Surat Marium

Surah: 19

Verse: 21

سورة مريم

قَالَ کَذٰلِکِ ۚ قَالَ رَبُّکِ ہُوَ عَلَیَّ ہَیِّنٌ ۚ وَ لِنَجۡعَلَہٗۤ اٰیَۃً لِّلنَّاسِ وَ رَحۡمَۃً مِّنَّا ۚ وَ کَانَ اَمۡرًا مَّقۡضِیًّا ﴿۲۱﴾

He said, "Thus [it will be]; your Lord says, 'It is easy for Me, and We will make him a sign to the people and a mercy from Us. And it is a matter [already] decreed.' "

اس نے کہا بات تو یہی ہے لیکن تیرے پروردگار کا ارشاد ہے کہ وہ مجھ پر بہت ہی آسان ہے ہم تو اسے لوگوں کے لئے ایک نشانی بنا دیں گے اور اپنی خاص رحمت یہ تو ایک طے شدہ بات ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
کَذٰلِکِ
اسی طرح(ہو گا)
قَالَ
کہا
رَبُّکِ
تیرے رب نے
ہُوَ
وہ
عَلَیَّ
مجھ پر
ہَیِّنٌ
بہت آسان ہے
وَلِنَجۡعَلَہٗۤ
اور تا کہ ہم بنا دیں اسے
اٰیَۃً
ایک نشانی
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَرَحۡمَۃً
اور رحمت
مِّنَّا
اپنی طرف سے
وَکَانَ
اور ہے
اَمۡرًا
ایک کام
مَّقۡضِیًّا
طے شدہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
کَذٰلِکِ
ایسا ہی ہوگا
قَالَ
کہا
رَبُّکِ
تیرے رب نے
ہُوَ
وہ
عَلَیَّ
مجھ پر
ہَیِّنٌ
آسان ہے
وَلِنَجۡعَلَہٗۤ
اور تاکہ ہم بنائے اسے
اٰیَۃً
ایک نشانی
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَرَحۡمَۃً
اور ایک رحمت
مِّنَّا
اپنی جانب سے
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے )ہے
اَمۡرًا
کام
مَّقۡضِیًّا
طے شدہ
Translated by

Juna Garhi

He said, "Thus [it will be]; your Lord says, 'It is easy for Me, and We will make him a sign to the people and a mercy from Us. And it is a matter [already] decreed.' "

اس نے کہا بات تو یہی ہے لیکن تیرے پروردگار کا ارشاد ہے کہ وہ مجھ پر بہت ہی آسان ہے ہم تو اسے لوگوں کے لئے ایک نشانی بنا دیں گے اور اپنی خاص رحمت یہ تو ایک طے شدہ بات ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ بولے ہاں ! ایسا ہی ہوگا تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ میرے لئے یہ آسان سی بات ہے اور اس لیے بھی (ایسا ہوگا) کہ ہم اس لڑکے کو لوگوں کے لیے ایک نشانی بنائیں اور وہ ہماری طرف سے رحمت ہوگا اور یہ کام ہو کے رہے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فرشتے نے کہا کہ ایساہی ہوگا، تیرے رب نے کہاہے کہ وہ مجھ پر توبہت آسان ہےاوراپنی جانب سے ایک رحمت بنادیں اورہمیشہ سے یہ ایک طے شدہ کام ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"So it is; your Lord said, &It is easy for Me, and (We will do this) so that We make it a sign for people and a mercy from Us. And this is something already destined.&|"

بولا یونہی ہے، فرمایا تیرے رب نے وہ مجھ پر آسان ہے اور اس کو ہم کیا چاہتے ہیں لوگوں کیلئے نشانی اور مہربانی اپنی طرف سے، اور ہے یہ کام مقرر ہوچکا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس (فرشتے) نے کہا : ایسے ہی ہوگا آپ کا رب فرماتا ہے کہ یہ مجھ پر آسان ہے تاکہ ہم اسے بنائیں ایک نشانی لوگوں کے لیے اور رحمت اپنی طرف سے اور یہ ایک طے شدہ امر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

فرشتے نے کہا “ ایسا ہی ہوگا ، تیرا رب فرماتا ہے کہ ایسا کرنا میرے لیے بہت آسان ہے اور ہم یہ اس لیے کریں گے کہ اس لڑکے کو لوگوں کے لیے ایک نشانی بنائیں 15 اور اپنی طرف سے ایک رحمت اور یہ کام ہو کر رہنا ہے ۔ “

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

فرشتے نے کہا : ایسے ہی ہوجائے گا ۔ تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ : یہ میرے لیے ایک معمولی بات ہے ۔ اور ہم یہ کام اس لیے کریں گے تاکہ اس لڑکے کو لوگوں کے لیے ( اپنی قدرت کی ) ایک نشانی بنائیں ۔ اور اپنی طرف سے رحمت کا مظاہرہ کریں ( ١١ ) اور یہ بات پوری طرح طے ہوچکی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ بولا یوں ہی ہوگا) صحبت کی ضرورت نہیں) تیرا مالک فرماتا ہے۔ بےباپ کے لڑکا پیدا کرنا مجھ پر آسان ہے (جب بن باپ اور بن ماں کے میں پیدا کرسکتا ہوں) اور اس سے مطلب یہ ہے کہ ہم لوگوں کے لئے اس لڑکے کو اپنی قدرت کی نشانی بنئایں اور اپنی طرف سے (بندوں پر رحم کریں اور یہ بات تو روز ازل میں ٹھہر چکی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(فرشتے نے) کہا یونہی (ہوگا) آپ کے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ یہ میرے لئے آسان ہے اور تاکہ ہم اس کو لوگوں کے لئے ایک دلیل اور انپی طرف سے (باعث) رحمت بنائیں اور یہ کام طے ہوچکا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرشتے نے) کہا اسی طرح ہوگا۔ (جیسے اللہ چاہے گا) جو تمہارے رب کے لئے نہایت آسان ہے (تمہارا رب کہتا ہے) تاکہ ہم اس کو لوگوں کے لئے ایک نشانی بنا دیں اور اپنی طرف سے رحمت عطا کردیں اور یہ کام ہو کر رہنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(فرشتے نے) کہا کہ یونہی (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا کہ یہ مجھے آسان ہے۔ اور (میں اسے اسی طریق پر پیدا کروں گا) تاکہ اس کو لوگوں کے لئے اپنی طرف سے نشانی اور (ذریعہٴ) رحمت اور (مہربانی) بناؤں اور یہ کام مقرر ہوچکا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: even so! Thy Lord saith: it is With Me easy, and it is in order that We may make him a sign unto mankind and a mercy from Us, and it is an affair decreed.

(فرشتہ نے) کہا (یہ) یوں ہی ہوگا ۔ تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ یہ میرے لئے آسان ہے ۔ اور (یہ اس لئے بھی) تاکہ ہم اسے لوگوں کے لئے ایک نشان بنادیں ۔ اور اپنی طرف سے سبب رحمت ۔ اور یہ ایک بات طے شدہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: یوں ہی ہوگا ۔ تیرے رب کا ارشاد ہے کہ یہ میرے لئے آسان ہے اور ہم یہ اس لئے کریں گے کہ ( وہ ہمارا رسول ہو ) اور ہم اس کو لوگوں کیلئے ایک نشانی اور اپنی جانب سے ایک رحمت بنائیں اور یہ ایک طے شدہ امر ہے!

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا کہ یوں ہی ( ہوگا ) تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے لیے معمولی بات ہے ، تاکہ ہم اس ( بچے ) کو لوگوں کے لیے اپنی ( قدرت کی ) نشانی اور رحمت ( کا ذریعہ ) بنادیں ، اور یہ ایک طے شدہ بات ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرشتے نے کہا کہ یونہی ہوگا، تمہارے رب نے فرمایا کہ یہ مجھے آسان ہے (میں اسے اسی طریق پر پیدا کروں گا) تاکہ اس کو لوگوں کے لیے اپنی طرف سے نشانی اور رحمت و مہربانی کا ذریعہ بنائوں اور یہ کام مقرر ہوچکا ہے۔ ٢١ ؎

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہا ایسے ہی ہوگا تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے لیے بہت آسان ہے اور یہ بھی فرمایا کہ ہم یہ اس لیے کریں گے تاکہ ہم اس لڑکے کو ایک نشانی بنادیں اپنی قدرت و عنایت کی سب لوگوں کے لیے اور ایک رحمت اپنی طرف سے، اور یہ ایک طے شدہ بات ہے،

Translated by

Noor ul Amin

وہ بولے ہاں !ایساہی ہوگاتمہارے رب نے فرمایا ہے کہ یہ کام میرے لئے آسان ہے تاکہ ہم اسے لوگوں کے لئے ( اپنی قدرت کی ) ایک نشانی اور اپنی طرف سے رحمت بنائیں اور یہ کام ہوکے رہیگا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا یونہی ہے ( ف۲۷ ) تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ ( ف۲۸ ) مجھے آسان ہے ، اور اس لیے کہ ہم اسے لوگوں کے واسطے نشانی ( ف۲۹ ) کریں اور اپنی طرف سے ایک رحمت ( ف۳۰ ) اور یہ کام ٹھہرچکا ہے ( ف۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( جبرائیل علیہ السلام نے ) کہا: ( تعجب نہ کر ) ایسے ہی ہوگا ، تیرے رب نے فرمایا ہے: یہ ( کام ) مجھ پر آسان ہے ، اور ( یہ اس لئے ہوگا ) تاکہ ہم اسے لوگوں کے لئے نشانی اور اپنی جانب سے رحمت بنادیں ، اور یہ امر ( پہلے سے ) طے شدہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

فرشتہ نے کہا یونہی ہے ( مگر ) تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے وہ کام میرے لئے آسان ہے ۔ اور یہ اس لئے بھی ہے کہ ہم اسے لوگوں کے لئے ( اپنی قدرت کی ) ایک نشانی قرار دیں اور اپنی طرف سے رحمت اور یہ ایک طے شدہ بات ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "So (it will be): Thy Lord saith, 'that is easy for Me: and (We wish) to appoint him as a Sign unto men and a Mercy from Us': It is a matter (so) decreed."

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "This is true but your Lord says, "It is very easy for Me. We have decided to give you a son as evidence (of Our existence) for human beings and a mercy from Us. This is a decree already ordained."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Thus says your Lord: `That is easy for Me (Allah). And (We wish) to appoint him as a sign to mankind and a mercy from Us (Allah), and it is a matter (already) decreed (by Allah)."'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Even so; your Lord says: It is easy to Me: and that We may make him a sign to men and a mercy from Us, and it is a matter which has been decreed.

Translated by

William Pickthall

He said: So (it will be). Thy Lord saith: It is easy for Me. And (it will be) that We may make of him a revelation for mankind and a mercy from Us, and it is a thing ordained.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ऐसा ही होगा। रब ने कहा है कि यह मेरे लिए सहज है। और ऐसा इसलिए होगा (ताकि हम तुझे) और ताकि हम उसे लोगों के लिए एक निशानी बनाएँ और अपनी ओर से एक दयालुता। यह तो ऐसी बात है जिस का निर्णय हो चुका है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

فرشتہ نے کہا کہ یوں ہی (اولاد) ہوجائے گی تمہارے رب نے ارشاد فرمایا ہے کہ یہ بات مجھ کو آسان ہے اور اس طور پر اس لیے پیدا کریں گے تاکہ ہم اس فرزند کو لوگوں کے لیے ایک نشانی (قدرت کی) بنادیں اور باعث رحمت بنادیں اور یہ ایک طے شدہ بات ہے (جو ضرور ہوگی) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرشتے نے کہا ایسا ہی ہوگا تیرے رب کا فرمان ہے کہ ایسا کرنا میرے لیے آسان ہے اور ہم یہ اس لیے کریں گے کہ اس بچے کو لوگوں کے لیے ایک نشانی اور اپنی طرف سے رحمت بنائیں اور یہ کام ہو کر رہنا ہے۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرشتے نے کہا ایسا ہی ہوگا تیرا رب فرماتا ہے کہ ایسا کرنا میرے لئے بہت آسان ہے اور ہم یہ اس لئے کریں گے کہ اس لڑکے کو لوگوں کے لئے ایک نشانی بنائیں اور اپنی طرف سے ایک رحمت۔ اور یہ کام ہو کر رہنا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرشتہ نے کہا یوں ہی ہوگا تیرے رب نے فرمایا کہ یہ مجھ پر آسان ہے اور تاکہ ہم اسے لوگوں کے لیے نشانی بنا دیں اور اپنی طرف سے رحمت بنا دیں اور یہ ایسی بات ہے جس کا فیصلہ ہوچکا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا یونہی ہے فرما دیا تیرے رب نے وہ مجھ پر آسان ہے اور اس کو ہم کیا چاہتے ہیں لوگوں کے لیے نشانی اور مہربانی اپنی طرف سے اور ہے یہ کام مقرر ہوچکا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرشتے نے کہا یوں ہی ہوگا تیرے رب نے فرمایا ہے یہ بات مجھ پر آسان ہے اور اس کو اس لئے پیدا کریں گے تاکہ ہم لوگوں کے لئے اس کو اپنی قدرت کی ایک نشانی بنائیں اور اس کو اپنی رحمت کا ذریعہ بنائیں اور یہ بات ایک طے شدہ امر ہے