Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 5

سورة الكهف

مَا لَہُمۡ بِہٖ مِنۡ عِلۡمٍ وَّ لَا لِاٰبَآئِہِمۡ ؕ کَبُرَتۡ کَلِمَۃً تَخۡرُجُ مِنۡ اَفۡوَاہِہِمۡ ؕ اِنۡ یَّقُوۡلُوۡنَ اِلَّا کَذِبًا ﴿۵﴾

They have no knowledge of it, nor had their fathers. Grave is the word that comes out of their mouths; they speak not except a lie.

در حقیقت نہ تو خود انہیں اس کا علم ہے نہ ان کے باپ دادوں کو ۔ یہ تہمت بڑی بری ہے جو ان کے منہ سے نکل رہی ہے وہ نرا جھوٹ بک رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
لَہُمۡ
انہیں
بِہٖ
اس کا
مِنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
وَّلَا
اور نہ
لِاٰبَآئِہِمۡ
ان کے آباؤ اجداد کو
کَبُرَتۡ
بہت بڑی ہے
کَلِمَۃً
بات
تَخۡرُجُ
جو نکلتی ہے
مِنۡ اَفۡوَاہِہِمۡ
ان کے مونہوں سے
اِنۡ
نہیں
یَّقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے
اِلَّا
مگر
کَذِبًا
جھوٹ
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں
لَہُمۡ
انہیں
بِہٖ
اس کا
مِنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
وَّلَا لِاٰبَآئِہِمۡ
اور نہ ہی ان کے باپ دادا کو
کَبُرَتۡ
بڑی ہے
کَلِمَۃً
بات
تَخۡرُجُ
نکلتی ہے
مِنۡ اَفۡوَاہِہِمۡ
اُن کے منہ سے
اِنۡ
نہیں
یَّقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے
اِلَّا
مگر
کَذِبًا
جھوٹ
Translated by

Juna Garhi

They have no knowledge of it, nor had their fathers. Grave is the word that comes out of their mouths; they speak not except a lie.

در حقیقت نہ تو خود انہیں اس کا علم ہے نہ ان کے باپ دادوں کو ۔ یہ تہمت بڑی بری ہے جو ان کے منہ سے نکل رہی ہے وہ نرا جھوٹ بک رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس بات کا نہ انھیں خود کچھ علم ہے، نہ ان کے باپ دادا کو تھا۔ بہت ہی سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے۔ جو کچھ وہ کہتے ہیں سراسر جھوٹ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہیں اس بات کاکوئی علم نہیں اورنہ ہی اُن کے باپ دادا کو۔ بہت بڑی بات ہے جواُن کے منہ سے نکلتی ہے وہ صرف جھوٹ ہی کہتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

while they have no knowledge of it, nor had their fathers. Grave is the word that comes out of their mouths. They say nothing but a lie.

کچھ خبر نہیں ان کو اس بات کی اور نہ ان کے باپ دادوں کو، کیا بڑی بات نکلتی ہے ان کے منہ سے سب جھوٹ ہے جو کہتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہیں اس کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں اور نہ ہی ان کے آباء و اَجداد کو تھا بہت بڑی بات ہے جو ان کے مونہوں سے نکل رہی ہے وہ نہیں کہتے مگر سرا سر جھوٹ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

a thing about which they have no knowledge, neither they nor their ancestors. Dreadful is the word that comes out of their mouths. What they utter is merely a lie.

اس بات کا نہ انھیں کوئی علم ہے اور نہ ان کے باپ دادا کو تھا ۔ 3 بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے ۔ وہ محض جھوٹ بکتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس بات کا کوئی علمی ثبوت نہ خود ان کے پاس ہے ، نہ ان کے باپ دادوں کے پاس تھا ۔ بڑی سنگین بات ہے جو ان کے منہ سے نکل رہی ہے ۔ جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں ، وہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نہ ان کے پاس اس بات کی کوئی سند ہے نہ ان کے باپ دادا پاس تھی 2 بڑی (سخت) بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے (معاذ اللہ کہ اللہ اولاد رکھتا ہے) بالکل جھوٹ کہتے ہیں (سفید جھوٹ جس میں سچائی کا نام نہیں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس کی کوئی دلیل ان کے پاس نہیں اور نہ ان کے باپ دادوں کے پاس تھی بہت بھاری بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے جو کچھ یہ کہتے ہیں ، محض جھوٹ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ ان کے پاس یا ان کے باپ دادا کے پاس اس کا کوئی عمل نہیں ہے۔ وہ اپنے منہ سے ایک بڑی بات نکالتے ہیں۔ وہ جو کچھ کہتے ہیں جھوٹ بکتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کو اس بات کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ ان کے باپ دادا ہی کو تھا۔ (یہ) بڑی سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے (اور کچھ شک نہیں) کہ یہ جو کہتے ہیں محض جھوٹ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

No knowledge thereof have they, nor had their fathers. Odious is the word that cometh out of their mouths; they say not but a lie.

اس (دعوی) پر کوئی دلیل نہ ان کے پاس ہے اور نہ ان کے باپ دادوں کے پاس تھی بڑی بھاری بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے یہ لوگ بالکل ہی جھوٹ بکتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ، نہ ان کو نہ کے آباء واجداد کو ۔ نہایت ہی سنگین بات ہے جو ان کے مونہوں سے نکل رہی ہے ۔ یہ محض جھوٹ ہے جو وہ بک رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس دعویٰ کی نہ ان کے پاس کوئی دلیل ہے اور نہ ہی ان کے باپ دادوں کے پاس تھی ( نہایت ) بڑا بول ہے جو ان کے مونہوں سے نکل رہا ہے وہ جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں کہہ رہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ ان کو اس بات کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ ہی ان کے باپ دادا کو ہی تھا۔ یہ بڑی سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے اور کچھ شک نہیں کہ یہ جو کچھ کہتے ہیں محض جھوٹ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(حالانکہ) ان کے پاس اس کا کوئی علم نہیں، اور نہ ہی ان کے باپ دادا کے پاس تھا، بڑی ہی بھاری بات ہے یہ جو ان لوگوں کے مونہوں سے نکلتی ہے، یہ لوگ بالکل ہی نرا جھوٹ بک رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اس بات کا انہیں بھی علم نہیں ہے ، نہ ان کے باپ دادوں کو تھایہ تہمت بڑی بری ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہےجو کچھ وہ کہتے ہیں سراسر جھوٹ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس بارے میں نہ وہ کچھ علم رکھتے ہیں نہ ان کے باپ دادا ( ف۷ ) کتنا بڑا بول ہے کہ ان کے منہ سے نکلتا ہے ، نِرا جھوٹ کہہ رہے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

نہ اس کا کوئی علم انہیں ہے اور نہ ان کے باپ دادا کو تھا ، ( یہ ) کتنا بڑا بول ہے جو ان کے منہ سے نکل رہا ہے ، وہ ( سراسر ) جھوٹ کے سوا کچھ کہتے ہی نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اس بارے میں نہ انہیں کوئی علم ہے اور نہ ان کے باپ دادوں کو کوئی علم تھا ۔ یہ بہت بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے ۔ یہ لوگ بالکل جھوٹ بولتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

No knowledge have they of such a thing, nor had their fathers. It is a grievous thing that issues from their mouths as a saying what they say is nothing but falsehood!

Translated by

Muhammad Sarwar

Neither they nor their fathers had any knowledge of such utterance (that God has begotten a son). Whatever they say about (this matter) is vicious blasphemy and plain lies.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No knowledge have they of such a thing, nor had their fathers. Mighty is the word that comes out of their mouths. They utter nothing but a lie.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They have no knowledge of it, nor had their fathers; a grievous word it is that comes out of their mouths; they speak nothing but a lie.

Translated by

William Pickthall

(A thing) whereof they have no knowledge, nor (had) their fathers, Dreadful is the word that cometh out of their mouths. They speak naught but a lie.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस का न उन्हें कोई ज्ञान है और न उन के बाप-दादा ही को था। बड़ी बात है जो उन के मुँह से निकलती है। वे केवल झूठ बोलते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

نہ تو اس کی کوئی دلیل ان کے پاس ہے اور نہ ان کے باپ داداؤں کے پاس تھی بڑی بھاری بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے (اور) وہ لوگ بالکل ہی جھوٹ بکتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہیں اور ان کے باپ دادا کو اس کا کوئی علم نہیں ہے، وہ بڑی بات کہتے، جو ان کے مونہوں سے نکلتی ہے، وہ نہیں کہتے مگر سراسر جھوٹ۔ “ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس بات کا نہ انہیں کوئی علم ہے اور نہ ان کے باپ دادا کو تھا۔ بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے ، وہ محض جھوٹ بکتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، انہیں اس کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہے اور نہ ان کے باپ دادوں کو، بڑا بول ہے جو ان کے مونہوں سے نکل رہا ہے یہ لوگ بس جھوٹ ہی بول رہے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کچھ خبر نہیں ان کو اس بات کی اور نہ ان کے باپ دادوں کو کیا بڑی بات نکلتی ہے ان کے منہ سے سب جھوٹ ہے جو کہتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس بات کی کوئی دلیل نہ تو ان کے پاس ہے اور نہ ان کے باپ دادوں کے پاس تھی بڑی بھاری بات ہے جو ان کے مونہوں سے نکلتی ہے جو کچھ یہ کہتے ہیں وہ سراسر جھوٹ ہے۔