Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 55

سورة الكهف

وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنۡ یُّؤۡمِنُوۡۤا اِذۡ جَآءَہُمُ الۡہُدٰی وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّہُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِیَہُمۡ سُنَّۃُ الۡاَوَّلِیۡنَ اَوۡ یَاۡتِیَہُمُ الۡعَذَابُ قُبُلًا ﴿۵۵﴾

And nothing has prevented the people from believing when guidance came to them and from asking forgiveness of their Lord except that there [must] befall them the [accustomed] precedent of the former peoples or that the punishment should come [directly] before them.

لوگوں کے پاس ہدایت آچکنے کے بعد انہیں ایمان لانے اور اپنے رب سے استغفار کرنے سے صرف اسی چیز نے روکا کہ اگلے لوگوں کا سا معاملہ انہیں بھی پیش آئے یا ان کے سامنے کھلم کھلا عذاب آ موجود ہو جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
مَنَعَ
روکا
النَّاسَ
لوگوں کو
اَنۡ
کہ
یُّؤۡمِنُوۡۤا
وہ ایمان لائیں
اِذۡ
جب
جَآءَہُمُ
آگئی ان کے پاس
الۡہُدٰی
ہدایت
وَیَسۡتَغۡفِرُوۡا
اور وہ بخشش مانگیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡتِیَہُمۡ
آ جائے ان کے پاس
سُنَّۃُ
طریقہ/معاملہ
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کا
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَہُمُ
آ جائے ان کے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
قُبُلًا
سامنے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا مَنَعَ
اور نہیں منع کیا
النَّاسَ
لوگوں کو
اَنۡ
یہ کہ
یُّؤۡمِنُوۡۤا
وہ ایمان لائیں
اِذۡ
جب
جَآءَہُمُ
آچکی اُن کے پاس
الۡہُدٰی
ہدایت
وَیَسۡتَغۡفِرُوۡا
اور وہ بخشش مانگیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡتِیَہُمۡ
آئےان کے پاس
سُنَّۃُ
طریقہ
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے لوگوں کا
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَہُمُ
آجائےاُن پر
الۡعَذَابُ
عذاب
قُبُلًا
سامنے
Translated by

Juna Garhi

And nothing has prevented the people from believing when guidance came to them and from asking forgiveness of their Lord except that there [must] befall them the [accustomed] precedent of the former peoples or that the punishment should come [directly] before them.

لوگوں کے پاس ہدایت آچکنے کے بعد انہیں ایمان لانے اور اپنے رب سے استغفار کرنے سے صرف اسی چیز نے روکا کہ اگلے لوگوں کا سا معاملہ انہیں بھی پیش آئے یا ان کے سامنے کھلم کھلا عذاب آ موجود ہو جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی تو انھیں اس پر ایمان لانے اور اپنے پروردگار سے استغفار کرنے سے کس چیز نے روک دیا ؟ بجز اس کے کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ ان سے پہلے لوگوں کا سا معاملہ پیش آئے یا عذاب ان کے سامنے آجائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوگوں کومنع نہیں کیاکہ وہ ایمان لائیں جب ہدایت ان کے پاس آچکی اوروہ اپنے رب سے بخشش مانگیں،مگر اس بات نے کہ اُن کے پاس پہلے لوگوں کاطریقہ آئے یاعذاب ان کے سامنے آجائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And nothing has prevented people from believing when guidance came to them, and from seeking forgiveness from their Lord but (their demand) that there should come to them what used to come to the earlier peoples or that the punishment should come to them face to face.

اور لوگوں کو جو روکا اس بات سے کہ یقین لے آئیں جب پہنچی ان کو ہدایت اور گناہ بخشوائیں اپنے رب سے سو اسی انتظار نے کہ پہنچے ان پر رسم پہلوں کی یا آکھڑا ہوا ان پر عذاب سامنے کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں روکا لوگوں کو (کسی چیز نے) جب ان کے پاس ہدایت آگئی کہ وہ ایمان لائیں اور اپنے رب سے مغفرت مانگیں مگر یہ کہ ان سے پہلوں کا طریق برتا جائے یا عذاب ان کے سامنے آموجود ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What is it that prevented mankind from believing when the guidance came to them, and from asking forgiveness of their Lord, except that they would like to be treated as the nations of yore, or that they would like to see the scourge come upon them face to face?

ان کے سامنے جب ہدایت آئی تو اسے ماننے اور اپنے رب کے حضور معافی چاہنے سے آخر ان کو کس چیز نے روک دیا ؟ اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ وہ منتظر ہیں کہ ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو جو پچھلی قوموں کے ساتھ ہو چکا ہے ، یا یہ کہ وہ عذاب کو سامنے آتے دیکھ لیں! 52

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آچکی تو اب انہیں ایمان لانے اور اپنے رب سے معافی مانگنے سے اس ( مطالبے ) کے سوا کوئی اور چیز نہیں روک رہی کہ ان کے ساتھ بھی پچھلے لوگوں جیسے واقعات پیش آجائیں ، یا عذاب ان کے بالکل سامنے آکھڑا ہو ۔ ( ٣٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان لوگوں پاس 9 ہدایت آگئی (قرآن اور پیغمبر) تو اب ان کو ایمان لانے اور اپنے مالک کی بخشش چاہنے سے اور کسی بات نے نہیں روکا مگر (خدا کی تقدیر نے) یہ کہ اگلے لوگوں کا سا حال ان کا بھی ہو (کہ جب ایمان نہ لائے تو ہلاک کئے گئے) یا ان کے سامنے عذاب آن موجود ہو یا طرح طرح کے عذاب ان پر آجائیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور لوگوں کے پاس جب ہدایت آگئی تو ان کو ایمان لانے سے اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگنے سے کس چیز نے روکا سوائے اس کے کہ (انتظار کریں) انہیں بھی پہلوں جیسا معاملہ پیش آئے یا عذاب ان کے سامنے آموجود ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان کے سامنے ہدایت آگئی تو اسے ماننے اور اللہ سے معافی مانگنے میں آخر ان کو کس چیز نے روک رکھا ہے ۔ اس کے سوا کوئی بات نہیں کہ ان کے ساتھ بھی وہی سب کچھ ہو جو گذری ہوئی قوموں کے ساتھ ہوا ہے۔ یا یہ کہ وہ عذاب کو سامنے آتا ہوا دیکھ لیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوگوں کے پاس جب ہدایت آگئی تو ان کو کس چیز نے منع کیا کہ ایمان لائیں۔ اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگیں۔ بجز اس کے کہ (اس بات کے منتظر ہوں کہ) انہیں بھی پہلوں کا سا معاملہ پیش آئے یا ان پر عذاب سامنے آموجود ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And naught preventeth mankind from believing when the guidance hath come unto them, and from asking foregiveness of their Lord, but that there may come unto them the dispensation of the ancients, or that the torment may come Unto them face to face.

اور لوگوں کو بعد اس کے کہ ان کو ہدایت پہنچ چکی تھی ایمان لانے سے اور اپنے پروردگار سے مغفرت مانگنے سے کوئی امر مانع نہیں رہا تھا بجز اسکے کہ (ان کو اس کا انتظار ہو کہ) انہیں بھی اگلوں کا سامعاملہ پیش آئے یا یہ کہ عذاب در عذاب ان پر نازل ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں کو بعد اس کے کہ ان کے پاس خدا کی ہدایت آچکی ہے ، ایمان لانے اور اپنے رب سے مغفرت مانگنے سے نہیں روکا ہے مگر اس چیز نے کہ وہ چاہتے ہیں کہ خدا کا وہی معاملہ ان کیلئے بھی ظاہر ہوجائے گا ، جو اگلوں کیلئے ظاہر ہوا یا عذابِ الہٰی ان کے سامنے سے نمودار ہوجائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہدایت ( کی روشنی ) ان کے پاس آگئی لوگوں کو صرف اس چیز نے ایمان لانے اور اپنے ر سے مغفرت طلب کرنے سے روکا کہ ان کے ساتھ بھی پہلوں جیسا معاملہ پیش آئے یا ان کے آمنے سامنے عذاب آ موجود ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوگوں کے پاس جب ہدایت آگئی تو ان کو کس چیز نے منع کیا کہ ایمان لائیں اور اپنے رب سے بخشش مانگیں۔ سوائے اس کے کہ اس بات کے منتظر ہوں کہ انہیں بھی پہلوں کا سا معاملہ پیش آئے یا ان پر عذاب سامنے موجود ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور لوگوں کے پاس جب ہدایت آچکی تو انھیں ایمان لانے اور اپنے رب سے معافی چاہنے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوائے اس کے کہ ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو جو اگلوں کے ساتھ ہوچکا ہے، یا نمودار ہوجائے عذاب الٰہی ان کے سامنے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی توانہیں ا یمان لانے اور اپنے رب سے استغفارکرنے سے صرف اسی بات نے روکاکہ ان کے ساتھ بھی گزشتہ قوموں جیسامعاملہ ہویاقیامت کے دن کاعذاب ان کی آنکھوں کے سامنے آ جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور آدمیوں کو کسی چیز نے اس سے روکا کہ ایمان لاتے جب ہدایت ( ف۱۱۹ ) ان کے پاس آئی اور اپنے رب سے معافی مانگتے ( ف۱۱۳ ) مگر یہ کہ ان پر اگلوں کا دستور آئے ( ف۱۲۱ ) یا ان پر قسم قسم کا عذاب آئے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوگوں کو جبکہ ان کے پاس ہدایت آچکی تھی کسی نے ( اس بات سے ) منع نہیں کیا تھا کہ وہ ایمان لائیں اور اپنے رب سے مغفرت طلب کریں سوائے اس ( انتظار ) کے کہ انہیں اگلے لوگوں کا طریقہ ( ہلاکت ) پیش آئے یا عذاب ان کے سامنے آجائے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی ہے تو ان کو ایمان لانے اور مغفرت طلب کرنے سے منع نہیں کیا ۔ مگر اس چیز نے کہ اگلی قوموں کا معاملہ انہیں بھی پیش آئے یا عذاب ان کے سامنے آئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And what is there to keep back men from believing, now that Guidance has come to them, nor from praying for forgiveness from their Lord, but that (they ask that) the ways of the ancients be repeated with them, or the Wrath be brought to them face to face?

Translated by

Muhammad Sarwar

What prevents people from having faith when guidance comes to them or from asking for forgiveness from their Lord before they face the kind of torment that the ancient people experienced or a new form of torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And nothing prevents men from believing, while the guidance has come to them, and from asking forgiveness of their Lord, except that the ways of the ancients be repeated with them, or the torment be brought to them face to face.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And nothing prevents men from believing when the guidance comes to them, and from asking forgiveness of their Lord, except that what happened to the ancients should overtake them, or that the chastisement should come face to face with them.

Translated by

William Pickthall

And naught hindereth mankind from believing when the guidance cometh unto them, and from asking forgiveness of their Lord unless (it be that they wish) that the judgment of the men of old should come upon them or (that) they should be confronted with the Doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आख़िर लोगों को, जबकि उन के पास मार्गदर्शन आ गया, तो इस बात से कि वे ईमान लाते और अपने रब से क्षमा चाहते, इस के सिवा किसी चीज़ ने नहीं रोका कि उन के लिए वही कुछ सामने आए जो पूर्व जनों के सामने आ चुका है, यहाँ तक कि यातना उन के सामने आ खड़ी हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور لوگوں کو بعد اس کے کہ ان کو ہدایت پہنچ چکی ایمان لا نے سے اور اپنے پروردگار سے (کفر وغیرہ کی) مغفرت مانگنے سے اور کوئی امر مانع نہیں رہا بجز اس کے کہ ان کو اس کا انتظار ہوا کہ اگلے لوگوں (وغیرہ کا معاملہ) انکو بھی پیش آئے یا یہ کہ عذاب الہیٰ رو در رو ان کے سامنے آکھڑا ہو۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور لوگوں کو کسی بات نے نہیں روکا کہ وہ ایمان لائیں، جب ان کے پاس ہدایت آگئی اور اپنے رب سے بخشش مانگیں مگر اس بات نے کہ ان کو پہلے لوگوں جیسا معاملہ پیش آجائے یا ان پر عذاب نازل ہو۔ “ (٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے سامنے جب ہدایت آئی تو اسے ماننے اور اپنے رب کے حضور معانی چاہئے سے آخر ان کو کس چیز نے روک دیا ؟ اس کے وسا اور کچھ نہیں کہ وہ منتظر ہیں کہ ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو جو پچھلی قوموں کے ساتھ ہوچکا ہے ، یا یہ کہ وہ عذاب کو سامنے آتے دیکھ لیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہدایت آجانے کے بعد لوگوں کو ایمان لانے اور اپنے رب سے مغفرت طلب کرنے سے صرف اس بات نے روکا ہے کہ ان کے ساتھ اگلے لوگوں جیسا معاملہ ہوجائے یا ان کے آمنے سامنے عذاب آجائے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لوگوں کو جو روکا اس بات سے کہ یقین لے آئیں جب پہنچی ان کو ہدایت اور گناہ بخشوائیں اپنے رب سے سو اسی انتظار نے کہ پہنچے ان پر رسم پہلوں کی یا آکھڑا ہو ان پر عذاب سامنے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب وقت لوگوں کے پاس ہدایت آچکی تو ان کو ایمان لانے اور اپنے رب سے بخشش طلب کرنے سے بجز اس انتظار کے اور کوئی مانع نہیں رہا کہ ان کو بھی گزشتہ لوگوں کا سا معاملہ پیش آئے یا عذاب آخرت ان کے روبرو آموجود ہو۔