Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 87

سورة الكهف

قَالَ اَمَّا مَنۡ ظَلَمَ فَسَوۡفَ نُعَذِّبُہٗ ثُمَّ یُرَدُّ اِلٰی رَبِّہٖ فَیُعَذِّبُہٗ عَذَابًا نُّکۡرًا ﴿۸۷﴾

He said, "As for one who wrongs, we will punish him. Then he will be returned to his Lord, and He will punish him with a terrible punishment.

اس نے کہا کہ جو ظلم کرے گا اسے تو ہم بھی اب سزا دیں گے پھر وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا اور وہ اسے سخت تر عذاب دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَمَّا
رہا وہ
مَنۡ
جس نے
ظَلَمَ
ظلم کیا
فَسَوۡفَ
تو عنقریب
نُعَذِّبُہٗ
ہم سزا دیں گے اسے
ثُمَّ
پھر
یُرَدُّ
وہ لوٹایا جائے گا
اِلٰی رَبِّہٖ
طرف اپنے رب کی
فَیُعَذِّبُہٗ
تو وہ عذاب دے گا اسے
عَذَابًا
عذاب
نُّکۡرًا
سخت
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَمَّا
رہا وہ
مَنۡ
جس نے
ظَلَمَ
ظلم کیا
فَسَوۡفَ
تو جلد ہی
نُعَذِّبُہٗ
ہم سزا دیں گے اسے
ثُمَّ
پھر
یُرَدُّ
وہ پلٹایا جائےگا
اِلٰی
طرف
رَبِّہٖ
اپنے رب کی
فَیُعَذِّبُہٗ
تو وہ عذاب دے گا اسے
عَذَابًا
عذاب
نُّکۡرًا
برا
Translated by

Juna Garhi

He said, "As for one who wrongs, we will punish him. Then he will be returned to his Lord, and He will punish him with a terrible punishment.

اس نے کہا کہ جو ظلم کرے گا اسے تو ہم بھی اب سزا دیں گے پھر وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا اور وہ اسے سخت تر عذاب دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ذوالقرنین نے کہا : جو شخص ظلم کرے گا اسے تو ہم بھی سزا دیں گے پھر جب وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ اور بھی سخت عذاب دے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ذوالقرنین نے کہا: ’’جس نے ظلم کیاتوہم جلدہی اُسے سزا دیں گے پھروہ اپنے رب کی طرف پلٹایا جائے گا،تو وہ اُسے عذاب دے گا،براعذاب۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"As for the one who transgresses, we shall punish him, thereafter he will be returned to his Lord, and He will punish him - an evil punishment.

بولا جو کوئی ہوگا بےانصاف سو ہم اس کو سزا دیں گے، پھر لوٹ جائے گا اپنے رب کے پاس وہ عذاب دے گا اس کو برا عذاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا جس نے ظلم کیا ہم اسے سزا دیں گے پھر وہ لوٹایا جائے گا اپنے رب کی طرف اور وہ اسے بہت سخت عذاب دے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس نے کہا ، جو ان میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو سزا دیں گے ، پھر وہ اپنے رب کی طرف پلٹایا جائے گا اور وہ اسے اور زیادہ سخت عذاب دے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : ان میں سے جو کوئی ظلم کا راستہ اختیار کرے گا ، اسے تو ہم سزا دیں گے ، پھر اسے اپنے رب کے پاس پہنچا دیا جائے گا ، اور وہ اسے سخت عذاب دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس نے عرض کیا جو کوئی (ان میں سے) شرارت کریگا ایمان کی بات نہ مانے گا) اس کو ہم ابھی سزا دیں گے (دنیا ہی میں وہ قتل کیا جائیگا، پھر (آخرت میں اپنے مالک کے پاس لوٹایا جائیگا تو وہ اس کو بری طرح عذاب دیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا جو ظلم (دعوت سے انکار) کرے گا تو اسے ہم سزا دیں گے پھر وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ اسے برا عذاب دے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا کہ جو ان میں سے ظالم ہوگا ہم اس کو سز دیں گے۔ پھر وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹا دیا جائے گا اور وہ اس کو اس سے بھی سخت سزا دے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ذوالقرنین نے کہا کہ جو (کفر وبدکرداری سے) ظلم کرے گا اسے ہم عذاب دیں گے۔ پھر (جب) وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ بھی اسے بُرا عذاب دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: as for him who doeth wrong, presently we shall torment him, and thereafter he shall be brought back to his Lord, and He shall torment him with a torment formidable.

(ذوالقرنین نے) کہا کہ اچھا۔ مگر جو کافر رہے گا سو ہم اسے عنقریب سزا دیں گے پھر وہ اپنے پروردگار کے پاس پہنچایاجائے گا تو وہ اسے بڑا ہی سخت عذاب دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: جو ان میں سے ظلم کا مرتکب ہوگا تو اس کو تو ہم بھی سزا دیں گے ، پھر وہ اپنے رب کی طرف بھی لوٹایا جائے گا اور وہ اس کو نہایت سخت عذاب دے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ذوالقرنین نے فرمایا کہ جس نے ( کفر و بدکرداری سے اپنے آپ پر ) ظلم کیا تو ہم اسے ضرور سزا دیں گے پھر جب وہ ( شخص ) اپنے رب کی بارگاہ میں لوٹادیا جائے گا تو وہ ( بھی ) اسے بڑا ہی سخت عذاب دیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ذوالقرنین نے کہا کہ جو کفر و بدکرداری سے ظلم کرے گا اسے ہم عذاب دیں گے، پھر جب وہ اپنے رب کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ بھی اسے برا عذاب دے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس نے عرض کیا کہ ان میں سے جس نے ظلم کیا تو اسے تو ہم ضرور سزا دیں گے پھر اس کو لوٹایا جائے گا اس کے رب کی طرف تب تو وہ ان کو اور بھی سخت سزا دے گا،

Translated by

Noor ul Amin

ذوالقرنین نے کہا: جو شخص ظلم کرے گااسے توہم بھی سزادیں گے پھرجب وہ اپنے رب کی طرف لوٹا یا جائے گا تو وہ اور شدیدعذاب دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عرض کی کہ وہ جس نے ظلم کیا ( ف۱۸۸ ) اسے تو ہم عنقریب سزادیں گے ( ف۱۸۹ ) پھر اپنے رب کی طرف پھیرا جائے گا ( ف۱۹۰ ) وہ اسے بری مار دے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ذوالقرنین نے کہا: جو شخص ( کفر و فسق کی صورت میں ) ظلم کرے گا تو ہم اسے ضرور سزا دیں گے ، پھر وہ اپنے رب کی طرف لوٹایا جائے گا ، پھر وہ اسے بہت ہی سخت عذاب دے گا

Translated by

Hussain Najfi

ذوالقرنین نے کہا کہ ( ہم بے انصافی نہیں کریں گے ) جو ظلم و سرکشی کرے گا ہم اسے ضرور سزا دیں گے اور پھر وہ اپنے پروردگار کی طرف پلٹایا جائے گا تو وہ اسے سخت سزا دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Whoever doth wrong, him shall we punish; then shall he be sent back to his Lord; and He will punish him with a punishment unheard-of (before).

Translated by

Muhammad Sarwar

He replied, "I shall punish the unjust ones among them and then they will return to their Lord, who will punish them more sternly".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "As for him who does wrong, we shall punish him, and then he will be brought back unto his Lord, Who will punish him with a terrible torment (Hell)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: As to him who is unjust, we will chastise him, then shall he be returned to his Lord, and He will chastise him with an exemplary chastisement:

Translated by

William Pickthall

He said: As for him who doeth wrong, we shall punish him, and then he will be brought back unto his Lord, Who will punish him with awful punishment!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "जो कोई ज़ुल्म करेगा उसे तो हम दंड देंगे। फिर वह अपने रब की ओर पलटेगा और वह उसे कठोर यातना देगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ذوالقرنین نے عرض کیا (بہت اچھا اول دعوت ایمان ہی کروں گا) لیکن جو ظالم رہے گا سو اس کو تو ہم لوگ سزا دیں گے پھر وہ اپنے مالک حقیقی کے پاس پہنچا جاوے گا پھر وہ اس کو (دوزخ کی) سخت سزا دے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا جو ظلم کرے گا ہم اس کو سزا دیں گے پھر وہ اپنے رب کی طرف لوٹایاجائے گا اور وہ اسے سخت عذاب دے گا۔ (٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے کہا جو ان میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو سز دیں گے ، پھر وہ اپنے رب کی طرف بلایا جائے گا اور وہ اسے اور زیادہ سخت عذاب دے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس نے کہا جس نے ظلم کیا سو ہم عنقریب اسے سزا دیں گے پھر وہ اپنے رب کی طرف لوٹایا جائے گا سو وہ اسے برا عذاب دے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا جو کوئی ہوگا بےانصاف سو ہم اس کو سزا دیں گے پھر لوٹ جائے گا اپنے رب کے پاس وہ عذاب دے گا اس کا برا عذاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ذوالقرانین نے کہا ان لوگوں میں سے جو کفر کرے گا اس کو ہم سزا دیں گے پھر وہ اپنے رب کی طرف لوٹایا جائے گا اور وہ اس کو سخت انہونی سزا دے گا۔