Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 50

سورة الكهف

وَ اِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِیۡسَ ؕ کَانَ مِنَ الۡجِنِّ فَفَسَقَ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہٖ ؕ اَفَتَتَّخِذُوۡنَہٗ وَ ذُرِّیَّتَہٗۤ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِیۡ وَ ہُمۡ لَکُمۡ عَدُوٌّ ؕ بِئۡسَ لِلظّٰلِمِیۡنَ بَدَلًا ﴿۵۰﴾

And [mention] when We said to the angels, "Prostrate to Adam," and they prostrated, except for Iblees. He was of the jinn and departed from the command of his Lord. Then will you take him and his descendants as allies other than Me while they are enemies to you? Wretched it is for the wrongdoers as an exchange.

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ تم آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا ، یہ جنوں میں سے تھا اس نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ، کیا پھر بھی تم اسے اور اس کی اولاد کو مجھے چھوڑ کر اپنا دوست بنا رہے ہو؟ حالانکہ وہ تم سب کا دشمن ہے ایسے ظالموں کا کیا ہی برا بدل ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں سے
اسۡجُدُوۡا
سجدہ کرو
لِاٰدَمَ
آدم کو
فَسَجَدُوۡۤا
تو انہوں نے سجدہ کیا
اِلَّاۤ
سوائے
اِبۡلِیۡسَ
ابلیس کے
کَانَ
تھا وہ
مِنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
فَفَسَقَ
تو اس نے نافرمانی کی
عَنۡ اَمۡرِ
حکم کی
رَبِّہٖ
اپنے رب کے
اَفَتَتَّخِذُوۡنَہٗ
کیا پھر تم بناتے ہو اسے
وَذُرِّیَّتَہٗۤ
اور اس کی اولاد کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
مِنۡ دُوۡنِیۡ
میرے سوا
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
لَکُمۡ
تمہارے لئے
عَدُوٌّ
دشمن ہے
بِئۡسَ
کتنا برا ہے
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لئے
بَدَلًا
بطور بدل
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں سے
اسۡجُدُوۡا
سجدہ کرو
لِاٰدَمَ
آدم کو
فَسَجَدُوۡۤا
تو انہوں نے سجدہ کیا
اِلَّاۤ اِبۡلِیۡسَ
مگر ابلیس نے
کَانَ
وہ تھا
مِنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
فَفَسَقَ
چنانچہ اس نے نا فرمانی کی
عَنۡ اَمۡرِ رَبِّہٖ
اپنے رب کے حکم کی
اَفَتَتَّخِذُوۡنَہٗ
تو کیا تم بناتے ہو اس کو
وَذُرِّیَّتَہٗۤ
اور اُس کی اولاد کو
اَوۡلِیَآءَ
دوست
مِنۡ دُوۡنِیۡ
میری بجائے
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
لَکُمۡ
تمہارے
عَدُوٌّ
دشمن ہیں
بِئۡسَ
بہت بُرا ہے
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کےلیے
بَدَلًا
بدلہ
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when We said to the angels, "Prostrate to Adam," and they prostrated, except for Iblees. He was of the jinn and departed from the command of his Lord. Then will you take him and his descendants as allies other than Me while they are enemies to you? Wretched it is for the wrongdoers as an exchange.

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ تم آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا ، یہ جنوں میں سے تھا اس نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ، کیا پھر بھی تم اسے اور اس کی اولاد کو مجھے چھوڑ کر اپنا دوست بنا رہے ہو؟ حالانکہ وہ تم سب کا دشمن ہے ایسے ظالموں کا کیا ہی برا بدل ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ واقعہ یاد کرو) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے اسے سجدہ کیا۔ وہ جنوں سے تھا اس لئے اپنے پروردگار کے حکم سے سرتابی کی۔ کیا تم مجھے چھوڑ کر اسے اور اس کی اولاد کو اپنا دوست بناتے ہو، حالانکہ وہ تمہارا دشمن ہے ؟ یہ کیسا برا بدل ہے جسے ظالم لوگ اختیار کر رہے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے فرشتوں سے کو کہا آدم کوسجدہ کروتوانہوں نے سجدہ کیامگرابلیس نے نہ کیا،وہ جنوں میں سے تھا، چنانچہ اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی،تو کیا تم میری بجائے اسے اوراس کی اولاد کو دوست بناتے ہو،حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں۔ظالموں کے لیے بہت بُرابدلہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And remember when We said to the angels, |"Prostrate before &Adam.|" So, they prostrated themselves, all but Iblis. He was of the Jinn, so he transgressed from the command of your Lord. Is it then that you will take him and his progeny as friends instead of Me while they are enemy to you? Evil is he as substitute, for wrongdoers.

اور جب کہا ہم نے فرشتوں کو سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ میں گر پڑے مگر ابلیس، تھا جن کی قسم سے سو نکل بھاگا اپنے رب کے حکم سے، سو کیا اب تم ٹھہراتے ہو اس کو اور اس کی اولاد کو رفیق میرے سوائے اور وہ تمہارے دشمن ہیں برا ہاتھ لگا بےانصافوں کے بدلہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ سجدہ کرو آدم کو تو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے (نہ کیا) وہ جنات میں سے تھا چناچہ اس نے نافرمانی کی اپنے رب کے حکم کی تو کیا تم بناتے ہو اسے اور اس کی اولاد کو دوست میرے سوا درآنحالیکہ وہ تمہارے دشمن ہیں کیا ہی برا بدل ہے ان ظالموں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یاد کرو ، جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا ۔ 47 وہ جنوں میں سے تھا اس لیے اپنے رب کے حکم کی اطاعت سے نکل گیا ۔ 48 اب کیا تم مجھے چھوڑ کو اس کو اور اس کی ذریت کو اپنا سرپرست بناتے ہو حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں؟ بڑا ہی برا بدل ہے جسے ظالم لوگ اختیار کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ : آدم کے آگے سجدہ کرو ۔ چنانچہ سب نے سجدہ کیا ، سوائے ابلیس کے ( ٢٩ ) وہ جنات میں سے تھا ، چنانچہ اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی ۔ کیا پھر بھی تم میرے بجائے اسے اور اس کی ذریت کو اپنا رکھوالا بناتے ہو ۔ حالانکہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں؟ ( اللہ تعالیٰ کا ) کتنا برا متبادل ہے جو ظالموں کو ملا ہے ۔ ( ٣٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر وہ وقت یاد کر) جب ہم نے فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو پھر انہوں نے سب نے) سجدہ کیا پرا بلیس نے (سجدہ نہیں کیا) وہ جنات میں سے تھا تو اپنے مالک کے حکم سے باہر ہوا۔ اس کی کیا تم 1 اس کو اور اس کی اولاد کو (یا اس کے تابعداروں کو) مجھ کو چھوڑ کر اپنا رفیق بناتے ہو (میری نافرمانی کرتے ہو اور اس کی اطاعت کرتے ہو) حالانکہ وہ ابلیس اور اس کی اولاد تمہارے دشمن ہیں ظالموں نے (خدا کو چھوڑ کر) کیا برا بدلا لیا (شیطان کی اطاعت اختیار کی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم (علیہ السلام) کو سجدہ کرو تو سب نے کہا مگر ابلیس (نے نہ کیا) وہ جنات میں سے تھا پس اس نے اپنے پروردگار کے حکم کی نافرمانی کی۔ سو کیا تم اس کو اور اسکی اولاد (چیلے چانٹوں) کو میرے سوا دوست بناتے ہو اور حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں ظالموں کیلئے (شیطان کی دوستی) برا بدل ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا۔ وہ قوم جنات میں سے تھا اور اس نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی تھی۔ تو کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو میرے مقابلے میں اپنا رفیق بناتے ہو۔ حالانکہ وہ تمہارا دشمن ہے۔ ظالموں کے لئے بہت برا بدلہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس (نے نہ کیا) وہ جنات میں سے تھا تو اپنے پروردگار کے حکم سے باہر ہوگیا۔ کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو۔ حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں (اور شیطان کی دوستی) ظالموں کے لئے (خدا کی دوستی کا) برا بدل ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time we said unto the angels: prostrate yourselves before Adam, and they prostrated themselves, but Iblis did not; he was of the genii; so he trespassed the commandment of his Lord. Would ye then take him and his progeny as patrons instead of Me, whereas they are unto you an enemy III is for the wrong-doers an exchange!

اور (وہ دن یاد کرو) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے روبرو جھکو سو وہ جھکے البتہ ابلیس (نہ جھکا) ۔ وہ جنات میں سے تھا سو اپنے پروردگار کے حکم سے نافرمانی کربیٹھا ۔ سو کیا تم اسے اور اس کی نسل کو میرے مقابلہ میں دوست بناتے ہودرآنحالی کہ وہ تمہارے دشمن ہیں ۔ ظالموں کے لئے بہت برا بدل ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا ، مگر ابلیس نے ، جو جنوں میں سے تھا ، پس اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی ۔ تو کیا تم اس کو اور اس کی ذریت کو میرے سوا اپنا کارساز بناتے ہو ، درآنحالیکہ وہ تمہارے دشمن ہیں؟ ظالموں کیلئے کیا ہی بُرا بدل ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ تم آدم ( علیہ السلام ) کو سجدہ کرو تو ان سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ، وہ جنات میں سے تھا پس وہ اپنے رب کے حکم سے نکل گیا ، کیا تم ( پھر بھی ) اس کو اور اس کی اولاد کو مجھے چھوڑ کر دوست بناتے ہو ، حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں یہ ظالموں کے لیے بہت برا بدل ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا تھا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا وہ جنات میں سے تھا تو اپنے رب کے حکم سے باہر ہوگیا، کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو ؟ حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں اور شیطان کی دوستی ظالموں کے لیے اللہ کی دوستی کا برا بدل ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم سجدہ کرو آدم کو، تو وہ سب کے سب (فوراً ) سجدے میں گرپڑے، بجز ابلیس کے، وہ جنوں میں سے تھا، اس لئے اس نے سر تابی کی اپنے رب کے حکم سے، تو کیا تم لوگ پھر بھی دوست بناتے ہو اس کو اور اس کی اولاد کو مجھے چھوڑ کر ؟ حالانکہ وہ تمہارے (اصلی اور پکے) دشمن بھی ہیں، کیا ہی برا بدل ملا ظالموں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم نے فرشتوں کو کہا کہ آدم کو سجدہ کروتوابلیس کے سواسب نے اسے سجدہ کیا ، وہ جنوں میں سے تھا ، اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی ، کیا تم مجھے چھوڑکراسے اور اس کی اولادکواپنے دوست بناتے ہو ، حالانکہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں ؟ظالموں کے لئے برا بدلہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو ( ف۱۰۹ ) تو سب نے سجدہ کیا سوا ابلیس کے ، قوم جن سے تھا تو اپنے رب کے حکم سے نکل گیا ( ف۱۱۰ ) بھلا کیا اسے اور اس کی اولاد و میرے سوا دوست بناتے ہو ( ف۱۱۱ ) اور وہ ہمارے دشمن ہیں ظالموں کو کیا ہی برا بدل ( بدلہ ) ملا ، ( ف۱۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ تم آدم ( علیہ السلام ) کو سجدۂ ( تعظیم ) کرو سو ان ( سب ) نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ، وہ ( ابلیس ) جنّات میں سے تھا تو وہ اپنے رب کی طاعت سے باہر نکل گیا ، کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو مجھے چھوڑ کر دوست بنا رہے ہو حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں ، یہ ظالموں کے لئے کیا ہی برا بدل ہے ( جو انہوں نے میری جگہ منتخب کیا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ ۔ تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے وہ جنات میں سے تھا ۔ اس نے اپنے پروردگار کے حکم کی سرتابی کی ۔ کیا تم ( اے منکرینِ حق ) مجھے چھوڑ کر اس کو اور اس کی اولاد کو اپنا سرپرست و کارساز بناتے ہو؟ حالانکہ وہ تمہارا دشمن ہے ۔ ظالموں کیلئے کیا ہی برا بدل ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! We said to the angels, "Bow down to Adam": They bowed down except Iblis. He was one of the Jinns, and he broke the Command of his Lord. Will ye then take him and his progeny as protectors rather than Me? And they are enemies to you! Evil would be the exchange for the wrong-doers!

Translated by

Muhammad Sarwar

When We told the angels to prostrate before Adam they all obeyed except Iblis. He was a jinn and he sinned against the command of his Lord. Why do you (people) obey him and his offspring instead of Me, even though they are your enemies? How terrible will be the recompense that the wrong doers will receive!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We said to the angels: "Prostrate yourselves unto Adam." So they prostrated themselves, except Iblis. He was one of the Jinn; he disobeyed the command of his Lord. Will you then take him and his offspring as protectors and helpers rather than Me while they are enemies to you What an evil is the exchange for the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We said to the angels: Make obeisance to Adam; they made obeisance but Iblis (did it not). He was of the jinn, so he transgressed the commandment of his Lord. What! would you then take him and his offspring for friends rather than Me, and they are your enemies? Evil is (this) change for the unjust.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when We said unto the angels: Fall prostrate before Adam, and they fell prostrate, all save Iblis. He was of the jinn, so he rebelled against his Lord's command. Will ye choose him and his seed for your protecting friends instead of Me, when they are an enemy unto you? Calamitous is the exchange for evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

याद करो जब हम ने फ़रिश्तों से कहा, "आदम को सजदा करो।" तो इबलीस के सिवा सबने सजदा किया। वह जिन्नों में से था। तो उस ने अपने रब के आदेश का उल्लंघन किया। अब क्या तुम मुझसे इतर उसे और उस की सन्तान को संरक्षक मित्र बनाते हो? हालाँकि वे तुम्हारे शत्रु है। क्या ही बुरा विकल्प है, जो ज़ालिमों के हाथ आया!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ملائکہ کو ہم نے حکم دیا کہ آدم (علیہ السلام) کے سامنے سجدہ کرو سو سب نے سجدہ کیا بجز ابلیس کے وہ جنات میں سے تھا سو اس نے اپنے رب کے حکم سے عدول کیا سو کیا پھر بھی تم اس کو اور اس کے چیلے چانٹوں کو دوست بناتے ہو مجھ کو چھوڑ کر حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں (3) یہ ظالموں کے لیے بہت برا بدل ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو انھوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس جنوں میں تھا اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی۔ کیا تم مجھے چھوڑ کر اسے دوست بناتے ہو ؟ حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں، وہ ظالموں کے لیے یہ کیسا برا بدل ہے ؟ “ (٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو ، جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا۔ وہ جنوں میں سے تھا اس لئے اپنے رب کے حکم کی اطاعت سے نکل گیا۔ اب کیا تم مجھے چھوڑ کر اس کو اور اس کی ذریت کو اپنا سرپرست بناتے ہو ، حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں ؟ بڑا ہی برا بدل ہے جسے ظالم لوگ اختیار کر رہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم آدم کو سجدہ کرو تو ان سب نے سجدہ کرلیا مگر ابلیس نے نہ کیا وہ جنات میں سے تھا سو وہ اپنے رب کی فرمانبرداری سے نکل گیا، کیا تم پھر بھی مجھے چھوڑ کر اسے اور اس کی ذریت کو دوست بناتے ہو۔ حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں، یہ ظالموں کے لیے بہت برا بدل ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا ہم نے فرشتوں کو سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ میں گر پڑے مگر ابلیس تھا جن کی قسم سے سو نکل بھاگا اپنے رب کے حکم سے سو کیا اب تم ٹھہراتے ہو اس کو اور اس کی اولاد کو رفیق میرے سوا اور وہ تمہارے دشمن ہیں برا ہاتھ لگا بےانصافوں کے بدلہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے سامنے سجدہ کرو تو سوائے ابلیس کے سب نے سجدہ کیا وہ ابلیس جنات کی قسم میں سے تھا سو وہ اپنے رب کے حکم کو بجا لانے سے نکل بھاگا تو کیا پھر بھی تم ایسے نافرمان کو اور اس کی اولاد کو اپنا دوست بناتے ہو مجھے چھوڑ کر حالانکہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں ظالموں کے لئے یہ خدا کی بجائے شیطان کی دوستی بہت برا بدل ہے۔