Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 59

سورة الكهف

وَ تِلۡکَ الۡقُرٰۤی اَہۡلَکۡنٰہُمۡ لَمَّا ظَلَمُوۡا وَ جَعَلۡنَا لِمَہۡلِکِہِمۡ مَّوۡعِدًا ﴿٪۵۹﴾  20

And those cities - We destroyed them when they wronged, and We made for their destruction an appointed time.

یہ ہیں وہ بستیاں جنہیں ہم نے ان کے مظالم کی بنا پر غارت کردیا اور ان کی تباہی کی بھی ہم نے ایک میعاد مقرر کر رکھی تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتِلۡکَ
اور یہ
الۡقُرٰۤی
بستیاں ہیں
اَہۡلَکۡنٰہُمۡ
ہلاک کیا ہم نے ان کو
لَمَّا
جب
ظَلَمُوۡا
انہوں نے ظلم کیا
وَجَعَلۡنَا
اور بنایا ہم نے
لِمَہۡلِکِہِمۡ
ان کی ہلاکت کے لئے
مَّوۡعِدًا
وعدہ کا ایک وقت
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتِلۡکَ
اور یہ
الۡقُرٰۤی
بستیاں
اَہۡلَکۡنٰہُمۡ
ہلاک کیا ہم نے جن کو
لَمَّا
جب کہ
ظَلَمُوۡا
انہوں نے ظلم کیا
وَجَعَلۡنَا
اور کردیا ہم نے
لِمَہۡلِکِہِمۡ
اُن کی ہلاکت کا
مَّوۡعِدًا
وقت مقرر
Translated by

Juna Garhi

And those cities - We destroyed them when they wronged, and We made for their destruction an appointed time.

یہ ہیں وہ بستیاں جنہیں ہم نے ان کے مظالم کی بنا پر غارت کردیا اور ان کی تباہی کی بھی ہم نے ایک میعاد مقرر کر رکھی تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ (عذاب رسیدہ) بستیاں ہیں جب انہوں نے ظلم کیا تو ہم نے انھیں ہلاک کر ڈالا اور ہم نے ان کی ہلاکت کے لئے ایک وقت معین کر رکھا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یہ بستیاں ہیں جن کوہم نے ہلاک کردیاجب کہ انہوں نے ظلم کیا اور ان کی ہلاکت کا ہم نے ایک وقت مقررکردیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And these towns We destroyed when they transgressed and We made an appointed time for their destruction.

اور یہ سب بستیاں ہیں جن کو ہم نے غارت کیا جب وہ ظالم ہوگئے اور مقرر کیا تھا ہم نے ان کی ہلاکت کا ایک وعدہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ ہیں وہ بستیاں جن (کے باسیوں) کو ہم نے ہلاک کردیا جب انہوں نے ظلم اختیار کیا اور ہم نے مقرر کردیا تھا ان کی ہلاکت کے لیے وعدے کا ایک وقت

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All the townships afflicted with scourge are before your eyes. When they committed wrong, We destroyed them. For the destruction of each We had set a definite term.

یہ عذاب رسیدہ بستیاں تمہارے سامنے موجود ہیں ۔ 56 انہوں نے جب ظلم کیا تو ہم نے انھیں ہلاک کر دیا ، اور ان میں سے ہر ایک کی ہلاکت کے لیے ہم نے وقت مقرر کر رکھا تھا ۔ ؏8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ساری بستیاں ( تمہارے سامنے ) ہیں ، جب انہوں نے ظلم کی روش اپنائی تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا ، اور ان کی ہلاکت کے لیے ( بھی ) ہم نے ایک وقت مقرر کیا ہوا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان بستیوں کو ہم نے (دنیا میں) تابہ کردیا جب انہوں نے شرارت کی اور ان کی 4 ہلاکت کا (آخرت میں بھی) ہم نے ایک وعدہ مقرر کیا 5 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ بستیاں ہیں (جو ویران ہیں) جب انہوں نے ظلم کیا تو ہم نے ان (کے باشندوں) کو ہلاک کردیا اور ہم نے ان کی تباہی کے لئے ایک وقت مقرر کیا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ بستیاں (جو تمہارے سامنے ہیں) جب یہاں کے لوگ ظالم ہوگئے تھے تو ہم نے ان کو تباہ و برباد کردیا تھا اور ہم نے ان کی اس برباد کا وعدہ کیا ہوا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ بستیاں (جو ویران پڑی ہیں) جب انہوں نے (کفر سے) ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ کر دیا۔ اور ان کی تباہی کے لئے ایک وقت مقرر کردیا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And these cities! We destroyed them when they did wrong, and We had appointed for their destruction a tryst.

اور یہ بستیاں وہ ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کرڈالا جب انہوں نے ظلم کیا اور ہم نے ان کی ہلاکت کے لئے ایک وقت معین کیا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ بستیاں ہیں جن کو ہم نے ہلاک کردیا جبکہ ان کے لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے اور ہم نے ان کی ہلاکت کیلئے ایک وقت مقرر کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ بستیاں ( جو ویران پڑی ہیں ) جب انہوں نے ظلم کیا تو ہم نے انہیں ہلاک کردیا اور ہم نے ان کی ہلاکت کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ بستیاں جو ویران پڑی ہیں جب انہوں نے کفر سے ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ کردیا اور ان کی تباہی کے لیے ایک وقت مقرر کردیا تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ بستیاں جن (کے باشندوں) کو ہم نے ہلاک کیا جب کہ انہوں نے ظلم ہی کو روا رکھا اور ہم نے ان کی ہلاکت کے لئے بھی ایک وقت مقرر کر رکھا تھا،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ ( عذاب رسیدہ ) بستیاں ہیں جب انہوں نے ظلم کیا تو ہم نے انہیں ہلاک کرڈالااوران کی ہلاکت کے لئے ایک وقت معین کر رکھا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ بستیاں ہم نے تباہ کردیں ( ف۱۳۳ ) جب انہوں نے ظلم کیا ( ف۱۳٤ ) اور ہم نے ان کی بربادی کا ایک وعدہ رکھا تھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ بستیاں ہیں ہم نے جن کے رہنے والوں کو ہلاک کر ڈالا جب انہوں نے ظلم کیا اور ہم نے ان کی ہلاکت کے لئے ایک وقت مقرر کر رکھا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ بستیاں ہیں جب ( ان کے باشندوں نے ) ظلم و زیادتی کی تو ہم نے انہیں ہلاک کر ڈالا اور ہم نے ان کی ہلاکت کے لئے ایک میعاد مقرر کر دی تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such were the populations we destroyed when they committed iniquities; but we fixed an appointed time for their destruction.

Translated by

Muhammad Sarwar

We only destroyed the inhabitants of certain towns when they had committed injustice and did not repent before Our deadline.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And these towns, We destroyed them when they did wrong. And We appointed a fixed time for their destruction.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) these towns, We destroyed them when they acted unjustly, and We have appointed a time for their destruction.

Translated by

William Pickthall

And (all) those townships! We destroyed them when they did wrong, and We appointed a fixed time for their destruction.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ये बस्तियाँ वे हैं कि जब उन्होंने अत्याचार किया तो हम ने उन्हें विनष्ट कर दिया, और हम ने उन के विनाश के लिए एक समय निश्चित कर रखा था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بستیاں (جن کے قصے مشہور مذکور ہیں) جب انہوں نے (یعنی ان کے باشندوں نے) شرارت کی تو ہم نے ان کو ہلاک کردیا (3) اور ہم نے ان کے ہلاک ہونے کے لیے وقت معین (4) کیا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یہی وہ بستیاں ہیں جنھیں ہم نے ہلاک کردیا، جب انھوں نے ظلم کیا اور ہم نے ان کی ہلاکت کے لیے ایک مقرر وقت رکھ دیا تھا۔ “ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ عذاب رسیدہ بستیاں تمہارے سامنے موجود ہیں۔ انہوں نے جب ظلم کیا تو ہم نے انہیں ہلاک کردیا اور ان میں سے ہر ایک کی ہلاکت کے لئے ہم نے وقت مقرر کر رکھا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا جب کہ انہوں نے ظلم کیا اور ہم نے ان کے ہلاک ہونے کے لیے وقت مقرر کر رکھا تھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ سب بستیاں ہیں جن کو ہم نے غارت کیا جب وہ ظالم ہوگئے اور مقرر کیا تھا ہم نے ان کی ہلاکت کا ایک وعدہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ ہیں وہ سب بستیاں کہ جب ان کے باشندوں نے ظلم کیا تو ہم نے ان بستیوں کو تباہ کردیا اور ان کے بھی ہلاک ہونے کا ہم نے ایک وقت مقرر کردیا تھا۔