Surat Marium

Surah: 19

Verse: 10

سورة مريم

قَالَ رَبِّ اجۡعَلۡ لِّیۡۤ اٰیَۃً ؕ قَالَ اٰیَتُکَ اَلَّا تُکَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَیَالٍ سَوِیًّا ﴿۱۰﴾

[Zechariah] said, "My Lord, make for me a sign." He said, "Your sign is that you will not speak to the people for three nights, [being] sound."

کہنے لگے میرے پروردگار میرے لئے کوئی علامت مقرر فرما دے ارشاد ہوا کہ تیرے لئے علامت یہ ہے کہ باوجود بھلا چنگا ہونے کےتو تین راتوں تک کسی شخص سے بول نہ سکے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اجۡعَلۡ
بنا
لِّیۡۤ
میرے لیے
اٰیَۃً
کوئی نشانی
قَالَ
کہا
اٰیَتُکَ
نشانی تیری
اَلَّا
یہ کہ نہ
تُکَلِّمَ
تو کلام کرے گا
النَّاسَ
لوگوں سے
ثَلٰثَ
تین
لَیَالٍ
راتیں
سَوِیًّا
تندرستی(کےباوجود)
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اجۡعَلۡ
آپ مقرر فرمائیں
لِّیۡۤ
میرے لیے
اٰیَۃً
کوئی نشانی
قَالَ
اس نے کہا
اٰیَتُکَ
تیرے لیے نشانی
اَلَّا
یہ کہ نہ
تُکَلِّمَ
تو بات کرے گا
النَّاسَ
لوگوں سے
ثَلٰثَ
تین
لَیَالٍ
راتیں
سَوِیًّا
تندرست ہوتے ہوئے
Translated by

Juna Garhi

[Zechariah] said, "My Lord, make for me a sign." He said, "Your sign is that you will not speak to the people for three nights, [being] sound."

کہنے لگے میرے پروردگار میرے لئے کوئی علامت مقرر فرما دے ارشاد ہوا کہ تیرے لئے علامت یہ ہے کہ باوجود بھلا چنگا ہونے کےتو تین راتوں تک کسی شخص سے بول نہ سکے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

زکریا نے عرض کیا : پروردگار ! پھر میرے لئے کوئی نشانی مقرر کردے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تیرے لئے نشانی یہ ہے کہ تو مسلسل تین رات تک لوگوں سے گفتگو نہ کرسکے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

زکریانے کہا:’’اے میرے رب! آپ میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرمائیںﷲتعالیٰ نے فرمایا:تیرے لیے نشانی یہ ہے کہ تندرست ہوتے ہوئے تین راتیں لوگوں سے بات نہ کرے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"My Lord, make for me a sign.|" He said, |"Your sign is that you will not (be able to) speak to the people for three (consecutive) nights, though fit.|"

بولا اے رب ٹھہرا دے میرے لئے کوئی نشانی فرمایا تیری نشانی یہ کہ بات نہ کرے تو لوگوں سے تین رات تک صحیح تندرست

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

عرض کیا : اے میرے پروردگار ! میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرمادے فرمایا : تمہارے لیے نشانی یہ ہے کہ تم گفتگو نہیں کرسکو گے لوگوں سے تین راتیں متواتر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

زکریا نے کہا ، “ پروردگار ، میرے لیے کوئی نشانی مقرر کر دے ۔ “ فرمایا “ تیرے لیے نشانی یہ ہے کہ تو پیہم تین دن لوگوں سے بات نہ کر سکے ۔ “

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

زکریا نے کہا : میرے پروردگار ! میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرما دیجیے ۔ ( ٦ ) فرمایا : تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم صحت مند ہونے کے باوجود تین رات تک لوگوں سے بات نہیں کرسکو گے ۔ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

زکریا نے عرض کیا مالک میرے ایک نشانی میرے لئے مقرر کر دے۔ فرمایا نشانی یہ ہے کہ تو تین رات تک اچھا چنگا بھلا رہ کر لوگوں سے بات چیت نہ کرسکے گا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

عرض کیا اے میرے پروردگار ! میرے لئے نشانی مقرر فرمادیجئے۔ فرمایا آپ کی نشانی یہ ہے کہ آپ تین رات تک تندرست ہوتے ہوئے بھی لوگوں سے بات نہ کرسکیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

عرض کیا اے میرے رب ! میرے لئے کوئی نشانی مقرر کردیجیے۔ فرمایا اس کی نشانی یہ ہوگی کہ تم مسلسل تین راتوں تک لوگوں سے بات نہ کرسکو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہا کہ پروردگار میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما۔ فرمایا نشانی یہ ہے کہ تم صحیح وسالم ہو کر تین (رات دن) لوگوں سے بات نہ کرسکو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: my Lord appoint for me a sign. Allah said: thy sign is that thou shalt not speak unto mankind for three nights, while sound.

(زکریا نے) کہا میرے پروردگار میرے لئے کوئی نشان مقرر کردیجیے ۔ (اللہ نے) فرمایا تمہارے لئے نشان یہ ہے کہ تم لوگوں سے تین راتیں نہ بول سکوگے درآنحالیکہ تم تندرست ہوگے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: میرے خداوند! میرے لئے کوئی نشانی ٹھہرا دیجیے! فرمایا: تمہارے لئے نشانی یہ ہے کہ تم تین شب وروز لوگوں سے بات نہ کرسکو گے ، درآنحالیکہ تم بالکل تندرست ہوگے ۔

Translated by

Mufti Naeem

عرض کیا ( اے ) میرے رب! میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرمادیجیے ، فرمایا تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم بالکل تندرست ہوکر بھی تین رات ( دن ) لوگوں سے کلام ( بات چیت ) نہ کرسکوگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہا کہ پروردگار میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرما۔ فرمایا ” نشانی یہ ہے کہ تم ٹھیک ٹھاک ہونے کے باوجود تین رات لوگوں سے بات نہ کرسکو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر زکریا (علیہ السلام) نے عرض کیا اچھا تو اے میرے رب، میرے لیے اس پر کوئی نشانی مقرر فرما دیجئے، ارشاد ہوا تمہارے لیے نشانی یہ ہے کہ تم تین دن رات تک لوگوں سے بات نہیں کرسکو گے جب کہ تم صحیح سالم ہو گے،

Translated by

Noor ul Amin

زکریا نے کہا: ’’رب! میرے لئے کوئی نشانی مقررکیجئے‘‘ فرمایا:’’تیرے لئے نشانی یہ ہے کہ توتین رات تک لوگوں سے کلام نہ کرسکے گا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عرض کی اے میرے رب! مجھے کوئی نشانی دے دے ( ف۱۲ ) فرمایا تیری نشانی یہ ہے کہ تو تین رات دن لوگوں سے کلام نہ کرے بھلا چنگا ہو کر ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( زکریا علیہ السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما ، ارشاد ہوا: تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم بالکل تندرست ہوتے ہوئے بھی تین رات ( دن ) لوگوں سے کلام نہ کرسکوگے

Translated by

Hussain Najfi

زکریا ( ع ) نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! میرے لئے کوئی علامت قرار دے ۔ ارشاد ہوا تمہارے لئے علامت یہ ہے کہ تم تندرست ہوتے ہوئے بھی برابر تین رات ( دن ) تک لوگوں سے بات نہیں کر سکوگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Zakariya) said: "O my Lord! give me a Sign." "Thy Sign," was the answer, "Shall be that thou shalt speak to no man for three nights, although thou art not dumb."

Translated by

Muhammad Sarwar

Zachariah asked, " Lord, show me evidence (if this is a heavenly news)." The Lord said, "The evidence for it is that you must not speak (to any mortal) though you are in good health for three nights (and days)."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He [Zakariyya] said: "My Lord! Appoint for me a sign." He said: "Your sign is that you shall not speak unto mankind for three nights, though having no bodily defect."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: My Lord! give me a sign. He said: Your sign is that you will not be able to speak to the people three nights while in sound health.

Translated by

William Pickthall

He said: My Lord! Appoint for me some token. He said: Thy token is that thou, with no bodily defect, shalt not speak unto mankind three nights.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "मेरे रब! मेरे लिए कोई निशानी निश्चित कर दे।" कहा, "तेरी निशानी यह है कि तू भला-चंगा रहकर भी तीन रात (और दिन) लोगों से बात न करे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جب زکریا (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ اے میرے رب میرے لیے کوئی علامت مقرر فرما دیجیئے ارشاد ہوا کہ تمہاری (وہ) علامت یہ ہے کہ تم تین رات (اور تین دن تک) آدمیوں سے بات نہ کرسکو گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

زکریا نے کہا پروردگار میرے لیے کوئی نشانی بنادے۔ فرمایا تیرے لیے یہ نشانی ہے کہ تو تندرستی کے باوجود مسلسل تین دن لوگوں سے بات نہیں کرسکے گا۔ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زکریا نے کہا پروردگار ، میرے لئے کوئی نشانی مقرر کر دے۔ فرمایا تیرے لئے نشانی یہ ہے کہ تو پیہم تین دن لوگوں سے بات نہ کرسکے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

عرض کیا اے میرے رب میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرما دیجیے فرمایا تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم لوگوں سے تین رات بات نہ کرسکو گے حالانکہ تم تندرست رہو گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے رب ٹھہرا دے میرے لیے کوئی نشانی فرمایا تیری نشانی یہ کہ بات نہ کرے تو لوگوں سے تین رات تک صحیح تندرست

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

زکریا نے عرض کیا اے میرے رب میرے لئے کوئی علامت مقرر کر دے خدا نے فرمایا تیرے لئے علامت یہ ہے کہ تو تین رات تک لوگوں سے کلام نہ کرسکے گا حالانکہ تو صحیح سالم ہوگا