Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 82

سورة الكهف

وَ اَمَّا الۡجِدَارُ فَکَانَ لِغُلٰمَیۡنِ یَتِیۡمَیۡنِ فِی الۡمَدِیۡنَۃِ وَ کَانَ تَحۡتَہٗ کَنۡزٌ لَّہُمَا وَ کَانَ اَبُوۡہُمَا صَالِحًا ۚ فَاَرَادَ رَبُّکَ اَنۡ یَّبۡلُغَاۤ اَشُدَّہُمَا وَ یَسۡتَخۡرِجَا کَنۡزَہُمَا ٭ۖ رَحۡمَۃً مِّنۡ رَّبِّکَ ۚ وَ مَا فَعَلۡتُہٗ عَنۡ اَمۡرِیۡ ؕ ذٰلِکَ تَاۡوِیۡلُ مَا لَمۡ تَسۡطِعۡ عَّلَیۡہِ صَبۡرًا ﴿ؕ٪۸۲﴾  1

And as for the wall, it belonged to two orphan boys in the city, and there was beneath it a treasure for them, and their father had been righteous. So your Lord intended that they reach maturity and extract their treasure, as a mercy from your Lord. And I did it not of my own accord. That is the interpretation of that about which you could not have patience."

دیوار کا قصہ یہ ہے کہ اس شہر میں دو یتیم بچے ہیں جن کا خزانہ ان کی اس دیوار کے نیچے دفن ہے ان کا باپ بڑا نیک شخص تھا تو تیرے رب کی چاہت تھی کہ یہ دونوں یتیم اپنی جوانی کی عمر میں آکر اپنا یہ خزانہ تیرے رب کی مہربانی اور رحمت سے نکال لیں میں نے اپنی رائے سے کوئی کام نہیں کیا یہ تھی اصل حقیقت ان واقعات کی جن پر آپ سے صبر نہ ہو سکا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Interpretation of why the Wall was repaired for no Charge Allah says, وَأَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلَأمَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ وَكَانَ تَحْتَهُ كَنزٌ لَّهُمَا ... "And as for the wall, it belonged to two orphan boys in the town; and there was under it a treasure belonging to them; In this Ayah there is a proof that the word Qaryah (village) may be used to refer to a city (Madinah), because Allah first says, حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ (till when they came to the people of a town (Qaryah)) (18:77), but here He says: فَكَانَ لِغُلَمَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ (it belonged to two orphan boys in the town (Al-Madinah); This is like the Ayat: وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ هِىَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّن قَرْيَتِكَ الَّتِى أَخْرَجَتْكَ And many a town (Qaryah), stronger than your town which has driven you out We have destroyed. (47:13) and; وَقَالُواْ لَوْلاَ نُزِّلَ هَـذَا الْقُرْءَانُ عَلَى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ And they say: "Why is not this Qur'an sent down to some great man of the two towns (Al-Qaryatayn)," (43:31) meaning Makkah and At-Ta'if. The meaning of the Ayahis: "I repaired this wall because it belonged to two orphan boys in the city, and underneath it was some treasure belonging to them." Ikrimah, Qatadah and others said, "Underneath it there was some wealth that was buried for them." This meaning is apparent from the context of the Ayah, and is the view chosen by Ibn Jarir (may Allah have mercy on him). ... وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا ... their father was a righteous man, indicates that a righteous person's offspring will be taken care of, and that the blessing of his worship will extend to them in this world and in the Hereafter. This will occur through his intercession for them, as well as their status being raised to the highest levels of Paradise, so that he may find joy in them. This was stated in the Qur'an and reported in the Sunnah. Sa`id bin Jubayr narrated from Ibn Abbas: "They were taken care of because their father was a righteous man, although it is not stated that they themselves were righteous." ... فَأَرَادَ رَبُّكَ أَنْ يَبْلُغَا أَشُدَّهُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنزَهُمَا ... your Lord intended that they should attain their age of full strength and take out their treasure. Here will is attributed to Allah, the Exalted, because no one else is able to bring them to the age of full strength and puberty except Allah. In contrast, He said about the boy: فَأَرَدْنَا أَن يُبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًا مِّنْهُ زَكَاةً (So we intended that their Lord should exchange him for them for one better in righteousness (18:81)) and concerning the ship: فَأَرَدتُّ أَنْ أَعِيبَهَا (So I wished to make a defective damage in it, (18:79)). And Allah knows best. Was Al-Khidr a Prophet Khidr tells, ... رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ وَمَا فَعَلْتُهُ عَنْ أَمْرِي ... as a mercy from your Lord. And I did them not of my own accord. Meaning, `These three things that I did, come from the mercy of Allah for those we have mentioned, the crew of the ship, the parents of the boy and the two sons of the righteous man; I was only commanded to do these things that were enjoined upon me.' This is proof and evidence in support of those who say that Al-Khidr, peace be upon him, was a Prophet, along with the Ayah which we have already quoted: فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَأ ءَاتَيْنَاهُ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَعَلَّمْنَاهُ مِن لَّدُنَّا عِلْمًا Then they found one of Our servants, on whom We had bestowed mercy from Us, and whom We had taught knowledge from Us. (18:65) Why he was called Al-Khidr Imam Ahmad recorded that Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, said that the Prophet said concerning Al-Khidr; إِنَّمَا سُمِّيَ خَضِرًا لاَِنَّهُ جَلَسَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ فَإِذَا هِيَ تَهْتَزُّ مِنْ تَحْتِهِ خَضْرَاء He was called Al-Khidr because he sat on a barren Farwah that turned white, then it turned green (Khadra') beneath him. Imam Ahmad also recorded this from Abdur-Razzaq. It was also recorded in Sahih Al-Bukhari from Hammam from Abu Hurayrah that the Messenger of Allah said, إِنَّمَا سُمِّي الْخَضِرَ لاَِنَّهُ جَلَسَ عَلَى فَرْوَةٍ فَإِذَا هِيَ تَهْتَزُّ مِنْ تَحْتِهِ خَضْرَاء He was called Al-Khidr because he sat on a barren Farwah and it turned green (Khadra') beneath him. The meaning of Farwah here is a patch of withered vegetation. This was the view of Abdur-Razzaq. It was also said that it means the face of the earth. Then Khidr said to Musa, ... ذَلِكَ تَأْوِيلُ مَا لَمْ تَسْطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا That is the interpretation of those (things) over which you could not be patient. meaning, `this is the explanation of the things which you could not put up with or be patient with until I took the initiative of explaining them to you.' When he explained them and made them clear and solved the confusion, he used a milder form of the verb, تَسْطِع (you could). When the matter was still confusing and very difficult, a more intensive form was used, سَأُنَبِّيُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا (I will tell you the interpretation of (those) things over which you were unable to be patient with). (18:78) The intensity of the verbal form used reflects the intensity of the confusion felt. This is like the Ayah: فَمَا اسْطَـعُواْ أَن يَظْهَرُوهُ So they (Ya`juj and Ma`juj) were not able to scale it, (18:97) which means ascending to its highest point, وَمَا اسْتَطَـعُواْ لَهُ نَقْبًا nor are they able to dig through it (18:97) which is more difficult than the former. The intensity of the verbal form used reflects the difficulty of the action, which has to do with the subtleties of meaning. And Allah knows best. If one were to ask, what happened to the boy-servant of Musa who appears at the beginning of the story but then is not mentioned? The answer is that the objective of the story is what happened between Musa and Al-Khidr. Musa's boy-servant was with him, following him. It is clearly mentioned in the Sahih Hadiths referred to above that he was Yusha` bin Nun, who was the one who became the leader of the Children of Israel after Musa, peace be upon him.

اللہ کی حفاظت کا ایک انداز ۔ اس آیت سے ثابت ہوا کہ بڑے شہر پر بھی قریہ کا اطلاق ہو سکتا ہے کیونکہ پہلے ( اِذَآ اَتَيَآ اَهْلَ قَرْيَـةِ 77؀ ) 18- الكهف:77 ) فرمایا تھا اور یہاں فی المدینۃ فرمایا ۔ اسی طرح مکہ شریف کو بھی قریہ کہا گیا ہے ۔ فرمان ہے ( وَكَاَيِّنْ مِّنْ قَرْيَةٍ هِىَ اَشَدُّ قُوَّةً مِّنْ قَرْيَتِكَ الَّتِيْٓ اَخْرَجَتْكَ ۚ اَهْلَكْنٰهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ 13؀ ) 47-محمد:13 ) اور آیت میں مکہ اور طائف دونوں شہروں کو قریہ فرمایا گیا ہے چنانچہ ارشاد ہے ( وَقَالُوْا لَوْلَا نُزِّلَ ھٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰي رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَـتَيْنِ عَظِيْمٍ 31؀ ) 43- الزخرف:31 ) آیت میں بیان ہو رہا ہے کہ اس دیوار کو درست کردینے میں مصلحت الہٰی یہ تھی کہ یہ اس شہر کے دو یتیموں کی تھی اس کے نیچے انکا مال دفن تھا ۔ ٹھیک تفسیر تو یہی ہے گویہ بھی مروی ہے کہ وہ علمی خزانہ تھا ۔ بلکہ ایک مرفوع حدیث میں بھی ہے کہ جس خزانے کا ذکر کتاب اللہ میں ہے یہ خالص سونے کی تختیاں تھیں جن پر لکھا ہوا تھا کہ تعجب ہے اس شخص پر جو تقدیر کا قائل ہو تے ہوئے اپنی جان کو محنت ومشقت میں ڈال رہا ہے اور رنج وغم برداشت کر رہا ہے ۔ تعجب ہے کہ جو جہنم کے عذابوں کا ماننے والا ہے پھر بھی ہنسی کھیل میں مشغول ہے ۔ تعجب ہے کہ موت کا یقین رکھتے ہوئے غفلت میں پڑا ہوا ہے ۔ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۔ یہ عبارت ان تختیوں پر لکھی ہوئی تھی لیکن اس میں ایک راوی بشر بن منذر ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ یہ مصیصہ کے قاضی تھے ان کی حدیث میں وہم ہے ۔ سلف سے بھی اس بارے میں بعض آثار مروی ہیں ۔ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ سونے کی تختی تھی جس میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بعد قریب قریب مندرجہ بالا نصحیتں اور آخر میں کلمہ طیبہ تھا ۔ عمر مولیٰ غفرہ سے بھی تقریبا یہی مروی ہے ۔ امام جعفر بن محمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس میں ڈھائی سطریں تھیں پوری تین نہ تھیں ، الخ ۔ مذکور ہے کہ یہ دونوں یتیم بوجہ اپنے ساتویں دادا کی نیکیوں کے محفوظ رکھے گئے تھے ۔ جن بزرگوں نے یہ تفسیر کی ہے وہ بھی پہلی تفسیر کے خلاف نہیں کیونکہ اس میں بھی ہے کہ یہ علمی باتیں سونے کی تختی پر لکھی ہوئی تھیں اور ظاہر ہے کہ سونے کی تختی خود مال ہے اور بہت بڑی رقم کی چیز ہے ۔ واللہ اعلم ۔ اس آیت سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ انسان کی نیکیوں کی وجہ سے اس کے بال بچے بھی دنیا اور آخرت میں اللہ کی مہربانی حاصل کرلیتے ہیں ۔ جیسے قرآن میں صراحتا مذکور ہے دیکھئے آیت میں ان کی کوئی صلاحیت بیان نہیں ہوئی ہاں ان کے والد کی نیک بختی اور نیکی عملا بیان ہوئی ہے ۔ اور پہلے گزر چکا ہے یہ باپ جس کی نیکی کی وجہ سے ان کی حفاظت ہوئی یہ ان بچوں کا ساتواں دادا تھا واللہ اعلم ۔ آیت میں ہے تیرے رب نے چاہا ، یہ اسناد اللہ کی طرف اس لئے کی گئی ہے کہ جوانی تک پہنچانے پر بجز اس کے اور کوئی قادر نہیں ۔ دیکھئے بچے کی بارے میں اور کشتی کے بارے میں ارادے کی نسبت اپنی طرف کی گئی ہے فاردنا اور فاردت کے لفظ ہیں واللہ اعلم ۔ پھر فرماتے ہیں کہ دراصل یہ تینوں باتیں جنہیں تم نے خطرناک سمجھیں سراسر رحمت تھیں ۔ کشتی والوں کو گو قدرے نقصان ہوا لیکن اس سے پوری کشتی بچ گئی ۔ بچے کے مرنے کی وجہ سے گو ماں باپ کو رنج ہوا لیکن ہمیشہ کے رنج اور عذاب الہٰی سے بچ گئے اور پھر نیک بدلہ ہاتھوں ہاتھ مل گیا ۔ اور یہاں اس نیک شخص کی اولاد کا بھلا ہوا ۔ یہ کام میں نے اپنی خوشی نہیں کئے بلکہ احکام الہٰی بجا لایا ۔ اس سے بعض لوگوں نے حضرت خضر کی نبوت پر استدلال کیا ہے اور پوری بحث پہلے گزر چکی ہے اور لوگ کہتے ہیں یہ رسول تھے ۔ ایک قول ہے کہ یہ فرشتے تھے لیکن اکثر بزرگوں کا فرمان ہے کہ یہ ولی اللہ تھے ۔ امام ابن قتیبہ نے معارف میں لکھا ہے کہ ان کا نام بلیا بن ملکان بن خالغ بن عاجر بن شانح بن ارفحشد بن سام بن نوح علیہ السلام تھا ۔ ان کی کنیت ابو العباس ہے ، لقب خضر ہے ۔ امام نو وی رحمۃ اللہ علیہ نے تہذیب الاسماء میں لکھا ہے کہ یہ شہزادے تھے ۔ یہ اور ابن صلاح تو قائل ہیں کہ وہ اب تک زندہ ہیں اور قیامت تک زندہ رہیں گے ۔ گو بعض احادیث میں بھی یہ ذکر آیا ہے لیکن ان میں سے ایک بھی صحیح نہیں سب سے زیادہ مشہور حدیث اس بارے میں وہ ہے جس میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعزیت کے لئے آپ تشریف لائے تھے لیکن اس کی سند بھی ضعیف ہے ۔ اکثر محدثین وغیرہ اس کے برخلاف ہیں اور وہ حیات خضر کے قائل نہیں ۔ ان کی ایک دلیل آیت قرآنی ہے ( وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ ۭ اَفَا۟ىِٕنْ مِّتَّ فَهُمُ الْخٰلِدُوْنَ 34؀ ) 21- الأنبياء:34 ) ہے یعنی تجھ سے پہلے بھی ہم نے کسی کو ہمیشہ کی زندگی نہیں دی ۔ اور دلیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا غزوہ بدر میں یہ فرمانا ہے کہ الہٰی اگر میری جماعت ہلاک ہوگئی تو زمین میں تیری عبادت پھر نہ کی جائے گی ۔ ایک دلیل یہ بھی ہے کہ اگر حضرت خضر رحمۃاللہ علیہ زندہ ہوتے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام جن وانس کی طرف اللہ کے رسول بنا کر بھیجے گئے تھے ۔ آپ نے تو یہاں تک فرمایا کہ اگر موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام زندہ ( زمین پر ) ہوتے تو انہیں بھی بجز میری تابعداری کے چارہ نہ تھا ۔ آپ اپنی وفات سے کچھ دن پہلے فرماتے ہیں کہ آج جو زمین پر ہیں ان میں سے ایک بھی آج سے لے کر سو سال تک باقی نہیں رہے گا ۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے دلائل ہیں ۔ مسند احمد میں ہے کہ حضرت خضر کو خضر اس لئے کہا گیا کہ وہ سفید رنگ سوکھی گھاس پر بیٹھ گئے تھے یہاں تک کہ اس کے نیچے سبزہ اگ آیا ۔ اور ممکن ہے کہ اس سے مرادیہ ہو کہ آپ خشک زمین پر بیٹھ گئے تھے اور پھر وہ لہلہانے لگی ۔ الغرض حضرت خضر علیہ السلام نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سامنے جب یہ گھتی سلجھا دی اور ان کاموں کی اصل حکمت بیان کر دی تو فرمایا کہ یہ تھے وہ راز جن کے آشکارا کرنے کے لئے آپ جلدی کر رہے تھے ۔ چونکہ پہلے شوق ومشقت زیادہ تھی اس لئے لفظ لم تستطع کہا اور اب بیان کر دینے کے بعد وہ بات نہ رہی اس لئے لفظ لم تسطع کہا ۔ یہی صفت آیت ( فَمَا اسْطَاعُوْٓا اَنْ يَّظْهَرُوْهُ وَمَا اسْتَطَاعُوْا لَهٗ نَقْبًا 97؀ ) 18- الكهف:97 ) میں ہے یعنی یاجوج ماجوج نہ اس دیوار پر چڑھ سکے اور نہ اس میں کوئی سوراخ کر سکے ۔ پس چڑھنے میں تکلیف بہ نسبت سوراخ کرنے کے کم ہے اس لئے ثقیل کا مقابلہ ثقیل سے اور خفیف کا مقابلہ خفیف سے کیا گیا اور لفظی اور معنوی مناسبت قائم کر دی ۔ واللہ اعلم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھی کا ذکر ابتداء قصہ میں تو تھا لیکن پھر نہیں اس لئے کہ مقصود صرف حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد بنی اسرائیل کے والی بنائے گئے تھے ۔ ایک روایت میں ہے کہ انہوں نے آب حیات پی لیا تھا اس لئے انہیں کشتی میں بٹھا کر بیچ سمندر کے چھوڑ دیا وہ کشتی یونہی ہمیشہ تک موجوں کے تلاطم میں رہے گی ۔ یہ بالکل ضعیف ہے کیونکہ اس واقعہ کے راویوں میں ایک میں تو حسن ہے جو متروک ہے دوسرا اس کا باپ ہے جو غیر معروف ہے ۔ یہ واقعہ سندا ٹھیک ہے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

82۔ 1 حضرت خضر کی نبوت کے قائلین کی یہ دوسری دلیل ہے جس سے وہ نبوت خضر کا اثبات کرتے ہیں۔ کیونکہ کسی بھی غیر نبی کے پاس اس قسم کی وحی نہیں آتی کہ وہ اتنے اتنے اہم کام کسی اشارہ غیبی پر کر دے، نہ کسی غیر نبی کا ایسا اشارہ غیبی قابل عمل ہی ہے۔ نبوت خضر کی طرح حیات خضر بھی ایک حلقے میں مختلف ہے اور حیات خضر کے قائل بہت سے لوگوں کی ملاقاتیں حضرت خضر سے ثابت کرتے ہیں اور پھر ان سے ان کے اب تک زندہ ہونے پر دلیل پیش کرتے ہیں لیکن جس طرح حضرت خضر کی زندگی پر کوئی آیت شرعی نہیں ہے، اسی طریقے سے لوگوں کے مکاشفات یا حالت بیداری یا نیند میں حضرت خضر سے ملنے کے دعوے بھی قابل تسلیم نہیں۔ جب ان کا حلیہ ہی معقول ذرائع سے بیان نہیں کیا گیا ہے تو ان کی شناخت کس طرح ممکن ہے ؟ اور کیوں کر یقین کیا جاسکتا ہے، کہ جن بزرگوں نے ملنے کے دعوے کئے ہیں، واقعی ان کی ملاقات خضر، موسیٰ (علیہ السلام) سے ہی ہوئی ہے، خضر کے نام سے انھیں کسی نے دھوکہ اور فریب نے مبتلا نہیں کیا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٧٠] یعنی اگر دیوار کسی وقت گر پڑتی تو خزانہ ظاہر ہوجاتا بدنیت لوگ اس پر قبضہ کرلیتے یا اٹھا لے جاتے اور ان یتیموں کے ہاتھ کچھ بھی نہ لگتا۔ اب یہ بڑے ہو کر خود اپنے باپ کی دفن شدہ دولت نکال کر اپنے استعمال میں لاسکیں گے۔ اللہ تعالیٰ کی مصلحتیں اللہ ہی جانتا ہے :۔ مندرجہ بالا تینوں واقعات سے دراصل مشیئت الٰہی کے کاموں میں پوشیدہ حکمتوں پر روشنی پڑتی ہے پہلا کام یہ تھا کہ کشتی والوں نے سیدنا موسیٰ و سیدنا خضر دونوں کو پردیسی سمجھ کر ان سے کرایہ نہیں لیا اور کشتی میں سوار کرلیا۔ جس کے صلہ میں سیدنا خضر نے ایسا کام کیا جو بظاہر غلط معلوم ہوتا تھا لیکن حقیقت میں سیدنا خضر نے ان سے بہت بڑی خیر خواہی کی اور ان کے احسان کا اس طرح بدلہ چکایا کہ انھیں بہت بڑے نقصان سے بچا لیا اس سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ کسی نقصان پر بےصبر نہ ہونا چاہیے اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس نقصان میں بھی اللہ نے اس کے لیے کون سے اور کتنے بڑے فائدے کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔ دوسرا واقعہ صدمہ کے لحاظ سے پہلے واقعہ سے شدید تر ہے لیکن اس میں جو اللہ کی مصلحت پوشیدہ تھی وہ بھی منفعت کے لحاظ سے پہلے واقعہ کی نسبت بہت زیادہ تھی اور دونوں واقعات سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ مصائب پر ایک مسلمان کو صبر کرنا چاہیے اور اللہ کی مشیئت پر راضی رہنا چاہیے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جتنی مصیبت پر صبر کیا تھا اسی کے مطابق اللہ اس کا اجر اور نعم البدل عطا فرماتا ہے۔ تیسرے واقعہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی نیک آدمی کی رفاقت کے بعد بھی اللہ تعالیٰ اس کا اچھا بدلہ اس کی اولاد کو دیا کرتا ہے۔ مرنے والا چونکہ نیک انسان تھا لہذا اللہ تعالیٰ کو یہ منظور ہوا کہ اس کا مدفون خزانہ یا ورثہ دوسرے لوگ نہ اڑا لے جائیں، بلکہ اس کی اولاد کے ہی حصہ میں آئے۔ [٧١] خضر کون تھے ؟ یہ سوال مختلف فیہ رہا ہے کہ سیدنا خضر کون اور کیا تھے ؟ بعض علماء انھیں نبی تسلیم کرتے ہیں بعض ولی اور بعض ولی بھی نہیں سمجھتے بلکہ ایک فرشتہ سمجھتے ہیں جن کا شمار مدبرات امر میں ہوتا ہے اب ہمیں یہ جائزہ لینا ہے کہ ان میں کون سی بات درست ہوسکتی ہے۔ ہمارے خیال میں سیدنا خضر نبی نہیں تھے اور اس کی دو وجہیں ہیں۔ ایک یہ کہ بخاری کی طویل روایت کے مطابق سیدنا خضر، سیدنا موسیٰ سے خود فرما رہے ہیں کہ && موسیٰ ! دیکھو ! اللہ تعالیٰ نے اپنے علوم میں سے ایک علم مجھے سکھایا ہے جسے آپ نہیں جانتے اور ایک علم آپ کو سکھایا ہے جسے میں نہیں جانتا لہذا تم میرے ساتھ صبر نہ کرسکو گے اور یہ تو ظاہر ہے کہ سیدنا موسیٰ کو نبوت اور شریعت کا علم سکھایا گیا تھا جسے سیدنا خضر نہیں جانتے تھے لہذا وہ نبی نہ ہوئے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ قرآنی آیات کی رو سے یہ ثابت شدہ امر ہے کہ انبیاء کا علم ابتدا سے ایک ہی رہا ہے اور چونکہ سیدنا خضر کا علم اس علم سے متصادم تھا لہذا وہ نبی نہیں تھے۔ اب اگر انھیں ولی تسلیم کرلیا جائے تو یہ باور کیا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں (بقول صوفیائ) کشف والہام سے غیب کے حالات سے مطلع کردیا ہو لیکن ولی کو یہ کب اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علم غیب سے اطلاع کی بنا پر کسی دوسرے کی مملوکہ چیز کو تباہ کر دے یا کسی انسان کو قتل بھی کر ڈالے۔ ولی بھی آخر انسان ہے جو احکام شریعت کا مکلف ہے اور اصول شریعت میں یہ گنجائش کہیں نہیں پائی جاتی کہ کسی انسان کے لیے محض اس بنا پر احکام شرعیہ میں سے کسی حکم کی خلاف ورزی جائز ہو کہ اسے بذریعہ الہام اس کی خلاف ورزی کا حکم ملا ہے یا بذریعہ علم غیب اس خلاف ورزی کی مصلحت بتائی گئی ہے۔ صوفیاء کے نزدیک بھی کسی ایسے الہام پر عمل کرنا خود صاحب الہام تک کے لیے بھی جائز نہیں ہے جو نص شرعی کے خلاف ہو۔ لہذا سیدنا خضر نہ نبی تھے نہ ولی بلکہ وہ انسان کی جنس سے بھی نہ تھے ایک ظالم اور فاسق انسان ہی ایسے کام کرسکتا ہے مگر وہ تو اللہ کی ایک برگزیدہ شخصیت تھے۔ اب لامحالہ ایک ہی صورت باقی رہ جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ ان فرشتوں میں سے تھے جو تدبیر امور کائنات پر مامور ہیں اور اس پر کئی دلائل ہیں پہلی دلیل تو ان کا اپنا یہ قول کہ ( مافعلتہ عن امری) کہ یہ کام میں نے اپنی مرضی یا اختیار سے نہیں کیے بلکہ اللہ کے حکم سے کیے ہیں۔ گویا وہ خود اعتراف کررہے ہیں کہ وہ خود مختار نہیں اور یہ وہی بات ہے جسے اللہ نے فرشتوں کی صفات کے سلسلہ میں فرمایا کہ && وہ اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ وہ کچھ کرتے ہیں جو انھیں حکم دیا جاتا ہے && (٦٦: ٦) اور وہ نافرمانی کر بھی نہیں سکتے۔ دوسری دلیل یہ ہے کہ ایسے فرشتے جب انسانی شکل میں آکر انسانوں سے ہمکلام ہوتے ہیں تو بعض دفعہ اللہ تعالیٰ کی مخصوص صفات کو اپنی طرف منسوب کرتے ہیں۔ سیدنا جبرئیل انسانی شکل میں سیدہ مریم کے سامنے آئے تو کہا (لاِھَبِ لَکِ غُلاَمًا زِکِیًّا) (٩: ١٩) (تاکہ میں تجھے ایک پاکیزہ سیرت لڑکا عطا کروں) اور یہ تو ظاہر ہے کہ لڑکا عطا کرنا تو صرف اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ اللہ تعالیٰ کی کسی مخلوق کا کام نہیں اور فرشتے اللہ کی مخلوق ہیں اور یہ جملہ جو سیدنا جبرئیل نے کہا اسی لحاظ سے کہا کہ آپ اللہ کی طرف سے تدبیر امور کائنات میں سے ایک امر پر مامور تھے۔ بالکل اسی طرح سیدنا خضر بھی جب ان واقعات کی تاویل بتاتے ہیں تو کبھی کسی کام کو براہ راست اپنی طرف منسوب کرتے ہیں کسی کو اللہ کی طرف اور کسی کو دونوں کی طرف۔ پہلے واقعہ کے متعلق فرمایا : (فَاَرْدَتُّ اَنْ اَعِیْبَھَا) یعنی میں نے ارادہ کیا کہ اس کشتی کو عیب دار بنادوں حالانکہ آخر میں کہا کہ میں نے اپنے ارادہ و اختیار اور مرضی سے کچھ نہیں کیا اور دوسرے واقعہ کے متعلق فرمایا : ( فَاَرْدْنَا اَنْ یُبْدِلَھُمَا رَبُّھُمَا) یعنی ہم نے ارادہ کیا کہ ان والدین کا پروردگار انھیں اس لڑکے کا نعم البدل عطا فرمائے۔ یہاں ارادہ کی نسبت میں سیدنا خضر اور اللہ تعالیٰ دونوں مشترک ہیں اور تیسرے واقعہ کی نسبت صرف اللہ تعالیٰ کی طرف کرتے ہوئے فرمایا کہ : ( فَاَرَادَ رَبُّکَ ) یعنی آپ کے پروردگار نے چاہا۔ یہ بحث الگ ہے کہ پہلے واقعہ کی نسبت سیدنا خضر نے صرف اپنی طرف، دوسرے میں دونوں کی طرف اور تیسرے میں صرف اللہ کی طرف کیوں کی ؟ یہاں صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ خدائی صفات کو اپنی طرف منسوب کرنا صرف ان فرشتوں کا کام ہوسکتا ہے جو تدابیر امور کائنات پر مامور ہیں کسی نبی یا ولی کے لیے ایسی نسبت کرنا قطعاً جائز نہیں ہے۔ مندرجہ بالا توجیہ میں چند اشکالات بھی پیش آتے ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے مثلاً اللہ تعالیٰ نے سیدنا خضر کے لیے (عَبْدًا مِنْ عِبَادِنَا) کے الفاظ استعمال کیے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ عبد کا لفظ فرشتوں کے متعلق بھی ایسے ہی استعمال ہوتا ہے جیسے انسانوں کے متعلق، جیسے فرمایا (وَجَعَلُوا الْمَلٰئِکَۃَ الَّذِیْنَ ھُمْ عِبَاد الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا) (٤٣ : ١٩) دوسرا اشکال یہ ہے کہ حدیث بالا میں سیدنا خضر کے لیے رجل کا لفظ آیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ فرشتے جب بھی انسانی شکل میں آئے تو ہمیشہ مردوں ہی کی شکل میں آتے ہیں۔ اور تیسرا اشکال یہ ہے کہ کشتی والوں نے سیدنا خضر کو پہچان کر بغیر کرایہ ہی کشتی پر سوار کرلیا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کشتی کے مالکوں نے پہلے سیدنا خضر کو کہیں دیکھا تھا اور وہ ان کی نظروں میں قابل احترام بھی تھے اس بات کی تائید اس روایت سے بھی ہوتی ہے کہ جس میں مذکور ہے کہ سیدنا خضرکا نام خضر اس لیے پڑگیا تھا کہ وہ جہاں بیٹھتے وہاں سبزہ اگ آتا تھا۔ شاید ان کشتی والوں نے کوئی ایسا منظر دیکھ لیا ہو۔ بہرحال یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ سیدنا خضر اس علاقے کے باشندے نہ تھے ورنہ صرف اس کشتی کے مالک تو درکنار سب لوگ ہی ایسی عجوبہ روزگار شخصیت کو پہچاننے کی بجائے ٹھیک طرح جانتے ہوتے۔ (واللہ اعلم بالصواب) سیدنا خضر اور متصوفین :۔ اس واقعہ سے صدیوں بعد سیدنا خضر کے متعلق عجیب عجیب قسم کے عقائد رائج ہوگئے۔ ہمارے صوفیاء نے ان کو ولی قرار دے کر سیدنا موسیٰ کا استاد اور ان سے افضل ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ کوششیں اس وقت شروع ہوئیں جب ان میں یہ عقیدہ رائج ہوا کہ && ولایت نبوت سے افضل ہے && پھر اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ یہ لوگ سیدنا خضر کو ایک زندہ جاوید ہستی تسلیم کرکے ان سے ہر وقت رہبری کے خواہاں رہتے ہیں جب تک انھیں سیدنا خضر سے ملاقات اور رہبری حاصل نہ ہو ان کی ولایت مکمل ہی نہیں ہوتی پھر سیدنا خضر کی فرضی شخصیت کے متعلق طرح طرح کے افسانے تراشے گئے جو اتنے عام ہوئے کہ ہمارے شعر و ادب میں بھی داخل ہوگئے مثلاً ایک شاعر کہتا ہے۔ تہیدستان قسمت راچہ سود از رہبر کامل۔۔ کہ خضر از آب حیوان تشنہ می آرد سکندر را یہ شعر تو سیدنا خضر کے فیض سے متعلق تھا اب دوسرا شعر ان کی رہبری، رہنمائی اور ہدایت سے متعلق ملاحظہ فرمائیے۔ اقبال کہتا ہے : تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خودکشی۔۔ رستہ بھی ڈھونڈ خضر کا سودا بھی چھوڑ دے سیدناخضر کے متعلق عجیب و غریب عقائد :۔ البتہ علمائے حق نے اس قسم کی اوہام پرستی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے چناچہ دائرہ المعارف الاسلامیہ مطبوعہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں زیر عنوان طریقت جلد ١٢ صفحہ ٤٦٠ پر درج ہے۔ کہ && راسخ القیدہ فقہا نے اہل تصوف کے استاد الہامی (سیدنا خضر) کے خلاف بھی آواز بلند کی ہے جس کی بنا پر سلسلہ تصوف کو ایک ایسی مقدس ہستی (سیدنا خضر) کے مظاہر سے فیضان حاصل ہوتا ہے جو پراسرار اور غیر فانی ہے یعنی الخضر جن کی ہادی طریقت کی حیثیت سے سب فرقے توقیر و تعظیم کرتے ہیں کیونکہ وہ سیدنا موسیٰ کے رہنما اور صوفی کی روح کو حقیقت علیا سے آشنا کرانے کے اہل ہیں یہ عقیدہ غالباً تصوف کی کسی مستند کتاب میں نہیں پایا جاتا && پھر اسی دائرۃ المعارف میں خواجہ خضر کے عنوان کے تحت لکھا ہے کہ && ہندوستان میں انھیں (سیدنا خضر کو) کنوؤں اور چشموں کی روح کا روپ سمجھا جاتا ہے۔ دریائے سندھ کے آرپار انھیں دریا کا اوتار سمجھا جاتا ہے سیدنا خضر کی خانقاہ سندھ کے ایک جزیرے میں بھکر کے پاس ہے جہاں ہر مذہب کے عقیدت مند زیارت کو جاتے ہیں۔ (ایضاً جلد ٥ ص ٢٢) اس طرح سیدنا خضر کے نام سے شرک کا ایک دروازہ کھل گیا اور اب تو سیدنا خضر کی نماز بھی پڑھی جانے لگی ہے جس کی برکت سے سیدنا خضر سے ملاقات بھی ہوجاتی ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھئے تلقین مرشد کامل از صادق فرغانی ص ٢٤٠) اور بعض لوگ خواجہ خضر خواج کی نیاز دریا میں پھینکتے ہیں تاکہ کشتی یا جہاز بخیر و عافیت کنارے پر لگ جائے گویا ایسے مشرکوں کے لیے خواجہ خضر ایک مستقل اوتار یا معبود بن گیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَكَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًا : اللہ تعالیٰ اپنے صالح بندوں کی وفات کے بعد بھی ان کی مومن اولاد کی خاص نگہداشت فرماتا ہے اور قیامت کو بھی انھیں خاص رعایت دے گا۔ دیکھیے سورة طور (٢١) ۔ ان تینوں واقعات کی اصل حقیقت بیان کرتے ہوئے خضر (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ حسن ادب کو خاص طور پر ملحوظ رکھا ہے۔ کشتی کو عیب دار کرنے کی نسبت اپنی طرف کی ہے، لڑکے کے قتل کے ارادہ کی نسبت اپنی طرف اور اس کے صالح باپ کو بہتر اولاد عطا کرنے کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف فرمائی ہے اور یتیم لڑکوں کے بالغ ہو کر اپنا خزانہ سنبھالنے کے ارادہ کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف فرمائی ہے۔ وَمَا فَعَلْتُهٗ عَنْ اَمْرِيْ : یہ خضر (علیہ السلام) کے نبی ہونے کی واضح دلیل ہے، کیونکہ کسی ولی کو اللہ کی طرف سے الہام کی بنا پر کسی بد سے بد کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں، کیونکہ اس کے الہام میں شیطان دخیل ہوسکتا ہے۔ ” لَمْ تَسْطِعْ “ اصل میں ” لَمْ تَسْتَطِعْ “ تھا، تخفیف کے لیے تاء کو حذف کردیا۔ خضر (علیہ السلام) کے کلام کی ابتدا میں ” لَمْ تَسْتَطِعْ “ ہے، کیونکہ وہاں بات شروع ہو رہی ہے، اختصار کی ضرورت نہیں، بات ختم ہونے پر قصہ مختصر کیا جاتا ہے، اس لیے یہاں ” لَمْ تَسْتَطِعْ “ فرمایا۔ ایک وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی بوجھ تھا تو ثقیل لفظ بولا اور وضاحت کے بعد بوجھ اتر جانے پر خفیف لفظ بولا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

About the statement: وَكَانَ تَحْتَهُ كَنزٌ لَّهُمَا (and there was beneath it a treasure for them - 82), Sayyidna Abu al-Dard& (رض) has reported from the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) that it was a treasure chest of gold and silver. (Nar¬rated by Tirmidhi and a1-Hakim, from Mazhari) Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) said that it was a tablet of gold inscribed with the following good counsel. This report was also narrated by Sayyidna ` Uthman ibn ` Affan (رض) عنہ with its chain of narrators ascending to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : (Qurtubi) 1. بسم اللہ الرحمٰن الرحیم Bismillahir-Rahmanir-Rahim: With the name of Al¬lah, the Most Merciful, the Very Merciful). 2. Amazing is the person who believes in destiny, then how could he de¬spair. 3. Amazing is the person who believes that Allah Ta’ ala is the sponsor of all in their sustenance, still, why would he consume himself in striv¬ing for more than he needs and in achieving what is redundant. 4. Amazing is the person who believes in death yet, how could he remain all happy. 5. Amazing is the person who believes in the reckoning of the Hereafter yet, how could he afford to be heedless. 6. Amazing is the person who knows the world and its vicissitudes yet, how could he sit relaxed about it. 7. لا إله إلا اللہ محمد رسول اللہ (la ilaha illallah Muhammad rasulullah: There is no god but Allah Muhammad is a messenger of Allah). The benefit of the righteousness of parents reaches children, and their children. The statement: وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا (and their father was a pious man - 82) carries a hint that arrangements were made to have the buried treasure secured for the orphan children through al-Khadir for the reason that the father of the orphan children was some pious man dear in the sight of Allah. Therefore, it was to grant his wish and to bring benefit to his children that Allah Ta’ ala made this arrangement. Muhammad ibn al-Munkadir says: &It is because of the piety and righteousness of a ser¬vant of His that Allah Ta’ ala protects his children, and the children of his children, and his family, even the homes built around his own.& (Mazhari) As in al-Qurtubi, sage Shibli used to say that he was a guarantee of peace for the city and the area adjoining it. When he died, it was soon after his burial that the disbelievers of Dailam crossed Euphrates and took over Baghdad. At that time, everyone was saying that they were struck by double distress - the death of Shibli and the sack of Dailam, (Qurtubi, p. 29, v. 11) According to Tafsir Mazhari, this verse also indicates that people too should show consideration and affection for the children of the learned and the pious - unless, of course, they were to succumb to disbelief and sin. Later, the word: اَشُدّ (ashudd) in: أَن يَبْلُغَا أَشُدَّهُمَا (that they reach their maturity - 82) is a plural form of: شدّہ (shiddah) meaning maturity, the age when one reaches full maturity and becomes able to decide what is good or bad for him. According to Imam Abu Hanifah (رح) ، this is the age of twenty-five years. Others put it at forty years because it appears in the Qur&an: حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْ‌بَعِينَ سَنَةً (until when he reaches his maturity and reaches [ the age of ] forty years - al-Ahqaf, 46:15) Prophetic Eloquence and the Nuances of Etiquette: An Example Before we turn to this example, let us first understand that nothing can happen in this world, good or bad, without the will and intention of Allah Ta` ala. All phenomena of good and evil is as created by Him and is subservient to His intention and will. Things understood or named as evil or bad do deserve to be called as evil or bad in terms of particular in¬dividuals and particular circumstances. But, given a total world-view, they all are necessary and nothing but good in terms of being a Divine creation as based on wisdom. In short, whatever calamity or accident stands activated in this world simply cannot materialize without the will and intention of Allah Ta` ala. In that respect, every good and evil can also be attributed to Allah Ta’ ala. But, the fact is that, given the creation of Allah Ta’ ala, no evil is evil. Therefore, etiquette demands that evil should not be attrib¬uted towards Allah Ta` ala. The words of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) men¬tioned in the Qur&an: وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ وَإِذَا مَرِ‌ضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (It is He who gives me [ things ] to eat and drink, [ 26:79] and when I am sick, it is He who cures me - 26:80) are a good example. They teach us the same eti¬quette when the provision of food and drink has been attributed to Allah Ta` ala. Then comes the provision of cure from sickness. This too has been attributed to Him. In between came the mention of sickness. He attributed it to himself in the words: وَإِذَا مَرِ‌ضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ and when I am sick, it is He who cures me) - not in the manner: When He makes me fall sick, He cures me too. Let us now consider the diction of al-Khadir (علیہ السلام) . When he formed the intention of breaking the boat - which was obviously a vicious act - he attributed this intention to himself and said: اَرَدتُ (ara[ d ] tu: I wanted to make it defective - 79). After that, he mentioned the killing of the boy and wished someone would replace him who would be better than him. Here, there was evil in the act of killing while being blessed with better progeny in his place was something good. Therefore, because of this com¬mon factor, the form used was that of the first person, plural. It was said: اَرَدنَا (aradna: we wished - 81) so that whatever obvious evil there lies in it is beamed back to his own self and whatever good lies in it stands attributed to Allah Ta’ ala. As for the third event - setting the wall right to secure the property of the orphans - it was nothing but good. This was attributed entirely to Allah Ta` ala by saying: فَأَرَ‌ادَ رَ‌بُّكَ (fa arada rabbuk: So your Lord willed - 82). Is al-Khadir (علیہ السلام) alive, or is he dead? The event related to al-Khadir (علیہ السلام) mentioned in the Qur&an has nothing to do with the question of his life or death after it. Therefore, no clear statement in this regard is present in the Qur&an, and Sunnah. Some reports suggest his being alive till now while others tell us otherwise. Thus, scholarly opinion has always been at variance in this matter. Those who hold that he is alive argue on the basis of the narrative from. Sayyidna Anas (رض) carried by al-Hakim in his al-Mustadrak. It says, when the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) left this mortal world, there came a person in black and white beard. Tearing the crowd of people, he reached inside and started weeping. Then, turning to the noble Companions (رض) ، he said the following words: اِنَّ فِی اللہِ عَزَآءً مَّن کُلِّ مُصِیبَۃِ وَّعِوَضاً مِّن کُلِّ فَآیٔتِ ، وَّ خَلَفاً مِّن کُلِّ ھَالِکِ ، فَاِلَی اللہِ فَاَنِیبُوا وَاِلَیہِ فَاَرغَبُوا وَنَظَرُہ ، اِلَیکُم فِی البَلَاء فَنظُرُوا فَاِنَّمَا المُصَابُ مَن لَّم یُجبَر Indeed, in Allah there is endurance against all distress, and recompense of everything taken away, and He is the real caretaker for He alone survives after everyone is dead. So, return to Allah, turn to Him passionately and long for Him alone - because, deprived is he who has been deprived of the reward of enduring distress. After having said these words, when the visitor departed, Sayyidna Abu Bakr and Sayyidna ` Ali (رض) said, he was al-Khadir. This narrative has also been reported by Ibn al-Jazri in his al-Hisn al-Hasin where the compiler is particular about including nothing but what is authentic. And in Sahih Muslim, it appears that Dajjal (Imposter) will reach a point close to Madinah when a man of Madinah will come out to confront him. He will be the best of men during that time, or among the better ones. Abu Ishaq said, this person will be al-Khadir (علیہ السلام) .& (Qurtubi) And Ibn Abi ad-Dunya has reported in Kitab al-Hawatif with neces¬sary chains of authority that Sayyidna ` Ali (رض) met al-Khadir (علیہ السلام) who told him about a Du` a& which, if recited by anyone after every Salah, would bring for him great reward, forgiveness and mercy. That prayer is given below: یَامَن لَّا یُشغِلُہ، سَمعِ ، َّیَا مَن لَّا تُغلِطُہُ المَسَآیٔلُ ، وَیَا مَن لَّا یَبرَمُ مَن اِلحَاحِ المُلِحَّینَ ، اَذِقنِی بَردَ عَفوِکَ وَ حِلَاوَۃَ مَغفِرَتِکَ O He whose hearing of one thing does not hamper His hearing of the other, And 0 He who never errs in responding to (millions of) requests simultaneously, And 0 He who never becomes weary of the plaints made repeat¬edly by those who make them in prayers, let me, in Your mercy, have a cool taste of Your forgiveness and sweetness of Your pardon. (Qurtubi) Then, within the same book, exactly the same event, the same prayer and the same incidence of meeting with al-Khadir (علیہ السلام) has been reported from Sayyidna ` Umar (رض) as well. (Qurtubi) Similar to this, there are countless events relating to al-Khadir (علیہ السلام) that have been attributed to the community&s men of Allah ( اَولِیَاء awliya& ). As for those who do not accept the likelihood of al-Khadir (علیہ السلام) being alive, their major argument comes from the Hadith of Sayyida ` Abdullah ibn ` Umar (رض) appearing in Sahih Muslim. He says, &one night, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) led the ` Isha& prayer for us during the latter days of his blessed life. After having turned for salam, he rose and said these words: اَرَیٔتکُم لَیلُتَکُم ھٰذِۃٖ فَاِنَّ عَلٰی رَاسِ مِایٔۃِ سَنَۃِ مَّنھَا لَا یَبقٰی مِمَّن ھُوَعَلٰی ظَھرِ الاَرضِ اَحَدُ Do you see this night of yours? And after a hundred years from this night, not one of those present over the land will be alive! After having narrated this report, Sayyidna Ibn ` Umare (رض) said, &peo¬ple say different things about it. But, what the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) meant to say was that this age will be over after hundred years.& This narrative has been reported in Sahih Muslim also from Sayyidna Jabir ibn ` Abdullah, almost in the same words. But, after hav¬ing quoted this report, Allamah al-Qurtubi said, &it offers no conclusive argument for those who hold that the notion of al-Khadir (علیہ السلام) being alive is false because, in this narrative, the words used for the entire pro¬geny of Sayyidna Adam (علیہ السلام) are general with a strong emphasis on the generality. Yet, it contains no decisive authority (nass) to prove that this generality covers the entire progeny of Sayyidna Adam (علیہ السلام) necessarily. The reason is that Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) too is among the progeny of Sayyid¬na Adam (علیہ السلام) who has not died, nor was he killed. Therefore, as obvious, the letters: الف لام (alif-lam) in the words: عَلٰی الاَرضِ (&ala al-ard: over the land) is the alif-lam of &ahd,& (which points out to something familiar to the addressees), and means the land of Arabia. It does not include the whole land mass of the world out of which the Arabs had never heard even the names of the land of Gog and Magog (Ya&juj and Ma&juj), the far East and the Islands of the West.& This was the view of ` Allamah al-Qurtubi. Similarly, some people have taken the issue of the Finality of Proph¬ethood as contrary to the notion of al-Khadir (علیہ السلام) being alive. The an¬swer to this is also clear. It can be said that the way the &life& of Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) is not contrary to the Finality of Prophethood, the &life& of al-Khadir can also be quite similar. Some people have raised a doubt about the &life& of al-Khadir` (علیہ السلام) . They say, if he were present during the blessed period of the Holy Proph¬et (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، it would have been mandatory for him to come to him and to serve the cause of Islam under him. Because, it was said in Hadith: لَو کَانَ مُوسٰی حَیَّاً لَّمَا وَسِعَہ، اِلَّا اِتِّبَاعِی |"Had Musa been alive [ today ], he would have had no choice but to follow me [ for my coming has resulted in the abrogation of the Faith of Musa But, not far out is the possibility that the &life& and prophethood of al-Khadir &still may be different from that of the usual Shari` ah-bearing prophets. Since he is charged with the duty of carrying out certain affairs of creation (takwin) entrusted with him by Allah Ta` ala, He takes care of this appointed duty staying aloof from peo¬ple at large. As for following the Shari’ ah of the Last Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، it is not a far out proposition that he may have started acting in accordance with it after the advent of the prophethood of Sayyidna Muhammad al-Mustafa (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . (Allah knows best). In Tafsir al-Bahr al-Muhit, Abu Hasan has reported events of several pious elders having met al-Khadir (علیہ السلام) but, along with it, he has also said: وَالجُمھُورُ عَلٰی اَنَّہ ، مَاتَ As for the majority of religious scholars, they hold the position that al-Khadir (علیہ السلام) has died. (al-Bahr al-Muhit, p. 147, vol.6) In Tafsir Mazhari, Qadi Thana&ullah of Panipati has said, &the resolu¬tion of all these difficulties lies in what Sayyid Ahmad al-Sarhandi, known as the reviver of the second Islamic millennium, said on the basis of his mukashafah (discovery through induced illumination). His words are: &I personally asked al-Khadir (علیہ السلام) about this matter in a state of kashf. He said&, |"I and Ilyas (علیہ السلام) are both not alive. But, Allah Ta’ ala has granted us the ability to appear in the guise of living men and help people in different ways.|" (Allah, the Pure, the Exalted, knows best) Conclusion I have said earlier that none of our articles of faith or problems of re¬ligious practice is connected with the death or life of al-Khadir (علیہ السلام) . Therefore, no clarification or explanation was given in the Qur’ an and Sunnah about it. So, there is just no need to enter into unnecessary dis¬cussion or debate in it, nor have we been obligated to believe in any one of the sides of the issue. But, as this problem has found currency on a wider level, details have been provided..

(آیت) تَحْتَهٗ كَنْزٌ لَّهُمَا یہ خزانہ جو یتیم بچوں کے لئے زیر دیوار دفن تھا اس کے متعلق حضرت ابو الدرداء (رض) نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ روایت کیا ہے کہ وہ سونے اور چاندی کا ذخیرہ تھا (رواہ الترمذی والحاکم وصححہ از مظہری) ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ وہ سونے کی ایک تختی تھی جس پر نصیحت کے مندرجہ ذیل کلمات لکھے ہوئے تھے یہ روایت حضرت عثمان بن عفان (رض) نے مرفوعاً رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی نقل فرمائی (قرطبی) ١ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ ٢ تعجب ہے اس شخص پر جو تقدیر پر ایمان رکھتا ہے پھر غمگین کیونکر ہوتا ہے۔ ٣ تعجب ہے اس شخص پر جو اس پر ایمان رکھتا ہے کہ رزق کا ذمہ دار اللہ ہے پھر ضرورت سے زیادہ مشقت اور فضول قسم کی کوشش میں کیوں لگتا ہے۔ ٤ تعجب ہے اس شخص پر جو موت پر ایمان رکھتا ہے پھر خوش و خرم کیسے رہتا ہے۔ ٥ تعجب ہے اس شخص پر جو حساب آخرت پر ایمان رکھتا ہے پھر غفلت کیسے برتتا ہے۔ ٦ تعجب ہے اس شخص پر جو دنیا کو اور اس کے انقلابات کو جانتا ہے پھر کیسے اس پر مطمئن ہو کر بیٹھتا ہے۔ ٧ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ۔ والدین کی نیکی کا فائدہ اولاد در اولاد کو بھی پہنچتا ہے : وَكَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًا اس میں اشارہ ہے کہ یتیم بچوں کے لئے مدفون خزانے کی حفاظت کا سامان بذریعہ خضر (علیہ السلام) اس لئے کرایا گیا تھا کہ ان یتیم بچوں کا باپ کوئی مرد صالح اللہ کے نزدیک مقبول تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کی مراد پوری کرنے اور اس کی اولاد کو فائدہ پہنچانے کا یہ انتظام فرمایا محمد بن منکدر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک بندے کی نیکی اور صلاحیت کی وجہ سے اس کی اولاد اور اولاد اور اس کے خاندان کی اور اس کے آس پاس کے مکانات کی حفاظت فرماتے ہیں (مظہری) قرطبی میں ہے کہ حضرت شبلی فرمایا کرتے تھے کہ میں اس شہر اور پورے علاقہ کے لئے امان ہوں جب ان کی وفات ہوگئی تو ان کے دفن ہوتے ہی کفار دیلم نے دریائے دجلہ کو عبور کرکے بغداد پر قبضہ کرلیا اس وقت لوگوں کی زبان پر یہ تھا کہ ہم پر دوہری مصیبت ہے یعنی شبلی کی وفات اور دیلم کا قبضہ (قرطبی ص ٢٩ ج ١١) تفسیر مظہری میں ہے کہ اس آیت میں اس کی طرف بھی اشارہ ہے کہ لوگوں کو بھی علماء وصلحاء کی اولاد کی رعایت اور ان پر شفقت کرنی چاہئے جب تک کہ وہ بالکل ہی کفر و فسق و فجور میں مبتلا نہ ہوجائیں۔ (آیت) اَنْ يَّبْلُغَآ اَشُدَّهُمَا لفظ اشد شدۃ کی جمع ہے مراد قوت ہے اور وہ عمر جس میں انسان اپنی پوری قوت اور بھلے برے کی پہچان پر قادر ہوجاتا ہے ابوحنیفہ کے نزدیک یہ پچیس سال کی عمر ہے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ چالیس سال عمر ہے کیونکہ قرآن کریم میں ہے کہ (آیت) حَتّىٰٓ اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَبَلَـغَ اَرْبَعِيْنَ سَـنَةً (مظہری) پیغمبرانہ بلاغت اور رعایت ادب کی ایک مثال : اس مثال کو سمجھنے کے لئے پہلے یہ بات سمجھ لینی ضروری ہے کہ دنیا میں کوئی اچھا یا برا کام اللہ تعالیٰ کی مشیت و ارادے کے بغیر نہیں ہوسکتا خیر و شر سب اس کی مخلوق اور اس کے ارادے اور مشیت کے تابع ہیں جن امور کو شر یا برا سمجھا اور کہا جاتا ہے وہ خاص افراد اور خاص حالات کے اعتبار سے ضرور شر اور برا کہلانے کے مستحق ہوتے ہیں مگر مجموعہ عالم اور عالم دنیا کے مزاج کے لئے سب ضروری اور تخلیق الہی کے اعتبار سے سب خیر ہی ہوتے ہیں اور سب حکمت پر مبنی ہوتے ہیں۔ کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں۔ خلاصہ یہ ہے کہ جو آفت یا حادثہ دنیا میں پیش آتا ہے خدا تعالیٰ کی مشیت و ارادے کے بغیر نہیں ہوسکتا اس لحاظ سے ہر خیر و شر کی نسبت بھی حق تعالیٰ کی طرف ہوسکتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ حق تعالیٰ کی تخلیق کے اعتبار سے کوئی شر شر نہیں ہوتا اس لئے ادب کا تقاضا یہ ہے کہ شر کی نسبت حق تعالیٰ کی طرف نہ کی جائے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے کلمات جو قرآن کریم میں مذکور ہیں (آیت) وَالَّذِيْ هُوَ يُطْعِمُنِيْ وَيَسْقِيْنِ وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ اسی تعلیم کا سبق دیتے ہیں کہ کھلانے پلانے کی نسبت حق تعالیٰ کی طرف فرمائی پھر بیماری کے وقت شفاء دینے کی نسبت بھی اسی کی طرف کی۔ درمیان میں بیمار ہونے کو اپنی طرف منسوب کرکے کہا (آیت) وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ یعنی جب میں بیمار ہوجاتا ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے شفاء عطا فرما دیتے ہیں یوں نہیں کہا کہ جب وہ مجھے بیمار کرتے ہیں تو شفاء بھی دیتے ہیں۔ اب حضرت خضر (علیہ السلام) کے کلام پر غور کیجئے انہوں نے جب کشتی توڑنے کا ارادہ کیا تو وہ کیونکہ ظاہر میں ایک عیب اور برائی ہے اس کے ارادہ کی نسبت اپنی طرف کرکے فرمایا اَرَدْتَّ پھر لڑکے کو قتل کرنے اور اس کے بدلے میں اس سے بہتر اولاد دینے کا ذکر کیا تو اس میں قتل تو برائی تھی اور بدلہ میں بہتر اولاد دینا ایک بھلائی تھی امر مشترک ہونے کی وجہ سے یہاں بصیغہ جمع متکلم فرمایا فَاَرَدْنَآ یعنی ہم نے ارادہ کیا تاکہ اس میں جتنا ظاہری شر ہے وہ اپنی طرف اور جو خیر ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہو تیسرے واقعہ میں دیوار کھڑی کرکے یتیموں کا مال محفوظ کردینا سراسر خیر ہی خیر ہے اس کی نسبت پوری حق تعالیٰ کی طرف کرکے فرمایا فَاَرَادَ رَبُّكَ یعنی آپ کے رب نے ارادہ کیا۔ خضر (علیہ السلام) زندہ ہیں یا ان کی وفات ہوچکی : قرآن کریم میں جو واقعہ حضرت خضر (علیہ السلام) کا مذکور ہے اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ خضر (علیہ السلام) اس واقعے کے بعد وفات پاگئے یا زندہ رہ گئے اسی لئے قرآن و سنت میں اس کے متعلق کوئی صریح بات مذکور نہیں بعض روایات و آثار سے ان کا اب تک زندہ ہونا معلوم ہوتا ہے بعض روایات سے اس کے خلاف مستفاد ہوتا ہے اس لئے اس معاملے میں ہمیشہ سے علماء کی راہیں مختلف رہی ہے جو حضرات ان کی حیات کے قائل ہیں ان کا استدلال ایک تو اس روایت سے ہے جس کو حاکم نے مستدرک میں حضرت انس (رض) سے نقل کیا ہے کہ جب رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوئی تو ایک شخص سیاہ سفید داڑھی والے داخل ہوئے اور لوگوں کے مجمع کو چیرتے پھاڑتے اندر پہنچے اور رونے لگے پھر صحابہ کرام (رض) اجمعین کی طرف متوجہ ہو کر یہ کلمات کہے۔ ان فی اللہ عزآء من کل مصیبۃ وعوضا من کل فآئت وخلفا من کل ھالک فالی اللہ فانیبوا والیہ فارغبوا ونظرہ الیکم فی البلاء فانظروا فانما المصاب من لم یجیر۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں صبر ہے ہر مصیبت سے اور بدلہ ہے ہر فوت ہونے والی چیز کا اور وہی قائم مقام ہے ہر ہلاک ہونے والے کا اس لئے اسی کی طرف رجوع کرو اسی کو طرف رغبت کرو اور اس بات کو دیکھو کہ وہ تمہیں مصیبت میں مبتلا کر کے تم کو آزماتا ہے اصل مصیبت زدہ وہ ہے جس کی مصیبت کی تلافی نہ ہو۔ یہ آنے والے کلمات مذکورہ کہہ کر رخصت ہوگئے تو حضرت ابوبکر صدیق اور علی المرتضی (رض) نے فرمایا کہ یہ خضر (علیہ السلام) تھے اس روایت کو جزری (رح) نے حصن حصین میں بھی نقل کیا ہے۔ جن کی شرط یہ ہے کہ صرف صحیح السند روایات اس میں درج کرتے ہیں۔ اور صحیح مسلم کی حدیث میں ہے کہ دجال مدینہ طیبہ کے قریب ایک جگہ تک پہنچے گا تو مدینہ سے ایک شخص اس کے مقابلہ کے لئے نکلے گا جو اس زمانے کے سب انسانوں میں بہتر ہوگا یا بہتر لوگوں میں سے ہوگا ابو الحق نے فرمایا کہ یہ شخص حضرت خضر (علیہ السلام) ہوں گے (قرطی) اور ابن ابی الدنیا نے کتاب الہواتف میں سند کے ساتھ نقل کیا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے حضرت خضر (علیہ السلام) سے ملاقات کی تو خضر (علیہ السلام) نے ان کو ایک دعا بتلائی جو کہ اس کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرے اس کے لئے ثواب عظیم اور مغفرت و رحمت ہے وہ دعا یہ ہے۔ یامن لا یشغلہ سمع عن سمع ویامن لا تغلطہ المسآئل ویامن لایبرم من الحاح الملحین اذقنی برد عفوک وحلاوۃ مغفرتک۔ (قرطبی) اے وہ ذات جس کو ایک کلام کا سننا دوسرے کلام کے سننے سے مانع نہیں ہوتا اور اے وہ ذات جس کو بیک وقت ہونے والے (لاکھوں کروڑوں) سوالات میں کوئی مغالطہ نہیں لگتا اور وہ ذات جو دعا میں الحاح و اسرار کرنے اور بار بار کہنے سے ملول نہیں ہوتا مجھے اپنے عفو و کرم کا ذائقہ چکھا دیجئے اور اپنی مغفرت کی حلاوت نصیب فرمائیے اور پھر اسی کتاب میں بعینہ یہی واقعہ اور یہی دعا اور خضر (علیہ السلام) سے ملاقات کا واقعہ حضرت فاروق اعظم (رض) سے بھی نقل کیا ہے (قرطبی) اس طرح اولیاء امت میں حضرت خضر (علیہ السلام) کے بیشمار واقعات منقول ہیں اور جو حضرات خضر (علیہ السلام) کی حیات کو تسلیم نہیں کرتے ان کا بڑا استدلال اس حدیث سے ہے جو صحیح مسلم میں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے منقول ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک رات رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں عشاء کی نماز میں اپنی آخر حیات میں پڑھائی سلام پھیرنے کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوگئے اور یہ کلمات ارشاد فرمائے۔ ارءیتکم لیلتکم ہذہ فان علی راس مائۃ سنۃ منھا لایبقی ممن ھو علی ظہر الارض احد۔ کیا تم اپنی آج کی رات کو دیکھ رہے ہو اس رات سے سو سال گذرنے پر کوئی شخص ان میں سے زندہ نہ رہے گا جو آج زمین کے اوپر ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) نے یہ روایت نقل کرکے فرمایا کہ اس روایت کے بارے میں لوگ مختلف باتیں کرتے ہیں مگر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مراد یہ تھی کہ سو سال پر یہ قرآن ختم ہوجائے گا یہ روایت مسلم میں حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے بھی تقریبا انہی الفاظ کے ساتھ منقول ہے لیکن علامہ قرطبی نے یہ روایت نقل کرنے کے بعد فرمایا کہ اس میں ان لوگوں کے لئے کوئی حجت نہیں جو حیات خضر (علیہ السلام) کو باطل کہتے ہیں کیونکہ اس روایت میں اگرچہ تمام بنی آدم کے لئے عموم کے الفاظ ہیں اور عموم بھی مؤ کد کرکے لایا گیا ہے مگر پھر بھی اس میں نص نہیں کہ یہ عموم تمام اولاد آدم (علیہ السلام) کو شامل ہی ہو کیونکہ اولاد آدم میں تو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) بھی ہیں جن کی نہ وفات ہوئی اور نہ قتل کئے گئے اس لئے ظاہر یہ ہے کہ حدیث کے الفاظ عَلَی الاَرض میں الف لام عہد کا ہے اور مراد ارض سے ارض عرب ہے پوری زمین جس میں ارض یاجوج و ماجوج اور بلاد شرق اور جزائر جن کا نام بھی عربوں نے نہیں سنا اس میں شامل نہیں یہ علامہ قرطبی کی تحقیق ہے۔ اسی طرح بعض حضرات نے مسئلہ ختم نبوت کو حیات خضر کے منافی سمجھا ہے اس کا جواب بھی ظاہر ہے کہ جس طرح حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی حیات ختم نبوت کے منافی نہیں حضرت خضر (علیہ السلام) کی حیات بھی ایسی ہی ہوسکتی ہے۔ بعض حضرات نے حیات خضر پر یہ شبہ کیا ہے کہ اگر وہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں موجود ہوتے تو ان پر لازم تھا کہ حضور کی خدمت میں حاضر ہوتے اور آپ کے تابع ہو کر اسلامی خدمات میں مشغول ہوتے کیونکہ حدیث میں ارشاد ہے لَو كَانَ مُوسٰی حَیًّا لَّما وَسِعَہ اِلَّااتِّبَاعِی یعنی اگر موسیٰ (علیہ السلام) آج زندہ ہوتے تو ان کو بھی میرا ہی اتباع کرنا پڑتا (کیونکہ میرے آنے سے دین موسوی منسوخ ہوچکا ہے) لیکن یہ کچھ بعید نہیں کہ حضرت خضر (علیہ السلام) کی زندگی اور ان کی نبوت عام انبیاء (علیہم السلام) شریعت سے مختلف ہو ان کو چونکہ تکوینی خدمات منجانب اللہ سپرد ہیں وہ ان کے لئے مخلوق سے الگ تھلگ اپنے کام پر مامور ہیں رہا اتباع شریعت محمدیہ تو اس میں کوئی بعد نہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کے بعد سے انہوں نے اپنا عمل شریعت محمدیہ پر شروع کردیا ہو واللہ اعلم ابوحیان نے تفسیر بحر محیط میں متعدد بزرگوں کے واقعات حضرت خضر (علیہ السلام) سے ملاقات کے بھی نقل کئے ہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی فرمایا ہے کہ۔ والجمہور علی انہ مات (بحر ص ١٤٧ ج ٢) جمہور علماء اس پر ہیں کہ خضر (علیہ السلام) کی وفات ہوگئی۔ تفسیر مظہری میں حضرت قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے فرمایا کہ تمام اشکالات کا حل اس میں ہے جو حضرت سید احمد سرہندی مجدد الف ثانی نے اپنے مکاشفہ سے فرمایا وہ یہ کہ میں نے خود حضرت خضر (علیہ السلام) سے اس معاملہ کو عالم کشف میں دریافت کیا انہوں نے فرمایا کہ میں اور الیاس (علیہ السلام) ہم دونوں زندہ نہیں ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ قدرت بخشی ہے کہ ہم زندہ آدمیوں کی شکل میں متشکل ہو کر لوگوں کی امداد مختلف صورتوں میں کرتے ہیں واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم۔ یہ بات میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ حضرت خضر (علیہ السلام) کی موت وحیات سے ہمارا کوئی اعتقادی یا عملی مسئلہ متعلق نہیں اسی لئے قرآن و سنت میں اس کے متعلق کوئی صراحت و وضاحت نہیں کی گئی اس لئے اس میں زیادہ بحث و تمحیص کی بھی ضرورت نہیں نہ کسی ایک جانب کا یقین رکھنا ہمارے لئے ضروری نہیں ہے لیکن چونکہ مسئلہ عوام میں چلا ہوا ہے اس لئے مذکورہ صدر تفصیلات نقل کردی گئی ہیں۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَاَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَيْنِ يَتِيْمَيْنِ فِي الْمَدِيْنَۃِ وَكَانَ تَحْتَہٗ كَنْزٌ لَّہُمَا وَكَانَ اَبُوْہُمَا صَالِحًا ۝ ٠ۚ فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنْ يَّبْلُغَآ اَشُدَّہُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنْزَہُمَا ۝ ٠ۤۖ رَحْمَۃً مِّنْ رَّبِّكَ۝ ٠ۚ وَمَا فَعَلْتُہٗ عَنْ اَمْرِيْ ۝ ٠ۭ ذٰلِكَ تَاْوِيْلُ مَا لَمْ تَسْطِعْ عَّلَيْہِ صَبْرًا۝ ٨ۭۧ يتم اليُتْمُ : انقطاع الصَّبيِّ عن أبيه قبل بلوغه، وفي سائر الحیوانات من قِبَلِ أمّه . قال تعالی: أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيماً فَآوی[ الضحی/ 6] ، وَيَتِيماً وَأَسِيراً [ الإنسان/ 8] وجمعه : يَتَامَى. قال تعالی: وَآتُوا الْيَتامی أَمْوالَهُمْ [ النساء/ 2] ، إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوالَ الْيَتامی [ النساء/ 10] ، وَيَسْئَلُونَكَ عَنِ الْيَتامی [ البقرة/ 220] وكلُّ منفردٍ يَتِيمٌ ، يقال : دُرَّةٌ يَتِيمَةٌ ، تنبيها علی أنّه انقطع مادّتها التي خرجت منها، وقیل : بَيْتٌ يَتِيمٌ تشبيها بالدّرّة اليَتِيمَةِ. ( ی ت م ) الیتم کے معنی نا بالغ بچہ کے تحت شفقت پدری سے محروم ہوجانے کے ہیں ۔ انسان کے علاوہ دیگر حیوانات میں یتم کا اعتبار ماں کیطرف سے ہوتا ہے اور جانور کے چھوٹے بچے کے بن ماں کے رہ جانے کو یتم کہاجاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيماً فَآوی[ الضحی/ 6] بھلا اس نے تمہیں یتیم پاکر جگہ نہیں دی ۔ وَيَتِيماً وَأَسِيراً [ الإنسان/ 8] یتیموں اور قیدیوں کو یتیم کی جمع یتامیٰ ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : وَآتُوا الْيَتامی أَمْوالَهُمْ [ النساء/ 2] اور یتیموں کا مال ( جو تمہاری تحویل میں ہو ) ان کے حوالے کردو ۔ إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوالَ الْيَتامی [ النساء/ 10] جو لوگ یتیموں کا مال ( ناجائز طور پر ) کھاتے ہیں ۔ وَيَسْئَلُونَكَ عَنِ الْيَتامی [ البقرة/ 220] اور تم سے یتیموں کے بارے میں دریاقت کرتے ہیں ۔ مجازا ہر یکتا اور بےمثل چیز کو عربی میں یتیم کہاجاتا ہے ۔ جیسا کہ گوہر یکتا درۃ یتیمۃ کہہ دیتے ہیں ۔ اور اس میں اس کے مادہ کے منقطع ہونے پر تنبیہ کرنا مقصود ہوتا ہے اور درۃ کے ساتھ تشبیہ دے کر یکتا مکان کو بھی یتیم کہہ دیا جاتا ہے ۔ تحت تَحْت مقابل لفوق، قال تعالی: لَأَكَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ [ المائدة/ 66] ، وقوله تعالی: جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهارُ [ الحج/ 23] ، تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمْ [يونس/ 9] ، فَناداها مِنْ تَحْتِها [ مریم/ 24] ، يَوْمَ يَغْشاهُمُ الْعَذابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ [ العنکبوت/ 55] . و «تحت» : يستعمل في المنفصل، و «أسفل» في المتصل، يقال : المال تحته، وأسفله أغلظ من أعلاه، وفي الحدیث : «لا تقوم الساعة حتی يظهر التُّحُوت» «4» أي : الأراذل من الناس . وقیل : بل ذلک إشارة إلى ما قال سبحانه : وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ وَأَلْقَتْ ما فِيها وَتَخَلَّتْ [ الانشقاق/ 3- 4] . ( ت ح ت) تحت ( اسم ظرف ) یہ فوق کی ضد ہے قرآن میں ہے :۔ لَأَكَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ [ المائدة/ 66] تو ( ان پر رزق مینہ کی طرح برستا کہ اپنے اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے کھاتے ۔ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهارُ [ الحج/ 23] ( نعمت کے ) باغ میں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں ۔ فَناداها مِنْ تَحْتِها [ مریم/ 24] اس وقت ان کے نیچے کی جانب سے آواز دی ۔ تحت اور اسفل میں فرق یہ ہے کہ تحت اس چیز کو کہتے ہیں جو دوسری کے نیچے ہو مگر اسفل کسی چیز کے نچلا حصہ کو جیسے ۔ المال تحتہ ( مال اس کے نیچے ہے ) اس کا نچلا حصہ اعلیٰ حصہ سے سخت ہے ) حدیث میں ہے (48) لاتقوم الساعۃ حتیٰ یظھر النحوت کہ قیامت قائم نہیں ہوگی ۔ تا وقی کہ کمینے لوگ غلبہ حاصل نہ کرلیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ حدیث میں آیت کریمہ ؛۔ وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ وَأَلْقَتْ ما فِيها وَتَخَلَّتْ [ الانشقاق/ 3- 4] اور جب یہ زمین ہموار کردی جائے گی اور جو کچھ اس میں سے اسے نکلا کر باہر ڈال دے گی ۔ کے مضمون کی طرف اشارہ ہے ۔ كنز الْكَنْزُ : جعل المال بعضه علی بعض وحفظه . وأصله من : كَنَزْتُ التّمرَ في الوعاء، وزمن الْكِنَازُ «2» : وقت ما يُكْنَزُ فيه التّمر، وناقة كِنَازٌ مُكْتَنِزَةُ اللّحم . وقوله تعالی: وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ [ التوبة/ 34] أي : يدّخرونها، وقوله : فَذُوقُوا ما كُنْتُمْ تَكْنِزُونَ [ التوبة/ 35] ، وقوله : لَوْلا أُنْزِلَ عَلَيْهِ كَنْزٌ [هود/ 12] أي : مال عظیم . ( ک ن ز ) الکنز ( ض ) کے معنی دولت جمع کر کے اس محفوظ رکھ دینے کے ہیں یہ اصل میں کنزت التمر فی الواعاء سے مشتق ہے ۔ جس کے معنی کھجور کا بار دان میں بھر کر محفوظ کرلینے کے ہیں ۔ اور کھجوا اندوختہ کرنے کے موسم مو زمن الکناز کہا جاتا ہے ۔ اور ناقتہ کناز کے معنی گوشت سے گتھی ہوئی اونٹنی کے ہیں ۔ اور آیت کریمہ : وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ [ التوبة/ 34] اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں ۔ میں یکنزون سے مراد وہ لوگ ہیں جو سونا اور چاندی جمع کرنے مصروف رہتے ہیں ۔ اور اسے راہ خدا میں صرف نہیں کرتے ایسے لوگوں کو قیامت کے دن کہاجائے گا : فَذُوقُوا ما كُنْتُمْ تَكْنِزُونَ [ التوبة/ 35] کہ جو کچھ جمع کرتے تھے اس کا مزہ چکھو ۔ اور آیت لَوْلا أُنْزِلَ عَلَيْهِ كَنْزٌ [هود/ 12] میں کنز کے معنی خزانہ اور بڑی دولت کے ہیں صالح الصَّلَاحُ : ضدّ الفساد، وهما مختصّان في أكثر الاستعمال بالأفعال، وقوبل في القرآن تارة بالفساد، وتارة بالسّيّئة . قال تعالی: خَلَطُوا عَمَلًا صالِحاً وَآخَرَ سَيِّئاً [ التوبة/ 102] ( ص ل ح ) الصالح ۔ ( درست ، باترتیب ) یہ فساد کی ضد ہے عام طور پر یہ دونوں لفظ افعال کے متعلق استعمال ہوتے ہیں قرآن کریم میں لفظ صلاح کبھی تو فساد کے مقابلہ میں استعمال ہوا ہے اور کبھی سیئۃ کے چناچہ فرمایا : خَلَطُوا عَمَلًا صالِحاً وَآخَرَ سَيِّئاً [ التوبة/ 102] انہوں نے اچھے اور برے عملوں کے ملا دیا تھا ۔ رب الرَّبُّ في الأصل : التربية، وهو إنشاء الشیء حالا فحالا إلى حدّ التمام، يقال رَبَّهُ ، وربّاه ورَبَّبَهُ. وقیل : ( لأن يربّني رجل من قریش أحبّ إليّ من أن يربّني رجل من هوازن) فالرّبّ مصدر مستعار للفاعل، ولا يقال الرّبّ مطلقا إلا لله تعالیٰ المتکفّل بمصلحة الموجودات، نحو قوله : بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] ( ر ب ب ) الرب ( ن ) کے اصل معنی تربیت کرنا یعنی کس چیز کو تدریجا نشونما دے کر حد کہال تک پہنچانا کے ہیں اور ربہ ورباہ وربیہ تنیوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے ۔ لان یربنی رجل من قریش احب الی من ان یربنی رجل من ھوازن ۔ کہ کسی قریشی کا سردار ہونا مجھے اس سے زیادہ عزیز ہے کہ بنی ہوازن کا کوئی آدمی مجھ پر حکمرانی کرے ۔ رب کا لفظ اصل میں مصدر ہے اور استعارۃ بمعنی فاعل استعمال ہوتا ہے اور مطلق ( یعنی اصافت اور لام تعریف سے خالی ) ہونے کی صورت میں سوائے اللہ تعالیٰ کے ، جو جملہ موجودات کے مصالح کا کفیل ہے ، اور کسی پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا چناچہ ارشاد ہے :۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] عمدہ شہر اور ( آخرت میں ) گنا ه بخشنے والا پروردگار ،۔ بلغ البُلُوغ والبَلَاغ : الانتهاء إلى أقصی المقصد والمنتهى، مکانا کان أو زمانا، أو أمرا من الأمور المقدّرة، وربما يعبّر به عن المشارفة عليه وإن لم ينته إليه، فمن الانتهاء : بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً [ الأحقاف/ 15] ( ب ل غ ) البلوغ والبلاغ ( ن ) کے معنی مقصد اور متبٰی کے آخری حد تک پہنچے کے ہیں ۔ عام اس سے کہ وہ مقصد کوئی مقام ہو یا زمانہ یا اندازہ کئے ہوئے امور میں سے کوئی امر ہو ۔ مگر کبھی محض قریب تک پہنچ جانے پر بھی بولا جاتا ہے گو انتہا تک نہ بھی پہنچا ہو۔ چناچہ انتہاتک پہنچے کے معنی میں فرمایا : بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً [ الأحقاف/ 15] یہاں تک کہ جب خوب جو ان ہوتا ہے اور چالس برس کو پہنچ جاتا ہے ۔ شد الشَّدُّ : العقد القويّ. يقال : شَدَدْتُ الشّيء : قوّيت عقده، قال اللہ : وَشَدَدْنا أَسْرَهُمْ [ الإنسان/ 28] ، ( ش دد ) الشد یہ شدد ت الشئی ( ن ) کا مصدر ہے جس کے معنی مضبوط گرہ لگانے کے ہیں ۔ قرآں میں ہے : وَشَدَدْنا أَسْرَهُمْ [ الإنسان/ 28] اور ان کے مفاصل کو مضبوط بنایا ۔ خرج خَرَجَ خُرُوجاً : برز من مقرّه أو حاله، سواء کان مقرّه دارا، أو بلدا، أو ثوبا، وسواء کان حاله حالة في نفسه، أو في أسبابه الخارجة، قال تعالی: فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] ، ( خ رج ) خرج ۔ ( ن) خروجا کے معنی کسی کے اپنی قرار گاہ یا حالت سے ظاہر ہونے کے ہیں ۔ عام اس سے کہ وہ قرار گاہ مکان ہو یا کوئی شہر یا کپڑا ہو اور یا کوئی حالت نفسانی ہو جو اسباب خارجیہ کی بنا پر اسے لاحق ہوئی ہو ۔ قرآن میں ہے ؛ فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] موسٰی وہاں سے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔ فعل الفِعْلُ : التأثير من جهة مؤثّر، وهو عامّ لما کان بإجادة أو غير إجادة، ولما کان بعلم أو غير علم، وقصد أو غير قصد، ولما کان من الإنسان والحیوان والجمادات، والعمل مثله، ( ف ع ل ) الفعل کے معنی کسی اثر انداز کی طرف سے اثر اندازی کے ہیں ۔ عام اس سے کہ وہ تاثیر عمدگی کے ساتھ ہو یا بغیر عمدگی کے ہو اور علم سے ہو یا بغیر علم کے قصدا کی جائے یا بغیر قصد کے پھر وہ تاثیر انسان کی طرف سے ہو یا دو سے حیوانات اور جمادات کی طرف سے ہو یہی معنی لفظ عمل کے ہیں ۔ فعل الفِعْلُ : التأثير من جهة مؤثّر، وهو عامّ لما کان بإجادة أو غير إجادة، ولما کان بعلم أو غير علم، وقصد أو غير قصد، ولما کان من الإنسان والحیوان والجمادات، والعمل مثله، ( ف ع ل ) الفعل کے معنی کسی اثر انداز کی طرف سے اثر اندازی کے ہیں ۔ عام اس سے کہ وہ تاثیر عمدگی کے ساتھ ہو یا بغیر عمدگی کے ہو اور علم سے ہو یا بغیر علم کے قصدا کی جائے یا بغیر قصد کے پھر وہ تاثیر انسان کی طرف سے ہو یا دو سے حیوانات اور جمادات کی طرف سے ہو یہی معنی لفظ عمل کے ہیں ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

کنز کسے کہتے ہیں ؟ قول باری ہے (وکان تحتہ کنزلھما، اس دیوار کے نیچے ان بچوں کے لئے ایک خزانہ مدفون ہے) سعید بن جبیر اور عکرمہ کا قول ہے کہ ” مال مدفون تھا۔ “ حضرت ابن عباس کا قول ہے کہ یہ خزانہ سونے اور چاندی کی شکل میں نہیں تھا بلکہ کتابی شکل میں علم کا خزانہ تھا۔ مجاہد کا قول ہے کہ علم کے صحیفے تھے۔ حضرت ابوالدرداء سے مروی ہے کہ حضو ر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس آیت کی تفسیر میں منقول ہے کہ سونا چاندی مدفون تھا۔ جب ان حضرات نے کنز کو صحیفوں، علم ، نیز سونا اور چاندی کے معنوں پر محمول کیا تو اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ کنز کا اطلاق ان تمام چیزوں پر ہتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ حضرات اسے ان معنوں پر معمول نہ کرتے۔ قول باری ہے (والذین یکنزون الذھب والفضۃ ولا ینفقولھا فی سبیل اللہ اور وہ لوگ جو سونے اور چاندی کا خزانہ جمع کرلیتے ہیں اور اسے اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے) یہاں اللہ تعالیٰ نے سونے اور چاندی کا خزانہ جمع کرلیتے ہیں اور اسے اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے) یہاں اللہ تعالیٰ نے سونے اور چاندی کا خصوصی طور سے ذکر کیا اس لئے کہ باقی ماندہ تمام چیزیں اگر خزانہ کے طور پر جمع رکھی جائیں تو ان میں زکوۃ واجب نہیں ہوتی۔ ان میں زکوۃ اس وقت واجب ہوتی ہے جب ان کی افزائش کی نیت سے انہیں رکھا جائے۔ اس کے برعکس سونے اور چاندی میں ہر صورت کے اندر زکوۃ واجب ہوجاتی ہے خواہ انہیں خزانے کی شکل میں جمع رکھا جائے اور ان کی افزائش کی کوئی نیت نہ ہو۔ قول باری ہے (وکان ابوھما صالحاً فارا د ربک ان یبلغا اشدھما اور ان کا باپ ایک نیک آدمی تھا اس لئے تمہارے رب نے چاہا کہ یہ دونوں بچے بالغ ہوں) تا آخر آیت اس میں یہ دلالت ہے کہ والدین کی نیکی کی بنا پر اللہ تعالیٰ اولاد کی حفاظت کرتا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا (ان اللہ لیحفظ المومن فی اھلہ وولدہ فی الدویرات حولہ۔ اللہ تعالیٰ مومن کے اہل و عیال اور اس کے اردگرد کے گھروں کی حفاظت کرتا ہے) اسی طرح یہ قول باری ہے (ولو لارجال مومنون ونساء مومنات لم تعلموھم ان تطوء ھم فتصیکم منھم معرۃ بغیر علم لیدخل اللہ فی رحمتہ من یشآء لوتزیلوا لعذبنا الذین کفروا منھم عذاباً الیماً ۔ اور اگر (بہت سے ) مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں نہ ہوتیں جن کی تمہیں خبر بھی نہ تھی یعنی ان کے کچل جانے کا احتمال نہ ہوتا جس پر ان کے باعث تمہیں بھی نادانستگی میں ضرر پہنچتا (تو ابھی سب قضیہ طے کردیا جاتا لیکن ایسا نہیں ہوا) تاکہ اللہ اپنی رحمت میں داخل کرے جس کو چاہے اگر یہ (بےکس مسلمان ) ٹل گئے ہوتے تو ان میں جو کافر تھے انہیں ہم درد ناک عذاب دیتے) اللہ تعالیٰ نے آیت میں یہ بتایا کہ کافروں سے عذاب ٹل گیا اس لئے کہ اہل ایمان ان میں موجود تھے۔ اسی طرح یہ آیت ہے (وما کان اللہ لیعذ بھم وانت فیھم۔ اللہ تعالیٰ انہیں عذاب دینے والا نہیں تھا در آنحالیکہ تم ان کے اندر موجود ہو۔ )

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٨٢ (وَاَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَيْنِ يَتِيْمَيْنِ فِي الْمَدِيْنَةِ وَكَانَ تَحْتَهٗ كَنْزٌ لَّهُمَا وَكَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًا) باپ نے جب دیکھا ہوگا کہ میرا آخری وقت قریب آ لگا ہے اور میرے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں تو اس نے اپنی ساری پونجی اکٹھی کر کے دیوار کی بنیاد میں دفن کردی ہوگی اس امید پر کہ جب وہ بڑے ہوں گے تو نکال لیں گے۔ لیکن اگر وہ دیوار وقت سے پہلے ہی گر جاتی تو اس بستی کے نا ہنجار لوگ جو کسی مسافر کو کھانا کھلانے کے بھی روادار نہیں ان یتیموں کا دفینہ لوٹ کرلے جاتے۔ (فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنْ يَّبْلُغَآ اَشُدَّهُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنْزَهُمَا ) باپ چونکہ نیک آدمی تھا اس لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیوار کی مرمت کا اہتمام کر کے اس کے کمسن یتیم بچوں کی بھلائی کا سامان کیا گیا۔ (رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ ۚ وَمَا فَعَلْتُهٗ عَنْ اَمْرِيْ ) یعنی یہ تمام امور اللہ کی رحمت کا مظہر تھے۔ یہ اللہ ہی کے فیصلے تھے اور اسی کے حکم سے ان کی تنفیذ و تعمیل کی گئی۔ میں نے اپنی مرضی سے ان میں سے کچھ بھی نہیں کیا۔ ان امور کے سلسلے میں اللہ کے احکام کی تنفیذ کرنے والے اللہ کے وہ بندے حضرت خضر تھے کوئی اور ولی اللہ تھے یا کوئی فرشتہ تھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ اس سارے واقعہ میں اصل بات جو سمجھنے کی ہے وہ یہ ہے کہ اللہ کے ایسے تمام بندے کارکنان قضا و قدر کی فوج کے سپاہی ہیں اور وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے جن احکام کی تنفیذ کر رہے ہیں ان کا تعلق شریعت سے نہیں بلکہ تکوینی امور سے ہے۔ دنیا میں جو واقعات و حادثات رونما ہوتے ہیں ہم صرف ان کے ظاہری پہلو کو دیکھ کر ہی ان پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں یا دل گرفتہ ہوتے ہیں۔ بہر حال ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ ہوتا ہے اس میں خیر اور بھلائی ہی ہوتی ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنے تمام معاملات میں ” تفویض الامر “ کا رویہ اپناتے ہوئے راضی برضائے رب رہنا چاہیے کہ : ” ہرچہ ساقی ما ریخت عین الطاف است ! “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

60. In connection with this story, a very hard problem arises to which an answer must be found. Two of the three things done by Khidr are obviously against those commandments of the law which have always been in force since the creation of man. No law allows anyone the right to damage the property of another and kill an innocent person. So much so that if a man were to know by inspiration that some usurper would illegally seize a certain boat, and that a certain boy would be involved in a rebellion and unbelief, even then no law, sent down by Allah, makes it lawful that one should bore a hole in the boat and kill the innocent boy by virtue of his inspiration. If in answer to this, one were to say that Khidr committed these two acts by the commands of Allah, this does not solve the problem, for the question is not this: “By whose command did Khidr commit these acts”, but it is this: “What was the nature of these commands”? This is important because Khidr did these acts in accordance with divine command, for he himself says that these acts of his were not done by his own authority, but were moved by the mercy of Allah, and Allah Himself has testified this by saying: “We gave him a special knowledge from Ourselves”. Thus it is beyond any doubt that these acts were done by the command of Allah, but the question about the nature of the command remains there, for it is obvious that these commands were not legal because it is not allowed by any divine law, and the fundamental principles of the Quran also do not allow that a person should kill another person without any proof of his guilt. Therefore we shall have to admit that these commands belonged to one of those decrees of Allah in accordance with which one sick person recovers, while another dies: one becomes prosperous and the other is ruined. If the commands given to Khidr were of this nature, then one must come to the conclusion that Khidr was an angel (or some other kind of Allah’s creation) who is not bound by the divine law prescribed for human beings, for such commands as have no legal aspect, can be addressed to angels only. This is because the question of the lawful or the unlawful cannot arise about them: they obey the commands of Allah without having any personal power. In contrast to them, a man shall be guilty of a sin whether he does any such thing inadvertently by intuition or by some inspiration, if his act goes against some divine commandment. This is because a man is bound to abide by divine commandments as a man, and there is no room whatsoever in the divine law that an act may become lawful for a man merely because he had received an instruction by inspiration and had been informed in a secret way of the wisdom of that unlawful act. The above mentioned principle has been unanimously accepted by scholars of the divine law and the leaders of Sufism, Allamah Alusi has cited in detail the sayings of Abdul Wahhab Shiirani, Muhy-ud-Din ibn-Arabi, Mujaddid Alf Thani, Shaikh Abdul-Qadir Jilani, Junaid Baghdadi, Sirri Saqti, Abul-Hussain An-nuri, Abu Said-al- Kharraz, Ahmad ud-Dainauri and Imam Ghazzali to this effect that it is not lawful even for a sufi to act in accordance with that inspiration of his own which goes against a fundamental of law. (Ruh-ul-Maani, Vol. XVI, pp. 16-18). That is why we have come to the conclusion that Khidr must be an angel, or some other kind of Allah’s creation, exempted from human law, for he could not be the only exception to the above mentioned formula. Therefore we inevitably come to the conclusion that he was one of those servants of Allah who act in accordance with the will of Allah and not in accordance with the divine law prescribed for human beings. We would have accepted the theory that Khidr was a human being, if the Quran had plainly asserted that the servant to whom Prophet Moses (peace be upon him) was sent for training, was a man. But the Quran does not specifically say that he was a human being but says that he was one of Our servants which does not show that he was necessarily a human being. Besides this, there is no tradition which specifically says that Khidr was a human being. In the authentic traditions related by Said bin Jubair, Ibn Abbas, Ubayy bin Kaab from the Prophet (peace be upon him), the Arabic word rajul has been used for Khidr, which though generally used for human beings, is not exclusively used for human beings. In the Quran itself, this word has been used for Jinns also (Surah Al-Jin, Ayat 6). It is also obvious that when a jinn or an angel or an invisible being will come before a human being, he will surely come in human shape and, in that form; he will be called a bashar (man), just like the angel who came before Mary in the shape of a human being (Surah Maryam, Ayat 17). Thus the word rajul, used for Khidr in the above mentioned tradition by the Prophet (peace be upon him), does not necessarily mean that he was a human being. Therefore we are quite justified in the light of the above discussion to believe that Khidr was one of the angels or some other kind of Allah’s creation who is not bound by the divine law prescribed for human beings. Some of the former scholars of the Quran have also expressed the same opinion which has been cited by lbn Kathir in his commentary on the authority of Mawardi.

سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :60 اس قصے میں ایک بڑی پیچیدگی ہے جسے رفع کرنا ضروری ہے ۔ حضرت خضر نے یہ تین کام جو کیے ہیں ان میں سے تیسرا کام تو خیر شریعت سے نہیں ٹکرا تا ، مگر پہلے دونوں کام یقیناً ان احکام سے متصادم ہوتے ہیں جو ابتدائے عہد انسانیت سے آج تک تمام شرائع الہٰیہ میں ثابت رہے ہیں ۔ کوئی شریعت بھی کسی انسان کو یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی کی مملوکہ چیز کو خراب کر دے ، اور کسی متنفس کو بے قصور قتل کر ڈالے ۔ حتیٰ کہ اگر کسی انسان کو بطریق الہام بھی یہ معلوم ہو جائے کہ ایک کشتی کو آگے جا کر ایک غاصب چھین لے گا ، اور فلاں لڑکا بڑا ہو کر سرکش اور کافر نکلے گا ، تب بھی اس کے لیے خدا کی بھیجی ہوئی شریعتوں میں سے کسی شریعت کی رو سے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے اس الہامی علم کی بنا پر کشتی میں چھید کر دے اور ایک بے گناہ لڑکے کو مار ڈالے ۔ اس کے جواب میں یہ کہنا کہ حضرت خضر نے یہ دونوں کام اللہ کے حکم سے کیے تھے ، فی الواقع اس پیچیدگی کو کچھ بھی رفع نہیں کرتا ۔ سوال یہ نہیں ہے کہ حضرت خضر نے یہ کام کس کے حکم سے کیے تھے ۔ ان کا حکم الہٰی سے ہونا تو بالیقین ثابت ہے کیونکہ حضرت خضر خود فرماتے ہیں کہ ان کے یہ افعال ان کے اختیاری نہیں ہیں بلکہ اللہ کی رحمت ان کی محرک ہوئی ہے ، اور اس کی تصدیق اللہ تعالیٰ خود فرما چکا ہے کہ حضرت خضر کو اللہ کی طرف سے ایک علم خاص حاصل تھا ۔ پس یہ امر تو ہر شک و شبہ سے بالا تر ہے کہ کام اللہ کے حکم سے کیے تھے ۔ مگر اصل سوال جو یہاں پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ کے ان احکام کی نوعیت کیا تھی؟ ظاہر ہے کہ یہ تشریعی احکام نہ تھے ، کیونکہ شرائع الٰہیہ کے جو بنیادی اصول قرآن اور اس سے پہلے کی کتب آسمانی سے ثابت ہیں ان میں کبھی کسی انسان کے لیے یہ گنجائش نہیں رکھی گئی کہ وہ بلا ثبوت جرم کسی دوسرے انسان کو قتل کر دے ۔ اس لیے لا محالہ یہ ماننا پڑے گا کہ یہ احکام اپنی نوعیت میں اللہ تعالیٰ کے ان تکوینی احکام سے مشابہت رکھتے ہیں جن کے تحت دنیا میں ہر آن کوئی بیمار ڈالا جاتا ہے اور کوئی تندرست کیا جاتا ہے ، کسی کو موت دی جاتی ہے اور کسی کو زندگی سے نوازا جاتا ہے ، کسی کو تباہ کیا جاتا ہے اور کسی پر نعمتیں نازل کی جاتی ہیں ۔ اب اگر یہ تکوینی احکام ہیں تو ان کے مخاطب صرف فرشتے ہی ہو سکتے ہیں جن کے بارے میں شرعی جواز و عدم جواز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، کیونکہ وہ اپنے ذاتی اختیار کے بغیر صرف اوامر الہٰیہ کی تعمیل کرتے ہیں ۔ رہا انسان تو خواہ وہ بلا ارادہ کسی تکوینی حکم کے نفاذ کا ذریعہ بنے ، اور خواہ الہاماً اس طرح کا کوئی غیبی علم اور حکم پا کر اس پر عمل در آمد کرے ، بہرحال وہ گناہگار ہونے سے نہیں بچ سکتا اگر وہ کام جو اس نے کیا ہے کسی حکم شرعی سے ٹکراتا ہو ۔ اس لیے کہ انسان بحیثیت اس کے کہ وہ انسان ہے ، احکام شرعیہ کا مکلف ہے اور اصول شریعت میں کہیں یہ گنجائش نہیں پائی جاتی کہ کسی انسان کے لیے محض اس بنا پر احکام شرعیہ میں سے کسی حکم کی خلاف ورزی جائز ہو کہ اسے بذریعہ الہام اس خلاف کا حکم ملا ہے اور بذریعہ علم غیب اس خلاف ورزی کی مصلحت بتائی گئی ہے ۔ یہ ایک ایسی بات ہے جس پر نہ صرف تمام علمائے شریعت متفق ہیں ، بلکہ اکابر صوفیہ بھی بالاتفاق یہی بات کہتے ہیں ۔ چنانچہ علامہ آلوسی نے تفصیل کے ساتھ عبد الوہاب شعرانی ، محی الدین ابن عربی ، مجدد الف ثانی ، شیخ عبد القادر جیلانی ، جنید بغدادی ، سَری سقطی ، ابلوحسین النوری ، ابو سعید الخر از ، ابو العباس احمد الدینوری اور امام غزالی جیسے نامور بزرگوں کے اقوال نقل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اہل تصوف کے نزدیک بھی کسی ایسے الہام پر عمل کرنا خود صاحب الہام تک کے لیے جائز نہیں ہے جو نص شرعی کے خلاف ہو ۔ ( روح المعانی ۔ ج ، 16 ۔ ص 16 ۔ 18 ) اب کیا ہم یہ مان لیں کہ اس قاعدہ کلیہ سے صرف ایک انسان مستثنیٰ کیا گیا ہے اور وہ ہیں حضرت خضر؟ یا یہ سمجھیں کی خضر کوئی انسان نہ تھے بلکہ اللہ کے ان بندوں میں سے تھے جو مشیت الٰہی کے تحت ( نہ کہ شریعت الہٰی کے تحت ) کام کرتے ہیں ؟ پہلی صورت کو ہم تسلیم کر لیتے اگر قرآن بالفاظ صریح یہ کہہ دیتا کہ وہ بندہ جس کے پاس حضرت موسیٰ اس تربیت کے لیے بھیجے گئے تھے ، انسان تھا ۔ لیکن قرآن اس کے انسان ہونے کی تصریح نہیں کرتا بلکہ صرف عَبْدًا مَّنْ عِبَادِنَا ( ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ ) کے الفاظ بولتا ہے جو ظاہر ہے کہ اس بندے کے انسان ہونے کو مستلزم نہیں ہیں ، قرآن مجید میں متعدد جگہ فرشتوں کے لیے بھی یہ لفظ استعمال ہوا ہے ، مثال کے طور پر ملاحظہ ہو سورہ انبیاء ، آیت 26 ۔ اور سورہ زخرف ، آیت 19 ۔ پھر کسی صحیح حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے بھی کوئی ایسا ارشاد منقول نہیں ہے جس میں صراحت کے ساتھ حضرت خضر کو نوع انسانی کا ایک فرد قرار دیا گیا ہو ۔ اس باب میں مستند ترین روایات وہ ہیں جو عن سعید بن جبیر ، عن ابن عباس ، عن اُبی بن کعب ، عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سند سے ائمۃ حدیث کو پہنچی ہیں ۔ ان میں حضرت خضر کے لیے صرف رَجُل کا لفظ آیا ہے ، جو اگرچہ مرد انسانوں کے لیے استعمال ہوتا ہے مگر انسانوں کے لیے مخصوص نہیں ہے ۔ چنانچہ خود قرآن میں یہ لفظ جِنوں کے لیے مستعمل ہو چکا ہے جیسا کہ سورہ جن یا فرشتہ یا کوئی اور غیر مرئی وجود جب انسانوں کے سامنے آئے گا تو انسانی شکل ہی میں آئے گا اور اس حالت میں اس کو بشر یا انسان ہی کہا جائے گا ۔ حضرت مریم کے سامنے جب فرشتہ آیا تھا تو قرآن اس واقعہ کو یوں بیان کرتا ہے کہ فَتَمَثَّلَ لَھَا بَشَرًا سَوِیًّا ۔ پس نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ ارشاد کہ وہاں انہوں نے ایک مرد کو پایا حضرت خضر کے انسان ہونے پر صریح دلالت نہیں کرتا ۔ اس کے بعد ہمارے لیے اس پیچیدگی کو رفع کرنے کی صرف یہی ایک صورت باقی رہ جاتی ہے کہ ہم خضر کو انسان نہ مانیں بلکہ فرشتوں میں سے ، یا اللہ کی کسی اور ایسی مخلوق میں سے سمجھیں جو شرائع کی مکلف نہیں ہے بلکہ کار گاہ مشیت کی کارکن ہے ۔ متقدمین میں سے بھی بعض لوگوں نے یہ رائے ظاہر کی ہے جسے ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں ماوردی کے حوالہ سے نقل کیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

41: حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حضرت خضر علیہ السلام سے ملوانے اور یہ واقعات دکھانے کا اصل مقصد ایک اہم حقیقت کا مشاہدہ کرانا تھا، اور اِسی حقیقت کو واضح کرنے کے لئے قرآنِ کریم نے یہ واقعہ ہمارے لئے بیان فرمایا ہے۔ اسلامی شریعت کی رُو سے کسی کے لئے یہ بالکل جائز نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے کی ملکیت میں اس کی اجازت کے بغیر کوئی تصرف کرے، خاص طور پر اس کا تو ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی کہ اس کی ملکیت کو کوئی نقصان پہنچادے، چاہے وہ نقصان خود مالک کے فائدے کی نیت ہی سے پہنچایا گیا ہو، لیکن حضرت خضر علیہ السلام نے کشتی والوں کی اجازت کے بغیر اُس کا تختہ نکال دیا، اسی طرح کسی بے گناہ کو قتل کرنا شریعت میں انتہائی سنگین جرم ہے، خاص طور پر کسی نابالغ لڑکے کو قتل کرنا تو حالت جنگ میں بھی جائز نہیں ہے، یہاں تک کہ اگر یہ معلوم ہو کہ یہ لڑکا بڑا ہو کر کوئی فساد مچائے گا، تب بھی اُس وقت تک اسے قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، اس کے باوجود حضرت خضر علیہ السلام نے لڑکے کو قتل کردیا، او رچونکہ یہ دونوں باتیں شریعت میں ناجائز تھیں، اس لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام اِن پر خاموش نہیں رہ سکے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حضرت خضر علیہ السلام نے شریعت کے بالکل خلاف یہ کام کیسے کئے؟ اِس سوال کا جواب جاننے کے لئے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس کائنات میں جتنے واقعات ہوتے ہیں، چاہے وہ ہماری نظر میں اچھے معلوم ہوتے ہوں یا بُرے، ان کا تعلق ایک ایسے جہاں سے ہے جو ہماری آنکھوں سے پوشیدہ ہے، اور جسے اصطلاح میں ’’عالمِ تکوین‘‘ کہا جاتا ہے، جو براہِ راست اﷲ تعالیٰ کی حکمت اور اس کے تکوینی اَحکام کے ذریعے کنٹرول ہورہا ہے، کس شخص کوکتنے عرصے زندہ رہنا ہے؟ اور کب اُس کی موت واقع ہوگی؟ وہ کتنے عرصے صحت مند رہے گا؟ اور کب بیمار ہوجائے گا؟ اسے کب کونسا روز گار نصیب ہوگا ؟ اور اس کے ذریعے وہ کتنی روزی کماسکے گا؟ اس قسم کے سارے معاملات اﷲ تعالیٰ براہ راست طے فرماتے ہیں اور اِن فیصلوں کو نافذ کرنے کے لئے اﷲ تعالیٰ نے کچھ کارندے مقرر فرما رکھے ہیں جو ہماری نگاہوں سے پوشیدہ رہ کر اﷲ تعالیٰ کے اِن تکوینی احکام کی تعمیل کرتے ہیں۔ مثلا جب اﷲ تعالیٰ نے یہ طے فرمالیا کہ فلاں شخص کی موت کا وقت آگیا ہے تو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے موت کا فرشتہ اس شخص کی روح قبض کرنے کے لئے پہنچ جاتا ہے، جب وہ اﷲ تعالیٰ کے تکوینی حکم کی تعمیل میں کسی کی موت واقع کررہا ہوتا ہے تو وہ کسی جرم کا ارتکاب نہیں کرتا، بلکہ اﷲ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کرتا ہے، کسی اِنسان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی دوسرے کی جان لے، لیکن جس فرشتے کو اﷲ تعالیٰ نے اسی کام پر مقرر فرمایا ہے، اُس کے لئے یہ کوئی جرم نہیں۔ اﷲ تعالیٰ کے تکوینی اَحکام کو نافذ کرنے کے لئے عام طور سے فرشتے مقرر ہوتے ہیں، لیکن اﷲ تعالیٰ جس کو چاہیں، یہ فریضہ سونپ سکتے ہیں۔ حضرت خضر علیہ السلام اگرچہ اِنسان تھے، لیکن اﷲ تعالیٰ نے ان کو فرشتوں کی طرح عالمِ تکوین کا پیغمبر بنادیا تھا، انہوں نے جو کچھ کیا، اﷲ تعالیٰ کے تکوینی حکم کے ذریعے کیا، لہٰذا جس طرح موت کے فرشتے پر یہ اعتراض نہیں کیا جاسکتا کہ اُس نے ایک بے گناہ کی جان لے کر گناہ کا ارتکاب کیا ہے، کیونکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اسی بات کے لئے مأمور تھا، اسی طرح حضرت خضر علیہ السلام بھی اُس کشتی کو عیب لگانے اور اُس لڑکے کو قتل کرنے پر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے تکوینی طور پر مأمور تھے، اس لئے ان کا یہ عمل کوئی جرم نہیں تھا، البتہ ہم لوگ دُنیا میں رہتے ہوئے شریعت کے احکام کے پابند ہیں اور ہمیں عالمِ تکوین کا نہ علم عطا کیا گیا ہے اور نہ اس عالم سے متعلق ہمیں کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس لئے ہم اُنہی احکام کے مکلف ہیں جو اِس جیتی جاگتی زندگی میں ہمیں آنکھوں سے نظر آتے ہیں، چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام جو اسی جیتی جاگتی دُنیا کے پیغمبر تھے، اور جو شریعت ان کو دی گئی تھی، اُسی کے پابند تھے، اس لئے وہ نہ حضرت خضر علیہ السلام کی اِن باتوں پر خاموش رہ سکے، اور نہ آئندہ اُن کے ساتھ چل سکے، ان تین واقعات کے بعد وہ سمجھ گئے کہ ان صاحب کا دائرے کار میرے دائرہ کار سے بالکل الگ ہے، اور میں ان کے ساتھ نہیں چل سکتا، البتہ اس طرح اُنہیں یہ حقیقت کھلی آنکھوں دکھادی گئی کہ اس کائنات میں جو کچھ ہورہا ہے اُس کے پیچھے اﷲ تعالیٰ کی لا محدود حکمت کار فرما ہے، اگر ہمیں کسی واقعہ کی وجہ سمجھ میں نہ آئے تو اس کی بناء پر اﷲ تعالیٰ کے فیصلے پر کسی اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ جس عالمِ تکوین میں اس کی حکمت واضح ہوسکتی ہے، وہ ہماری نگاہوں سے پوشیدہ ہے۔ روز مرہ کی زندگی میں ہمیں بہت سے منظر ایسے نظر آتے ہیں جن پر ہمارا دِل دکھتا ہے، بہت سے اِنسانوں کی مظلومیت کو دیکھ کر بعض اوقات دل میں شکوک وشبہات پیدا ہونے لگتے ہیں۔ حضرت خضر علیہ السلام کے ذریعے عالم تکوین کی ایک جھلک دکھا کر ایک مومن کے لئے ایسے شکوک وشبہات کا خاتمہ کردیا گیا ہے، البتہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ عالم تکوین اور اس کے کارندے ہماری آنکھوں سے پوشیدہ ہیں، حضرت خضر علیہ السلام بھی اِس طرح پوشیدہ تھے، لیکن حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عالم تکوین کی ایک جھلک دکھانے کے لئے وحی کے ذریعے اُن کا پتہ بتادیا گیا، اب جبکہ وحی کا دروازہ بند ہوچکا ہے، کسی کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ یقینی طور پر تکوین کے کسی کارندے تک رسائی حاصل کرسکے، اور نہ نظر آنے والی دُنیا میں کوئی شخص یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ وہ تکوین کا کارندہ ہے، اور اسے تکوینی اختیارات حاصل ہیں، لہٰذا جن لوگوں نے حضرت خضر علیہ السلام کے واقعے کی بنیاد پر شریعت کے ظاہری احکام کی خلاف ورزی کو جائز قرار دینے کی کوشش کی ہے، انہوں نے سراسر گمراہی پھیلائی ہے، مثلا بعض نام نہاد درویشوں کا تصوف وغیرہ کے نام لے کر یہ کہنا: ’’شریعت کے اَحکام ظاہر بیں لوگوں کے لئے ہیں، اور ہم اُن سے مستثنیٰ ہیں‘‘، پر لے درجے کی گمراہی ہے، آج کسی کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے جس سے وہ شریعت کے احکام سے مستثنیٰ ہوسکے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(18:82) اشدھما۔ مضاف مضاف الیہ۔ الاشد والاشد۔ سن بلوغ۔ جوانی کی عمر پورا زور۔ بلغ فلان اشدہ وہ سن بلوغ کو پہنچا۔ وہ جوانی کی عمر تک پہنچا۔ شدودمادہ اشھما۔ اپنے سن بلوغ کو۔ یستخرجا۔ مضارع منصوب (بوجہ عمل ان) تثنیہ مذکر غائب۔ اصل میں یستخرجان تھا۔ ان کی وجہ سے نون اعرابی گرگیا۔ استخراج (استفعال) مصدر، وہ دونوں نکال لیں۔ رحمۃ من ربک۔ تیرے پروردگار کی مہربانی۔ رحمۃ۔ اراد کا مفعول لہ ہے کہ ان پر رحمت کرنے کے لئے پروردگار نے چاہا کہ ان یبلغا اشدہما ویستخرجا کنزہما۔ یا یہ مصدر منصوب ہے اس صورت میں اراد بمعنی رحمہما ہے۔ عن امری۔ اپنی مرضی سے۔ اپنی رائے سے۔ ذلک۔ یعنی جو میں نے اوپر بیان کیا ہے۔ لم تسطع۔ مضارع نفی حجد بلم۔ واحد مذکر حاضر۔ بمعنی ماضی منفی تو (صبر) نہ کرسکا۔ اس کا ماضی استطاع سے ہے۔ اسطاع اصل استطاع (باب) استفعال) ہی ہے تاء کو تحفیفاً حذف کردیا گیا ہے۔ دونوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔ مثلاً فما اسطاعوا ان یظھروہ وما استطاعوا لہ نقبا (18:97) پھر ان کو یہ قدرت نہ رہی کہ وہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ اس میں نقب لگا سکیں۔ تسطع اصل میں تسطیع تھا۔ لم کے آنے سے لام کلمہ مجزوم ہوا اور اجتماع ساکنین سے ی حرف علت گرگیا۔ فائدہ آیۃ 79 فاردت ان اعیبھا (اردت صیغہ واحد متکلم) آیہ 81 میں فاردنا ان یبدلھا۔۔ رحما (صیغہ جمع متکلم) اور آیۃ 82 میں فاراد ربک۔۔ رحمۃ من ربک (صیغہ واحد مذکر غائب استعمال ہوا ہے۔ مفسرین اس کی توضیح یوں فرمائی ہے :۔ اگرچہ خیر وشر، نفع وضرر، ہر چیز کا خالق حقیقی اللہ ہے لیکن اہل ادب وعرفان کا طریقہ یہ ہے کہ جب خیر اور نفع کا ذکر کرتے ہیں تو اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کرتے ہیں اور جب شر اور ضرر کے ذکر کا موقع آتا ہے تو اس کی نسبت اپنی طرف کرتے ہیں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا ارشاد ہے واذا مرضت فھو یشفین (26:80) جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ مجھے شفاء بخشتا ہے یہاں کشتی توڑنے کی وجہ بتائی تو اس کی نسبت اپنی طرف کی کیونکہ کشتی توڑنا مذموم ہے اور جب دیوار درست کرنے کی وجہ بتائی تو اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کی کیونکہ کہ وہ خیر محض ہے۔ قتل غلام کے دو پہلو تھے۔ ایک خیر۔ اس لئے کہ اس کے والدین کو نافرمان بیٹے کے عوض میں نیک اولاد دی جارہی ہے۔ اور دوم شر۔ اس لئے کہ بظاہر ایک معصوم بچے کو قتل کیا جا رہا ہے ۔ اس لئے جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے تا کہ خیر کے پہلو کی نسبت ذات خداوندی کی طرف ہوجائے اور شرکا پہلو اپنی طرف منسوب کردیا ۔ علامہ بدرالدین زرکشی نے اسی توجیہ کو پسند فرمایا ہے ! (ضیاء القرآن)

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 6 اگر بھی دیوار گر پڑتی تو دوسرے لوگ ان کا خزانہ لے اڑتے۔ 1 نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے ” اللہ تعالیٰ موسیٰ پر رحم فرمائے اگر صبر کرتے تو عجیب عجیب باتیں دیکھتے۔ (بخاری مسلم) بعض آثار و روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ تیسری مرتبہ حضرت موسیٰنے عمداً اعتراض کیا تاکہ ان سے جدا ہوجائیں۔ (ابن کثیر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : گذشتہ سے پیوستہ۔ حضرت خضر (علیہ السلام) اپنے تیسرے کام کے بارے میں وضاحت کرتے ہیں۔ حضرت خضر دیوار تعمیر کرنے کی وضاحت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس شہر میں یہ یتیموں کا مکان تھا جس کی دیوار گرنے ہی والی تھی۔ اس دیوار کے نیچے ایک خزانہ ہے جوان بچوں کے نیک ماں باپ نے ان کے لیے چھپا رکھا تھا۔ قریب تھا یہ دیوار گرجائے اور خزانہ لوگوں کے ہاتھ لگ جائے۔ اس لیے ہم نے یہ دیوار درست کردی ہے۔ اے موسیٰ (علیہ السلام) ! بیشک آپ کو بھوک کی حالت میں یہ مشقت اٹھانی پڑی ہے مگر تیرے رب نے یہی چاہا کہ یہ دیوار درست کردی جائے تاکہ یتیم جوان ہو کر اس خزانے کو نکال لیں۔ یہ خزانہ تیرے رب کی رحمت اور ہمارا یتیموں کی خدمت کرنا اس کی مہربانی کا نتیجہ ہے یاد رکھیں کہ یہ کام بھی میں نے اپنی مرضی سے نہیں کیا۔ یہ ہے ان کاموں کی حقیقت جس پر آپ صبر نہ کرسکے حضرت خضر کا وضاحت کردینا کہ یہ کام میں نے اپنی مرضی سے نہیں کیے اس بات کا ثبوت ہیں کہ انہوں نے یہ کام اپنی شریعت کے مطابق یعنی وحی کی روشنی میں کیے تھے۔ جس پر قیل وقال کرنے کا حق ختم ہوجاتا ہے۔ حضرت خضر (علیہ السلام) کے بارے میں جہالت اور مشرکانہ عقائد : دائرہ المعارف الاسلامیہ مطبوعہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں زیر عنوان طریقت جلد ١٢ صفحہ ٤٦٠ پر درج ہے کہ ” راسخ مقدس ہستی (سیدناخضر) کے مظاہر سے فیضان حاصل ہوتا ہے جو پراسرار اور غیر فانی ہے یعنی الخضر جن کی ہادی طریقت کی حیثیت سے سب فرقے توقیر و تعظیم کرتے ہیں کیونکہ وہ سیدنا موسیٰ کے رہنما اور صوفی کی روح کو حقیقت علیا سے آشنا کرانے کے اہل ہیں۔ خواجہ خضر کے عنوان کے تحت لکھا ہے کہ ” ہندوستان میں سیدناخضر (علیہ السلام) کو کنوؤں اور چشموں کی روح کا روپ سمجھا جاتا ہے دریائے سندھ کے آرپار انہیں دریا کا اوتار سمجھا جاتا ہے سیدناخضر کی خانقاہ سندھ کے ایک جزیرے میں بھکر کے پاس ہے جہاں ہر مذہب کے عقیدت مند زیارت کو جاتے ہیں (ایضاً دائر ۃ المعاف : جلد، ٥ ص، ٢٢) اس طرح سیدنا خضر کے نام سے شرک کا ایک دروازہ کھل گیا اور اب تو سیدنا خضر کی نماز بھی پڑھی جانے لگی ہے جس کی برکت سے سیدنا خضر سے ملاقات بھی ہوجاتی ہے (تفصیل کے لیے دیکھیے تلقین مرشد کامل از صادق فرغانی ص ٢٤٠) اور بعض لوگ خواجہ خراج خضر کی نیازدریا میں پھینکتے ہیں تاکہ کشتی یا جہاز بخیر و عافیت کنارے پر لگ جائے گویا ایسے مشرکوں کے لیے خواجہ خضر ایک مستقل اوتار یا معبود بن گیا ہے۔ بعض مفسرین نے حضرت خضر کو انسان ماننے کی بجائے مافوق الفطرت ہستی قرار دیا ہے لیکن ان کا مؤقف غلط ہے۔ کیونکہ ملائکہ یا کوئی بھی مافوق الفطرت ہستی سے یہ ثابت نہیں کہ اس نے انسانی شکل اختیار کرنے کے باوجود کسی سے کھانے پینے کا مطالبہ کیا ہو۔ یہاں تو قرآن مجید دو ٹوک الفاظ میں بیان کر رہا ہے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور جناب خضر نے اہل قریہ سے کھانے کا مطالبہ کیا مگر انہوں نے انہیں کھانے کے لیے کچھ نہ دیا اس کے باوجود دونوں نے یتیموں کی چار دیواری کو مرمّت کیا۔ جہاں تک ملائکہ کا انسانی شکل میں کسی کے پاس آنے کا تعلق ہے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ ہمارے سامنے ہے جب ملائکہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس انہیں بیٹے اور پوتے کی خوشخبری دینے کے لیے آئے تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے انسان سمجھ کر ان کے سامنے بھنا ہوا بچھڑا پیش کیا لیکن ملائکہ نے کھانے کی طرف ہاتھ نہ بڑھایا کیونکہ مافوق الفطرت مخلوق ہونے کی بنا پر وہ کھانے سے بےنیاز تھے۔ اگر کوئی صاحب علم یہ بات کہتا ہے کہ کہ حضرت خضر نے آزمائشی طور پر کھانا طلب کیا تھا کیا موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی کھانے کا مطالبہ فرضی طور پر کیا تھا ؟ یتیم کی خدمت کا ثواب : (عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃ (رض) عَنِ النَّبِيِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ خَیْرُ بَیْتٍ فِي الْمُسْلِمِیْنَ بَیْتٌ فِیْہِ یَتِیْمٌ یُحْسَنُ إِلَیْہِ وَشَرُّ بَیْتٍ فِي الْمُسْلِمِیْنَ بَیْتٌ فِیْہِ یَتِیْمٌ یُسَاءُ إِلَیْہِ ) [ رواہ ابن ماجۃ : کتاب الأدب، باب حق الیتیم ] ” حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کرتے ہیں آپ نے فرمایا : مسلمانوں میں بہترین گھرانہ وہ ہے جس میں یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتاہو۔ مسلمانوں میں بدترین گھر وہ ہے جس میں یتیم کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہو۔ “ کیا خضر (علیہ السلام) زندہ ہیں ؟ (عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ (رض) قَالَ صَلَّی بِنَا النَّبِیُّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الْعِشَاءَ فِی آخِرِ حَیَاتِہِ ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَقَالَ أَرَأَیْتَکُمْ لَیْلَتَکُمْ ہَذِہِ ، فَإِنَّ رَأْسَ ماءَۃِ سَنَۃٍ مِنْہَا لاَ یَبْقَی مِمَّنْ ہُوَ عَلَی ظَہْرِ الأَرْضِ أَحَدٌ ) [ رواہ البخاری : باب السَّمَرِ بالْعِلْمِ ] ” عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں ہمیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں عشاء کی نماز پڑھائی آپ نے سلام پھیرا تو کھڑے ہوئے اور فرمایا۔ کیا میں تمہیں اس رات کے بارے نہ بتلاؤں یقیناً آج سے سو سال بعد جو اس وقت زندہ ہیں ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا۔ “ (اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ خضر (علیہ السلام) زندہ نہیں بلکہ فوت ہوچکے ہیں۔ ) مسائل ١۔ یتامٰی کی خدمت کرنے کا حکم ہے۔ ٢۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی کے بغیر آدمی کسی کی خدمت نہیں کرسکتا۔ ٣۔ رزق حلال کی فراوانی اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوا کرتی ہے۔ تفسیر بالقرآن لفظ تأویل کے مختلف معانی : ١۔ اسی طرح تمہارا پروردگار تمہیں منتخب کرے گا اور خوابوں کی تعبیر سکھلائے گا۔ (یوسف : ٦) ٢۔ اگر تمہارا کسی معاملہ میں اختلاف ہوجائے تو اسے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف لوٹا دو اگر تم اللہ اور آخرت پر ایمان لانے والے ہو، یہ بہتر ہے اور انجام کے لحاظ سے خوب تر ہے۔ (النساء : ٥٩) ٣۔ وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے وہ فتنہ اور غلط مطلب کی تلاش میں متشابہ آیات کے پیچھے پڑتے ہیں۔ (آل عمران : ٧) ٤۔ وہ لوگ اس کے مصداق کا انتظار کر رہے ہیں۔ (الاعراف : ٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

دیوار کو سیدھا کردینے کی وجہ اب رہی دیوار کی بات تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ وہ بچوں کی دیوار تھی یہ بچے یتیم تھے اور دیوار کے نیچے خزانہ تھا اگر دیوار گر پڑتی تو شہر والے ان کا خزانہ لے اڑتے اور وہ دونوں اپنے باپ کی میراث سے محروم ہوجاتے اور تنگدستی کا شکار ہوجاتے، اول تو یہ بچے یتیم تھے دوسری نیک آدمی کی اولاد تھے تو یوں بھی ان کے ساتھ حسن سلوک کی ضرورت تھی لہٰذا ہم نے دیوار کو کھڑا کردیا تاکہ بالغ ہوجائیں تو اپنا خزانہ نکال لیں اللہ تعالیٰ شانہ نے ان دونوں یتیموں پر رحم فرمایا اور گرنے والی دیوار کو سیدھا کھڑا کروا دیا۔ اگر شہر کے بالغ لوگوں نے ہمیں کھانے کے لیے کچھ نہ دیا تو اس کا بدلہ ان یتیموں سے تو نہیں لینا چاہیے تھا۔ ان کا کام تو بغیر اجرت لیے ہوئے ہی کرنا تھا۔ تینوں باتوں کی حقیقت بتا کر حضرت خضر (علیہ السلام) نے فرمایا (وَ مَا فَعَلْتُہٗ عَنْ اَمْرِیْ ) یہ جو کچھ میں نے کیا ہے اپنی رائے سے نہیں کیا (اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ سے یہ کام لیے گئے) (ذٰلِکَ تَاْوِیْلُ مَا لَمْ تَسْطِعْ عَّلَیْہِ صَبْرًا) (یہ حقیقت ہے ان باتوں کی جن پر آپ صبر نہ کرسکے) فوائد و مسائل (١) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے جو سائل کے جواب میں یوں فرمایا کہ مجھ سے بڑھ کر کوئی عالم نہیں اور اس اعتبار سے ان کا فرمانا صحیح بھی تھا کہ وہ صاحب شریعت تھے ایک بہت بڑی قوم کے نبی تھے ان پر تورات شریف نازل ہوئی تھی لیکن الفاظ میں چونکہ ایک قسم کا دعویٰ ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے عتاب فرمایا، اس سے معلوم ہوا کہ کوئی شخص کتنا ہی زیادہ عالم ہو اور حالات ظاہرہ کے اعتبار سے اس سے زیادہ کوئی دوسرا جاننے والا نہ ہو تب بھی اسے یہ نہ کہنا چاہیے کہ میں سب سے بڑا عالم ہوں۔ اس میں ایک تو دعویٰ ہے جو کاملین کی شان کے خلاف ہے دوسرے ہوسکتا ہے کہ اور شخص بھی اتنا بڑا یا اس سے بڑا عالم ہو جس کی اسے خبر نہ ہو۔ (خواہ اس کے اپنے علوم کے علاوہ دوسرے ہی علوم کا ماہر ہو۔ ) (٢) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اپنے جوان یعنی حضرت یوشع بن نون کو ساتھ لے کر چلے جو ان کے خادم تھے اس سے معلوم ہوا کہ کسی اپنے چھوٹے کو خدمت کے لیے ساتھ لینا اور کوئی خدمت سپرد کرنا درست ہے یوں بھی تنہا سفر کرنے کی ممانعت آئی ہے۔ آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خادموں میں حضرت انس (رض) مشہور ہیں جنہوں نے دس سال آپ کی خدمت کی۔ (٣) معلوم ہوا کہ طلب علم کے لیے سفر کرنا چاہیے اور یہ کہ معلم کو اپنے پاس بلانے کی فکر نہ کرے بلکہ اس کے پاس خود جائے۔ امام بخاری (رض) نے کتاب العلم میں باب الخروج فی طلب العلم کے ذیل میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور خضر (علیہ السلام) کا واقعہ لکھا ہے اور لکھا ہے احل جابر بن عبد اللّٰہ سیرۃ شھر الی عبد اللّٰہ ابن انیس فی حدیث واحد (اور جابر بن عبد اللہ (رض) حضرت عبد اللہ بن انیس (رض) صحابی کے پاس ایک حدیث لینے کے لیے ایک ماہ کا سفر کرکے گئے۔ ) (٤) طلب علم کے لیے کوئی عمر مخصوص نہیں گو بچپن اور جوانی میں علم اچھی طرح حاصل ہوتا ہے لیکن بڑھاپے میں بھی اس سے بےنیاز نہیں ہونا چاہیے علم صحیح جہاں ملے، جب ملے، اور جس سے ملے حاصل کرنا چاہیے۔ امام بخاری باب الاعتبار فی العلم والحکمۃ کے ذیل میں لکھتے ہیں۔ وقد تعلم اصحاب النبی بعد کبرسنھم) (کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) نے بڑی عمریں ہوجانے کے بعد علم حاصل کیا ہے۔ ) (٥) اگر کسی کو کسی بھی اعتبار سے کوئی فضیلت حاصل ہو اور اسے اپنے سے کم فضیلت والے کے پاس کوئی علم کی بات ملتی ہو تو اس میں عار نہ ہونی چاہیے۔ جیسا کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) حضرت خضر (علیہ السلام) کے پاس اس علم کے حاصل کرنے کے لیے تشریف لے گئے جو ان کے اپنے علم کے علاوہ تھا۔ (٦) طلب علم کے لیے سفر کرنے میں سستی اور کوتاہی اختیار نہ کی جائے جتنا بھی بڑا سفر ہو برداشت کیا جائے اور اس پر جو تکلیف پہنچے اسے برداشت کیا جائے آیت کریمہ میں جو لفظ (اَوْ اَمْضِیَ حُقُبًا) فرمایا ہے۔ اس کے بارے میں صاحب روح المعانی نے حضرت ابن عمر اور حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا ہے کہ یہ لفظ اسی (٨٠) سال کی مدت کے لیے بولا جاتا ہے اور حضرت حسن سے نقل ہے کہ یہ لفظ ستر سال کی مدت کے لیے آتا ہے اور فراء نے کہا ہے کہ یہ قریش کی لغت میں ایک سال کے لیے استعمال ہوتا ہے اور حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ مطلق دہر کے لیے استعمال ہوتا ہے یہ سب اقوال تو صاحب روح المعانی نے نقل کردئیے لیکن ترجمہ یوں لکھا ہے۔ والمعنی حتی یقع اما بلوغی الجمع او امضی حقباً ای سیری زمانا طویلا ہم نے بھی اس کے مطابق ترجمہ کردیا کہ یا میں زمانہ دراز تک چلتا رہوں گا۔ (٧) صحیح مسلم میں ہے کہ جب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے ایک شخص کے سوال کے جواب میں یوں فرما دیا کہ میں اپنے سے زیادہ بڑھ کر کسی کو عالم نہیں جانتا۔ تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ارشاد ہوا بلی عبدنا الخضر (ہاں ہمارا بندہ خضر تم سے زیادہ جاننے والا ہے) اس سے معلوم ہوا کہ حضرت خضر (علیہ السلام) کا نام موسیٰ (علیہ السلام) کو پہلے ہی بتادیا گیا تھا۔ (٨) لفظ خضر کا معنی ہے سرسبز ان کا یہ نام کیوں مشہور ہوا اس کے بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ان کا نام خضر اس لیے رکھا گیا کہ وہ ایک جگہ بیٹھے جو خشک چٹیل میدان پڑی ہوئی تھی وہ اس پر بیٹھ گئے تو ان کے پیچھے زمین پر سبزی نکل کر لہلہانے لگی۔ (صحیح بخاری صفحہ ٤٨٣ ج ١) (٩) اللہ تعالیٰ شانہ نے فرمایا تھا کہ ہمارا یہ بندہ مجمع البحرین میں ملے گا۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ اس سے بحر فارس اور بحر روم کے ملنے کی جگہ مراد ہے۔ (١٠) جس جگہ حضرت خضر (علیہ السلام) سے ملاقات ہوئی اس کے لیے کسی نشانی کی ضرورت تھی جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے نشانی کا سوال کیا تو ارشاد فرمایا ایک مچھلی لے لو جس جگہ وہ مچھلی گم ہوجائے اور تمہیں چھوڑ کر چلی جائے وہ صاحب تمہیں وہیں ملیں گے۔ صحیح مسلم میں ہے کہ یہ مچھلی انہوں نے بطور زادراہ کے لی تھی۔ وہ بےجان تھی جس پر نمک لگایا ہوا تھا (فی مسلم فقیل لہ تزود حوتا مالحاً صفحہ ٢٧٠ ج ٢) مچھلی ساتھ لینے سے معلوم ہوا کہ سفر میں توشہ ساتھ لے جانا توکل کے خلاف نہیں۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اپنے خادم حضرت یوشع کے ساتھ چلتے رہے اور تھکن محسوس نہیں کی پھر جب اس جگہ سے آگے بڑھ گئے جہاں تک پہنچنا مقصود تھا تو تھکن محسوس کی، طبعی طور پر اللہ تعالیٰ نے انسان میں یہ بات رکھی ہے کہ مقصد کے پہنچنے تک اس میں ہمت اور حوصلہ رہتا ہے اور تھکن محسوس نہیں کرتا جب مقصد کو پہنچ جاتا ہے تو تھکن کے آثار نمودار ہوجاتے ہیں۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اپنے خیال میں مقصد تک نہیں پہنچے تھے لیکن حقیقت میں جائے مقصود پر پہنچ کر آگے بڑھ گئے تھے اس لیے طبعی طور پر ہمت جواب دینے لگی اور تھکن محسوس فرمالی۔ ولم یجد النصب حتی جاوز المکان الذی امر اللّٰہ بہ۔ (١١) چونکہ سفر کی مزید تکلیف اٹھانا مقدر میں تھا اس لیے حضرت یوشع بن نون یہ دیکھنے کے باوجود کہ مچھلی پانی میں چلی گئی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو بتانا بھول گئے شیطان تو پیچھے لگا ہی رہتا ہے اس نے انہیں بھلا دیا۔ مقصد سے آگے بڑھ کر جو زائد سفر تھا اس کو قطع کرنا پھر وہاں سے واپس ہونے کی تکلیف اٹھانا تقدیر میں تھا لیکن اس پر اجر وثواب بھی مل گیا۔ مخلص نیک نیت مومن کا نقصان نہیں ہوتا مومن بندہ کو نعمت اور آرام میں بھی نفع ہے اور دکھ تکلیف میں بھی فائدہ ہے اللہ کی رضا کا خواہاں ہو۔ ثواب کی نیت رکھتا ہو۔ حضرت یوشع بن نون (علیہ السلام) نے بتایا کہ دریا میں چلے جانے والی بات بتانا بھول گیا تو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کو ملامت نہیں کی کہ دیکھو تمہاری وجہ سے ہمیں تکلیف پہنچی۔ چونکہ بھول ہوگئی تھی اس لیے درگزر فرمایا۔ (١٢) جب واپس ہو کر پھر اسی جگہ آئے جہاں مچھلی دریا میں چلی گئی تھی تو ایک صاحب کو دیکھا کہ وہ چادر اوڑھے ہوئے لیٹے ہیں۔ یہ حضرت خضر (علیہ السلام) تھے۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے سلام کیا اس سے معلوم ہوا کہ جب کسی مومن بندہ سے ملاقات ہو اور اپنی طرف متوجہ کرنا ہو تو پہلے سلام کرے حدیث میں ہے۔ السلام قبل الکلام (مشکوٰۃ صفحہ ٣٩٠) (١٣) حضرت خضر (علیہ السلام) سے تعارف ہوگیا تو موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا مطلب ظاہر کیا کہ میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں تاکہ مجھے ان علوم کا کچھ حصہ معلوم ہوجائے جو آپ کو عطا کیے گئے ہیں، اس سے معلوم ہوا کہ جس سے جتنا علم ملے لے لینا چاہیے ضروری نہیں کہ کسی شیخ کے سارے ہی علم کو سمیٹ لے۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) علم شریعت کے ماہر تھے علم الاسرار کے جاننے کے لیے سفر کیا اور اس کے سیکھنے کی خواہش ظاہر کی معلوم ہوا کہ علم اسرار بھی لائق توجہ ہے اگرچہ مدار نجات علم شرائع ہی ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب استاد سے علم حاصل کرنے کی درخواست کرے تو اس میں ادب کا لحاظ رہے اور اس انداز میں بات کرے کہ شیخ کو یہ محسوس نہ ہو کہ یہ مجھ پر کوئی زبردستی کر رہا ہے، حضرت موسیٰ نے (ھَلْ اَتَّبِعُکَ ) فرمایا (کیا میں تمہارے ساتھ رہ سکتا ہوں) اور یوں نہیں فرمایا کہ مجھے سکھا دیجیے اور میں بہت دور سے چل کر آیا ہوں آپ کو میری طرف متوجہ ہونا ہی پڑے گا۔ (١٤) شیخ کو چاہیے کہ وہ آنے والے کو پہلے یہ بتادے کہ ممکن ہے ہمارا تمہارا نباہ نہ ہوسکے، ہمارا طریق اور ہمارا مزاج یہ ہے اس کی موافقت کرسکو گے یا نہیں اس پر اگر طالب علم شیخ کے ماحول اور مزاج کے مطابق چلنے کا وعدہ کرے (جو شرعاً درست ہو) تو ساتھ رکھ لے۔ اور شاگرد جب وعدہ کرے کہ میں آپ کے مزاج اور مرضی کے مطابق رہوں گا تو خود اعتمادی نہ کرے بلکہ خدا اعتمادی کرے یعنی اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرے اور انشاء اللہ بھی ساتھ لگا دے جیسا کہ موسیٰ (علیہ السلام) نے کیا (شیخ شریعت ہو یا صاحب طریقت یہ آداب دونوں کے لیے ہیں۔ ) (١٥) شیخ کو اختیار ہے کہ طالب سے کوئی شرط لگا لے، اور جب طالب اس شرط کے مطابق چلنے کا اقرار کرے تو اسے پوری کرے ہاں اگر بھول جائے تو دوسری بات ہے، اور جب بھولنے سے کوئی خلاف ورزی ہوجائے تو عذر بیان کردے اور مسامحت کی درخواست کردے۔ کما قال موسیٰ (علیہ السلام) لاَ تُؤَاخِذْنِیْ بِمَا نَسِیْتُ ۔ (١٦) اتباع شیخ کا وعدہ کرنے کے باوجود اگر کوئی ایسی چیز دیکھے جو اپنے نزدیک بالکل ہی شریعت کے خلاف ہے تو شیخ کو متنبہ کردے موسیٰ (علیہ السلام) پہلی بار تو بھول گئے تھے اور دوسری بار قصداً و عمداً جانتے ہوئے لڑکے کے قتل پر اعتراض کردیا۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے طرز عمل سے یہ بھی معلوم ہوا کہ وہی شروط اور عہود قابل ایفاء ہیں جن کے پورا کرنے سے شریعت کی کوئی خلاف ورزی نہ ہوتی ہو خاموشی کا وعدہ کرنے کے باوجود دینی حمیت نے انہیں خاموش نہ رہنے دیا حافظ ابن حجر (رض) لکھتے ہیں کہ گویا کہ انہوں نے ان کے ساتھ چلنے اور دیگر امور میں صبر کرنے کا وعدہ کیا تھا یہ وعدہ تھا ہی نہیں کہ جو چیز ظاہری طور پر شریعت کے خلاف ہوگی اس کے بارے میں نہ بولوں گا۔ وکان المراد بالصبر انہ صبر عن اتباعہ والمشی معہ وغیر ذلک لا الانکار علیہ فیما یخالف ظاھر الشرع۔ (صفحہ ٤١٨ ج ١) ہاں بات کہنے میں جلدی نہ کر۔ جب تک اس کا خلاف شرع ہونا خوب واضح نہ ہوجائے اس وقت تک سکوت کرنا چاہیے۔ (١٧) طالب علم سے غلطی ہوجائے تو شیخ تنبیہ کردے پھر غلطی ہوجائے تو پھر تنبیہ کردے اور تنبیہ میں طالب کی کوتاہی کے بقدر الفاظ تنبیہ اختیار کرے۔ حضرت خضر (علیہ السلام) نے پہلی بار الم اقل فرمایا اور دوسری بار الم اقل لک فرمایا جس میں اس بات پر تنبیہ ہے کہ میں نے جو اب سے پہلے کہا تھا کہ میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکتے وہ آپ ہی سے کہا تھا اور کسی سے تو نہیں کہا پھر اس کا دھیان کیوں نہیں رکھا۔ (١٨) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے جو یوں فرمایا کہ اگر آپ سے میں کوئی بات دریافت کروں تو مجھے ساتھ نہ رکھیے اس سے معلوم ہوا کہ جب ساتھ رہنے کی صورت بنتی نظر نہ آئے تو خوبصورتی سے جدا ہونے کی صورت نکال لے لیکن یوں نہ کہے کہ میں جاتا ہوں بلکہ شیخ کو اختیار دے دے کہ آپ چاہیں تو مجھے ساتھ نہ رکھیں اور طبیعتوں کا میل نہ ملنے میں اگر اپنا قصور ہو تو طالب علم صاف اقرار کرے اور اپنے ہی اوپر لے شیخ پر بات نہ رکھے کما قال موسیٰ (علیہ السلام) قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَّدُنِّیْ عُذْرًا۔ (١٩) اگر شیخ کسی طالب کو اپنے سے جدا کرنے لگے اور اسے معلوم ہو کہ طالب کو میرے فلاں فلاں عمل پر اعتراض ہے اور حقیقت میں وہ قابل اعتراض نہیں تو طالب کو حقیقت حال بتادے اور واقعی صورتحال سمجھا دے تاکہ طالب علم اس غلط فہمی میں ہوتے ہوئے جدا نہ ہو کہ شیخ کے اعمال اچھے نہ تھے۔ اگر ایسا ہوگا تو ممکن ہے وہ دوسری جگہ بھی ان باتوں کا چرچا کرے اور خود بھی غیبت میں مبتلا ہو اور دوسروں کی نظروں میں بھی شیخ کا وقار گرے اور ان کی طرف طالبین کے رجوع ہونے کی بلاوجہ کمی آجائے۔ (٢٠) حضرت خضر (علیہ السلام) کے طریقہ کار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خواہ مخواہ اپنے کو مطعون بنانا کوئی دینداری اور سمجھ داری کی بات نہیں۔ اپنی پوزیشن صاف رکھنی چاہیے۔ اگر کوئی شخص نادانی سے اس کے بارے میں کوئی ایسی بات کہے جس سے بدنامی ہوتی ہو تو اپنی صفائی دیدے۔ یہ بات کہہ کر گزر جانا کہ ہمارا کیا حرج ہے۔ فیما بیننا و بین اللّٰہ ہمارا حال ٹھیک ہے کوئی بدگمانی اور بد فہمی سے ہمیں کچھ کہتا ہے تو وہ ذمہ دار ہوگا عامۃ المسلمین کی خیر خواہی کے خلاف ہے۔ سب مسلمانوں کی خیر خواہی پیش نظر رہنی چاہیے اپنا حال بھی درست ہو اور دوسروں کو بھی غیبت سے بچائے۔ (٢١) (اِسْتَطْعَمَآ اَھْلَھَا) سے معلوم ہوا کہ مجبوری کے وقت کسی سے کھانا طلب کرنا بھی جائز ہے۔ (٢٢) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے جو یہ فرمایا کہ آپ چاہتے تو کچھ اجرت لے لیتے اس سے معلوم ہوا کہ کسی عمل پر اجرت لینا بھی درست ہے۔ (٢٣) حضرت خضر (علیہ السلام) نے جو بستی والوں کی دیوار کھڑی کردی حالانکہ انہوں نے کھانے تک کو نہ پوچھا اور نہ سوال کرنے پر کچھ دیا اس میں جہاں دو یتیم بچوں کے خزانے کی حفاظت پیش نظر تھی وہاں اخلاق عالیہ کا اختیار کرنا بھی تھا۔ صحیح مسلم میں ہے کہ وہ کمینے لوگ تھے حتی اذا اتیا اھل قریۃ لئامٍ صفحہ ٢٧١ ج ٢ کمینوں کے ساتھ بھی اچھا معاملہ کرنا اہل خیر کا طریقہ ہے۔ بدی را بدی سہل باشد جزاء اگر مردی احسن الی من اساء (٢٤) یہ بھی معلوم ہوا کہ کشتی میں اجرت پر مسافروں کو ادھر سے ادھر لے جانا جائز ہے، اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص مسکین ہو اور اس کے پاس کسب کا کوئی آلہ ہو یا کوئی بھی چیز ہو جو اس کی ضروریات کے لیے کافی نہ ہو تو وہ مسکنت سے نہیں نکلتا یعنی اسے مسکین ہی کہا جائے گا مسکین ہی مانا جائے گا۔ (٢٥) معلوم ہوا کہ کسی کا مال غصب کرنا حرام ہے اور جس کسی ظالم سے خطرہ ہو کہ وہ غریب آدمی کا مال چھین لے گا تو اس کے شر کو دفع کرنے کے لیے تدبیر کرنا ثواب کا کام ہے۔ (٢٦) یہ بھی معلوم ہوا کہ نیک آدمی کی اولاد کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا خیال رکھنا چاہیے۔ (اسی وجہ سے حضرات مشائخ اپنے مشائخ کی اولاد کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے لیے فکر مند رہتے ہیں اگرچہ اولاد کے وہ احوال نہیں ہوتے جو ان کے آباؤ اجداد کے تھے۔ ) (٢٧) حضرت خضر (علیہ السلام) نے جو تین کام کیے ان میں لڑکے کو قتل کردینا سب سے زیادہ سنگین تھا اس لیے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اس سے بہت زیادہ متاثر ہوئے فی صحیح مسلم فزع موسیٰ (علیہ السلام) فزعۃ منکرۃ اور جب ان کے اعتراض کرنے پر حضرت خضر (علیہ السلام) نے تنبیہ فرمائی تو سمجھ لیا کہ ہمارا ان کے ساتھ ہونا مشکل ہے اور صاف کہہ دیا کہ اگر آپ سے آئندہ کچھ پوچھوں تو مجھے ساتھ نہ رکھنا، یہاں یہ اشکال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت خضر (علیہ السلام) نے جو لڑکے کو قتل کیا شرعاً اس کے قتل کا کیا جواز تھا ؟ یہ بات کہ اس لڑکے سے خوف تھا کہ بڑا ہو کر اپنے ماں باپ کو کفر پر لگا دے گا کیا یہ دلیل شرعی ہے جس کی وجہ سے قتل جائز ہو ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ سوال ہماری شریعت کو سامنے رکھ کر وارد ہوتا ہے ہوسکتا ہے کہ ان کی شریعت میں جائز ہو پھر جب انہوں نے آخر میں تصریح فرما دی کہ یہ جو کچھ میں نے کیا ہے اپنی رائے سے نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے فرمان سے ہے تو ہر اشکال ختم ہوگیا۔ قال النووی فی شرح صحیح مسلم ومنھا بیان اصل عظیم من اصول الاسلام وھو وجوب التسلیم فکل ما جاء بہ الشرع وان کان بعضہ لاتظھر حکمۃ للعقول ولایفھمہ اکثر الناس وقد لا یفھمونہ کلھم کالقدر موضع الدلالۃ قتل الغلام و خرق السفینۃ فان صورتھما صورۃ المنکر وکان صحیحا فی نفس الامرلہ حکم بینۃ لکنھا لا تظھر للخلق فاذا اعلمھم اللّٰہ تعالیٰ بھا علموھا ولھذا قال وما فعلتہ عن امری یعنی بل بامر اللّٰہ تعالیٰ ١ ھ وقال الحافظ فی الفتح فلا یسوغ الاقدام علی قتل النفس ممن یتوقع منہ ان یقتل انفسا کثیرۃ قبل ان یتعاطی شیئا من ذلک وانما فعل الخضر ذلک لا طلاع اللّٰہ تعالیٰ علیہ وقال ابن بطال : قول الخضر واما الغلام فکان کافرًا ھو باعتبار ما یؤل الیہ امرہ ان لو عاش حتی یبلغ، مثل ھذا القتل لا یعلمہ إلا اللّٰہ، واللّٰہ ان یحکم فی خلقہ بما یشاء قبل البلوغ وبعدہ انتھی۔ (٢٨) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے جو یہ فرمایا کہ آپ نے ایک جان کو کسی جان کے عوض کے بغیر قتل کردیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نابالغ کسی کو قتل کردے تو اس سے قصاص واجب ہوتا ہے حالانکہ نابالغ پر قصاص نہیں ہے علامہ نووی شرح مسلم میں لکھتے ہیں کہ یہ محتمل ہے کہ ان کی شریعت میں بچے پر بھی قصاص واجب ہوتا ہو۔ (٢٩) حضرت خضر (علیہ السلام) نے جس لڑکے کو قتل کیا تھا اس کے بدلہ اللہ تعالیٰ نے اس کے والدین کو عطا کیا فرمایا۔ اس کے بارے میں امام بخاری (رض) نے بعض علماء سے نقل کیا ہے کہ انہیں ایک لڑکی دیدی گئی۔ یہ حضرت ابن جریج کا فرمان ہے جیسا کہ فتح الباری صفحہ ٤٢١ ج ٨ میں لکھا ہے نیز سنن نسائی سے یہ بھی نقل کیا ہے کہ انہیں جو لڑکی عطا کی گئی تھی اس کے بطن سے ایک نبی کی ولادت ہوئی۔ اور ابن ابی حاتم سے نقل کیا ہے کہ اس نبی کا نام شمعون تھا اور یہ وہی نبی تھے جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد مبعوث ہوئے جن سے بنی اسرائیل نے درخواست کی تھی کہ اللہ تعالیٰ سے ہمارے لیے دعا کیجیے کہ ہمارے لیے ایک بادشاہ مقرر فرما دے جس کے ساتھ مل کر ہم اللہ کے راستے میں جہاد کریں۔ اور ایک قول یہ نقل کیا ہے کہ لڑکی ستر نبیوں کی ماں نبی (صلی اللہ علی جمیع الانبیاء والمرسلین) (٣٠) علم کے فوت ہوجانے پر افسوس کرنا اہل علم کی خاص شان ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب حضرت خضر (علیہ السلام) کی یہ بات نقل فرمائی کہ اب ہمارے اور تمہارے درمیان جدائی ہے تو فرمایا یرحم اللّٰہ موسیٰ لوددنا لو صبر حتی یقص علینا من امرھما (صحیح بخاری صفحہ ٢٢٣ ج ١) یعنی اللہ تعالیٰ موسیٰ (علیہ السلام) پر رحم فرمائے (کہ انہوں نے تیسری بار بھی سوال کر ہی لیا جس کی وجہ سے جدا ہونے کی نوبت آگئی) اگر صبر کرلیتے تو مزید باتیں بھی منقول ہوتیں جو ہمیں بتادی جاتیں اور صحیح مسلم صفحہ ٢٧١ ج ٢ میں ہے۔ لو صبر لرأی العجب ولکنہ اخذتہ من صاحبہ ذمامۃ کہ موسیٰ (علیہ السلام) اگر صبر کرلیتے تو اور عجیب چیزیں دیکھتے لیکن موسیٰ (علیہ السلام) اپنے صاحب یعنی حضرت خضر (علیہ السلام) سے سوال کرتے ہوئے شرما گئے۔ آگے سوال کرنا کوئی مناسب نہ جانا۔ (٣١) کافر کا ہدیہ قبول کرنا جائز ہے جیسا کہ کشتی والوں کی پیشکش پر دونوں حضرات کشتی میں سوار ہوگئے اور بستی والوں سے کھانے کو طلب کیا۔ (٣٢) اگر کوئی تکلیف پہنچ جائے تو بطور حکایت اور خاص کر اپنے دوستوں سے اس کا بیان کرنا بےصبری نہیں ہے جیسا کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے (لَقَدْ لَقِیْنَا مِنْ سَفَرِنَا ھٰذَا نَصَبًا) فرمایا۔ (٣٣) کسی کا کام کرنے اور مدد پہنچانے کے لیے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ حضرت خضر (علیہ السلام) نے بغیر اجازت کشتی کا تختہ نکال دیا اور گرنے والی دیوار کو کھڑا کردیا۔ (ہاں اگر وہ بہت ہی بےتکا اور نافہم ضدی ہو جس کی مدد کی جائے اور شر کا اندیشہ ہو تو دوسری بات ہے۔ ) (٣٤) (اَقْرَبَ رُحْماً ) کی ایک تفسیر تو وہی ہے جو پہلے نقل کی گئی کہ مقتول لڑکے کے بدلہ میں جو اولاد دی جائے گی وہ والدین کی خدمت اور صلہ رحمی میں بہت زیادہ بڑھ کر ہوگی اور دوسری تفسیر یہ ہے کہ اس مقتول لڑکے کے بدلہ میں ملنے والی اولاد سے ماں باپ کو بہت زیادہ رحمت اور محبت کا تعلق ہوگا۔ (٣٥) بدعمل لڑکے سے نیک صالح لڑکی بہتر ہے۔ (٣٦) جو کچھ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی مشیت اور ارادہ سے وجود میں آتا ہے لیکن ادب ملحوظ رہے اللہ تعالیٰ کی طرف شرور اور عیوب کی نسبت نہ کی جائے حضرت خضر (علیہ السلام) نے کشتی میں شگاف کیا تو (فَاَرَدْتُّ اَنْ اَعِیْبَھَا) فرمایا اور کشتی میں عیب ڈالنے کی نسبت اپنی طرف کی اور مقتول لڑکے کے بارے میں (فَاَرَدْنَا اَنْ یُّبْدِلَھُمَا رَبُّھُمَا) فرمایا اور یتیم لڑکوں کے بارے میں (فَاَرَادَ رَبُّکَ اَنْ یَّبْلُغَآ اَشُدَّھُمَا) فرمایا۔ (٣٧) شریعت کے احکام کا مدار ظاہر پر ہے حضرات انبیاء کرام (علیہ السلام) اور ان کے نائب علماء اور حکام ظاہر کے پابند ہیں اگر کوئی شخص کسی کو قتل کرکے کہہ دے کہ میں نے فلاں مصلحت کی وجہ سے قتل کیا تو اس کی وجہ سے وہ قصاص سے نہیں بچ سکے گا رہا معاملہ حضرت خضر (علیہ السلام) کا تو وہ چونکہ اللہ کے حکم سے تھا اسی لیے اس سے کوئی شخص یہ استدلال نہیں کرسکتا کہ میرا عمل یا فلاں پیر کا عمل فلاں حکمت پر مبنی ہے اور ہم نے جو خلاف شرع کیا ہے اس پر ہمارا مواخذہ نہ کیا جائے۔ (٣٨) اگر عبارت کے سیاق سے بعض الفاظ کے ذکر کیے بغیر مفہوم واضح ہوجاتا تو اختصار کرنا بھی درست ہے جیسا کہ (یَاْخُذُ کُلَّ سَفِیْنَۃٍ ) فرمایا یہاں لفظ صالحۃ کے ساتھ مقید نہیں کیا کیونکہ سیاق کلام سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ ظالم بادشاہ اچھی ہی کشتیوں کو لیتا تھا اسی لیے تفسیر کرتے ہوئے حضرت ابن عباس (رض) یوں پڑھا کرتے تھے وَکَانَ اَمَامُھُمْ مَلِکٌ یَّاخُذُکُلَّ سَفِیْنَۃٍ صَالِحَۃٍ غَصْبًا (کما فی صحیح البخاری) (٣٩) حضرت موسیٰ و خضر (علیہ السلام) کے قصہ سے معلوم ہوا کہ جیسا شریعت کا نظام ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کا تکوینی نظام بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا تکوینی نظام سے تعلق ہوتا ہے اتنی مجمل بات تو قرآن مجید سے ثابت ہوگئی اور ان احادیث شریفہ سے بھی جو قصہ مذکورہ کے بیان میں صحیحین وغیرھما میں منقول ہیں، حضرات صوفیہ کرام فرماتے ہیں کہ یہ رجال التکوین اب بھی ہیں اور ان کے عہدے بھی بتاتے ہیں شیخ عبد العزیز دباغ کی کتاب تبریز ابریز میں ان کے بارے میں بہت سی تفصیل بھی لکھی ہے۔ علامہ جلال الدین سیوطی (رح) نے ایک مستقل رسالہ لکھا ہے جس کا نام الخبر الدال علی وجود القطب و الا وتادو النجباء والا بدال ہے اس میں انہوں نے رجال التکوین کا وجود ثابت کرنے کی کوشش کی ہے بعض احادیث مرفوعہ بھی لکھی ہیں۔ مسند احمد سے حدیث نقل کی ہے کہ حضرت علی (رض) جب عراق میں تھے تو ان سے عرض کیا گیا اے امیر المومنین اہل شام پر لعنت بھیجئے اس کے جواب میں انہوں نے فرمایا میں ایسا نہیں کروں گا۔ پھر فرمایا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ شام میں ابدال ہوں گے۔ یہ چالیس افراد ہوں گے جب بھی ان میں سے کوئی شخص فوت ہوجائے گا اس کی جگہ اللہ تعالیٰ دوسرے شخص کو بدل دیں گے ان کے ذریعہ اہل شام کو بارش عطا کی جاتی ہے اور ان کی وجہ سے دشمنوں کے مقابلہ میں اہل شام کی مدد کی جاتی ہے اور اہل شام سے عذاب ہٹا دیا جاتا ہے۔ حدیث نقل کرکے علامہ سیوطی لکھتے ہیں کہ رجالہ رجال الصحیح غیر شریح بن عبیدہ وھو ثقۃ۔ (٤٠) جس بستی میں حضرت موسیٰ اور حضرت خضر (علیہ السلام) نے پہنچ کر کھانے کے لیے کچھ طلب کیا یہ کونسی بستی تھی ؟ اس کے بارے میں مختلف اقوال ہیں بعض حضرات نے انطاکیہ اور بعض نے ایلہ اور بعض نے جزیرہ الاندلس اور بعض نے ناصرہ اور بعض نے بوقہ بتایا ہے اس کے بارے میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا مشہور ہے کہ یہ بستی انطاکیہ تھی جو شام کی سرحد پر واقعہ ہے۔ ایک قصہ کسی بزرگ سے سنا تھا یا کہیں لکھا دیکھا تھا کہ انطاکیہ والے حضرت عمر (رض) کے پاس حاضر ہوئے انہوں نے کہا اتنی اتنی رقم لے لو اور قرآن مجید میں (فَاَبَوْا اَنْ یُّضَیِّفُوْھُمَا) کی جگہ فَاَتَوْا اَنْ یُّضَیّْفُوْھُمَا لکھ دو کیونکہ یہ ہماری بدنامی ہے جب تک قرآن مجید دنیا میں رہے گا ہماری بستی کی بدنامی ہوتی رہے گی۔ اَبَوْا کی جگہ اَتَوْا ہوجانے سے معنی بدل جاتا ہے اور مطلب یہ ہوجاتا ہے کہ یہ لوگ مہمانی کرنے کے لیے کچھ لے کر آئے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا اب تو کچھ نہیں ہوسکتا جب وہ حضرات تمہاری بستی میں پہنچے تھے اگر اسی وقت دو چار پیسے کے چنے پیش کردیتے تو قرآن ہی میں یہ مضمون بھی نازل ہوجاتا کہ وہ لوگ مہمانی کے لیے کچھ لائے اس کے بعد روح المعانی صفحہ ٦ جلد ١٦ میں واقعہ کا ذکر مل گیا صاحب روح المعانی لکھتے ہیں کہ بستی والے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں سونا لیکر آئے تھے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ حضرت علی (رض) کے زمانہ میں یہ قصہ پیش آیا اس کے بعد لکھتے ہیں کہ اس قصہ کی کوئی اصل نہیں پھر لکھتے ہیں۔ وعلی فرض الصحۃ یعلم منہ قلۃ عقول اھل القریۃ فی الاسلام کما علم لؤمھم من القرآن والسنۃ من قبل۔ (یعنی اگر قصہ صحیح ہو تو اس سے مذکورہ بستی والوں کی کم عقلی کا پتہ چلتا ہے جیسا کہ قرآن و حدیث کی تصریح سے ان کا کمینہ ہونا معلوم ہوتا ہے۔ ) (٤١) جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا حضرت خضر (علیہ السلام) نے کشتی میں جو شگاف کردیا تھا وہ وقتی ضرورت کے لیے تھا مقصد یہ تھا کہ یہ لوگ کسی طرح ظالم بادشاہ کی حدود سے نکل جائیں اور اس کے ظلم سے بچ جائیں چناچہ ایسا ہی ہوا جب آگے بڑھ گئے تو کشتی والوں نے ایک لکڑی لگا دی جس سے کشتی کا شگاف درست ہوگیا۔ وفی صحیح البخاری فاذا جاوزوھا اصلحوا فانتفعوا بھا ص ١٢ وعند مسلم فاذا جاء الذی یاخذھا وجدھا منخرقۃ فتجاوزھا فاصلحوھا بخشبۃ ص ٢٧١۔ اس میں یہ اشکال ہوتا ہے کہ ظالم بادشاہ کی حدود سے آگے بڑھنے تک کشتی میں پانی کیوں نہ بھرا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت خضر (علیہ السلام) کے اکرام میں اسے پانی بھرنے سے محفوظ رکھا۔ فتح الباری صفحہ ٤١٩ ج ٨ میں ہے کہ بعد میں حضرت خضر (علیہ السلام) نے کشتی والوں کو شگاف پیدا کرنے کا سبب بتادیا اور یہ بھی بتادیا کہ میں نے جو یہ کام کیا ہے اس میں نیت خیر تھی اس پر ان لوگوں نے ان کی رائے کو پسند کیا اور تعریف کی، نیز یہ بھی لکھا ہے کہ اس عمل کو صرف موسیٰ (علیہ السلام) نے دیکھا اگر دوسرے لوگ دیکھ لیتے تو بظاہر آڑے آجاتے اور ایسا نہ کرنے دیتے۔ الہام حجت شرعی نہیں ہے اس کی وجہ سے خلاف شرع کوئی کام کرنا جائز نہیں بعض جاہل تصوف کے دعویدار جو یہ کہتے ہیں کہ مجھے فلاں بات کا الہام ہوا اور میں نے اس کے مطابق عمل کرلیا حالانکہ وہ عمل شریعت کے خلاف ہوتا ہے یہ سراپا گمراہی ہے بلکہ کفر ہے۔ صاحب روح المعانی صفحہ ١٧ ج ١٥ علامہ شعرانی سے نقل کرتے ہیں۔ وقد ضل فی ھذا الباب خلق کثیر فضلوا واضلوا۔ حضرت خضر (علیہ السلام) نے جو کچھ کیا تھا وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم پاکر کیا تھا الہام کی وجہ سے نہیں تھا۔ (٤٣) بہت سے جاہل صوفی یہ بھی سمجھتے ہیں کہ طریقت شریعت کے علاوہ کوئی دوسری چیز ہے اور صاحب طریقت کے لیے شریعت پر چلنا لازم نہیں یہ بھی گمراہی اور کفر کی بات ہے طریقت شریعت کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہے وہ تو شریعت کی خادم ہے نفس کو احکام شریعت پر ڈالنے اور بشاشت کے ساتھ احکام شریعت کو ادا کرنے کی محنت کے لیے حضرات صوفیاء کرام نے کچھ اعمال و اشغال بتائے ہیں مریدوں سے ان کی محنت کراتے ہیں کوئی کتنا ہی بڑا درویش اور صاحب تصوف ہو احکام شرعیہ کی پابندی اس پر بھی فرض و واجب ہے جو شخص فرائض و واجبات کا تارک ہوگا وہ فاسق ہوگا اور جو شخص یوں کہے کہ میں یا میرا شیخ شریعت کا مکلف نہیں وہ کافر ہوگا اور فاسق کسی طرح بھی پیر بنانے کا اہل نہیں ہوتا۔ جو شخص یہ دعویٰ کرتا ہے کہ جو طریقے انبیاء کرام (علیہ السلام) سے آئے ہیں ان کے علاوہ بھی کوئی ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعہ وہ مامورات اور منہیات کو پہچان لیتا ہے اور اسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اتباع کی حاجت نہیں ایسا شخص کافر ہے اسے قتل کردیا جائے اور یہ بھی نہ کہا جائے گا کہ توبہ کرلے تو تیرے قتل سے درگزر کردیں گے۔ (٤٤) یہ جو بعض جاہل کہتے ہیں کہ شریعت عامۃ الناس اور کم فہم لوگوں کے لیے ہے اور خواص کو نصوص شرعیہ کی ضرورت نہیں ان کے دل صاف ہیں ان پر علوم الٰہیہ وارد ہوتے ہیں لہٰذا وہ اس کے پابند ہیں جو ان کے قلوب پر وارد ہوں۔ یہ سراپا کفر ہے حافظ ابن حجر فتح الباری صفحہ ٢٢١ ج ٨ علامہ قرطبی سے نقل کرتے ہیں۔ وھذا القول زندقۃ وکفر لانہ انکار لما علم من الشرائع الخ۔ (٤٥) حضرت یوشع (علیہ السلام) جو موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ سفر میں گئے تھے۔ قرآن مجید کی تصریح سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خضر (علیہ السلام) تک پہنچے تو دونوں تھے۔ (فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَآ) اس کے بعد آخر تک ان کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ وہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ رہے یا کشتی میں سوار ہی نہیں ہوئے ؟ حافظ ابن حجر فتح الباری صفحہ ٢٢٠ ج ١ میں لکھتے ہیں کہ یا تو ان کا ذکر اس لیے نہیں فرمایا کہ وہ تابع تھے اور یہ بھی احتمال ہے کہ وہ ان کے ساتھ سوار ہی نہ ہوئے ہوں۔ لانہ لم یقع لہ ذکر بعد ذلک۔ (٤٦) حضرت خضر (علیہ السلام) کا لقب خضر کیوں ہوا۔ اس کے بارے میں ہم پہلے ایک حدیث نقل کرچکے ہیں، ان کا نام کیا تھا اس بارے میں امام نووی (رح) نے شرح مسلم میں ایک قول تو یہ لکھا ہے کہ ان کا نام بلیا تھا اور ایک قول یہ ہے کہ کلیان تھا ان کی کنیت ابو العباس اور والد کا نام ملکان بتایا جاتا ہے اور چند پشتوں کے واسطے سے انہیں سام بن نوح (علیہ السلام) کی اولاد میں شمار کیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ان کے والد بادشاہ تھے۔ (شرح مسلم صفحہ ٢٦٩ ج ٢) (٤٧) اس میں اختلاف ہے کہ وہ نبی تھے یا ولی تھے۔ بعض حضرات نے ان کو ولی بتایا ہے حافظ ابن حجر (رض) نے الاصابہ میں دونوں قول لکھے ہیں ابو القاسم قشیری سے نقل کیا ہے کہ وہ ولی تھے اور ابو حیان کا قول نقل کیا ہے جو انہوں نے اپنی تفسیر میں لکھا ہے کہ جمہور (یعنی اکثر علماء) کا مذہب یہ ہے کہ وہ نبی تھے اور نبی ہونے پر اس بات سے استدلال کیا ہے کہ انہوں نے ساری باتیں بتانے کی بعد حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے فرمایا (وَ مَا فَعَلْتُہٗ عَنْ اَمْرِیْ ) (کہ یہ جو کچھ میں نے کیا ہے اپنی رائے سے اور اپنی طرف سے نہیں کیا) اس سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے سب کچھ اللہ کے حکم سے کیا اور اس میں گو یہ بھی احتمال ہے کہ دوسرے نبی کے واسطہ سے ہو لیکن یہ احتمال بعید ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ صرف نبی تھے یا نبی مرسل بھی تھے حضرت ابن عباس (رض) سے منقول ہے کہ وہ نبی تھے مرسل نہیں تھے۔ حافظ ابن حجر کا فرمانا یہ بھی ہے کہ ان غالب اخبارہ مع موسیٰ ھی الدالۃ علی تصحیح قول من قال انہ کان نبیا یعنی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ ان کی جو باتیں ہوئیں ان میں اکثر باتیں اس بات کو بتاتی ہیں کہ جن لوگوں نے انہیں نبی بتایا ہے ان کا قول صحیح ہے۔ (الاصابہ صفحہ ٤٣٠، ٤٣١ ج ١) (٤٨) حافظ ابن حجر نے فتح الباری صفحہ ٢٢١ ج ١ میں لکھا ہے کہ بعض جاہل یوں کہتے ہیں کہ حضرت خضر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے افضل ہیں اور یہ لوگ اس قصے سے استدلال کرتے ہیں جو قرآن مجید میں مذکور ہے ان لوگوں نے صرف اسی قصے کو دیکھا اور یہ نہ دیکھا کہ موسیٰ (علیہ السلام) رسول اللہ اور کلیم اللہ تھے اللہ تعالیٰ نے ان کو تورات عطا فرمائی جس میں ہر چیز کا علم تھا اور ان لوگوں نے اس بات کو بھی نہ دیکھا کہ بنی اسرائیل میں جتنے بھی نبی ہوئے ہیں وہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی شریعت کے تابع ہیں اور ان کی نبوت کے توسط سے جو احکام پہنچے ہیں دیگر انبیاء بنی اسرائیل بھی ان کے مخاطب ہیں جن میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) بھی داخل ہیں۔ اور حضرت خضر (علیہ السلام) اگر نبی تھے تو رسول نہیں تھے (یعنی مستقل کتاب اور مستقل شریعت ان کو عطا نہیں کی گئی) اور جو نبی رسول بھی ہو وہ اس نبی سے افضل ہے جو رسول نہیں اور اگر ہم ذرا دیر کو مان لیں کہ حضرت خضر رسول تھے تب بھی موسیٰ (علیہ السلام) ان سے فضل ہیں کیونکہ ان کی رسالت اعظم ہے اور ان کی امت اکثر ہے حضرت خضر (علیہ السلام) کے بارے میں بہت سے بہت اتنی بات کہی جاسکتی ہے کہ وہ بنی اسرائیل کے انبیاء میں سے ایک نبی تھے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) ان سب سے افضل ہیں اور اگر یوں کہیں کہ خضر نبی نہیں تھے بلکہ ولی تھے پھر تو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا افضل ہونا ظاہر ہی ہے کیونکہ ہر نبی ولی سے افضل ہے اور عقلاً و نقلاً یہ بات یقینی ہے اور اس کے خلاف جو شخص کہے گا وہ کافر ہے کیونکہ یہ ضروریات شرعیہ میں سے ہے۔ رہی یہ بات کہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو خضر (علیہ السلام) کے پاس بھیجا تھا (اور عموماً مفضول ہی جایا کرتا ہے تو اس کا جواب ہے کہ یہ بھیجنا امتحان کے لیے تھا تاکہ موسیٰ (علیہ السلام) عبرت حاصل کریں کہ میں نے جو اپنے کو سب سے بڑا عالم بتادیا ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا) (فتح الباری صفحہ ٢٢١ ج ١) (٤٩) اب یہ بات رہ جاتی ہے کہ حضرت خضر (علیہ السلام) کی وفات ہوگئی یا زندہ ہیں اس کے بارے میں حافظ ابن حجر (رض) نے الاصابہ میں سترہ اٹھارہ صفحات خرچ کیے ہیں۔ اول تو ان حضرات کا قول لکھا ہے جنہوں نے فرمایا کہ وہ وفات پاگئے ہیں اور ان لوگوں کے دلائل لکھے ہیں۔ ان میں قوی ترین دلیل یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی زندگی کے آخری دور میں ایک دن عشاء کی نماز پڑھائی اس کے بعد سلام پھیر کر فرمایا کہ جو لوگ زمین کی پشت پر ہیں ان میں سے کوئی بھی سو سال کے ختم ہونے تک باقی نہ رہے گا۔ یہ حدیث امام بخاری نے کتاب العلم (باب السمر فی العلم) اور کتاب الصلوٰۃ (باب ذکر العشاء والعتمۃ ومن راہ واسعاً ) اور باب السمر فی الفقۃ والخیر بعد العشاء میں نقل کی ہے۔ اس حدیث سے واضح طور پر معلوم ہوا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمان کے وقت سے لیکر سو سال پورے ہونے تک جو بھی کوئی شخص زمین پر موجود ہوگا زندہ نہیں رہے گا۔ حافظ ابن حجر (رض) فتح الباری صفحہ ٧٥ ج ٢ شارح مسلم علامہ نووی سے نقل کرتے ہیں کہ امام بخاری (رح) اور وہ حضرات جو حضرت خضر کی موت کی قائل ہیں انہوں نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے اور جمہور اس رائے کے خلاف ہیں اور حدیث سے استدلال کرنے والوں کو انہوں نے یہ جواب دیا ہے کہ حضرت خضر (علیہ السلام) اس وقت سمندر کے رہنے والوں میں سے تھے لہٰذا حدیث کے عموم میں داخل نہیں ہوئے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ علی ظہر الارض سے حضرات ملائکہ اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا استثناء مقصود ہے کیونکہ فرشتے اور عیسیٰ (علیہ السلام) زمین پر نہیں رہتے حدیث بالا کے علاوہ حضرت خضر (علیہ السلام) کی موت کے بارے میں حافظ ابن حجر (رض) نے حافظ ابن الجوزی سے ایک دلیل اور نقل کی ہے اور وہ یہ ہے کہ غزوہ بدر کے موقع پر آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہوئے عرض کیا تھا اللھم ان شت لم تعبد بعد الیوم اے اللہ اگر آپ چاہیں تو آج کے بعد آپ کی عبادت نہ کی جائے اور صحیح مسلم (صفحہ ٨٤ ج ٢) میں یوں ہے کہ آپ نے یوں دعا کی اللھم انک ان تشا لا تعبد فی الارض (اے اللہ اگر آپ چاہیں تو زمین میں آپ کی عبادت نہ کی جائے) حافظ ابن الجوزی نے اس سے استدلال کیا ہے کہ اگر حضرت خضر (علیہ السلام) اس وقت زندہ ہوتے تو وہ بھی اس عموم میں آجاتے کیونکہ وہ تو یقیناً اللہ تعالیٰ کے عبادت گزاروں میں سے تھے اگر وہ زندہ رہ جائیں اور پوری امت ہلاک ہوجائے تو یہ کہنا کیسے صحیح ہوگا کہ اے اللہ اگر یہ جماعت ہلاک ہوگئی تو زمین میں آپ کی کوئی عبادت کرنے والا نہ رہے گا۔ اور ایک دلیل وفات خضر (علیہ السلام) کے قائلین یہ پیش کرتے ہیں کہ اگر خضر (علیہ السلام) آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وقت میں زندہ ہوتے تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ضرور آتے اور آپ پر ایمان لاتے اور آپ کا اتباع کرتے (لیکن یہ دلیل کوئی زیادہ وزنی نہیں کیونکہ اگر مضبوط دلائل سے اس کا ثبوت نہیں ہے کہ وہ خدمت عالی میں حاضر ہوئے تو اس کا بھی ثبوت نہیں کہ وہ آپ کی خدمت میں حاضر نہیں ہوئے) فان عدم ثبوت الحضور لا یستلزم وجوب عدم الحضور اس کے بعد حافظ ابن حجر (رض) نے الاصابہ میں چند ایسی روایات درج کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خضر (علیہ السلام) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں موجود تھے اور آپ کے بعد بھی وہ زندہ ہیں ان میں کوئی حدیث اس کے بارے میں مرفوع نہیں ہے اور جتنی بھی روایات نقل کی ہیں سب کے رواۃ میں کلام کیا ہے اور بعض کو تو موضوع بتایا ہے انہی روایات میں ابوبکر دینوری کی کتاب المجالسہ سے نقل کیا ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رح) نے فرمایا کہ میں نے خضر (علیہ السلام) کو دیکھا وہ جلدی جلدی جا رہے تھے۔ پھر یعقوب بن سفیان کی تاریخ سے نقل کیا ہے کہ رباح بن عبیدہ سے حضرت عمر بن عبد العزیز (رح) نے فرمایا کہ میں نے بھائی خضر سے ملاقات کی انہوں نے مجھے بشارت دی کہ میں ولی الامر بنوں گا اور انصاف کروں گا اس کو نقل کرکے حافظ ابن حجر (رض) لکھتے ہیں کہ ھذا اصح اسناد وقفت علیہ فی ھذا الباب) (کہ یہ صالح ترین اسناد ہے جو مجھے اس بارے میں معلوم ہوئی) (الاصابہ صفحہ ٤٥٠ ج ١) بحث کے ختم ہونے پر حافظ ابن حجر (رض) لکھتے ہیں کہ ابو حیان فرماتے تھے کہ ہمارے حدیث کے بعض شیوخ یعنی عبد الواحد العباسی الحنبلی کے بارے میں ان کے اصحاب یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ ان سے حضرت خضر (علیہ السلام) کی ملاقات ہوتی ہے پھر فرماتے ہیں ہمارے شیخ حافظ ابو الفضل العراقی نے شیخ عبد اللہ بن اسعد یافعی سے نقل کیا ہے کہ وہ حیات خضر (علیہ السلام) کا عقیدہ رکھتے تھے جب انہوں نے یہ فرمایا تو ہم نے امام بخاری (رض) اور حربی وغیرھما کا انکار ذکر کردیا کہ وہ ان کی موت کے قائل تھے یہ سن کر وہ غصہ ہوگئے اس کے بعد حافظ لکھتے ہیں کہ ہم نے بعض ایسے حضرات کا زمانہ پایا ہے جو خضر (علیہ السلام) سے ملاقات ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ان میں سے قاضی علم الدین بساطی بھی ہیں جو ملک ظاہر برقوق کے زمانہ میں قاضی تھے۔ حضرت امام بیہقی (رض) نے دلائل النبوہ صفحہ ٢٦٨ ج ٧ میں حضرت زین العابدین (رض) سے نقل کیا ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوگئی تو حاضرین نے گھر کے ایک گوشہ سے یہ آواز سنی۔ السلام علیکم اھل البیت ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ ان فی اللّٰہ عزاءً من کل مصیبۃ وخلفاً من کل ھالک ودرکا من کل فائت فباللّٰہ فثقوا وایاہ فارجوا فانما المصاب من حرم الثواب۔ اے گھر والو تم سب پر اللہ کا سلام ہو اور اس کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوں بلاشبہ اللہ کی ذات میں تسلی ہے ہر مصیبت سے اور ہر ہلاک ہونے والے کا بدل ہے اور ہر فوت ہونے والی چیز کی تلافی ہے (یعنی کوئی کیسی مصیبت آجائے اور کوئی کیسا ہی محبوب فوت ہوجائے اللہ تعالیٰ تو بہرحال ہمیشہ حیّ اور قائم اور دائم ہے اس سے محبت کرو اس سے مانگو) لہٰذا تم اللہ پر بھروسہ کرو اور اسی سے امید رکھو کیونکہ اصل مصیبت زدہ وہ ہے جو ثواب سے محروم ہوگیا۔ یہ آواز سن کر حضرت علی (رض) نے حاضرین سے فرمایا کیا تم جانتے ہو یہ کون صاحب ہیں ؟ پھر فرمایا یہ خضر (علیہ السلام) ہیں۔ اس کے بعد امام بیہقی نے ایک دوسری سند سے یہ مضمون نقل کیا ہے پھر فرمایا ہے۔ ھذان الاسنادان وان کانا ضعیفین فاحدھا یتاکد بالاخر ویدلک علی انہ لہ اصلاً من حدیث جعفر واللّٰہ اعلم۔ یعنی یہ دونوں سندیں اگرچہ ضعیف ہیں لیکن ایک کو دوسرے سے تقویت ملتی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ جعفر بن محمد کی حدیث کی کچھ اصل ہے جو حدیث کے راوی ہیں۔ صاحب مشکوٰۃ نے بھی صفحہ ٥٤٩ میں اس حدیث کو نقل کیا ہے اور دلائل النبوۃ کا حوالہ دیا ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ حضرت خضر (علیہ السلام) کی وفات اور حیات کے بارے میں دونوں قول ہیں اور یہ کوئی ایسا مسئلہ بھی نہیں جس پر کوئی حکم شرعی موقوف ہو اور ان کی حیات و ممات کا عقیدہ رکھنا مومن ہونے کے لیے ضروری ہو بڑے بڑے اکابر میں اختلاف ہے۔ حقیقت کو پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں جو لوگ حیات کے قائل ہیں یقینی طور پر ان کی بھی تغلیط نہیں کی جاسکتی۔ محدثین میں امام بخاری (رض) اور بعض دیگر حضرات شدت سے ان کی حیات کا انکار کرتے ہیں اور دیگر محدثین ان کی حیات کے قائل ہیں۔ سند کے اعتبار سے کسی مرفوع حدیث سے ثابت نہیں ہوتا البتہ بعض صحابہ اور تابعین ان کی حیات کے قائل ہیں۔ (گو ان حضرات سے جو روایات پہنچی ہیں وہ بھی متکلم فیہ ہیں) اور رہے حضرت صوفیاء کرام تو وہ نہ صرف ان کی حیات کے قائل ہیں بلکہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

73:۔ ان تینوں حادثوں میں میں نے جو کچھ کیا ہے۔ اپنی مرضی اور اختیار سے نہیں اور نہ ان باتوں کا مجھے بذات خود علم تھا بلکہ ان باتوں کا اللہ تعالیٰ نے مجھے علم دیا اور میں نے جو کچھ کیا ہے سب اللہ کے حکم سے کیا ہے۔ یہ ہے ان واقعات کی اصل حکمت اور حقیقت جس کو نہ جاننے کی وجہ سے تم صبر و ضبط سے کام نہ لے سکے۔ ” و ما فعلتہ عن امری ای عن رایی واجتھادی “ (روح ج 16 ص 14) ۔ یہ تیسرے شب ہے کا اصل جواب ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

82 اور رہی وہ دیوار سو وہ گائوں کے دو یتیم لڑکوں کی تھی جو اس قصبے میں رہتے تھے اور اس دیوار کے نیچے ان دونوں کا خزانہ دبا ہوا تھا اور ان دونوں لڑکوں کا باپ جو مرگیا تھا ایک نیک آدمی تھا، لہٰذا آپ کے پروردگار نے اپنی مہربانی سے یہ چاہا اور یہ ارادہ کیا کہ وہ دونوں یتیم لڑکے اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور خود اپنا دبا ہوا مال جو ان کو ورثہ میں ملا تھا نکال لیں اور یہ تمام کام اور ان تمام کاموں میں سے کوئی کام میں نے اپنی رائے سے نہیں کیا بلکہ جو کچھ کیا وہ حضرت حق کے حکم اور الہام سے کیا ہے۔ یہ ان تمام باتوں کی صحیح حقیقت تھی جن پر آپ سے صبر نہیں ہوسکا اور آپ ان پر صبر نہیں کرسکے۔ آخر میں حضرت خضر (علیہ السلام) نے بات صاف کہہ دی کہ میں نے اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کی جو حکم ہوتا گیا وہ کرتا رہا۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں یعنی جو کام خدا کے حکم سے کرنا ضرور ہے اس پر مزدوری نہیں لینی آگے قصہ فرمایا ذوالقرنین بادشاہ کا یہ بھی یہود کے سکھانے سے مکہ کے وگ پوچھتے تھے پیغمبر کے آزمانے کو جیسے اصحاب کہف کا قصہ۔ 12 خلاصہ : یہ ہے کہ جب مکہ کے لوگ قرآنی دلائل کا جواب دینے سے عاجز ہوجاتے تو اہل کتاب سے مشورہ کرتے کہ تم پڑھے لکھے لوگ ہو کوئی ایسی بات اور کوئی ایسا سوال ہم کو بتائو جو ہم اس شخص سے دریافت کریں اور اس کو اس کا جواب بن نہ پڑے اور یہ زچ ہوجائے اور اہل کتاب وقتاً فوقتاً ان کو بتاتے رہتے چناچہ اس موقعہ پر انہوں نے تین سوال سکھائے تھے روح اصحاب کہف ذوالقرنین کے حلاتا چناچہ دو باتوں کا جواب گزر چکا تیسرے سوال کا جواب آگے مذکور ہے۔