Surat Marium

Surah: 19

Verse: 4

سورة مريم

قَالَ رَبِّ اِنِّیۡ وَہَنَ الۡعَظۡمُ مِنِّیۡ وَ اشۡتَعَلَ الرَّاۡسُ شَیۡبًا وَّ لَمۡ اَکُنۡۢ بِدُعَآئِکَ رَبِّ شَقِیًّا ﴿۴﴾

He said, "My Lord, indeed my bones have weakened, and my head has filled with white, and never have I been in my supplication to You, my Lord, unhappy.

کہ اے میرے پروردگار! میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور سر بڑھاپے کی وجہ سے بھڑک اٹھا ہے لیکن میں کبھی بھی تجھ سے دعا کرکے محروم نہیں رہا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡ
بے شک میں
وَہَنَ
کمزور ہو گئیں
الۡعَظۡمُ
ہڈیاں
مِنِّیۡ
میری
وَاشۡتَعَلَ
اور بھڑک اٹھا
الرَّاۡسُ
سر
شَیۡبًا
بڑھاپے سے
وَّلَمۡ
اور نہیں
اَکُنۡۢ
ہوا میں
بِدُعَآئِکَ
پکار کر تجھے
رَبِّ
اے میرے رب
شَقِیًّا
کبھی نامراد
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
اِنِّیۡ
یقیناً میں
وَہَنَ
کمزور ہوگئیں
الۡعَظۡمُ
ہڈیاں
مِنِّیۡ
میری
وَاشۡتَعَلَ
اورشعلے مارنے لگا ہے
الرَّاۡسُ
سر
شَیۡبًا
بڑھا پے سے
وَّلَمۡ
اور نہیں
اَکُنۡۢ
ہوں میں
بِدُعَآئِکَ
آپ کو پکارنے میں
رَبِّ
میرے رب
شَقِیًّا
نا مراد
Translated by

Juna Garhi

He said, "My Lord, indeed my bones have weakened, and my head has filled with white, and never have I been in my supplication to You, my Lord, unhappy.

کہ اے میرے پروردگار! میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور سر بڑھاپے کی وجہ سے بھڑک اٹھا ہے لیکن میں کبھی بھی تجھ سے دعا کرکے محروم نہیں رہا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کہا : میرے پروردگار ! میری ہڈیاں بوسیدہ ہوچکیں اور بڑھاپے کی وجہ سے سر کے بال سفید ہوگئے، تاہم اے میرے پروردگار ! میں تجھے پکار کر کبھی محروم نہیں رہا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

زکریانے کہا : ’’اے میرے رب! یقینامیری ہڈیاں کمزورہوگئی ہیں اورسربڑھاپے سے شعلے مارنے لگاہے اوراے میرے رب! میں آپ کو پکارنے میں کبھی نامرادنہیں رہا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"My Lord, here I am that bones within me have turned feeble, and the head has flared up grey with old age, and I never remained My Lord, unanswered in my prayer to You.

اے میرے رب بوڑھی ہوگئیں میری ہڈیاں اور شعلہ نکلا سر سے بڑھاپے کا اور تجھ سے مانگ کر اے رب میں کبھی محروم نہیں رہا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے عرض کیا اے میرے پروردگار بلا شبہ میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور میرا سر بھڑک اٹھا ہے بڑھاپے سے اور اے میرے پروردگار میں تجھے پکار کر کبھی بھی نامراد نہیں رہا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس نے عرض کیا “ اے پروردگار! میری ہڈیاں تک گھل گئی ہیں اور سر بڑھاپے سے بھڑک اٹھا ہے ۔ اے پروردگار ، میں کبھی تجھ سے دعا مانگ کر نامراد نہیں رہا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا تھا کہ : میرے پروردگار ! میری ہڈیاں کمزور پڑگئی ہیں ، اور سر بڑھاپے کی سفیدی سے بھڑک اٹھا ہے ، اور میرے پروردگار ! میں آپ سے دعا مانگ کر کبھی نامراد نہیں ہوا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگا مالک میرے میری ہڈیاں بودی ہوگیں (کمزور جیسے بڑھاپے میں ہوجاتی ہیں اور (بڑھاپے کی) سفیدی سے سر چمکنے لگا (یعنی بال بالکل سفید ہوگئے اور میں تجھ کو پکار کر (کبھی) محروم نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! بیشک میری ہڈیاں (بڑھاپے کی وجہ سے) کمزور ہوگئی ہیں اور بڑھاپے کا شعلہ سر سے جانکلا ہے اور اے میرے پروردگار ! میں آپ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور عرض کیا اے میرے رب ! (بڑھاپے کی وجہ سے) میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں۔ میرا سر سفید بالوں کی وجہ سے بھڑک اٹھا ہے اور میرے پروردگار میں آپ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور) کہا کہ اے میرے پروردگار میری ہڈیاں بڑھاپے کے سبب کمزور ہوگئی ہیں اور سر (ہے کہ) بڑھاپے (کی وجہ سے) شعلہ مارنے لگا ہے اور اے میرے پروردگار میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: O my Lord! verily the bones of me have waxen feeble, and the head is glistening with hoariness, and have not yet been in my prayer to thee, my Lord, unblest.

کہا اے میرے پروردگار میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور سر میں بالوں کی سفیدی پھیل پڑی ہے اور تجھ کو پکار کر اے میرے پروردگار میں (کبھی) نامراد نہیں رہا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے دعا کی: اے میرے پروردگار! میرے اندر سے میری ہڈیاں کھوکھلی ہوچکی ہیں اور میرا سر بڑھاپے سے بھڑک اٹھا اور اے میرے رب! میں تجھے پکار کر کبھی محروم نہیں رہا ۔

Translated by

Mufti Naeem

عرض کی کہ اے میرے رب! ( میری حالت یہ ہے کہ ) میری ہڈیاں بڑھاپے کی وجہ سے کمزور ہوگئی ہیں اور میرے سر مین بڑھاپے کی سفیدی پھیل گئی ہے اور اے میرے رب! ( اس سے پہلے ) میں آپ سے مانگ کر کبھی نامراد نہیں رہا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہا کہ اے میرے رب ! میری ہڈیاں بڑھاپے کے سبب کمزور ہوگئی ہیں اور سر سفید ہوگیا ہے اور اے میرے رب ! میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور عرض کیا اے میرے پروردگار میری ہڈیاں تک گھل گئی ہیں اور بڑھاپے سے میرا سر بھڑک اٹھا ہے۔ اور میں کبھی آپ سے دعا مانگنے میں نامراد و ناکام نہیں ہواف

Translated by

Noor ul Amin

کہا:’’میرے رب!میری ہڈیاں بوسیدہ اور بڑھاپے کی وجہ سے سرکے بال سفیدہوگئے تاہم اے میرے رب!میں تجھے پکارکرکبھی محروم نہیں رہا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے میرے رب میں تجھے پکار کر کبھی نامراد نہ رہا ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

عرض کیا: اے میرے رب! میرے جسم کی ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اوربڑھاپے کے باعث سر آگ کے شعلہ کی مانند سفید ہوگیا ہے اور اے میرے رب! میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا

Translated by

Hussain Najfi

کہا اے میرے پروردگار! میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور سر میں بڑھاپے کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں ۔ ( بال سفید ہوگئے ہیں ) اور میرے پروردگار میں کبھی تجھ سے دعا مانگ کر نامراد نہیں رہا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Praying: "O my Lord! infirm indeed are my bones, and the hair of my head doth glisten with grey: but never am I unblest, O my Lord, in my prayer to Thee!

Translated by

Muhammad Sarwar

and said, "My Lord, my bones have become feeble and my hair has turned white with age. Yet I have never been deprived in receiving from You the answer to my prayers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "My Lord! Indeed my bones have grown feeble, and gray hair has Ashta`al on my head, and I have never been unblessed in my invocation to You, O my Lord!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: My Lord! surely my bones are weakened and my head flares with hoariness, and, my Lord! I have never been unsuccessful in my prayer to Thee:

Translated by

William Pickthall

Saying: My Lord! Lo! the bones of me wax feeble and my head is shining with grey hair, and I have never been unblest in prayer to Thee, my Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "मेरे रब! मेरी हड्डियाँ कमज़ोर हो गई और सिर बुढापे से भड़क उठा। और मेरे रब! तुझे पुकारकर मैं कभी बेनसीब नहीं रहा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس میں یہ عرض کیا کہ اے میرے پروردگار میری ہڈیاں (بوجہ پیری کے) کمزور ہوگئیں اور سر میں بالوں کی سفیدی پھیل گئی اور ( اس سے قبل کبھی میں) آپ کے مانگنے میں اے میرے رب ناکام نہیں رہا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے عرض کی اے میرے پروردگار میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں اور بڑھاپے سے میرا سر چمک اٹھا ہے۔ اے پروردگار میں تجھ سے دعا مانگ کر کبھی نامراد نہیں ہوا۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے عرض کیا : اے پروردگار ، میری ہڈیاں تک گھل گئی ہیں اور سر بڑھاپے سے بھڑک اٹھا ہے اے پروردگار میں کبھی تجھ سے دعا مانگ کرنا مراد نہیں رہا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

عرض کیا کہ اے میرے رب میری ہڈیاں کمزور ہوگئیں اور میرے سر میں بڑھاپے کی وجہ سے سفیدی پھیل گئی اور میں آپ سے دعا مانگنے میں کبھی ناکام نہیں رہا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے میرے رب بوڑھی ہوگئیں میری ہڈیاں اور شعلہ نکلا سر سے بڑھاپے کا اور تجھ سے مانگ کر اے رب میں کبھی محروم نہیں رہا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

زکریا نے عرض کی اے میرے رب میری ہڈیاں بڑھاپے سے ضعیف ہوگئیں اور سر بڑھاپے کی سفیدی سے چمک اٹھا اور میرے رب تجھ سے دعا کر کے میں کبھی محروم نہیں رہا