Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 95

سورة الكهف

قَالَ مَا مَکَّنِّیۡ فِیۡہِ رَبِّیۡ خَیۡرٌ فَاَعِیۡنُوۡنِیۡ بِقُوَّۃٍ اَجۡعَلۡ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَہُمۡ رَدۡمًا ﴿ۙ۹۵﴾

He said, "That in which my Lord has established me is better [than what you offer], but assist me with strength; I will make between you and them a dam.

اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے تم صرف قوت طاقت سے میری مدد کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
مَا
جو
مَکَّنِّیۡ
قدرت دی ہے مجھے
فِیۡہِ
اس میں
رَبِّیۡ
میرے رب نے
خَیۡرٌ
بہتر ہے
فَاَعِیۡنُوۡنِیۡ
پس تم سب مدد کرو میری
بِقُوَّۃٍ
ساتھ قوت کے
اَجۡعَلۡ
میں بناؤں
بَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
وَبَیۡنَہُمۡ
اور درمیان ان کے
رَدۡمًا
ایک مضبوط بند
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
مَا
جو
مَکَّنِّیۡ
مجھے اقتدار بخشا
فِیۡہِ
جن چیزوں میں
رَبِّیۡ
میرے رب نے
خَیۡرٌ
بہتر ہے
فَاَعِیۡنُوۡنِیۡ
چنانچہ تم مدد کرو میری
بِقُوَّۃٍ
اپنی قوت سے
اَجۡعَلۡ
میں بنا دوں گا
بَیۡنَکُمۡ
تمہارے درمیان
وَبَیۡنَہُمۡ
اور ان کے درمیان
رَدۡمًا
مضبوط بند
Translated by

Juna Garhi

He said, "That in which my Lord has established me is better [than what you offer], but assist me with strength; I will make between you and them a dam.

اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے تم صرف قوت طاقت سے میری مدد کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ذوالقرنین نے جواب دیا : میرے پروردگار نے جو مجھے (مالی) قوت دے رکھی ہے۔ وہ بہت ہے تم بس بدنی قوت (محنت) سے میری مدد کرو تو میں ان کے اور تمہارے درمیان بند بنا دوں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ذوالقرنین نے کہا: ’’جن چیزوں میں میرے رب نے مجھے اقتداربخشاہے وہی بہترہے،چنانچہ تم اپنی قوت سے میری مدد کرو میں اُن کے اور تمہارے درمیان ایک مضبوط بند بنادوں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, &That which my Lord has placed under my control is better, so help me with strength and I shall make a rampart between you and them.

بولا جو مقدر دیا مجھ کو میرے رب نے وہ بہتر ہے سو مدد کرو میری محنت میں بنا دوں تمہارے اور ان کے بیچ ایک دیوار موٹی ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا جو کچھ مجھے دے رکھا ہے اس میں میرے رب نے وہ بہت بہتر ہے البتہ تم لوگ میری مدد کرو قوت (محنت) کے ذریعے سے میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ اس نے کہا” جو کچھ میرے رب نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے ۔ تم بس محنت سے میری مدد کرو ، میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں ۔ 70

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ذوالقرنین نے کہا : اللہ نے مجھے جو اقتدار عطا فرمایا ہے ، وہی ( میرے لیے ) بہتر ہے ۔ لہذا تم لوگ ( ہاتھ پاؤں کی ) طاقت سے میری مدد کرو ، تو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ذوالقرنین نے کہا مجھ کو جو میرے مالک نے مقدور دیا ہے وہ (تمہارے چندے سے) بڑھ کر ہے (بہتر ہے البتہ اگر تم میری مدد کرنا چاہتے ہو) تو محنت مزدوری سے میری مدد کرو میں تم میں اور ان میں ایک مضبوط آڑ کردوں گا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمایا خرچ کا جو مقدور ا سلسلے میں میرے رب نے مجھے بخشا ہے بہت اچھا ہے سو تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط آڑ بنادوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ذوالقرنین نے کہا میرے رب نے جو مال میرے اختیار میں دیا ہے وہ بہت ہے۔ اگر تم محنت (ہاتھ پاؤں) سے میری مدد کرو تو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک دیوار قائم کرسکتا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ذوالقرنین نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور خدا نے مجھے بخشا ہے وہ بہت اچھا ہے۔ تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط اوٹ بنا دوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: better is that where in my Lord hath established me; so help me with might, and I shall place between you and them a rampart.

(ذوالقرنین نے) کہا کہ میرے پروردگار نے مجھے جو کچھ دے رکھا ہے وہ بہت کچھ ہے سو تم میری مدد محنت سے کرو ۔ تو میں تمہارے اور ان کے درمیان خوب مضبوط دیوار بنادوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے جواب دیا کہ میرے رب نے جو کچھ میرے تصرف میں دے رکھا ہے ، وہ کافی ہے ۔ البتہ تم ہاتھ پاؤں سے میری مدد کرو ، میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک اوٹ کھڑی کیے دیتا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ذوالقرنین نے ) فرمایا کہ میرے رب نے جو کچھ اختیار و اقتدار میں سے مجھے عطا فرما رکھا ہے وہی بہتر ہے پس تم جسمانی قوت سے میری مدد کرو ، میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک ( مضبوط ) موٹی دیوار بنادوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ذوالقرنین نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور اللہ نے مجھے بخشا ہے وہ بہت اچھا ہے تم مجھے قوت بازو سے مدد دو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط اوٹ بنا دوں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس نے کہا مجھے میرے رب نے جو قدرت دے رکھی ہے وہ بہت ہے، اس لیے مجھے تمہارے چندے وغیرہ کی تو ضرورت نہیں البتہ تم لوگ محنت سے میری مدد کرو تاکہ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنادوں

Translated by

Noor ul Amin

ذوالقرنین نے کہا :’’میرے رب نےجو مجھے قوت دے رکھی ہے وہ بہت ہے تم بس جسمانی طاقت سے میری مدد کرو تو میں ان کے اور تمہارے درمیان ایک موٹی اور مضبوط دیواربنا دونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا وہ جس پر مجھے میرے رب نے قابو دیا ہے بہتر ہے ( ف۲۰۱ ) تو میری مدد طاقت سے کرو ( ف۲۰۲ ) میں تم میں اور ان میں ایک مضبوط آڑ بنادوں ( ف۲۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ذوالقرنین نے ) کہا: مجھے میرے رب نے اس بارے میں جو اختیار دیا ہے ( وہ ) بہتر ہے ، تم اپنے زورِ بازو ( یعنی محنت و مشقت ) سے میری مدد کرو ، میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا

Translated by

Hussain Najfi

ذوالقرنین نے کہا جو طاقت میرے پروردگار نے مجھے دے رکھی ہے وہ ( تمہارے سامان سے ) بہتر ہے ۔ تم بس اپنی ( بدنی ) قوت سے میری مدد کرو ۔ تو میں تمہارے اور ان کے درمیان بند باندھ دوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "(The power) in which my Lord has established me is better (than tribute): Help me therefore with strength (and labour): I will erect a strong barrier between you and them:

Translated by

Muhammad Sarwar

He replied, "The power that my Lord has granted me is better (than your tax). Help me with your man-power and I shall construct a barrier between you and Gog and Magog.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "That in which my Lord had established me is better. So help me with strength, I will erect between you and them a barrier."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: That in which my Lord has established me is better, therefore you only help me with workers, I will make a fortified barrier between you and them;

Translated by

William Pickthall

He said: That wherein my Lord hath established me is better (than your tribute). Do but help me with strength (of men), I will set between you and them a bank.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "मेरे रब ने मुझे जो कुछ अधिकार एवं शक्ति दी है वह उत्तम है। तुम तो बस बल में मेरी सहायता करो। मैं तुम्हारे और उन के बीच एक सुदृढ़ दीवार बनाए देता हूँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ذوالقرنین نے جواب دیا کہ جس مال میں میرے رب نے مجھے جتنا اختیار دیا ہے وہ بہت کچھ ہے سو (مال کی تو مجھے ضرورت نہیں) البتہ ہاتھ پاؤں سے میری مدد کرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا جو کچھ میرے رب نے مجھے عطا کر رکھا ہے وہ کافی ہے تم بس مجھے افرادی قوت مہیا کرو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں۔ (٩٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے کہا جو کچھ میرے رب نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے۔ تم بس قوت سے میری مدد کرو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ذوالقرنین نے جواب دیا کہ میرے رب نے جو کچھ اختیار و اقتدار مجھے عطا فرمایا ہے وہ بہتر ہے، سو تم قوت کے ساتھ میری مدد کرو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک موٹی دیوار بنا دوں گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا جو مقدور دیا مجھ کو میرے رب نے وہ بہتر ہے سو مدد کرو میری محنت میں بنادوں تمہارے ان کے بیچ ایک دیوار موٹی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ذوالقرنین نے جواب دیا جس مال پر میرے رب نے مجھے اختیار دیا ہے وہ بہت کافی ہے ہاں تم اتنا کرو کہ ہاتھ پائوں سے میری مدد کرو تو میں تمہارے اور ان یاجوج ماجوج کے مابین ایک مضبوط دیوار بنا دوں۔