Surat Marium

Surah: 19

Verse: 17

سورة مريم

فَاتَّخَذَتۡ مِنۡ دُوۡنِہِمۡ حِجَابًا ۪۟ فَاَرۡسَلۡنَاۤ اِلَیۡہَا رُوۡحَنَا فَتَمَثَّلَ لَہَا بَشَرًا سَوِیًّا ﴿۱۷﴾

And she took, in seclusion from them, a screen. Then We sent to her Our Angel, and he represented himself to her as a well-proportioned man.

اور ان لوگوں کی طرف سے پردہ کر لیا پھر ہم نے اس کے پاس اپنی روح ( جبرائیل علیہ السلام ) کو بھیجا پس وہ اس کے سامنے پورا آدمی بن کر ظاہر ہوا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاتَّخَذَتۡ
پھر اس نے بنا لیا
مِنۡ دُوۡنِہِمۡ
ان کی طرف سے
حِجَابًا
ایک پردہ
فَاَرۡسَلۡنَاۤ
تو بھیجا ہم نے
اِلَیۡہَا
طرف اس کے
رُوۡحَنَا
اپنی روح(فرشتہ)کو
فَتَمَثَّلَ
تو اس نے شکل اختیار کی
لَہَا
اس کے لیے
بَشَرًا
ایک انسان کی
سَوِیًّا
کامل
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاتَّخَذَتۡ
پھر بنالیا اس نے
مِنۡ دُوۡنِہِمۡ
انکی طرف سے
حِجَابًا
ایک پردہ
فَاَرۡسَلۡنَاۤ
تو بھیجا ہم نے
اِلَیۡہَا
اس کے پاس
رُوۡحَنَا
اپنے خاص فرشتے کو
فَتَمَثَّلَ
تو شکل اختیار کی
لَہَا
اس کے لیے
بَشَرًا
انسان کی
سَوِیًّا
پورے
Translated by

Juna Garhi

And she took, in seclusion from them, a screen. Then We sent to her Our Angel, and he represented himself to her as a well-proportioned man.

اور ان لوگوں کی طرف سے پردہ کر لیا پھر ہم نے اس کے پاس اپنی روح ( جبرائیل علیہ السلام ) کو بھیجا پس وہ اس کے سامنے پورا آدمی بن کر ظاہر ہوا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور پردہ ڈال کر ان سے چھپ گئی تھی۔ اس وقت ہم نے اس کی طرف اپنی روح (فرشتہ) کو بھیجا جو ایک تندرست انسان کی شکل میں مریم کے سامنے آگیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراُس نے اُن کی طرف سے ایک پردہ بنالیاتوہم نے اُس کے پاس اپنے خاص فرشتے کوبھیجاتواُس کے لیے اُس نے پورے انسان کی شکل اختیار کی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

then she used a barrier to hide herself from them. Then, We sent to her Our Spirit and he took before her the form of a perfect human.

پھر پکڑ لیا ان سے ورے ایک پردہ پھر بھیجا ہم نے اس کے پاس اپنا فرشتہ پھر بن کر آیا اس کے آگے آدمی پورا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اس نے اپنے آپ کو ان سے پردے میں کرلیا پس ہم نے بھیجا اس کی طرف اپنا ایک فرشتہ تو اس نے صورت اختیار کی اس (مریم) کے سامنے ایک مکمل انسان کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and drew a curtain, screening herself from people whereupon We sent to her Our spirit and he appeared to her as a well-shaped man.

اور پردہ ڈال کر ان سے چھپ بیٹھی تھی ۔ 14 اس حالت میں ہم نے اس کے پاس اپنی روح کو ﴿یعنی فرشتے کو﴾ بھیجا اور وہ اس کے سامنے ایک پورے انسان کی شکل میں نمودار ہوگیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر انہوں نے ان لوگوں کے اور اپنے درمیان ایک پردہ ڈال لیا ۔ ( ٩ ) اس موقع پر ہم نے ان کے پاس اپنی روح ( یعنی ایک فرشتے ) کو بھیجا جو ان کے سامنے ایک مکمل انسان کی شکل میں ظاہر ہوا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اس نے ان کی طرف سے اڑ کرلی (نہانے کے لئے یاسر میں سے جوئیں نکالنے کے لئے پھر ہم نے اپنی روح (حضرت جبرائیل یا خود حضرت عیسیٰ کی روح کو اس کے پاس بھیجا وہ اچھے خاصے پورے آدمی کی شکل بن کر اس کے سامنے آگیا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(غسل کی غرض سے) پھر ان (گھر والوں) کے سامنے پردہ کرلیا تو ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ (جبرائیل علیہ السلام) بھیجا تو وہ ان کے سامنے پورا آدمی بن گیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان لوگوں یک طرف سے ایک پردہ ڈال لیا۔ پھر ہم نے ان کے پاس ایک فرشتے کو بھیجا۔ وہ ان کے سامنے ایک مکمل آدمی کی شکل میں آیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو انہوں نے ان کی طرف سے پردہ کرلیا۔ (اس وقت) ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا۔ تو ان کے سامنے ٹھیک آدمی (کی شکل) بن گیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then she took beside them a curtain; then We sent unto her Our Spirit, and he took unto her the form of a human being sound.

پھر ان لوگوں کے سامنے سے انہوں نے پردہ کرلیا ۔ پھر ہم نے ان کے پاس اپنے فرشتہ خاص کو بھیجا وہ ان کے سامنے بھلا چنگا انسان بن کر ظاہر ہوا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اس نے اپنے آپ کو ان سے پردے میں کرلیا تو ہم نے اس کے پاس اپنا فرشتہ بھیجا جو اس کے سامنے ایک کامل بشر کی صورت میں نمودار ہوا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے ان ( لوگوں ) کے سامنے سے پردہ کرلیا ( اس وقت ) ہم نے ان کی طرف اپنے فرشتہ ( حضرت جبرئیل علیہ السلام کو بھیجا پس وہ ان کے سامنے ایک تندرست آدمی کی صورت میں ظاہر ہوئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو انہوں نے ان کی طرف سے پردہ کرلیا اس وقت ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا جو ان کے سامنے ٹھیک آدمی کی شکل میں گیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر انہوں نے ان لوگوں کے سامنے ایک پردہ ڈال لیا، اس وقت ہم نے اپنا فرشتہ ان کے پاس بھیجا تو وہ ایک پورے انسان کی شکل میں ان کے سامنے نمودار ہواف

Translated by

Noor ul Amin

اور پر دہ ڈال کران سے چھپ گئیں توہم نے اس کے پاس اپنے فرشتے ( جبرائیل ) کوبھیجاجوایک انسان کی شکل میں مریم کے سامنے آ گیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان سے ادھر ( ف۲۵ ) ایک پردہ کرلیا ، تو اس کی طرف ہم نے اپنا روحانی ( روح الامین ) بھیجا ( ف۲٦ ) وہ اس کے سامنے ایک تندرست آدمی کے روپ میں ظاہر ہوا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس انہوں نے ان ( گھر والوں اور لوگوں ) کی طرف سے حجاب اختیار کر لیا ( تاکہ حسنِ مطلق اپنا حجاب اٹھا دے ) ، تو ہم نے ان کی طرف اپنی روح ( یعنی فرشتہ جبرائیل ) کو بھیجا سو ( جبرائیل ) ان کے سامنے مکمل بشری صورت میں ظاہر ہوا

Translated by

Hussain Najfi

پھر اس نے ان لوگوں کی طرف سے پردہ کر لیا پس ہم نے اس کی طرف اپنی جانب سے روح ( یعنی فرشتہ ) کو بھیجا تو وہ اس کے سامنے ایک تندرست انسان کی صورت میں نمودار ہوا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

She placed a screen (to screen herself) from them; then We sent her our angel, and he appeared before her as a man in all respects.

Translated by

Muhammad Sarwar

out of her people's sight. We sent Our Spirit to her, who stood before her in the shape of a well formed human being.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

She placed a screen before them; then We sent to her Our Ruh, and he appeared before her in the form of a man in all respects.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So she took a veil (to screen herself) from them; then We sent to her Our spirit, and there appeared to her a well-made man.

Translated by

William Pickthall

And had chosen seclusion from them. Then We sent unto her Our Spirit and it assumed for her the likeness of a perfect man.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उस ने उन से परदा कर लिया। तब हम ने उस के पास अपनी रूह (फ़रिश्तेप) को भेजा और वह उस के सामने एक पूर्ण मनुष्य के रूप में प्रकट हुआ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان (گھر والے) لوگوں کے سامنے سے انہوں نے پردہ ڈال لیا پس (اسی حالت میں) ہم نے ان کے پاس اپنے فرشتہ جبرائیل کو بھیجا اور وہ ان کے سامنے ایک پورا آدمی بن کر ظاہر ہوا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اپنی قوم سے سے پردہ کرلیا۔ ہم نے اس کے پاس اپنے روح یعنی فرشتہ بھیجا اور وہ اس کے سامنے ایک کامل انسان کی شکل میں آیا۔ “ (١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور پردہ ڈال کر ان سے چھپ بیٹھی تھی۔ اس حلات میں ہم نے اس کے پاس اپنی روح کو (یعنی فرشتے کو) بھیجا اور وہ اس کے سامنے ایک پورے انسان کی شکل میں نمودار ہوگیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اس نے ان لوگوں سے ورے ایک پردہ ڈال لیا سو ہم نے اس کی طرف اپنا فرشتہ بھیج دیا جو اس کے سامنے صحیح سالم آدمی بن کر ظاہر ہوگیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پکڑ لیا ان سے ورے ایک پردہ پھر بھیجا ہم نے اس کے پاس اپنا فرشتہ پھر بن کر آیا اس کے آگے آدمی پورا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس نے ان لوگوں کے سامنے پردہ ڈال لیا یعنی غسل کرنے کی وجہ سے تو ہم نے اس مریم کے پاس اپنے ایک فرشتہ کو بھیجا اور وہ فرشتہ ان کے سامنے ایک صحیح الخلقت آدمی کی شکل بن کر ظاہر ہوا