو ڈرتے ہیں اس سے جو اس میں لکھا ہے  اور کہتے ہیں ہائے خرابی کیسا ہے یہ کاغذ نہیں چھوٹی اس سے چھوٹی بات اور نہ بڑی بات جو اس میں نہیں آگئی اور پائیں گے جو کچھ کیا ہے سامنے اور تیرا رب ظلم نہ کرے گا کسی پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نامہ عمل رکھ دیا جائے گا تو اس وقت آپ مجرموں کو دیکھیں گے کہ جو اس نامہ عمل میں لکھا ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور یہ کہتے ہوں گے اے ہماری بدقسمتی اس نامہ عمل کی کیسی عجیب حالت ہے کہ اس نے نہ کوئی چھوٹا گناہ چھوڑا اور نہ کوئی بڑا گناہ چھوڑا مگر یہ کہ اس نے سب گناہوں کو گھیر رکھا ہے اور جو کچھ انہوں نے کیا تھا ان سب اعمال کو موجود پائیں گے اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہ کرے گا۔