Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 74

سورة الكهف

فَانۡطَلَقَا ٝ حَتّٰۤی اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَہٗ ۙ قَالَ اَقَتَلۡتَ نَفۡسًا زَکِیَّۃًۢ بِغَیۡرِ نَفۡسٍ ؕ لَقَدۡ جِئۡتَ شَیۡئًا نُّکۡرًا ﴿۷۴﴾

So they set out, until when they met a boy, al-Khidh r killed him. [Moses] said, "Have you killed a pure soul for other than [having killed] a soul? You have certainly done a deplorable thing."

پھر دونوں چلے ، یہاں تک کہ ایک لڑکے کو پایا اس نے اسے مار ڈالا ، موسیٰ نے کہا کہ کیا آپ نے ایک پاک جان کو بغیر کسی جان کے عوض مار ڈالا؟ بیشک آپ نے تو بڑی ناپسندیدہ حرکت کی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَانۡطَلَقَا
تو دونوں چل دیئے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
لَقِیَا
وہ دونوں ملے
غُلٰمًا
ایک لڑکے کو
فَقَتَلَہٗ
تو اس نے قتل کردیا اس کو
قَالَ
کہا
اَقَتَلۡتَ
کیا تو نے قتل کر دیا
نَفۡسًا
ایک جان کو
زَکِیَّۃًۢ
جو پاک تھی
بِغَیۡرِ
بغیر
نَفۡسٍ
کسی جان کے(بدلے)
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
جِئۡتَ
لائے ہو تم
شَیۡئًا
ایک چیز
نُّکۡرًا
انتہائی ناپسندیدہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَانۡطَلَقَا
چنانچہ وہ دونوں چل پڑے
حَتّٰۤی
حتی کہ
اِذَا
جب
لَقِیَا
وہ دونوں ملے
غُلٰمًا
ایک لڑکے سے
فَقَتَلَہٗ
اس نے قتل کردیا اُسے
قَالَ
موسیٰ نے کہا
اَقَتَلۡتَ
کیا آپ نے قتل کردیا
نَفۡسًا
ایک جان کو
زَکِیَّۃًۢ
بے گناہ
بِغَیۡرِ
بغیر
نَفۡسٍ
کسی جان کے
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
جِئۡتَ
آپ نے کیا ہے
شَیۡئًا نُّکۡرًا
کام بہت برُا
Translated by

Juna Garhi

So they set out, until when they met a boy, al-Khidh r killed him. [Moses] said, "Have you killed a pure soul for other than [having killed] a soul? You have certainly done a deplorable thing."

پھر دونوں چلے ، یہاں تک کہ ایک لڑکے کو پایا اس نے اسے مار ڈالا ، موسیٰ نے کہا کہ کیا آپ نے ایک پاک جان کو بغیر کسی جان کے عوض مار ڈالا؟ بیشک آپ نے تو بڑی ناپسندیدہ حرکت کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ وہ دونوں پھر چل کھڑے ہوئے تاآنکہ ایک لڑکے کو ملے جسے (خضر نے) مار ڈالا۔ موسیٰ نے کہا : تم نے تو ایک بےگناہ شخص کو مار ڈالا، جس نے کسی کا خون نہ کیا تھا یہ تو تم نے بہت ناپسندیدہ کام کیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ وہ دونوں چل پڑے حتیٰ کہ وہ ایک لڑکے سے ملے۔پھر اُس (خضر)نے اُسے قتل کر دیاموسیٰ نے کہا: ’’کیا آپ نے ایک بے گناہ جان کوبغیرکسی جان کے بدلے کے قتل کر دیا؟ بلاشبہ یہ توآپ نے یقینابہت برُاکام کیا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, they moved ahead until when they met a boy, he killed him (the boy). He (Musa) said, &Did you kill an in¬nocent person in retaliation of nobody? You have done something abominable indeed.|"

پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب ملے ایک لڑکے سے تو اس کو مار ڈالا، موسیٰ بولا کیا تو نے مار ڈالی ایک جان ستھری بغیر عوض کسی جان کے بیشک تو نے کی ایک چیز نامعقول

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ ان کی ملاقات ہوئی ایک لڑکے سے تو اس (خضر) نے اس کو قتل کردیا موسیٰ نے کہا کیا آپ نے قتل کردیا ایک معصوم جان کو بغیر کسی جان کے (بدلے کے) یہ تو آپ نے بہت ہی نامعقول حرکت کی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر وہ دونوں چلے ، یہاں تک کہ ان کو ایک لڑکا ملا اور اس شخص نے اسے قتل کر ڈالا ۔ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے کہا آپ نے ایک بے گناہ کی جان لے لی حالانکہ اس نے کسی کا خون نہ کیا تھا ؟ یہ کام تو آپ نے بہت ہی برا کیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ دونوں پھر روانہ ہوگئے ، یہاں تک کہ ان کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوئی تو ان صاحب نے اسے قتل کر ڈالا ۔ ( ٣٩ ) موسیٰ بول اٹھے : ارے کیا آپ نے ایک پاکیزہ جان کو ہلاک کردیا ، جبکہ اس نے کسی کی جان نہیں لی تھی ، جس کا بدلہ اس سے لیا جائے؟ یہ تو آپ نے بہت ہی برا کام کیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خیر یہ بات گئی گذری) پھر دونوں (کشتی سے اتر کر کنارے پر) چلے (راہ میں) جب ان کو ایک لڑکا ملا تو حضرت خضر نے اس کو مار ڈالا موسیٰ (سے نہ رہا گیا) کہنے لگا تو نے ایک معصوم جان کو مار ڈالا (وہ بھی ناحق) کسی جان کے بدلے نہیں تو نے بڑا خراب کام کیا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر دونوں چل دیئے یہاں تک کہ وہ (راستے میں) ایک لڑکے سے ملے اور انہوں (خضر) نے اسے قتل کردیا انہوں (موسیٰ ) نے فرمایا کیا آپ نے ایک بےگناہ شخص کو بغیر قصاص کے (ناحق) قتل کردیا ؟ یقینا یہ تو آپ نے بہت بےجا حرکت کی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ دونوں چلے یہاں تک کہ ایک لڑکا ملا۔ (خضر نے) اس کو مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے ایک بےگناہ کو (جان کے بدلے کے) بغیر قتل کردیا۔ یہ تو آپ نے بڑی ناپسندیدہ بات کی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ (رستے میں) ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اُسے مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے ایک بےگناہ شخص کو ناحق بغیر قصاص کے مار ڈالا۔ (یہ تو) آپ نے بری بات کی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the twain journeyed until when they met a boy, and he killed him. Musa said: hast thou slain a person innocent not in return for a Person Assuredly thou hast committed a thing formidable.

(اس کے بعد) پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب وہ دونوں ایک لڑکے سے ملے تو (خضر (علیہ السلام) نے) اسے مار ڈالا۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا آپ نے ایک بےگناہ جان کو مارا ڈالا بغیر کسی جان (کے بدلہ) کے یقیناً آپ نے بڑی بےجا حرکت کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر چلے ، یہاں تک کہ جب ایک لڑکے سے ملاقات ہوئی تو اس نے اس کو قتل کر ڈالا ۔ موسیٰ نے کہا: آپ نے ایک معصوم جان کو ، بغیر کسی قصاص کے ، قتل کر ڈالا؟ یہ تو آپ نے بڑی ہی منکر بات کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر وہ دونوں چل پڑے ، یہاں تک کہ جب ان دونوں کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوئی تو انہوں ( خضر علیہ السلام ) نے اسے مار ڈالا ، انہوں نے ( موسیٰ علیہ السلام ) نے فرمایا کیا آپ نے ایک معصوم جان کو بغیر جان کے بدلے ( قصاص ) کے قتل کرڈالا ، بے شک آپ نے بہت بے جا کام کیا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر دونوں چلے یہاں تک کہ راستہ میں ایک لڑکا ملا تو اس نے اسے مار ڈالا۔ موسیٰ نے کہا کہ آپ نے ایک بےگناہ شخص کو ناحق بغیر قصاص کے مار ڈالا۔ یہ تو آپ نے بری بات کی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ ان کو ایک لڑکا ملا، تو اس شخص نے اس کو قتل کردیا، تو اس پر موسیٰ (غضبناک اور مشتعل ہو کر) بول اٹھے کہ کیا آپ نے ایک بےگناہ جان کو بغیر کسی جان کے بدلے کے (یونہی ناحق) قتل کردیا ؟ بلاشبہ آپ نے ایک بہت ہی برا کام کردیا۔

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ وہ دونوں پھر چل کھڑے ہوئے حتیٰ کہ ایک لڑکے کو ملے جسے خضرنے مارڈالاموسیٰ نے کہا: تم نے ایک بے گناہ شخص کو مار ڈالا جس نے کسی کاخون نہ کیا تھا؟یہ توتم نے بہت مکرو کام کیا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر دونوں چلے ( ف۱۵٦ ) یہاں تک کہ جب ایک لڑکا ملا ( ف۱۵۷ ) اس بندہ نے اسے قتل کردیا ، موسیٰ نے کہا کیا تم نے ایک ستھری جان ( ف۱۵۸ ) بیکسی جان کے بدلے قتل کردی ، بیشک تم نے بہت بری بات کی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر وہ دونوں چل دیئے یہاں تک کہ دونوں ایک لڑکے سے ملے تو ( خضر علیہ السلام نے ) اسے قتل کر ڈالا ، موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: کیا آپ نے بے گناہ جان کو بغیر کسی جان ( کے بدلہ ) کے قتل کر دیا ہے ، بیشک آپ نے بڑا ہی سخت کام کیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ پھر دونوں چل پڑے یہاں تک کہ ایک لڑکے سے ملے تو اس بندہ نے اسے قتل کر دیا ۔ موسیٰ نے کہا آپ نے ایک پاکیزہ نفس ( بے گناہ ) کو قصاص کے بغیر قتل کر دیا ۔ یہ تو آپ نے سخت برا کام کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then they proceeded: until, when they met a young man, he slew him. Moses said: "Hast thou slain an innocent person who had slain none? Truly a foul (unheard of) thing hast thou done!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They continued on their journey until they met a young boy whom he killed. Moses said, "How could you murder an innocent soul? This is certainly a horrible act".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then they both proceeded till they met a boy, and he (Khidr) killed him. Musa said: "Have you killed an innocent person without Nafs Verily, you have committed a thing Nukr!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they went on until, when they met a boy, he slew him. (Musa) said: Have you slain an innocent person otherwise than for manslaughter? Certainly you have done an evil thing.

Translated by

William Pickthall

So they twain journeyed on till, when they met a lad, he slew him. (Moses) said: What! Hast thou slain an innocent soul who hath slain no man? Verily thou hast done a horrid thing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर वे दोनों चले, यहाँ तक कि जब वे एक लड़के से मिले तो उस ने उसे मार डाला। कहा, "क्या आपने एक अच्छी-भली जान की हत्या कर दी, बिना इस के कि किसी की हत्या का बदला लेना अभीष्ट हो? यह तो आपने बहुत ही बुरा किया!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر دونوں (کشتی سے اتر کر آگے) چلے یہاں تک کہ جب ایک (کم سن) لڑکے سے ملے تو ان بزرگ نے اس کو مارڈالا موسیٰ (علیہ السلام) (گھبرا کر) کہنے لگے کہ آپ نے ایک بےگناہ بچے کو مار ڈالا (اور وہ بھی) بےبدلے کسی جان کے بیشک آپ نے (یہ تو) بڑی بےجا حرکت کی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر دونوں چل پڑے، یہاں تک کہ جب وہ ایک لڑکے سے ملے اس نے اسے قتل کردیا۔ موسیٰ کیا تو نے ایک معصوم جان کو کسی جان کے بدلے کے بغیر قتل کردیا ہے بلاشبہ تو نے برا کام کیا ہے۔ “ (٧٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر وہ دونوں چلے ، یہاں تک کہ ان کو ایک لڑکا ملا اور اس شخص نے اسے قتل کردیا۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا آپ نے ایک بےگناہ کی جان لے لی حالانکہ اس نے کسی کا خون نہ کیا تھا ؟ یہ کام تو آپ نے بہت ہی برا کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر دونوں چل دئیے یہاں تک کہ ایک لڑکے سے ملاقات ہوگئی سو اس بندہ خدا نے اسے قتل کردیا موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کیا تم نے ایک بےگناہ جان کو کسی جان کے بدلہ بغیر قتل کردیا، تم نے تو بہت ہی بےجاکام کیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب ملے ایک لڑکے سے تو اس کو مار ڈالا موسیٰ بولا کیا تو نے مار ڈالی ایک جان ستھری بغیر عوض کسی جان کے بیشک تو نے کی ایک چیز نامعقول

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر دونوں روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب وہ دونوں ایک لڑکے سے ملے تو خضر نے اس لڑکے کو قتل کردیا۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کیا تو نے بغیر کسی جان کے بدلے ایک بےگناہ جان کو مار ڈالا بیشک تو نے بڑی ہی ان ہوتی اور بےجا بات کی۔