Surat Marium

Surah: 19

Verse: 26

سورة مريم

فَکُلِیۡ وَ اشۡرَبِیۡ وَ قَرِّیۡ عَیۡنًا ۚ فَاِمَّا تَرَیِنَّ مِنَ الۡبَشَرِ اَحَدًا ۙ فَقُوۡلِیۡۤ اِنِّیۡ نَذَرۡتُ لِلرَّحۡمٰنِ صَوۡمًا فَلَنۡ اُکَلِّمَ الۡیَوۡمَ اِنۡسِیًّا ﴿ۚ۲۶﴾

So eat and drink and be contented. And if you see from among humanity anyone, say, 'Indeed, I have vowed to the Most Merciful abstention, so I will not speak today to [any] man.' "

اب چین سے کھا پی اور آنکھیں ٹھنڈی رکھ اگر تجھے کوئی انسان نظر پڑ جائے تو کہہ دینا کہ میں نے اللہ رحمان کے نام کا روزہ مان رکھا ہے ۔ میں آج کسی شخص سے بات نہ کروں گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکُلِیۡ
پھر کھا
وَاشۡرَبِیۡ
اور پی
وَقَرِّیۡ
اور ٹھنڈی کر
عَیۡنًا
آنکھیں
فَاِمَّا
پھر اگر
تَرَیِنَّ
تو دیکھے
مِنَ الۡبَشَرِ
انسان میں سے
اَحَدًا
کسی ایک کو
فَقُوۡلِیۡۤ
تو کہہ دے
اِنِّیۡ
بےشک میں
نَذَرۡتُ
نذر مانی ہے میں نے
لِلرَّحۡمٰنِ
رحمن کے لیے
صَوۡمًا
روزے کی
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
اُکَلِّمَ
میں کلام کروں گی
الۡیَوۡمَ
آج
اِنۡسِیًّا
کسی انسان سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکُلِیۡ
پس تم کھاؤ
وَاشۡرَبِیۡ
اور پیو
وَقَرِّیۡ
اور ٹھنڈی کرو
عَیۡنًا
آنکھیں
فَاِمَّا
پھر اگر
تَرَیِنَّ
تم دیکھو
مِنَ الۡبَشَرِ
انسانوں میں سے
اَحَدًا
کسی ایک کو
فَقُوۡلِیۡۤ
تو اس سے کہہ دو
اِنِّیۡ
یقیناً میں نے
نَذَرۡتُ
نذر مانی
لِلرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے لیے
صَوۡمًا
روزے کی
فَلَنۡ
چنانچہ ہرگز نہ
اُکَلِّمَ
کوئی بات کروں گی
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
اِنۡسِیًّا
کسی انسان سے
Translated by

Juna Garhi

So eat and drink and be contented. And if you see from among humanity anyone, say, 'Indeed, I have vowed to the Most Merciful abstention, so I will not speak today to [any] man.' "

اب چین سے کھا پی اور آنکھیں ٹھنڈی رکھ اگر تجھے کوئی انسان نظر پڑ جائے تو کہہ دینا کہ میں نے اللہ رحمان کے نام کا روزہ مان رکھا ہے ۔ میں آج کسی شخص سے بات نہ کروں گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس کھاؤ ، پیو اور اپنی آنکھ ٹھنڈی کرو۔ پھر اگر کوئی آدمی تمہیں دیکھ پائے تو کہہ دینا کہ : میں نے اللہ کے لئے روزہ کی نذر مانی ہے لہذا آج کسی انسان سے بات نہ کروں گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس تم کھاؤ اورپیواورآنکھیں ٹھنڈی کروپھراگرتم انسانوں میں سے کسی کو دیکھو تو اُس سے کہہ دوکہ یقینامیں نے رحمٰن کے لیے روزے کی نذرمان رکھی ہے ،چنانچہ آج میں کسی انسان سے ہرگزکوئی بات نہ کروں گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So eat, drink and cool your eyes. Then if you see any human being, say (to him), |"I have vowed a fast (of silence) for The Rabmn (All-Merciful), and therefore, I shall never speak to any human today.|"

اب کھا اور پی اور آنکھ ٹھنڈی رکھ پھر اگر تو دیکھے کوئی آدمی تو کہیؤ میں نے مانا ہے رحمن کا روزہ سو بات نہ کروں گی آج کسی آدمی سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس آپ کھایئے اور پیجئے اور (اپنی) آنکھیں ٹھنڈی کیجیے اور اگر آپ دیکھیں کسی آدمی کو (اور وہ آپ سے پوچھے) تو اس سے (اشارے سے) کہہ دیں کہ میں نے نذر مانی ہے رحمن کے لیے روزے کی لہٰذا میں بات نہیں کروں گی آج کسی انسان سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پس تو کھا اور پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر ۔ پھر اگر کوئی آدمی تجھے نظر آئے تو اس سے کہہ دے کہ میں نے رحمان کے لیے روزے کی نذر مانی ہے ، اس لیے آج میں کسی سے نہ بولوں گی ۔ “ 18

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب کھاؤ ، اور پیو ، اور آنکھیں ٹھنڈی رکھو ۔ ( ١٣ ) اور اگر لوگوں میں سے کسی کو آتا دیکھو تو ( اشارے سے ) کہہ دینا کہ : آج میں نے خدائے رحمن کے لیے ایک روزے کی منت مانی ہے ، اس لیے میں کسی بھی انسان سے بات نہیں کروں گی ۔ ( ١٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو سرے سے کھجوریں) کھا اور چشمے کا میٹھا پانی پی اور (بیٹے کو دیکھ کر) آنکھ ٹھنڈی کر (یا آرام سے سوجا) پھر اگر تو کوئی آدمی دیکھے تو اس سے کہہ دے میں نے اللہ کی منت کا روزہ رکھا ہے تو میں آج کسی آدمی سے باتن ہیں کرسکتی۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر کھائیں اور پئیں اور آنکھیں ٹھنڈی کریں پھر اگر آپ کسی آدمی کو دیکھیں تو کہیں بیشک میں نے تو رحمن کے لئے (خاموشی کے) روزے کی منت مان رکھی ہے تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز بات نہ کروں گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم ان کو کھاؤ اور پیو اور آنکھوں کو ٹھنڈا رکھو۔ پھر اگر کوئی آدمی تمہیں دیکھے تو کہہ دینا کہ میں نے رحمٰن کے لئے روزہ کی منت مان رکھی ہے۔ آج میں کسی سے بات نہ کروں گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو۔ اگر تم کسی آدمی کو دیکھو تو کہنا کہ میں نے خدا کے لئے روزے کی منت مانی تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز کلام نہیں کروں گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So eat and drink thou, and cool thine eyes; and if thou beholdest the human beings anyone, say: verily I have vowed to the Compassionate a fast, so I shall not speak today to any human being.

اور کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو ۔ اور اگر کسی بشر کو دیکھنا تو کہہ دینا ۔ کہ میں نے تو خدائے رحمن کے لئے روزہ کی نذر مان رکھی ہے سو میں تو آج کسی انسان سے بولوں گی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو اور اگر کوئی آدمی معترض ہو تو اس سے اشارے سے کہہ دیجیو کہ میں نے خدائے رحمٰن کیلئے روزے کی منت مان رکھی ہے تو آج میں کسی انسان سے کوئی بات نہیں کرسکتی!

Translated by

Mufti Naeem

تو ( کھجوریں ) کھائیے اور ( پانی ) پیجئے اور آنکھیں ٹھنڈی کیجیے پھر اگر کسی آدمی پر آپ کی نظر پڑے تو ( اشارے سے اس سے ) کہیے کہ میں نے رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے واسطے روزے کی نذر مانی ہوئی ہے ، پس آج میں کسی شخص سے ہرگز بات نہ کروں گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو کھائو اور پیوا ور آنکھیں ٹھنڈی رکھو، اگر تم کسی آدمی کو دیکھو تو کہنا میں نے اللہ کے لیے روزے کی منت مانی ہے کہ آج میں کسی سے کلام نہیں کروں گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم کھاؤ پیو اور ٹھنڈا کرو اپنی آنکھوں کو، پھر اگر تمہیں کوئی آدمی نظر آئے اور اعتراض کرے تو تو اس کو اشارے سے کہہ دو کہ میں نے خدائے رحمان کے لیے نہ بولنے کے روزے کی نذر مان رکھی ہے لہذا میں آج کسی انسان سے بات نہیں کروں گی،

Translated by

Noor ul Amin

پھرکھائو ، پیواوراپنی آنکھ ( بچے کو دیکھ کر ) ٹھنڈی کروپھراگرکسی آدمی کو دیکھوتوکہہ دیناکہ:’’میں نے رحمن کے لئے روزہ کی نذر مانی ہے لہٰذاآج کسی انسان سے کلام نہ کروں گی‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کھا اور پی اور آنکھ ٹھنڈی رکھ ( ف۳۸ ) پھر اگر تو کسی آدمی کو دیکھے ( ف۳۹ ) تو کہہ دینا میں نے آج رحمان کا روزہ مانا ہے تو آج ہرگز کسی آدمی سے بات نہ کروں گی ( ف٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو تم کھاؤ اور پیو اور ( اپنے حسین و جمیل فرزند کو دیکھ کر ) آنکھیں ٹھنڈی کرو ، پھر اگر تم کسی بھی انسان کو دیکھو تو ( اشارے سے ) کہہ دینا کہ میں نے ( خدائے ) رحمان کے لئے ( خاموشی کے ) روزہ کی نذر مانی ہوئی ہے سو میں آج کسی انسان سے قطعاً گفتگو نہیں کروں گی

Translated by

Hussain Najfi

پس تو ( خرمے ) کھا اور ( نہر کا پانی ) پی اور ( بیٹے کو دیکھ کر ) اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر ۔ پھر اگر کسی آدمی کو دیکھے اور ( وہ تم سے کچھ پوچھے ) تو ( اشارہ سے ) کہہ دینا کہ میں نے خدائے رحمن کے لئے ( چپ کے ) روزہ کی منت مانی ہے تو میں آج کسی آدمی سے بات نہیں کروں گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"So eat and drink and cool (thine) eye. And if thou dost see any man, say, 'I have vowed a fast to (Allah) Most Gracious, and this day will I enter into not talk with any human being'"

Translated by

Muhammad Sarwar

Eat, drink, and rejoice. Should you see a person going by, tell him that on this day you have promised the Beneficent God to fast and never talk to any human being."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"So eat and drink and rejoice. And if you see any human being, say: `Verily, I have vowed a fast for the Most Gracious so I shall not speak to any human being today.,"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So eat and drink and refresh the eye. Then if you see any mortal, say: Surely I have vowed a fast to the Beneficent Allah, so I shall not speak to any man today.

Translated by

William Pickthall

So eat and drink and be consoled. And if thou meetest any mortal, say: Lo! I have vowed a fast unto the Beneficent, and may not speak this day to any mortal.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः तू उसे खा और पी और आँखें ठंडी कर। फिर यदि तू किसी आदमी को देखे तो कह देना, मैंने तो रहमान के लिए रोज़े की मन्नत मानी है। इसलिए मैं आज किसी मनुष्य से न बोलूँगी।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (اس کا پھل) اور (وہ پانی) پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو (2) پھر اگر تم آدمیوں میں سے کسی کو بھی (اعتراض کرتا) دیکھو تو کہہ دینا میں نے تو اللہ کے واسطے روزے کی منت مان لی رکھی ہے سو آج میں کسی آدمی سے نہیں بولوں گی۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس تو کھا اور پانی پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر۔ اگر کوئی آدمی تجھ سے بات کرنے کی کوشش کرے تو اس سے کہہ کہ میں نے رحمان کے لیے روزے کی نذر مانی ہے اس لیے میں آج کسی سے بات نہیں کروں گی۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس تو کھا اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر۔ پھر اگر کوئی آدمی تھے نظر آئے تو اس سے کہہ دے کہ میں نے رحمن کے لئے روزے کی نذر مانی ہے ، اس لئے آج میں کسی سے نہ بولوں گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تو کھا اور پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر، سو اگر تو کسی انسان کو دیکھے تو کہہ دینا کہ میں نے رحمن کے لیے روزہ رکھنے کی منت مان لی ہے لہٰذا آج میں کسی بھی انسان سے بات نہیں کروں گی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب کھا اور پی اور آنکھ ٹھنڈی رکھ پھر اگر تو دیکھے کوئی آدمی تو کہیو میں نے مانا ہے رحمان کا روزہ سو بات نہ کروں گی آج کسی آدمی سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو کھجور کھا اور چشمے کا پانی پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی رکھ پھر اگر آدمیوں میں سے تو کسی کو دیکھے تو اشارہ سے کہہ دیجیو کہ میں نے رحمٰن کے لئے روزہ کی منت مان رکھی ہے لہٰذا میں آج کسی انسان سے کلام نہیں کروں گی۔