The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلرَّدْمُ: پتھروں سے کسی شگاف کو بند کرنا۔ قرآن پاک میں ہے: (اَجۡعَلۡ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَہُمۡ رَدۡمًا ) (۱۸:۹۵) میں تم (لوگوں) میں اور ان (لوگوں) میں ایک روک بنادوں۔ رَدْمَ بمعنٰی مَرْدُوْم یا مُردَم ہے۔ شاعر نے کہا ہے(1) (الکامل) (۱۸۰) ھَلْ غَادَرَ الشُّعَرَائُ مِنْ مُتَرَدِّمِ کیا شعراء قدیم نے کوئی قابل اصلاح مقام چھوڑا ہے (جس پر طبع آزمائی کی جائے۔) اَرْدَمَتْ عَلَیْہِ الْحُمّٰی: کسی کو دائمی بخاری رہنا۔ سَحَابٌ مُرْدَمٌ ساکن اور ایک جگہ پر ٹھہرنے والا بادل۔