Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 52

سورة الكهف

وَ یَوۡمَ یَقُوۡلُ نَادُوۡا شُرَکَآءِیَ الَّذِیۡنَ زَعَمۡتُمۡ فَدَعَوۡہُمۡ فَلَمۡ یَسۡتَجِیۡبُوۡا لَہُمۡ وَ جَعَلۡنَا بَیۡنَہُمۡ مَّوۡبِقًا ﴿۵۲﴾

And [warn of] the Day when He will say, "Call 'My partners' whom you claimed," and they will invoke them, but they will not respond to them. And We will put between them [a valley of] destruction.

اور جس دن وہ فرمائے گا کہ تمہارے خیال میں جو میرے شریک تھے انہیں پکارو! یہ پکاریں گے لیکن ان میں سے کوئی بھی جواب نہ دے گا ہم ان کے درمیان ہلاکت کا سامان کر دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یَقُوۡلُ
وہ فرمائے گا
نَادُوۡا
پکارو
شُرَکَآءِیَ
میرے شریکوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جنہیں
زَعَمۡتُمۡ
گمان کرتے تھے تم
فَدَعَوۡہُمۡ
وہ پکاریں گے ان کو
فَلَمۡ
پس نہ
یَسۡتَجِیۡبُوۡا
وہ جواب دیں گے
لَہُمۡ
انہیں
وَجَعَلۡنَا
اور ہم بنادیں گے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
مَّوۡبِقًا
ہلاکت کی جگہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یَقُوۡلُ
وہ کہے گا
نَادُوۡا
پکارو
شُرَکَآءِیَ
میرے ان شریکوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جن کے بارے میں
زَعَمۡتُمۡ
دعویٰ کررکھا تھا تم نے
فَدَعَوۡہُمۡ
چنا نچہ وہ پکاریں گے اُن کو
فَلَمۡ
تو نہ
یَسۡتَجِیۡبُوۡا
وہ جواب دیں گے
لَہُمۡ
اُن کو
وَجَعَلۡنَا
اور بنادیں گے ہم
بَیۡنَہُمۡ
درمیان اُن کے
مَّوۡبِقًا
ہلاکت کی جگہ
Translated by

Juna Garhi

And [warn of] the Day when He will say, "Call 'My partners' whom you claimed," and they will invoke them, but they will not respond to them. And We will put between them [a valley of] destruction.

اور جس دن وہ فرمائے گا کہ تمہارے خیال میں جو میرے شریک تھے انہیں پکارو! یہ پکاریں گے لیکن ان میں سے کوئی بھی جواب نہ دے گا ہم ان کے درمیان ہلاکت کا سامان کر دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن اللہ تعالیٰ (مشرکوں سے) فرمائے گا : ان معبودوں کو تو بلاؤ جنہیں تم میرا شریک خیال کرتے تھے وہ انھیں پکاریں گے تو سہی مگر وہ (معبود) انھیں کوئی جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ہلاکت کا گڑھا بنادیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جس دن وہ (اللہ )کہے گا کہ میرے اُن شریکوں کو پکارو جن کے بارے میں تم نے دعویٰ کر رکھا تھا، چنانچہ وہ انہیں پکاریں گے تووہ انہیں کوئی جواب نہ دیں گے اورہم ان کے درمیان ہلاکت کی جگہ بنادیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Day He will say, |"Call My &partners& whom you took as such.|" So, they will call them but they will not respond to them and We will put a place of disaster between them.

اور جس دن فرمائے گا پکارو میرے شریکوں کو جن کو تم مانتے تھے پھر پکاریں گے سو وہ جواب نہ دیں گے ان کو اور کردیں گے ہم ان کے اور ان کے بیچ مرنے کی جگہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن وہ کہے گا کہ پکارو میرے ان شریکوں کو جن کا تمہیں زعم تھا تو وہ انہیں پکاریں گے مگر وہ انہیں کوئی جواب نہیں دیں گے اور ہم ان کے درمیان ہلاکت (کی گھاٹی) حائل کردیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر کیا کریں گے یہ لوگ اس روز جبکہ ان کا رب ان سے کہے گا کہ پکارو اب ان ہستیوں کو جنھیں تم میرا شریک سمجھ بیٹھے تھے ۔ 50 یہ ان کو پکاریں گے ، مگر وہ ان کی مدد کو نہ آئیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہی ہلاکت کا گڑھا مشترک کر دیں گے ۔ 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس دن کا دھیان کرو جب اللہ ( ان مشرکوں سے ) کہے گا کہ : ذرا پکارو ان کو جنہیں تم نے میری خدائی میں شریک سمجھ رکھا تھا ۔ چنانچہ وہ پکاریں گے ، لیکن وہ ان کو کوئی جواب نہیں دیں گے ، اور ہم ان کے درمیان ایک مہلک آڑ حائل کردیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (وہ دن بھی یاد کر) جب اللہ تعالیٰ (کافروں سے) فرمائیگا تم جن کو میرا شریک سمجھا کرتے تھے اور ان کو پکارو نا وہ تمہاری کچھ مدد کریں) پھر وہ ان کو پکاریں گے (ان کے نام کی دہائی دینگے) وہ جواب ہی نہ دیں 4 کے (مدد کرنا کجا) اور ہم ان کے بیج میں 5 میں ایک ہلاکت کی آڑ بن کر دینگے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن وہ (اللہ) فرمائے گا جن کو تم ہمارا شریک سمجھتے تھے ان کو بلاؤ تو وہ ان کو بلائیں گے پھر وہ ان کو کوئی جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہلاکت کی جگہ بنادیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو اس دن جب (اللہ فرمائیں گے کہ) جنہیں تم میرا شریک سمجھتے تھے ان کو پکارو۔ وہ ان کو پکاریں گے مگر وہ ان کو جواب نہ دیں گے تو ہم ان کے درمیان تباہی کا سامان کردیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن خدا فرمائے گا کہ (اب) میرے شریکوں کو جن کی نسبت تم گمان (الوہیت) رکھتے تھے بلاؤ تو وہ ان کے بلائیں گے مگر وہ ان کو کچھ جواب نہ دیں گے۔ اور ہم ان کے بیچ میں ایک ہلاکت کی جگہ بنادیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And beware a Day whereon He will say: cry unto my associates say cry unto whom ye fancied. So they will call unto them, and they will answer them not, and We shall place between them a partition.

اور (یادرکھو) وہ دن جب (اللہ) فرمائے گا (اب) پکارو میرے شریکوں کو جنہیں تم مانا کرتے تھے ۔ بس وہ انہیں پکاریں گے لیکن وہ انہیں جواب ہی نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک آڑ کردیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جس دن وہ فرمائے گا کہ بلاؤ تو میرے شریکوں کو جن کو تم نے میرا شریک گمان کیا! تو وہ ان کو بلائیں گے ، لیکن وہ ان کو کوئی جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک مہلکہ حائل کردیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس دن کو یاد کرو جب اللہ ( تعالیٰ ) ( کفار سے ) فرمائیں گے ( اب ) میرے شریکوں کو جس کو تم ( میرا شریک ) سمجھتے تھے بلاؤ تو وہ انہیں پکارین گے مگر وہ ( شریک ) ان کو جواب ہی نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک آڑ حائل کردیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن اللہ فرمائے گا، اب میرے شریکوں کو جن کو تم اللہ کے شریک مانتے تھے، بلائو۔ تو وہ ان کو بلائیں گے۔ مگر وہ ان کو کچھ جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے بیچ میں ایک ہلاکت کی جگہ بنا دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (کیا حال ہوگا مشرکوں کا اس دن) جس دن کہ حق تعالیٰ (ان سے فرمائے گا کہ پکارو تم لوگ میرے ان شریکوں کو جن کا تم گھمنڈ رکھتے تھے، پھر وہ ان کو پکاریں گے، مگر وہ ان کو اس کا کوئی جواب نہ دیں گے، اور ہم ان کے درمیان ہلاکت (و تباہی) کا ایک ہولناک گڑھا حائل کردیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن اللہ فرمائے گاان معبودوں کو بلائوجنہیں تم میرا شریک خیال کرتے تھے‘‘وہ انہیں پکاریں گے مگر وہ ( معبود ) انہیں کوئی جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ہلاکت کاگڑھا بنا دیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن فرمائے گا ( ف۱۱٤ ) کہ پکارو میرے شریکوں کو جو تم گمان کرتے تھے تو انھیں پکاریں گے وہ انھیں جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے ( ف۱۱۵ ) درمیان ایک ہلاکت کا میدان کردیں گے ( ف۱۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُس دن ( کو یاد کرو جب ) اﷲ فرمائے گا: انہیں پکارو جنہیں تم میرا شریک گمان کرتے تھے ، سو وہ انہیں بلائیں گے مگر وہ انہیں کوئی جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ( ایک وادئ جہنم کو ) ہلاکت کی جگہ بنا دیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ دن ( یاد رکھو ) جب وہ ( اللہ مشرکین سے ) فرمائے گا کہ بلاؤ میرے ان شریکوں کو جن کو تم میرا شریک خیال کرتے تھے ۔ چنانچہ وہ انہیں پکاریں گے لیکن وہ انہیں کوئی جواب نہیں دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک آڑ مقرر کر دیں گے کہ وہ ایک دوسرے کی بات نہیں سن سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One Day He will say, "Call on those whom ye thought to be My partners," and they will call on them, but they will not listen to them; and We shall make for them a place of common perdition.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when God asks the idolators to seek help from their idols, they will call their idols for help. But the idols will not answer them; We shall separate the two parties from each other by a destructive gulf.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) the Day He will say: "Call those (so-called) partners of Mine whom you claimed." Then they will cry unto them, but they will not answer them, and We shall put Mawbiq between them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when He shall say: Call on those whom you considered to be My associates. So they shall call on them, but they shall not answer them, and We will cause a separation between them.

Translated by

William Pickthall

And (be mindful of) the Day when He will say: Call those partners of Mine whom ye pretended. Then they will cry unto them, but they will not hear their prayer, and We shall set a gulf of doom between them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

याद करो जिस दिन वह कहेगा, "बुलाओ मेरे साझीदारों को, जिन के साझीदार होने का तुम्हें दावा था।" तो वे उन को पुकारेंगे, किन्तु वे उन्हें कोई उत्तर न देंगे और हम उन के बीच सामूहिक विनाश-स्थल निर्धारित कर देंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس دن کو یاد کرو کہ حق تعالیٰ فرماوے گا کہ جن کو تم ہمارا شریک سمجھا کرتے تھے ان کو پکارو پس وہ ان کو پکاریں گے سو وہ ان کو جواب ہی نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان میں ایک آڑ کردیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جس دن اللہ فرمائے گا لاؤ میرے ان شریکوں کو جن کا تم دعویٰ کرتے تھے۔ وہ انھیں پکاریں گے وہ انھیں کوئی جواب نہیں دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہلاکت گاہ بنا دیں گے۔ “ (٥٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا کریں گے یہ لوگ اس روز جب کہ ان کا رب ان سے کہے گا کہ پکارو اب ان ہستیوں کو جنہیں تم میرا شریک سمجھ بیٹھے تھے۔ یہ ان کو پکاریں گے ، مگر وہ ان کی مدد کو نہ آئیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہی ہلاکت کا گڑھا مشترک کردیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس دن کو یاد کرو جس دن اللہ فرمائے گا کہ تم انہیں بلاؤ جنہیں تم میرا شریک سمجھتے تھے۔ پس وہ ان کو پکاریں گے سو وہ انہیں جواب ہی نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک آڑ بنا دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن فرمائے گا پکارو میرے شریکوں کو جن کو تم مانتے تھے پھر پکاریں گے سو وہ جواب نہ دیں گے ان کو اور کردیں گے ہم ان کے اور ان کے بیچ مرنے کی جگہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس دن کو یاد کرو کہ خدائے تعالیٰ کہے گا کہ جن کو تم میرا شریک سمجھا کرتے تھے ان کو پکارو پس وہ کافران کو پکاریں گے مگر وہ شریک ان کافروں کو کوئی جواب ہی نہ دیں گے