Surat Marium

Surah: 19

Verse: 49

سورة مريم

فَلَمَّا اعۡتَزَلَہُمۡ وَ مَا یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ۙ وَہَبۡنَا لَہٗۤ اِسۡحٰقَ وَ یَعۡقُوۡبَ ؕ وَ کُلًّا جَعَلۡنَا نَبِیًّا ﴿۴۹﴾

So when he had left them and those they worshipped other than Allah , We gave him Isaac and Jacob, and each [of them] We made a prophet.

جب ابراہیم ( علیہ السلام ) ان سب کو اور اللہ کے سوا ان کے سب معبودوں کو چھوڑ چکے تو ہم نے انہیں اسحاق و یعقوب ( علیہما السلام ) عطا فرمائے اور دونوں کو نبی بنا دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
اعۡتَزَلَہُمۡ
اس نے چھوڑ دیا انہیں
وَمَا
اور جن کی
یَعۡبُدُوۡنَ
وہ عبادت کرتے تھے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَہَبۡنَا
عطا کیا ہم نے
لَہٗۤ
اسے
اِسۡحٰقَ
اسحاق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
وَکُلًّا
اور ہر ایک کو
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
نَبِیًّا
نبی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
اعۡتَزَلَہُمۡ
وہ جدا ہو گیا ان سے
وَمَا
اور جن کی
یَعۡبُدُوۡنَ
وہ عبادت کرتے تھے
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
چھوڑ کو اللہ تعالیٰ کر
وَہَبۡنَا
اور ہم نے عطا فرمایا
لَہٗۤ
اُسے
اِسۡحٰقَ
اسحاق
وَیَعۡقُوۡبَ
اور یعقوب
وَکُلًّا
اور ہر ایک کو
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
نَبِیًّا
نبی
Translated by

Juna Garhi

So when he had left them and those they worshipped other than Allah , We gave him Isaac and Jacob, and each [of them] We made a prophet.

جب ابراہیم ( علیہ السلام ) ان سب کو اور اللہ کے سوا ان کے سب معبودوں کو چھوڑ چکے تو ہم نے انہیں اسحاق و یعقوب ( علیہما السلام ) عطا فرمائے اور دونوں کو نبی بنا دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب سیدنا ابراہیم (ں) ان لوگوں کو کو چھوڑ کر چلے گئے اور ان چیزوں کو بھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتے تھے۔ تو ہم نے انھیں اسحاق عطا کیا اور (اس کے بعد) یعقوب بھی۔ ان سب کو ہم نے نبی بنایا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توجب وہ اُن سے جُداہوگیااور جن کی وہ اﷲ تعالیٰ کوچھوڑ کرعبادت کرتے تھے توہم نے اُسے اسحاق اور یعقوب عطافرمائے اور ہر ایک کوہم نے نبی بنایا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when he went away from them and what they worshipped besides Allah, We blessed him with Ishaq and Ya` qub and each of them We made a prophet

پھر جب جدا ہوا ان سے اور جن کو وہ پوجتے تھے اللہ کے سوا بخشا ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب اور دونوں کو نبی کیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب ابراہیم (علیہ السلام) نے ان سب سے کنارہ کشی کرلی اور ان سے بھی جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے تو ہم نے آپ ( علیہ السلام) کو عطا کیا اسحاق (جیسا بیٹا) اور یعقوب (جیسا پوتا) اور ہر ایک کو نبی بنایا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon Abraham dissociated himself from his people and the deities they worshipped instead of Allah, and We bestowed upon him Isaac and Jacob and made each of them a Prophet;

پس جب وہ ان لوگوں سے اور ان کے معبودان غیر اللہ سے جدا ہوگیا تو ہم نے اس کو اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو نبی بنایا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب وہ ان سے اور ان ( بتوں ) سے الگ ہوگئے جنہیں وہ اللہ کے بجائے پکارا کرتے تھے ، تو ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب ( جیسی اولاد ) بخشی ، اور ان میں سے ہر ایک کو نبی بنایا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب ابراہیم ان سے اور جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے تھے (یعنی تبونکھ) ان سے الگ ہوگیا (اور اکیلا رہ گیا) تو ہم نے اس کو اسحاق (بیٹا) اور یعقوب (پوتا) دیا اور ہر ایک کو (ان دونوں میں سے) ہم نے پیغمبر بنایا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب وہ ان لوگوں اور جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے سے علیحدہ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق (علیہ السلام ، بیٹے) اور یعقوب (علیہ السلام ، پوتے) عطا فرمائے اور ان (دونوں میں سے) ہر ایک کو نبی بنایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ (ابراہیم) ان سے اور ان کے ان معبودوں سے کنارہ کر گئے جن کی وہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر بندگی کرتے تھے تو ہم نے ان کو اسحاق و یعقوب عطا کئے اور ان میں سے ہر ایک کو نبی بنایا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ابراہیم ان لوگوں سے اور جن کی وہ خدا کے سوا پرستش کرتے تھے اُن سے الگ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور (اسحاق کو) یعقوب بخشے۔ اور سب کو پیغمبر بنایا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when he had renounced them and that which they worshipped beside Allah, We best owed on him Ishaq and Yaqub and each one We made a prophet!

پھر جب وہ کنارہ کش ہوگئے ان لوگوں سے بھیجن کی وہ لوگ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے تو ہم نے انہیں اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) کو عطا کیا ۔ اور ہم نے ہر ایک کو نبی بنایا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ ان کو اور ان چیزوں کو جن کو وہ خدا کے ماسوا پوجتے تھے ، چھوڑ کر الگ ہوگیا تو ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب عطا کیے اور ان میں سے ہر ایک کو نبی بنایا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ ( ابراہیم ) ان ( لوگوں ) سے اور جن کی وہ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے ، جدا ہوئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب عطا فرمائے اور ہم نے ( ان ) سب کو پیغمبر بنادیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ابراہیم ان لوگوں سے اور جن کی وہ اللہ کے سوا پوجا کرتے تھے، الگ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور (اس کے بعد) یعقوب بخشے اور سب کو پیغمبر بنایا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب وہ الگ ہوگئے ان سے اور ان کے ان تمام معبودان باطلہ سے جن کو وہ پوجتے پکارتے تھے خدا کے سوا، تو ہم نے انھیں اسحاق جیسا بیٹا بھی عطا کیا اور یعقوب جیسا پوتا بھی اور ان میں سے ہر ایک کو ہم نے نبوت سے سرفراز کیا

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب ابراہیم نے انہیں چھوڑدیااوران کو بھی جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے توہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب عطا کیا ، ان سب کو ہم نے نبی بنایا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب ان سے اور اللہ کے سوا ان کے معبودوں سے کنارہ کر گیا ( ف۸۱ ) ہم نے اسے اسحاق ( ف۸۲ ) اور یعقوب ( ف۸۳ ) عطا کیے ، اور ہر ایک کو غیب کی خبریں بتانے والا کیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب ابراہیم ( علیہ السلام ) ان لوگوں سے اور ان ( بتوں ) سے جن کی وہ اﷲ کے سوا پرستش کرتے تھے ( میل ملاپ چھوڑ کر ) بالکل جدا ہو گئے ( تو ) ہم نے انہیں اسحاق ( بیٹے ) اور یعقوب ( پوتے ، علیھما السلام ) سے نوازا ، اور ہم نے ہر ( دو ) کو نبی بنایا

Translated by

Hussain Najfi

پس جب وہ ان لوگوں کے اور ان کے خداؤں سے کنارہ کش ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق و یعقوب جیسی اولاد عنایت فرمائی اور ہم نے سب کو نبی بنایا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When he had turned away from them and from those whom they worshipped besides Allah, We bestowed on him Isaac and Jacob, and each one of them We made a prophet.

Translated by

Muhammad Sarwar

When (Abraham) rejected his people and what they worshipped instead of God, We gave him Isaac and Jacob and made both of them Prophets.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So when he had turned away from them and from those whom they worshipped besides Allah, We gave him Ishaq and Ya`qub, and each one of them We made a Prophet.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when he withdrew from them and what they worshipped besides Allah, We gave to him Ishaq and Yaqoub, and each one of them We made a prophet.

Translated by

William Pickthall

So, when he had withdrawn from them and that which they were worshipping beside Allah, We gave him Isaac and Jacob. Each of them We made a prophet.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वह उन लोगों से और जिन्हें वे अल्लाह के सिवा पूजते थे उन से अलग हो गया, तो हम ने उसे इसहाक़ और याक़ूब प्रदान किए और हर एक को हम ने नबी बनाया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس جب ان لوگوں سے اور جن کی وہ لوگ خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے ان سے علیحدٰہ ہوگئے (تو) ہم نے ان کو اسحٰق (علیہ السلام) (بیٹا) اور یعقوب (علیہ السلام) (پوتا) عطا فرمایا اور ہم نے (ان دونوں میں سے) ہر ایک کو نبی بنایا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب ابراہیم ان سے اور ان کے معبود ان باطل سے الگ ہوگئے تو ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب جیسی اولاد سے نوازا۔ اور ہر ایک کو نبی بنایا۔ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس جب وہ ان لوگوں سے اور ان کے معبود ان غیر اللہ سے جدا ہوگیا تو ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو نبی بنایا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب ان لوگوں سے اور ان چیزوں سے علیحدگی اختیار کرلی جن کی وہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے تو ہم نے انھیں اسحاق اور یعقوب عطا فرما دیے اور ہر ایک کو ہم نے نبی بنا دیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب جدا ہوا ان سے اور جن کو وہ پوجتے تھے اللہ کے سواء بخشا ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب اور دونوں کو نبی کیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب ابراہیم (علیہ السلام) ان کافروں سے اور ان کے ان بتوں سے جن کو وہ خدا کے سوا پوجتے تھے کنارہ کش ہوگیا تو ہم نے اس کو اسحقٰ اور یعقوب (علیہ السلام) عطا کیا اور ان دونوں میں سے ہم نے ہر ایک کو نبی بنایا۔