1. For comparison please see the story of Zachariah as given in (Ayats 34-57 of Surah Aal-Imran) and the E.Ns thereof.
2. In order to understand the position held by Zachariah, a descendant of Prophet Aaron, one should be acquainted with the system of priesthood among the children of Israel.
After the conquest of Palestine, the entire land was divided among the 12 tribes of the descendants of Prophet Jacob as inheritance, and the 13th tribe, the Levites, was entrusted with religious services and duties. Even among the Levites, the house that was separated to sanctify the most holy things, to burn incense before the Lord, to minister unto him, and to bless in his name forever was the house of Prophet Aaron. The other Levites were not allowed to enter the Temple. Their duty was to wait on the sons of Aaron for the service of the house of the Lord, in the courts, and in the chambers, and in the purifying of all holy things, and to offer all burnt sacrifices unto the Lord in the Sabbaths, in the new moon, and on the set festivals. The descendants of Aaron were divided into 24 families, who came to serve the house of the Lord by turns. One of these families was of Abiah whose chief was Zachariah. Thus it was Zachariah’s duty to go into the house on his family’s turn and burn incense before the Lord. (For details, see 1 Chronicles, chapters 23, 24).
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :1
تقابل کے لیئے سورہ آل عمران رکوع 4 پیش نظر رہے جس میں یہ قصہ دوسرے الفاظ میں بیان ہو چکا ہے ۔ تفہیم القران ج 1 ۔ ص 246 ۔ 250 )
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :2
یہ حضرت زکریا جن کا ذکر یہاں ہو رہا ہے حضرت ہارون کے خاندان سے تھے ۔ ان کی پوزیشن ٹھیک ٹھیک سمجھنے کے لیئے ضروری ہے کہ بنی اسرائیل کے نظام کہانت ( Priesthood ) کو اچھی طرح سمجھ لیا جائے فلسطین پر قابض ہونے کے بعد بنی اسرائیل نے ملک کا انتظام اس طرح کیا تھا کہ حضرت یعقوب کی اولاد کے 12قبیلوں میں تو سارا ملک تقسیم کر دیا گیا ، اور تیرھواں قبیلہ ( یعنی لاوی بن یعقوب کا گھرانا ) مذہبی خدمات کے لیئے مخصوص رہا پھر بنی لاوی میں سے بھی اصل وہ خاندان جو ، مقدس میں خداوند کے آگے بخور جلا نے کی خدمت اور پاک ترین چیزوں کی تقدیس کا کام کرتا تھا ، حضرت ہارون کا خاندان تھا ۔ باقی دوسرے بنی لاوی مقدس کے اندر نہیں جا سکتے تھے بلکہ خداوند کے گھر کی خدمت کے وقت صحنوں اور کوٹھڑیوں میں کام کرتے تھے ، سبت کے دن اور عیدوں کے موقع پر سوختنی قربانیاں چڑھاتے تھے ، اور مقدس کی نگرانی میں بنی ہارون کا ہاتھ بٹاتے تھے ۔
بنی ہارون کے چوبیس خاندان تھے جو باری باری سے مقدس کی خدمت کے لیئے حاضر ہوتے ۔ انہی خاندانوں میں سے ایک ابیاہ کا خاندان تھا جس کے سردار حضرت زکریا تھے ۔ اپنے خاندان کی باری کے دنوں میں یہی مقدس میں جاتے اور بخور جلا نے کی خدمت انجام دیتے تھے ۔ ( تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو بائیبل کی کتاب توار یخ اول ۔ باب 23 ، 24 )