Surat Marium

Surah: 19

Verse: 43

سورة مريم

یٰۤاَبَتِ اِنِّیۡ قَدۡ جَآءَنِیۡ مِنَ الۡعِلۡمِ مَا لَمۡ یَاۡتِکَ فَاتَّبِعۡنِیۡۤ اَہۡدِکَ صِرَاطًا سَوِیًّا ﴿۴۳﴾

O my father, indeed there has come to me of knowledge that which has not come to you, so follow me; I will guide you to an even path.

میرے مہربان باپ! آپ دیکھیے میرے پاس وہ علم آیا ہے جو آپ کے پاس آیا ہی نہیں تو آپ میری ہی مانیں میں بالکل سیدھی راہ کی طرف آپ کی رہبری کروں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَبَتِ
اے میرے اباجان
اِنِّیۡ
بےشک میں
قَدۡ
تحقیق
جَآءَنِیۡ
آیا ہے میرے پاس
مِنَ الۡعِلۡمِ
علم میں سے
مَا
جو
لَمۡ
نہیں
یَاۡتِکَ
آیا آپ کے پاس
فَاتَّبِعۡنِیۡۤ
پس پیروی کیجیے میری
اَہۡدِکَ
میں رہنمائی کروں گا آپ کی
صِرَاطًا
ـطرف-راستے
سَوِیًّا
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَبَتِ
اے میرے ابّا جان
اِنِّیۡ
بلاشبہ میں
قَدۡ
یقیناً
جَآءَنِیۡ
آیا ہے میرے پاس
مِنَ الۡعِلۡمِ
علم میں سے
مَا
جو
لَمۡ یَاۡتِکَ
نہیں آیا آپ کے پاس
فَاتَّبِعۡنِیۡۤ
چنا نچہ آپ پیچھے چلیں
اَہۡدِکَ
میں لے جا ؤں گا آپ کو
صِرَاطًا
راستہ پر
سَوِیًّا
سیدھے
Translated by

Juna Garhi

O my father, indeed there has come to me of knowledge that which has not come to you, so follow me; I will guide you to an even path.

میرے مہربان باپ! آپ دیکھیے میرے پاس وہ علم آیا ہے جو آپ کے پاس آیا ہی نہیں تو آپ میری ہی مانیں میں بالکل سیدھی راہ کی طرف آپ کی رہبری کروں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ابا جان ! میرے پاس ایسا علم ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا۔ لہذا میرے پیچھے چلئے میں آپ کو سیدھی راہ بتاؤں گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے میرے اباجان! بلاشبہ میرے پاس یقیناًوہ علم آیا ہے جوآپ کے پاس نہیں آیاچنانچہ آپ میرے پیچھے چلیں، میں آپ کوسیدھے راستے پرلے جاؤں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

My dear father, to me in fact, there has come a knowledge that has not come to you; so, follow me and I shall lead you to a straight path.

اے باپ میرے مجھ کو آئی ہے خبر ایک چیز کی جو تجھ کو نہیں آئی سو میری راہ چل دکھلا دوں تجھ کو راہ سیدھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ابا جان ! یقیناً میرے پاس وہ علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا پس آپ میری پیروی کیجیے میں آپ کو دکھاؤں گا سیدھاراستہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Father, a knowledge that has not reached you has come to me. So follow me that I may guide you to a Straight Way.

ابا جان ، میرے پاس ایک ایسا علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا ، آپ میرے پیچھے چلیں ، میں آپ کو سیدھا راستہ بتاؤں گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ابا جان ! میرے پاس ایک ایسا علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا ، اس لیے میری بات مان لیجیے ، میں آپ کو سیدھا راستہ بتلا دوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

باوا مجھ کو وہ علم آچکا ہے جو تجھ کو نہیں آیا (گو میں عمر میں تجھ سے چھوٹا ہوں) تو میرے کہنے پر چل میں تجھ کو سیدھا رستہ بتادوں گا (توحید اور ایمان کا رستہ)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے میرے والد ! یقینا مجھے ایسا علم عطا ہوا ہے جو آپ کو نہیں ملا ، سو آپ میرا اتباع کریں میں آپ کو سیدھی راہ بتادوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ابا جان ! میرے پاس وہ علم (وحی) آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں ہے۔ میری بات مان لیجیے۔ میں آپ کو سیدھا راستہ دکھاؤں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ابّا مجھے ایسا علم ملا ہے جو آپ کو نہیں ملا ہے تو میرے ساتھ ہوجیئے میں آپ کو سیدھی راہ پر چلا دوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O My father! verily there hath come to me of the knowledge which hath not come unto thee; so follow me, and I shall guide thee to a path even.

اے میرے باپ میرے پاس وہ علم آچکا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا سو میری پیروی کیجئے میں آپ کو سیدھا راستہ بتادوں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میرے باپ! میرے پاس وہ علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا ، تو آپ میری پیروی کریں ، میں آپ کو سیدھی راہ دکھاؤں گا!

Translated by

Mufti Naeem

اے میرے والد! بے شک میرے پاس ایسا علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا ، پس آپ میری پیروی کیجیے ، میں آپ کو سیدھی راہ بتلادوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے ابا جان ! مجھے ایسا علم ملا ہے جو آپ کو نہیں ملا تو آپ میرے ساتھ مل جائیں میں آپ کو سیدھی راہ پر چلا دوں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ابا جان، میرے پاس ایسا علم آگیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا، لہذا آپ میرے کہنے پر چلیں، میں آپ کو سیدھا راستہ بتاؤں گا،

Translated by

Noor ul Amin

اباجان میرے پاس ایساعلم آیا ہےجو آپ کے پاس نہیں آیالہٰذا میرے پیچھے چلئے میں آپ کو صراط مستقیم بتلائوں گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے میرے باپ بیشک میرے پاس ( ف٦۹ ) وہ علم آیا جو تجھے نہ آیا تو تو میرے پیچھے چلا آ ( ف۷۰ ) میں تجھے سیدھی راہ دکھاؤں ( ف۷۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ابّا! بیشک میرے پاس ( بارگاہِ الٰہی سے ) وہ علم آچکا ہے جو تمہارے پاس نہیں آیا تم میری پیروی کرو میں تمہیں سیدھی راہ دکھاؤں گا

Translated by

Hussain Najfi

اے باپ! میرے پاس وہ علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا ۔ آپ میری پیروی کیجئے میں آپ کو سیدھا راستہ دکھا دوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O my father! to me hath come knowledge which hath not reached thee: so follow me: I will guide thee to a way that is even and straight.

Translated by

Muhammad Sarwar

Father, I have received the knowledge which has not been given to you. Follow me; I shall guide you to the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O my father! Verily, there has come to me the knowledge of that which came not unto you. So follow me, I will guide you to the straight path."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O my father! truly the knowledge has come to me which has not come to you, therefore follow me, I will guide you on a right path:

Translated by

William Pickthall

O my father! Lo! there hath come unto me of knowledge that which came not unto thee. So follow me, and I will lead thee on a right path.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ मेरे बाप! मेरे पास ज्ञान आ गया है जो आप के पास नहीं आया। अतः आप मेरा अनुसरण करें, मैं आप को सीधा मार्ग दिखाऊँगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے میرے باپ میرے پاس ایسا علم پہنچا ہے جو تمہارے پاس نہیں آیا (2) تو تم میرے کہنے پر چلو تم کو سیدھا رستہ بتلاؤں گا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ابا جان میرے پاس ایک ایسا علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں۔ آپ میرے پیچھے چلیں میں آپ کو سیدھا راستہ بتاؤں گا۔ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابا جان ‘ میرے پاس ایک ایسا علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا ‘ آپ میرے پیچھے چلیں ‘ میں آپ کو سیدھا راستہ بتائوں گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے میرے باپ میرے پاس ایسا علم آیا ہے جو تمہارے پاس نہیں آیا، سو تم میرا اتباع کرو میں تمہیں سیدھا راستہ بتاؤں گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے باپ میرے مجھ کو آئی ہے خبر ایک چیز کی جو تجھ کو نہیں آئی سو میری راہ چل دکھلادوں تجھ کو راہ سیدھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے میرے باپ بلاشبہ مجھ کو وہ علم عطا ہوا ہے جو تجھ کو نہیں دیا گیا سو تو میری پیروی کر میں تجھ کو سیدھی راہ دکھائوں گا۔