Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
قرآن پاک میں ہے: (لّٰبِثِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَحۡقَابًا ) (۷۸:۲۳) اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے۔ بعض نے کہا ہے کہ اَحْقَاب کا واحد حُقْبٌ ہے جس کے معنی زمانہ کے ہیں اور بعض نے کہا یکہ حِقْبَۃٌ کا لفظ اسی سال کی مدت پر بولا جاتا ہے (1) اس کی جمع حقْبٌ آتی ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ مدت غیر معینہ پر بولا جاتا یہ۔ اَلْاِحْتِقَابُ: (افتعال) سوار کا اپنے پیچھے حقیبہ یعنی سامان سفر کا تھیلا باندھنا، چنانچہ کہا جاتا یہ۔ احْتَقَبَہٗ وَاِسْتَحْقَبَہٗ: اس نے اسے پالان کے پیچھے باندھ لیا۔ حَقِبَ الْبَعِیْرُ: شتر کے غلاف نرہ میں اس کے تنگ کے داخل ہونے کی وجہ سے پیشاب کا رک جانا یا تکلیف سے آنا۔ اَلْاَحْقَبُ: سرخ رنگ کا گورخر بعض نے کہا ہے کہ اَحْقَبُ ایسے گورخر کو کہتے ہیں جس کے دونوں پہلو باریک ہوں اور بعض نے کہا ہے کہ سفید پہلوؤں والے گورخر کو کہا جاتا ہے اس کا مؤنث حَقْبَائُ ہے۔
Surah:18Verse:60 |
برسوں/ مدتوں
(for) a long period"
|